Posts

پاکستانی نظامِ عدل

Image
اﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ ” بھائی ذرا اﺱ مرغی ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ دے ﺩﻭ “ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵﻧﮯ ﮐﮩﺎ ” ﻣﺮﻏﯽ ﺭکھ ﮐﺮچلے ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﮬ ﮔﮭﻨٹے ﺑﻌﺪ ﺁ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ “ﺍﺗﻔﺎﻕ ﺳﮯﺷﮩﺮ ﮐﺎ قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ پر آ گیا ﺍﻭﺭ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ کہ ” ﯾﮧ ﻣﺮﻏﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ”ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ ” ﯾﮧ مرغی ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ھﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻏﯽ ﻧﮩﯿﮟ جو آپ کو دے سکوں” قاضی ﻧﮯ کہا کہ کوئی بات نہیں ،ﯾﮩﯽ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﻣﺎﻟﮏ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﺎ کہ مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽھے “ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ” ﺍﯾﺴﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﺎ بھلا ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ھو گا ؟ مرغی تو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯼ تھی پھر ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﮌ سکتی ھے” ؟قاضی ﻧﮯ ﮐﮩﺎ-” ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ اسے غور سے ﺳﻨﻮ ! ﺑﺲ ﯾﮧ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﺍﺱ کے مالک ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﻮ ﮐﮧ تیری مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے – ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ خلاف مقدمہ لے کر ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺋﮯ ہی ﮔﺎ ” ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ ” ﺍﻟﻠﻪ سب کا ﭘﺮﺩﮦ ﺭﮐﮭﮯ” اور مرغی قاضی کو پکڑا دی – قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ نکل ﮔﯿﺎ ﺗﻮ مرغی کا ﻣﺎﻟﮏ ﺑﮭﯽ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ دکاندار سے ﮐﮩﺎ کہ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎﭦ ﺩﯼ ھے ؟ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ” میں نے تو کاٹ دی تھی مگر ﺁﭖ ...

ایک مرتبہ حضرت مرتش ؒ بغداد کے ایک گلی سے گزر رہے تھے کہ ایک لڑکی کو دیکھا اور اُس پر فریفتہ ہوگئے

Image
حضرت مرتعش رحمتہ اللہ علیہ ایک روز بغداد کے کسی محلہ میں سے گزر رہے تھے۔کہ انہیں پیاس محسوس ہوئي ۔ایک مکان پر دستک دی اور پانی مانگا۔تھوڑی دیر بعد ایک عورت پانی کا برتن لے آئی ۔انہوں نے پانی پیا اور جب پانی پلانے والی کی طرف دیکھا تو اس کے حسن و جمال پر فریفتہ ہوگئے۔جاری ہے۔اور دروازے پر دھرنا مار کر بیٹھہ گئے۔چند لمحوں بعد مالک ء مکان باہر نکلا تو حضرت مرتعش نے کہا اے خواجہ؛ میں پانی کا ایک گھونٹ پینے کے لئے یہاں آیا تھا اور تمہارے گھر سے جو عورت پانی پلانے آئي میرا دل لے گئ ہے ۔ مالک ء مکان نے کہا وہ میری بیٹی ہے اور میں نے اسے تمہارے نکاح میں دے دیا۔حضرت مرتعش دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر گھر کے اندر گئے اور لڑکی سے نکاح کرلیا لڑکی کا باپ بیحد امیر انسان تھا۔وہ انہيں حمام لے گیا اور پھر گڈری اتروا کر عمدہ پوشاک پہنا دی ۔رات ہوئي اور حضرت مرتعش نماز پڑھنے کے بعد تنہائي میں ورد کرنے لگے تو انہوں نے آواز دی کہ میری گڈری لائي جائے۔گھر والوں نے پوچھا کہ کیا بات ہوگئ ہے؟۔جاری ہے۔حضرت نے کہا کہ غیب سے ندا آئي ہے کہ اے مرتعش؛تم نے ایک نظر ہمارے غیر پر ڈالی ہے اور ہم نے اس کی سزا کے طور پر...

آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ بھی کرادیا،متاثرہ جگہ پر کتنا نقصان ہوا؟ بھارتی دعوؤں کا بھانڈہ پھوٹ گیا

Image
بھارتی حملے کے بعد آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کے مضافاتی علاقے کنگڑ نالہ کا دورہ کرایا اور پاک فوج کے کرنل شاہد نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔کرنل شاہد نے بتایا کہ جاتے ہوئے بھارتی طیاروں نے چار میزائل آف لوڈ کیے۔ صحافیوں نے دو گھنٹے تک متاثرہ جگہ کا مشاہدہ کیا۔ جہاں صرف چار گڑھے پڑے تھے اور کچھ درخت گرے ہوئے تھے۔اس کے علاوہ علاقے میں دور دور تک آبادی نہیں ہے۔ صرف ایک کچا مکان تھا جس میں دراڑیں پڑ گئی The post آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ بھی کرادیا،متاثرہ جگہ پر کتنا نقصان ہوا؟ بھارتی دعوؤں کا بھانڈہ پھوٹ گیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2IPNW3U via Urdu Khabrain

بھارتی حملہ ایک خطرناک پیش رفت: امریکی تجزیہ کار

Image
واشنگٹن —  موجودہ صورتحال میں امریکہ کے کردار کے بارے میں گوپال سوامی کہتے ہیں کہ دور رہتے ہوئے امریکہ کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے، تاکہ کشیدگی کی سطح کو نیچے لایا جا سکے، کیونکہ، ان کی نظر میں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کے لئے بھی نقصان دہ ہے بھارت نے منگل کے روز علی الصبح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھی آگے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر پاکستان کے صوبہٴ خیبر پختونخواہ کے ایک رہائشی علاقے بالاکوٹ میں جیش محمد کے مبینہ ٹھکانے پر فضائی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان حملوں میں بھارت نے جیش محمد کے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جبکہ پاکستان اس کی تردید کرتا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ان حملوں کا جواب دینے کا فیصلہ محفوظ رکھتا ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد کالعدم دہشتگرد تنظیم، جیش محمد نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے مبینہ ٹرینگ کیمپس پاکستان میں بھی ہیں۔ امریکہ میں قائم مختلف تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار بھارت کی جانب سے ان حملوں کو ’’ایک خطرناک پیش رفت‘...

پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

Image
کراچی —  پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کردی ہیں۔ سرحدوں پر کشیدگی کے پیشِ نظر ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے اور اندرون و بیرونِ ملک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ کشیدگی کے پیشِ نظر بھارت نے بھی اپنی شمالی ریاستوں کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے یہ اقدام ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات اور ایک دوسرے کے طیارے مار گرانے کے دعووں کے تناظر میں اٹھایا ہے۔ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بدھ کو وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشنز کی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور یہ معطلی تاحکمِ ثانی جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور طے شدہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پہلے ملک کے شمال مشرقی اور شما...

کم جونگ اُن سے سربراہ ملاقات کیلئے صدر ٹرمپ کی ہنوئی آمد

بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری

Image
جنوبی ایشیا کے دو جوہری ملکوں کے مابین انتہائی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری نے اسلام آباد اور نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ امریکہ، چین، یورپی یونین، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کئی دیگر ملکوں نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا اظہار کرنے کی یہ اپیل پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے پر اپنی حدود میں دخل اندازی کے الزامات کے تناظر میں کی ہے۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر بات کی ہے اور انہیں مزید کسی بھی فوجی کارروائی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے آپس میں براہِ راست بات کرنے کا کہا ہے۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو نے 26 فروری کو بھارت کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی کے بعد وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے بات کی اور خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی امور پر تعاون پر زور دیا۔ محکمۂ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ...