Posts

زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے دوران تفتیش انتہائی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے

Image
لاہور(نیو زڈیسک ) زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے دوران تفتیش انتہائی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے 10 بچیوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا۔پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔پولیس نے 14 روز کی تگ و دو کے بعدگزشتہ روز ملزم عمران کو گرفتار کیا جو قصور میں دیگر 8 بچیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دوران تفتیش انکشافات کیے کہ اس نے زینب کو پونے 7 بجے اغوا کیا ۔ملزم عمران نے مزید بتایا کہ وہ جن گھروں میں کام کرتا انہی کی بچیوں کو اغوا کرتااور کوشش میں ہوتا کہ مجھے کہیں زیر تعمیر گھر مل جائے میں نے 8 بچیوں سے زیر تعمیر مکانوں جب کہ 2 سے کوڑے کے ڈھیروں پر زیادتی کی۔عمران نے مزید بتایا کہ اس نے چلڈرن اسپتال میں داخل کائنات کو دہی دلوانے کے بہانے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمران چند روز سے زینب کے گھر بار بار جاکر کئی گئی گھنٹے بیٹھا رہا، عمران کے 8 بچیوں کے ساتھ ڈی این اے میچ کرگئے ہیں جب کہ دو...

پاک بھارت سیریز بارے شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Image
کراچی (نیوز ڈیسک ) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے درمیان سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور آپس کے میچز نہ ہونے کا الزام پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کو نہیں دیا جا سکتا،پی سی بی یا بی سی سی آئی حکام موجودہ حالات کے قطعی ذمہ دار نہیں کیونکہ دونوں ہی باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی خواہش رکھتے ہیں،پڑوسی ممالک کے درمیان میچز سے ان کا تمام تر مفاد بھی وابستہ ہے ،عام طور پر سب یہی کہتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے مگر بدقسمتی سے اس معاملے کا فیصلہ ڈپلومیٹک لیول پر کیا جاتا ہے ،موجودہ کھلاڑیوں کو بھی روایتی رقابت کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت مقابلوں کے انعقاد کیلئے آواز بلند کردی ہے جن کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ سرحدوں کے دونوں اطراف موجود کھیلوں کی تاریخی رقابت کو حالیہ برسوں کے دوران دیکھنے سے محض اس وجہ سے محروم رہے کہ سیاسی معاملات راہ کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے سبب دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار سات کے بعد کوئی ٹیسٹ سی...

جسم کے اہم ترین حصے کی سرجری،اداکارہ ایشاگپتانے خاموشی توڑ دی

Image
اسلا م آ باد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کے ایک دم سے بدلے انداز کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے خود کو پرکشش کرنے کے لیے چہرے کی سرجری کرائی ہے۔بعض بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی خبروں میں سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصروں کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا کہ ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کرالی۔ایشا گپتا سے متعلق یہ خبریں ان کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد گردش کرنے لگیں، کیوں کہ اچانک گزشتہ 10 دن سے اداکارہ کے چہرے اور خصوصی طور پر ان کے ہونٹ ماضی کے مقابلے نہایت ہی بدلے نظر آئے۔چہ مگوئیوں کے بعد اداکارہ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی سرجری سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ایشا گپتا نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ پر قدرے غیر واضح بیان دیا۔اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ان سب مداحوں کے لیے جو انہیں ہر روز ایک نئے انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ایشا گپتا نے کیپشن میں مزید لکھا کہ نو میک اپ لک اور نو فلٹر، آپ سب کے لیے پیار۔ان کی اس ویڈیو پر بھی کئی صارفین نے کمنٹ میں لکھا کہ اب ان کے ہونٹ مکمل طور پر انجلینا جولی جیسے نظر آ رہے ہیں۔بعض ...

شلوار قمیض میں پہلوانی! بھئی واہ

Image
انڈین ریاست ہریانہ کی کویتا دیوی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ رنگ میں جب شلوار قمیض پہن کر اتریں تو انڈیا ہی نہیں دنیا بھر میں کشتی کے فینز حیران رہ گئے۔ نیوزی لینڈ کی پہلوان ڈکوٹا کائی کے خلاف ان کی پہلی لڑائی کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔ کویتا انڈیا کی پہلی خاتون پہلوان ہیں جو امریکہ کے ریسلنگ مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ای تک پہنچی ہیں۔ یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ان کے ویڈیو کو پانچ دن کے اندر پینتیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ لیکن یہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ آج اپنی طاقت کا لوہا منوا رہی کویتا کبھی اتنی کمزور پڑ گئی تھیں کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ کویتا نے بی بی سی کو بتایا ‘اس وقت میرا بچہ 8-9 مہینے کا تھا۔ میرے گھر والوں کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی تھی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ مجھے زندگی بھاری لگنے لگی تھی۔ میں سانس نہیں لے پا رہی تھی۔’ انھوں نے بتایا ‘میں بچپن کے خواب پل بھر میں چھوڑنے کو تیار ہو گئی تھی۔ سنہ 2013 میں میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت میں اتنی پریشان تھی کہ اپنے بچے کا بھی خیال نہیں آیا۔’ کویتا کہتی ہیں کہ ان...

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایپل اور ملالہ یوسف زئی ایک ساتھ

Image
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی اور ان کی تنظیم ملالہ فنڈ کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کریں گے۔ گزشتہ روز ایپل کے سربراہ ٹم کک اور ملالہ یوسف زئی نے لبنان میں لبنانی اور شامی طلبا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایپل نے اعلان کیا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کام کریں گے۔ ایپل کی معاونت سے فی الحال اس پروگرام کا آغاز بھارت اور لاطینی امریکا میں شروع کیا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی کا ’گل مکئی نیٹ ورک‘ اس وقت پاکستان، افغانستان، لبنان، ترکی اور نائجیریا میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا، ’مجھے خوشی ہے کہ ایپل لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت جانتا ہے اور وہ ملالہ فنڈ کے ساتھ دنیا بھر کی لڑکیوں کو بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے‘۔ The post لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایپل اور ملالہ یوسف زئی ایک ساتھ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2GsmHYd via Urdu Khabrain

مر جائیں اس قوم کی بیٹیاں اور تو حل ہی نہیں؟ ویڈیو دیکھیں

Image
اجتماعی زیاتی کا شکار لڑکی کے خاندان سے دودھ پتی تک منگوائی گئی، تھانے کا سارا خرچہ ،پولیس موبائلز کا ڈیزل بھی مظلوم خاندان کے ذمے – ویڈیو دیکھیں  The post مر جائیں اس قوم کی بیٹیاں اور تو حل ہی نہیں؟ ویڈیو دیکھیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Epk20N via Urdu Khabrain

عالمی بینک پاکستان بھارت آبی تنازعہ حل کرنے میں کردار ادا کرے: وزیراعظم

Image
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی معاشی اصلاحات پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی بینک پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ کو سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو اسلام آبادمیں عالمی بینک کی ریجنل نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں عالمی بینک کے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے عالمی بینک کے وفد کو حکومت کے اصلاحات کے مجموعی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس سے معیشت بحال ہوئی ہے اور اقتصادی شرح نمو ترقی کی سمت گامزن ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری سہولتوں میں بہتری کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری’ توانائی بحران سے نمٹنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی بدولت معیشت مستحکم ہ...