Posts

استنبول: بلدیاتی انتخابات میں اردوان کے مخالفین عدم کارکردگی کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں

Image
واشنگٹن —  ترکی میں اتوار کے روز بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، جن کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے چونکہ جیتنے والے امیدوار ملک کے تمام اہم شہروں کا کنٹرول سنبھالیں گے۔ مہنگائی اور کسادبازاری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، اس بنا پر یہ انتخابات صدر رجب طیب اردوان کے لیے ایک بڑے چیلنج کے مترادف ہیں۔ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل اردوان نے اپنے آبائی قصبے، استنبول میں لاکھوں افراد پر مشتمل ریلیاں نکالیں جس کا مقصد اپنے حلقےمیں ووٹروں کا اعتماد بحال کرنا تھا۔ ان انتخابات میں اردوان خود تو امیدوار نہیں ہیں، لیکن وہ انتخابی مہم کی قیادت ضرور کر رہے ہیں، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ان کی انصاف (اے کے) پارٹی کا ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے ترکی کے اہم شہروں پر کنٹرول رہا ہے، جس حلقہ اثر کو وہ کھونا نہیں چاہتے۔ سال 1994میں اردوان انتخاب جیت کر استنبول کے میئر بنے تھے، جس عہدے کی بدولت اُنھیں ترک سیاست میں نمایاں ہونے کا موقع فراہم ہوا تھا۔ یہ شہر اُن کا پختہ قلعہ رہ چکا ہے۔ تاہم، ایک حالیہ عوامی جائزہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ استنبول شہر کا انتخابی دنگل کسی بھی کروٹ جا سکتا ہے۔ غربت عام ہے استنب...

'عمران خان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا'

Image
پاکستان کےدفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بعض حلقوں کی طرف سے "غیر ضروری ردِ عمل” کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ہفتے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام سے افغان امن عمل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کے اس بیان نے سفارتی تنازع کو جنم دیا تھا اور اس پر سرحد پار سے کڑی تنقید کی گئی تھی۔ کابل حکومت نے عمران خان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ افغان حکومت نے منگل کو کابل میں تعینات پاکستان کے نائب سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے عمران خان کے بیان پر احتجاج کیا تھا۔ دوسری طرف امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے لیکن عمران خان کے بیان نے اس کے برعکس کام کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانوں کے لیے ہے اور وہی اس کا فیص...

خان صاحب کا صدر ٹرمپ کو فون

Image
وائٹ ہاؤس میں ٹیلفون کی گھنٹی بجی ۔ صدرٹرمپ نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے آواز آئی ۔“ہیلو مسٹر ٹرمپ ! میں بہادر خان بات کر رہا ہوں۔ تمھیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے تمھارے ملک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے“ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا “ اچھی خبر ہے بہادر خان ! لیکن کیا بتاؤ گے کہ تمھارے پاس کتنی فورس ہے “‌؟؟“میرے حساب سے میں، میرے دو بھائی ، ہمارا والد، میرے گائوں کے لوگ اور کچھ اور پٹھان، کل ملا کر 80 جوان ہیں“ بہادر خان نے فون پر جواب دیا۔۔ ’’اچھا مسٹر خان ’’اچھا مسٹر خانیہ بتاؤ تمھارے پاس اسلحہ کتنا ہے “ٹرمپ نے پوچھا ۔۔“اوئے ہمارے پاس 80 بندوقیں ہیں، سو تلواریں اور10 ٹریکٹر ، 8 ٹرالیاں اور اسکے ساتھ ساتھ ایک بلڈوزر بھی ہے گائوں والوں کے پاس “۔۔“دیکھو مسٹر بہادر خان !‌ہمارے پاس دنیا کے طاقتور ترین جنگی جہاز ہیں، مضبوط ترین ٹینکس ہیں اور بھی لاکھوں کی تعداد میں، ایٹم بم بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں“ تم ہمارا مقابلہ کیسے کرو گے ؟؟“ویٹ ایک منٹ ! “ بہادر خان خاموش ہوا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد بولا “اوئے کوئی پرواہ نہیں، ہمارا اعلانِ جنگ برقرار ہے “۔۔۔“لیکن دیکھو تمھارے پاس صرف 80 جوان ہیں جبک...

اینڈرائیڈفون میں موجود وہ 8خفیہ فیچرز جس کے بارے میں آپ کوآج تک پتہ نہیں ہوگا‎

Image
آپ اینڈرائڈ سمارٹ فون کے بہت سے فیچرز سے واقف ہوں گے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں عام صارف کو معلوم نہیں ہوتا، یا ان پر کبھی توجہ نہیں دی جاتی۔آئیے آج ہم کو ان خفیہ فیچرز سے متعلق بتاتے ہیں Do Not Disturb ’ڈوناٹ ڈسٹرب‘ ایک ایسا ہی فیچر ہے جسے ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنے فون کو بتا سکتے ہیں کہ کس کی کال رسیو کرنی ہے۔اور کس کا میسج۔ آپ جسے چاہیں اور جب چاہیں خود کو ڈسٹرب کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لئےآپ پہلے Settings میں جائیں، پھر Sound ، اور پھر Do Not Disturb کو سلیکٹ کریں۔ اس آپشن میں Priority Only Settings کو منتخب کریں۔ یہاں آپ منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو کال کرسکتا ہے اور یہ بھی منتخب کرسکتے ہیں کہ کون آپ کو میسج کرسکتا ہے۔ Smart Lock ’سمارٹ لاک‘ کے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موبائل فون کو کسی بھی جگہ آٹو میٹک طریقے سے ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ Settings>Security>Smart Lock یعنی پہلے سیٹنگز، پھر سکیورٹی اور پھر سمارٹ لاک کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ On body detection, Trusted Places, Trusted Devices, Trusted face, Voic میں ...

دنیا کا سب سے با برکت بچہ

Image
حلیمہ اپنے ننھے بچے کو گود میں لیے پریشان بیٹھی ہے، بچہ مسلسل روئے جارہا ہے، حلیمہ ہر طرح سے اپنے ننھے بچے کو بہلا رہی تھی مگر وہ چپ نہیں ہورہا، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو کوئی تکلیف ہے، قریب ہی حلیمہ کا شوہر حارث بھی پریشان نظر آرہا ہے، حلیمہ ایک نیک اور رحمدل عورت تھی اور اس کا شوہر حارث بھی ایک محنتی اور ایماندار شخص تھا یہ لوگ ایک چھوٹے سے خوب صورت گاﺅں میں رہتے تھے۔ مگر بہت غریب تھے، محنت مزدوری کرکے جو کچھ حاصل ہوتا صبر شکر کرکے گزارہ کرلیتے، کچھ عرصہ سے بارش نہیں ہونے کی وجہ سے درخت اور پودے سوکھ گئے تھے، جانور بھی پانی سے محروم تھے ایسے میں نہ انہیں خود کھانے کو مل رہا تھا اور نہ ہی ان کے جانوروں کو۔ اس وقت بھی حلیمہ اور حارث کے پریشان ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ننھا عبداللہ بھوک کی وجہ سے مسلسل روئے جارہا تھا اور گھر میں جو اونٹنی تھی بھوکی ہونے کی وجہ سے اس سے بھی ایک بوند دودھ حاصل نہیں ہوسکتا تھا، حارث کو پریشان دیکھ کر حلیمہ نے کہا۔ فکر نہ کرو صبح ہم لوگ شہر جائیں گے اور کچھ نہ کچھ بندوبست ہوہی جائے گا۔ وہاں کی روایت کے مطابق دراصل گاﺅں کی خواتین شہر جاتیں اور ایک ایک بچے...

غزہ: حماس کی کال پر مظاہرہ، تین فلسطینی ہلاک

Image
واشنگٹن —  حماس تحریک کی جانب سےہفتے کے روز اسرائیل غزہ سرحد پر منعقد سالانہ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، جس میں زیادہ تعداد نوجوان فلسطینیوں کی تھی۔ ریت کے طوفان کی وجہ سے، ریلی میں لوگوں کی تعداد توقع سے کم تھی۔ حماس کے زیر کنٹرول غزہ کے علاقےاور اسرائیل کے درمیان سرحد پر درجنوں ایمبولنس آتی جاتی رہیں، تاکہ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہرے کے متاثرین کو امداد پہنچائی جا سکے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ بندوق کی گولیاں لگنے سے تین نوجوان ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ عرب نیوز چینلز پر براہ راست وڈیو نشریات میں سرحد کے ساتھ باڑ کے قریب نوجوان افراد کی ٹولیاں جمع تھیں، ایسے میں ریت کے طوفان نے علاقے کو گھیر لیا۔ عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ حماس سے تعلق رکھنے والے کئی ہزار سیکورٹی اہلکار علاقے میں تعینات تھے۔ غزہ میں حماس کی سرپرستی میں کام کرنے والے ایک نشریاتی ادارے نے گروپ کے رہنما، اسماعیل ہنیہ کا پیغام نشر کیا جس میں اُنھوں نے پہلی برسی کی نسبت سے لوگوں سے احتجاج کرنے پر زور دیا، جب کہ، مبینہ طور پر، اصل کال یہ تھی کہ اسرائیل کے اندر کے علاقوں کی جانب ”واپسی ...

اظہر محمود آسٹریلیا سے شکست کے باوجود باؤلرزسے مطمئن

Image
کراچی —  پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے باوجود باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے پہلے مناسب آپشنز اور مختلف کمبی نیشن کے حوالے سے سیریز کو امید افزا بھی قرار دیا ہے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ سیریز میں شکست افسوسناک ہے لیکن باؤلرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ پہلے دو میچز میں آٹھ، آٹھ وکٹوں جبکہ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ باؤلنگ کوچ کا کہنا ہے کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہم سیریز ہار گئے لیکن بولرز نے اچھی بولنگ کی۔ آسٹریلیا کو جیت کا کریڈٹ دینا چاہئے۔ آرونچ فنچ سیریز میں اب تک غیر معمولی رہے ہیں۔ فنچ نے شارجہ میں کھیلے گئے پہلے دو میچوں میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ ابوظہبی میں صرف 10رنز کی کمی سے وہ تیسری سنچری نہیں بنا سکے تھے۔ اگر وہ یہ سنچری بھی بنالیتے تو مسلسل تین سنچریاں بنانے والے وہ پہلے آسٹریلوی بیٹسمین بن جاتے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں مثبت بھی ہوئی ہیں جیسے عثمان ...