Posts

امریکہ کا وسیع علاقہ شدید ترین سردی اور تیز ہواؤں کی زد میں

راجھستان میں سوائن فلو سے 76 افراد ہلاک

Image
واشنگٹن —  ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نیشنل سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول‘ کی ٹیم منگل کے روز ہی جودھ پور پہنچی ہے، جہاں وہ دو دن تک اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی بھارت کے سب سے بڑے سیاحتی مرکز، ریاست راجھستان میں سوائن فلو پھیلنے سے اس سال 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بدھ کے روز سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں’ ایچ ون این ون‘ نامی وائرس سے ہونے والی ایک تہائی اموات صرف راجھستان میں ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ یہ وبا تیزی سے پھیلی ہے۔ راجھستان کے شہر مرعوب کر دینے والے قلعوں اور محلات کی وجہ سے ، غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ تاہم، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی کا اس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ راجھستان کے محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے، خبر رساں ادارے ’روئیٹرز‘ کو بتایا کہ راجھستان میں 8700 افراد کےخون کے نمونے لئے گئے تاکہ ان میں ’ایچ ون این ون‘ وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی جاسکے۔ تاہم، منگل تک، صرف 1976 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو سکی۔ سب سے زیادہ لوگ، راجھستان کے جودھ پور ضلع میں...

حضرت عمر فاروقؓ کی ذہانت

Image
حضرت عمرؓ کے پاس کپڑوں کے کچھ جوڑے یمن سے آئے، جن کو آپ نے لوگوں پر تقسیم کرنا چاہا۔ ان میں ایک جوڑا خراب تھا۔ آپ نے سوچا اسے کیا کروں۔ یہ جس کو دوں گا وہ اس کے عیب دیکھ کر لینے سے انکار کر دے گا۔ آپ نے اس کو لیا اور تہہ کر کے اپنی نشست گاہ کے نیچے رکھ لیا اوراس کا تھوڑا سا پلہ باہر نکال دیا۔ دوسرے جوڑوں کو سامنے رکھ کر لوگوں کو تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ اب زبیربن العوام سامنے آئے اور آپ تقسیم میں لگے ہوئے اور style="text-align: right;">اس جوڑے کو دبائے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس جوڑے کو گھورنا شروع کر دیا۔ پھر بولے یہ جوڑا کیسا ہے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا تم اس کو چھوڑ دو۔ وہ پھر بولے۔یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ اس میں کیا وصف ہے۔ آپ نے فرمایا تم اس کا خیال چھوڑ دو۔ اب انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مجھے دو۔ حضرت عمرؓ نے ان سے پختہ اقرار کرا لیا اور یہ شرط کر لی کہ اسے قبول کرنا ہو گا اور پھر واپسی نہ ہو سکے گی۔ تو نیچے سے نکال کر ان پر ڈال دیا۔ جب زبیرؓ نے اس کو لے کر دیکھا تو وہ ردی نکلا تو کہنے لگے میں تو اس کو لینا نہیں چاہتا۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا بس بس! اب ہم آپ کے حصہ سے فارغ ہو چکے۔...

مجھے شادی کا کوئی شوق نہیں

Image
مجھے شادی کا کوئی شوق نہیں لیکن بابا اور آپ کا اصرار ھے تو ایک شرط پر راضی ہوں کون سی شرط؟میرے پاس میرے پھلے شوہر کی کچھ تصویریں ہیں جن کے بغیر میں نہیں رہ سکتی اور جن کے ساتھ شاید تم نہ رہ سکومجھے شرط منظور ہےان دونوں کا رشتہ طے ہوگیا اور وہ بھیگی پلکوں سے ماضی میں بھیگنے لگی آج سے کئی سال پہلے جب ایک خوبرو لڑکا اس کا رشتہ مانگنے اس کے گھر آیا تھا تو بابا نے کہا تھا میں رشتہ نہیں دے سکتا میری بیٹی اکلوتی ناز ونعم میں پلی بڑھی ہے۔ ذات بھی ہم سے کمتر ہے اورمالی حیثیت بھی لیکن اس نے کہا تھا میں آپ کی بیٹی کو بے انتہا چاہتا ہوں روٹی کی کمی شاید ہوجائے لیکن عزت اورمحبت کی کمی کبھی نہیں ہوگی بس اس کا یہی اس کا یہی ایک جملہ تھا جس نے مجھے ڈھیر کردیا اوریوں میرے اصرارکی وجہ سے اس شرط پر اس کے ساتھ شادی ہوگئی کہ میں سسرال میں کسی کام کوہاتھ نہیں لگاؤںگی بابا نے کہا تھا چارماسیاں رکھ لو تنخواہ میں دونگا لیکن میری بیٹی شہزادی ہے شہزادی بن کے رہے گی لیکن میرے سسرال والوں کو میرا شہزادی بننا پسند نہ آیا نکاح نامے میں شرائط کے باوجود میں کام کرنے لگی صرف اپنے ہم سفر کی خاطر کہ اس کے لئے کوئی...

پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

Image
پاکستانی فوٹو گرافر کی جنگلی شیر کے خوفناک حد تک قریب جا کر بنائی گئی تصویر نے دنیا میں تہلکا مچا دیا ہے۔اڑتیس سالہ فری لانس فوٹو گرافر عاطف سعید نے لاہور سفاری پارک میں ایک غصیلے یر کے انتہائی قریب جاکر تصویر بنائی۔انہوں نے امریکی ٹی وی ABC Newsسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی سے نکل کر جھاڑیوں میں موجود شیر سے محض چند فٹ کے فاصلے پر چلے گئے اور بیٹھ کر اس کی تصویرے بنا رہے تھے کہ کیمرے کی کلک کی آواز سے شیر مشتعل ہوگیا اور دھاڑتے ہوئے ان کی طرف لپکا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا کر اپنی گاڑی میں واپس آئے لیکن اس دوران وہ ایک ناقابل یقین حد تک شاندار تصویر حاصل کرچکے تھے۔ عاطف سعید کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 2012میں بنائی گئی لیکن اتفاق سے یہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا میں حال ہی میں مقبول ہوئی ہے۔ The post پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر نے دنیا میں تہلکہ مچادیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2SbHckD via Urdu Khabrain

جھنم کیا ھے

Image
ایک مشہور عارف تھے.وه اپنی سادگی کے عالم میں پرانے اور بوسیده لباس کے ساتھ ایک دن اپنے علاقے کے تندورچی کی دوکان پر گئےاور کہا مجھے ایک( نان) روٹی دے دو تو تندورچی نے ان کے بوسیده کپڑے دیکھے تو روٹی دینے سے انکار کر دیا اور شخص کو کہا چلے جاؤ. تو وہ خاموشی سے وھاں سے چلے گئے .جب وه چلے گئے تو اس جگه ایک ایسا شخص موجود تها جو اس کو جانتا تها اس نے تندورچی سے کہا اس کو جانتے ھو ؟جس کو خالی هاتھ بھیج دیا تو تندورچی نے کہا کے نهیں تو .اس نے کہا بندۂ خدا یه تو فلاں عارف و عابد شخص ہے. تو تندورچی نے کہا میں تو اس عارف کو بہت چاھتا ھوں اور اس کے پیچھے دوڑا اور معزرت کی اور کہا کہ میں آپ کی شاگردی میں آنا چاھتا ھوں مجھے اپنا شاگرد بنا لیں .لیکن اس عارف و عابد شخص نے انکار کر دیا .اس تندورچی نے بہت اسرار کیا پھر کہا اگر آپ مجھے شاگرد قبول کر لیں تو میں اس آبادی کو آج شام کا کھانا دوں گا. تو اس عارف نے قبول کر لیا ... پھر جب کھانا تقسیم ھو چُکا تو تندورچی ان کے پاس آیا اور سوال کیا .اے میرے سردار مجھے بتائیں کہ یه جھنم کیا ھے .؟ تو عارف و عابد شخص نے جواب دیا که ( جھنم یه ھے کہ تو نے خوشن...

زندگی گزر جاتی ہے، اپنوں کو اپنا بنانے میں

Image
ایک سنار کے انتقال کے بعد اس کا خاندان مصیبت میں پڑ گیا.کھانے کے بھی لالے پڑ گئے.ایک دن اس کی بیوی نے اپنے بیٹے کو نیلم کا ایک ہار دے کر کہا 'بیٹا، اسے اپنے چچا کی دکان پر لے جاؤ.کہنا یہ بیچ کر کچھ پیسے دے دیں.بیٹا وہ ہار لے کر چچا جی کے پاس گیا.چچا نے ہار کو اچھی طرح دیکھ اور پرکھ کر کہا بیٹا، ماں سے کہنا کہ ابھی مارکیٹبہت مندا ہے.تھوڑا رک کر فروخت کرنا ، اچھے دام ملیں گے.اسے تھوڑے سے روپے دے کر کہا کہ تم کل سے دکان پر آکر بیٹھنا.اگلے دن سے وہ لڑکا روز مرہ دکان پر جانے لگا اور وہاں ہیروں و جواہرات کی پرکھ کا کام سیکھنے لگا. ایک دن وہ بڑا ماہر بن گیا.لوگ دور دور سے اپنے ہیرے کی پرکھ کرانے آنے لگے.ایک دن اس لگے.ایک دن اس کے چچا نے کہا، بیٹا اپنی ماں سے وہ ہار لے کر آنا اور کہنا کہ اب مارکیٹ میں بہت تیزی ہے،اس کے اچھے دام مل جائیں گے.ماں سے ہار لے کر اس نے پرکھا تو پایا کہ وہ تو جعلی ہے.وہ اسے گھر پر ہی چھوڑ کر دکان لوٹ آیا.چچا نے پوچھا، ہار نہیں لائے؟اس نے کہا، وہ تو جعلی تھا.تب چچا نے کہا جب تم پہلی بار ہار لے کر آئے تھے، اسوقت اگر میں نے اسے جعلی بتا دیا ہوتا تو تم سوچتے کہ...