Posts

ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Image
اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔ The post ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبر...

’مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ غصہ آتا تھا لیکن جب سے یہ کام شروع کیا ہے سارے مسئلے حل ہوگئے‘ جاپانی خاتون نے شوہر کو خوش رکھنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

Image
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کی ایک خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ تعلق بہت کشیدہ رہتا تھا لیکن پھر اس نے اپنے شوہر کو خوش رکھنے اور ازدواجی زندگی کو پرسکون بنانے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی رہائشی اس خاتون نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل @c___i___y___o پر بتایا ہے کہ ”مجھے اپنے شوہر پر بہت غصہ آتا تھا، جواب میں وہ بھی مشتعل ہو جاتا اور یوں ہماری اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ پھر میں نے اپنے غصے پر قابو پانا شروع کیا اور اپنے شوہر کی تعریف کرنی شروع کر دی۔ میں نے ایک کاغذ پر یہ ہدایت لکھی کہ ’مجھے اپنے شوہر کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھنا ہے اور اس پر غصہ نہیں کرنا اور اس کے اچھے کاموں کی تعریف کرنی ہے۔‘اس کے علاوہ میں نے تعریفی کلمات کا ایک چارٹ بھی بنایا اور ہفتے کے مختلف دنوں کے لیے مختلف تعریفی کلمات لکھے اوروہ اپنے شوہر کو بولنے شروع کر دیئے۔ابھی اس طریقے پر عمل کرتے مجھے ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ میرے شوہر کا میرے ساتھ رویہ حیران کن طور پر تبدیل ہو گیا۔ وہ مجھ سے پہلے سے زیادہ محبت کرنے لگا تھا۔ ہفتے بعد ہی اس نے مج...

بیوٹی پارلرایک کال پرگھرپرموجود

Image
لاہور:اب خواتین کوبیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں،بس ایک کال پربیوٹی پارلر آپ کے گھر پر ہوگا ۔ لاہورمیں فیشل کروانا ہو،پلکیں سنوارنی ہوں یا پھرمعاملہ ہوبالوں کی تراش خراش کا،اب خواتین کو پارلر جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ لاہور میں ایک کمپنی نے بیوٹی سروسز متعارف کروائی ہیں جو صرف ایک کال کی دوری پرہیں۔ کمپنی کی خاتون کارکن چھوٹے سے بیگ میں پارلر کا سامان ڈال کرکلائنٹ کو سروسز دینے ان کے گھر پہنچ جاتی ہیں۔ اس  کمپنی میں چالیس سے زائد ضرورت مند خواتین باعزت طریقے سے روزگار کما رہی ہیں۔تمام ورکرزکوکمپنی  کی جانب سے آٹھ ہفتے کی ٹریننگ کے بعد فیلڈ میں بھیجا جاتا ہے۔ کمپنی سے منسلک خواتین ایک مہینے میں چالیس  سے پچاس ہزارروپے تک کما لیتی ہیں ۔ The post بیوٹی پارلرایک کال پرگھرپرموجود appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BR6KeV via Urdu Khabrain

ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان کردیا

Image
اسلام آباد : ایس ای سی پی نے عوام کو کاروبار کی سہولت کیلئے محض چار گھنٹوں میں کمپنی کو آن لائن رجسٹر کرانے کا طریقہ متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے تسلسل میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنادیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی کے لئے نام کے حصول اور بعد ازاں کمپنی کی رجسٹریشن کو ایک ہی عمل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ کمپنی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں اس نمایاں تبدیلی کے بعد اب آن لائن طریقے سے کمپنی کی رجسٹریشن صرف چار گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کے نام کی درخواست اور کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو اکٹھا کرنا ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کاروبار کے لئے آسانیاں فراہم کرنے والے عوامل کے عین مطابق ہے۔ کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد اب کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے خواہش مند افراد کو صرف ایک درخواست جمع کروانی ہو گی، جس میں کمپنی کے لئے تین نام تجویز کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسی درخواست کے ساتھ ہی مجوزہ کم...

اردن کے شاہ عبداللہ کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Image
اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کے دوروزہ سر کاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دور ان اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دورے سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کرنے خصوصاً دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور اردن کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں علاقائی و عالمی مور اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پر دونوں کا یکساں موقف ہے۔ توقع ہے کہ شاہ عبد اللہ ثانی کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ The post اردن کے شاہ عبداللہ کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2EC2UaN via Urdu Khabrain

ڈنمارک کا ’ٹی وولی گارڈنز‘اپنی 175ویں سالگرہ منا رہا ہے

Image
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع دنیا کے قدیم ترین امیوزمنٹ پارکس میں سے ایک ’ٹی وولی گارڈنز‘ کو اس کی 175 ویں سالگرہ کے موقع پر دو لاکھ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوپن ہیگن میں سنہ 1843 سے قائم’ٹی وولی گارڈن‘ میں قائم دنیا کاقدیم ترین امیوزمنٹ پارک جو چالیس کلو میٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے‘ اپنی 175 ویں سالگرہ منار ہا ہے ‘ اس موقع پر پارک میں لگے پر درخت پر برقی قمقمے روشن کیے گئے ہیں جو کہ ڈنمارک کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پارک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یہاں کی عمارتوں اور جھولوں کو منور کرنے کے لیے کل دو لاکھ ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں جن کے سبب رات کے سمے شہر میں دور دورسے یہ جگہ بقعہ نور بنی نظر آتی ہے۔ یہ پارک سنہ 1843 میں ڈنمار کے بادشاہ کے حکم پر جارج کارسٹنسن نامی شخص نے قائم کیا تھا جو کہ امیوزمنٹ کے معاملات میں انتہائی جدید خیا لات اور مہارتوں کا حامل تھا ۔ بدقسمتی سے جارج محض پانچ سال اس پارک کا ڈائریکٹر رہ سکا ‘ اس کے بعد اسے جنگِ پرشیا کے دوران اسے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں نکال دیا گیا۔ پانچ سال بعد جارج واپس ...

سی آئی اے نے کس طرح اردن کے سابق بادشاہ کو ایک یہودی اداکارہ کے عشق کے جال میں پھنسا یا؟ سی آئی اے کی شرمناک تاریخی فائیلیں لیک ہو گئیں

Image
سی آئی اے نے کس طرح اردن کے سابق بادشاہ کو ایک یہودی اداکارہ کے عشق کے جال میں پھنسا یا؟ سی آئی اے کی شرمناک تاریخی فائیلیں لیک ہو گئیں The post سی آئی اے نے کس طرح اردن کے سابق بادشاہ کو ایک یہودی اداکارہ کے عشق کے جال میں پھنسا یا؟ سی آئی اے کی شرمناک تاریخی فائیلیں لیک ہو گئیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2H623xf via Urdu Khabrain