نیویارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی‘ 12 افراد ہلاک

نیویارک : نیویارک میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیویارک حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، حادثے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دی بلیزیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ افسوس ناک واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

بل دی بلیزیو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے نیویارک میں رہنے والے افراد سے مرنے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی ریاست کیلفورنیا کےشہراوکلینڈ میں کنسرٹ کے دوران بلڈنگ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 33 افراد ہوگئے تھے۔

The post نیویارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی‘ 12 افراد ہلاک appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2CcdOTV
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

نیوزی لینڈ، سری لنکا کے خلاف 10 وکٹس سے کامیاب

'رانگ نمبر'2 اور 'چھلاوا' کا باکس آفس پر راج

پاکستان اور بنگلہ دیش ماضی بھلا کر مفاہمت کریں، سفیر اکبر احمد