ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی
ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔
The post ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2nUZ4j6
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment