Posts

اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات

Image
اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم مٰن ایک جگہ لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پورے معاشرے کو بہتر کرنا چاہتی ہے بس اس سے ایک گزارش ہے کہ بہتری کی اس خواہش میں انہیں عام انسانوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ غربت، افلاس، مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی لانی چاہئے، اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو پھر سوڈان کی طرز پر ہمارے ہاں بھی جمعے کا خطبہ مختصر کرناپڑے گا۔ صرف آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا کا مختصر ترین خطبہ جمعہ سوڈان کے شیخ عبدالباقی المکاشفی نے دیا، وہ منبر پر آئے، بیٹھتے ہی فرمانے لگے ’’بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے، صفیں درست فرمائیں، نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ ‘‘خدائے لم یزل پاکستان کے لوگوں کو بھوک اور افلاس سے بچائے، یہاں کے حکمرانوں کو عام لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی فرصت دے۔ Urdu Khabrain from Urdu Khabrain http://bit.ly/2GQcl5w via Urdu Khabrain

صرف ایک جاسوس جس نےعثمانیہ جیسی عظیم سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، وہ جاسوس کون تھا؟حیران کن انکشافات

Image
صرف ایک جاسوس جس نےعثمانیہ جیسی عظیم سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، وہ جاسوس کون تھا؟حیران کن انکشافات ٹی ای لارنس نامی ایک برطانوی فوجی آفیسر کا نام تاریخ میں سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے کرنے کے حوالے سے یاد رکھا جاتا ہے۔ ٹی ای لارنس نے ’’عربوں کی عظیم بغاوت‘‘ میں حصہ لیا اور اس نے بعد میں ایک کتاب بھی ’’عقل کے ساتھ ستون‘‘ کے عنوان سے تحریر کی۔ اس کتاب میں اس نے اپنی یادداشتیںرقم کیں۔ ٹی ای لارنس 1888کے ماہ اگست میں پیدا ہوا۔برطانوی فوج میں شمولیت کے بعد اس نے عربوں کے معاملات میں خاصی مہارت حاصل کر لی۔ پہلی جنگ عظیم شروع ہونے کے فوراً بعد اسے مصر بھیج دیا گیا۔ 1916ء میں اسے ایک ’’مشن‘‘ پر عرب بھیجا گیا۔ وہ سلطنت عثمانیہ کے خلاف عربوں کی بغاوت میں شامل ہو گیا۔ اس کے ساتھ کچھ دوسرے برطانوی آفیسر بھی شامل تھے۔ وہ امیر فیصل کے بہت قریب ہو گیا جو عربوں کی بغاوت کا قائد تھا۔ امیر فیصل کے ہمراہ اس نے عثمانی فوجوں کے خلاف کئی فوجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان فوجی سرگرمیوں کے نتیجے میں اکتوبر 1918ء میں دمشق پر قبضہ کر لیا گیا۔ جنگ کے بعد لارنس دفتر خارجہ سے وابستہ ہو گیا۔ وہ برطانوی حکومت اور ام...

مواخذے کی کوشش ہوئی تو سپریم کورٹ جاؤں گا: ٹرمپ

Image
مواخذے کی کوشش ہوئی تو سپریم کورٹ جاؤں گا: ٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ایوانِ نمائندگان نے ان کا مواخذہ کرنے کی کوئی کوشش کی تو وہ یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں گے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے “بہت بڑا جرم” تو دور کی بات کسی معمولی جرم کا ارتکاب بھی نہیں کیا ہے ۔ دو ٹوئٹس پر مشتمل اپنے پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ رابرٹ ملر کی رپورٹ ان سے نفرت کرنے والوں اور برہم ڈیموکریٹس نے لکھی جنہوں لامحدود وسائل حاصل تھے۔ لیکن اس کے باوجود صدر کے بقول وہ ان کے خلاف کچھ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود ڈیموکریٹس نے کبھی بھی ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو وہ سیدھا سپریم کورٹ جائیں گے۔ صدر کے اس بیان نے قانونی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا سپریم کورٹ امریکی صدر کے خلاف کانگریس کی جانب سے کی جانے والی مواخذے کی کارروائی میں مداخلت کرسکتی ہے یا نہیں۔ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر ٹرمپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کرنے ...

پی ٹی ایم دھمکیوں سے نہیں ڈرے گی، منظور پشتین

نیوزی لینڈ: چور پولیس اسٹیشن سے 11 بندوقیں لے اڑا

Image
نیوزی لینڈ: چور پولیس اسٹیشن سے 11 بندوقیں لے اڑا ولنگٹن، نیوزی لینڈ —  نیوزی لینڈ میں ایک چور پولیس اسٹیشن سے 11 بندوقیں چرا کر فرار ہو گیا۔ جمعے کے روز پولیس نے بتایا کہ چرائی گئی کچھ بندوقیں وہ تھیں جو لوگوں نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی تھیں۔ پولیس اس مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے جسے ایک عہدے دار نے شمالی پلمرسٹن کے پولیس اسٹیشن کے احاطے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ یہ شہر شمالی آئس لینڈ میں واقع ہے۔ بعد ازاں پولیس کو وہ گاڑی مل گئی جس میں مشکوک شخص فرار ہوا تھا۔ سینٹرل ڈسٹرکٹ کمانڈر انسپکٹر سارا سٹورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے واقعہ میں ایک سٹور روم سے 11 ہتھیار چرائے گئے جن کے متعلق فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چرائے گئے ہتھیار پولیس کے نہیں تھے، بلکہ یہ وہ ہتھیار تھے جو پولیس کے پاس ظاہر کرنے کے لیے لائے تھے یا انہیں تلفی کے لیے پولیس کے سپرد کیا گیا تھا۔ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 50 نمازیوں کی ہلاکت کے بعد نیو...

سری لنکا : خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی

Image
سری لنکا : خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی سری لنکا ابھی تک ایسٹر کے روز ہلاک خیز دھماکوں کے اثرات سے نکلنے اور اس میں ملوث افراد کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ ترین اقدام میں وہاں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صدر میتھری پالا سیریسنا نے پیر کے روز ہنگامی قوانین کے تحت خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم نامہ ان خودکش حملوں کے لگ بھگ ایک ہفتہ بعد کیا گیا ہے جس میں گرجاگھروں اور ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سیکورٹی فورسز کو لوگوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ سیکورٹی اہل کار دھماکوں کے ذمہ داروں کی تلاش مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خبررساں ادارے رائیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی اسکالرز کی اعلیٰ ترین تنظیم نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر قلیل عرصے کے لیے اس اقدام کی حمایت کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ برقعہ پہننے کے خلاف کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا میں دہشت گردی کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پر نظر رک...

لاہور ہائی کورٹ سے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی برطرفی کی استدعا

Image
لاہور ہائی کورٹ سے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی برطرفی کی استدعا واشنگٹن —  لاہور ہائی کورٹ نے آج پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان سے اُن کی تقرری کے خلاف کیس میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پی سی بی کے کوئٹہ میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں گورننگ باڈی کے پانچ ارکان کے بائیکاٹ کے بعد پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن نعمان بٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی برطانیہ کے مستقل رہائشی ہیں، جب کہ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ اس لیے اُن کا پی سی بی میں تقرر ’مفادات کے ٹکراؤ‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ لہذا اُن کا تقرر غیر قانونی ہے جسے منسوخ قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے مقدمے کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پی سی بی کے دونوں اعلیٰ ترین عہدیداروں کو تحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے بیشتر ارکان پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر کو پہلے ہی منسوخ قرار دے...