Posts

کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

Image
اسمارٹ فون سے ضروری ڈیٹا کاغذ پر حاصل کرنے کے لیے یوں تو بے شمار ننھے منے پرنٹرز دستیاب ہیں، تاہم ایک اور نیا بنایا جانے والا یہ پرنٹر کاغذ پر گردش کرتا ہوا آپ کا مطلوبہ مواد پرنٹ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل اسمارٹ فون کے لیے بنائے جانے والے پرنٹرز زیادہ تر تصاویر پرنٹ کرسکتے تھے اور اس کے لیے ان میں علیحدہ سے کاغذ رکھنا پڑتا تھا۔ تاہم یہ نیا پرنٹر ہر سائز کے کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہوا مطلوبہ مواد پرنٹ کرسکتا ہے۔ ہر جگہ آسانی سے لے کر جانے والا یہ پرنٹر دیکھنے میں نہایت دیدہ زیب اور استعمال میں بے حد آسان ہے۔ یہ کہیں بھی آپ کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے کنیکٹ ہو کر آپ کا مطلوبہ ڈیٹا پرنٹ کرسکتا ہے۔ پرنٹنگ کرنے کے لیے یہ پرنٹر کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہے اور پرنٹ کرتا جاتا ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کاغذ کی لمبائی اور سائز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد کاغذ پر پرنٹر کی حرکت کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔ یہ پاکٹ پرنٹر فی الحال ذرا بیش قیمت ہے تاہم اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت بہت جلد کم کردی جائے گی۔ The post کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر app...

نیویارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی‘ 12 افراد ہلاک

Image
نیویارک : نیویارک میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیویارک حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، حادثے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دی بلیزیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ افسوس ناک واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ بل دی بلیزیو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں رہنے والے افراد سے مرنے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی ریاست کیلفورنیا کےشہراوکلینڈ میں کنسرٹ کے دوران بلڈنگ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 33 افراد ہوگئے تھے۔ The post نیویارک :...

پاکستان،افغانستان کے ساتھ تعاون سے کسی تیسرے فریق کو خطرہ نہیں: چین

چین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پاک ۔ چین اقتصادی راہداری افغانستان کو شامل کرنے کا منصوبہ اور حالیہ سہ فریقی مذاکرات سے کسی ’تیسرے فریق‘ کو ہدف نہیں بنایا گیا جبکہ یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ سی پیک منصوبے میں افغانستان کی شمولیت کو، جس سے چین کو وسطی ایشیا میں مزید رسائی حاصل ہوجائے گی، چند میڈیا اداروں کی جانب سے بھارت کو کارنر کرنے کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔ تاہم چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چُن ینگ نے پریس بریفنگ کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر منفی نقطہ نظر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’سی پیک سے کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ منصوبے سے تیسرے فریقوں اور پورے خطے کو فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’سہ فریقی مذاکرات اور تعاون سے کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنایا اور آئندہ بھی یہ مذاکرات بیرونی رکاوٹ اور مداخلت سے آزاد ہوں گے۔‘ سی پیک منصوبے کو افغانستان تک پھیلانے سے متعلق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’افغانستان، چین اور پاکستان کا اہم پڑوسی ہے جو اپنی اقتصادی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانا چ...

عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کمر کس لی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ویمن ونگ پنجاب کی نائب صدر سیما انوار سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ساڑھے پانچ منٹ دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی رہنما سیما انوار سے ملاقات کرکے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔ ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے لاہور میں پارٹی کی سنیئر رہنما سیما انور سے ملاقات کی، البتہ سیما انور نے ان کی پارٹی میں شمولیت کی ہامی نہیں بھری۔ ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا نام ’’تحریک انصاف گلالئی‘‘ ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جلد تحریک انصاف کا بڑا حصہ ان کے ساتھ ہوگا۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ مجھے خان صاحب اور ان کی ذہنیت کا پتا ہے، پی ٹی آئی کارکنان جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے رواں برس پارٹی رہنما عمران خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اکتیار ک...

شادی سیزن زوروشورسے جاری

لاہور:شادیوں کا سیزن آتے ہی شادی ہالوں کی رونقیں بھی دوبالاہوگئیں۔کہیں دلہے کو مہندی لگائی جا رہی ہےتوکہیں تصاویر بنا کران لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ شادیوں کا سیزن آیا تو شادی ہالوں کی رونقوں کو بھی چار چاند لگ گئے۔کہیں لڑکیاں دلہے کو مہندی لگانے کو بے قرار ہیں توکہیں دلہا میاں کی تصویریں بن رہی ہیں۔مہندی لگتی ہے تو کچھ رشتہ دار بھی دلہے میاں سے واری واری جاتی ہیں  اور پیسے وارتی ہیں۔ شادی ہال مالکان بھی کاروبار چمکنے پر خوش نظر آتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع  کی جاتی ہے۔ The post شادی سیزن زوروشورسے جاری appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Ekep3C via Urdu Khabrain

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول 4 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کردی

حکومت نے نئے سال سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ نگراں ادارے نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ The post آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول 4 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کردی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BZQB3n via Urdu Khabrain

کیلاش کا چھتر مس کا تہوار جہاں لڑکیوں نے کیا جیون ساتھی کا انتخاب

Image
کیلاش : موسم خزاں میں منایا جانے والا کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چھتر مس اختتام پذیر ہو گیا اور اس دوران  کئی نئے جوڑوں نے روایات کی پاسداری کرتے ہوئے تہوار کی جگہ سے دوسری وادی میں پہنچ کر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ چترال دنیا کے مخصوص ثقافت کے رکھنے والے علاقے کیلاش قبیلے کے لوگ چترال کی تین وادیوں میں رہتے ہیں،جن میں  وادی رمبور، وادی بمبوریت اور وادی بریر شامل ہے، کیلاش قبیلے کے لوگ ہر سال دو بڑے اور دو چھوٹے تہوار مناتے ہیں۔ مئی کے مہینے میں منا نے والے تہوار کو چیلم جوشٹ یا جوشی کہا جاتا ہے جب کہ دسمبر کے مہینے میں منایا جانے والا سالانہ مذہبی تہوار چھتر مس یا چھو مس کہلاتا ہے جو کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی منایا گیا۔ حسب روایات امسال بھی یہ تہوار تینوں وادیوں میں انتہائی پر امن ماحول میں منایا گیا، چھتر مس کا تہوار رمبور سے شروع ہوا جہاں کیلاش قبیلے کے مرد و خواتین نے رقص پیش کیے اور مذہبی گیت گائے اور نئے آنے والے سال کیلئے دعائیں مانگیں۔ اس دوران کیلاش کے لوگ تین دنوں کیلئے روپوش ہوجاتے ہیں، مرد تین دن مویشی خانے میں گزارتے ہیں، اس دوران وہ اپنی غذٓئی ضروریات پور...