سموگ کے باعث نئی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا امکان
نئی دہلی — بھارت میں ماحولیات کے ایک سینیر عہدے دار نے کہا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی کے ہوا میں آلودگی کی سطح حالیہ دنوں میں خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے اور اگر اس سطح میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو شہر میں پرائیویٹ گاڑیاں چلانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ مضر صحت اور زہریلے اجزا سے اٹے گردو غبار نے نئی دہلی سمیت شمالی بھارت کے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کئی برسوں سے ہر سال سردیوں کے آغاز پر جب کسان اپنی فصلوں کے بچے کچے اور ناقابل استعمال ٹکڑوں کو جلاتے ہیں تو علاقے بھر میں آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے ادارے ای پی سی اے کے چیئر مین بھورے لال کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ توقع کرنی چاہیے کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال مزید خراب نہیں ہو گی، لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ ایک ایمرجینسی ہو گی اور ہمیں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال کو روکنا پڑے گا۔ ہمارے ہاں اس پر ایک کمیٹی ہے جو مجھے مشورہ دے گی۔ ای پی سی اے نے، جس کی تعیناتی بھارتی سپریم کورٹ نے کی تھی، پہلے ہی یکم نومبر سے 10 نومبر تک تعمیرات روکنے، ڈیزل سے چلنے والے جینریٹروں، موٹر رکشوں اور ک...
Comments
Post a Comment