تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے فوٹو: فائل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی۔

تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت تو حاصل ہوگئی ہے لیکن وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیرتعلیم عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں کے باجود کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، ناموں پر اختلاف کے باعث ڈھائی ڈھائی سال کے لیے وزیراعلیٰ لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے۔

The post تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LOrbhj
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

نیوزی لینڈ، سری لنکا کے خلاف 10 وکٹس سے کامیاب

'رانگ نمبر'2 اور 'چھلاوا' کا باکس آفس پر راج

پاکستان اور بنگلہ دیش ماضی بھلا کر مفاہمت کریں، سفیر اکبر احمد