’ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‘

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے تحریک انصاف یا پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 48 گھنٹے میں ازسر نو تحقیقات کرکے حقائق منظرعام پر لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلے جیسا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اداروں کے معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر واقعے کو غلط رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
The post ’ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‘ appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2Pldi8m
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment