عالمی بینک پاکستان بھارت آبی تنازعہ حل کرنے میں کردار ادا کرے: وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی معاشی اصلاحات پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ کو سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو اسلام آبادمیں عالمی بینک کی ریجنل نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں عالمی بینک کے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے عالمی بینک کے وفد کو حکومت کے اصلاحات کے مجموعی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس سے معیشت بحال ہوئی ہے اور اقتصادی شرح نمو ترقی کی سمت گامزن ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری سہولتوں میں بہتری کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری’ توانائی بحران سے نمٹنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ فریقین نے عالمی بینک کے اشتراک سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور منصوبوں کے تنازعے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے وزیراعظم کو پاکستان کے لئے عالمی بینک کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔
The post عالمی بینک پاکستان بھارت آبی تنازعہ حل کرنے میں کردار ادا کرے: وزیراعظم appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2FvKaWT
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment