مصر: پولیس کی کارروائی میں 11 ’دہشت گرد‘ ہلاک

مصر کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی سینائی میں کارروائی کے دوران 11 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ اسمٰعیلیہ میں مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی اور جواب کارروائی میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو شمالی سینائی کے گاؤں راؤدا کی مسجد میں بم دھماکا اور فائرنگ کی تھی، جس سے 305 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حملہ ممکنہ طور دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے مقامی گروپ کی جانب سے کیا گیا، جو مصر کی حالیہ تاریخ کا سب سے خونی حملہ تھا۔
مصری حکام کا خیال ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسجد میں حملہ اس لیے کیا گیا، کیونکہ وہاں صوفی مسلم عبادت کر رہے تھے۔ مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، جزیرہ نما سینائی کو ملک کے دیگر حصوں سے الگ کرنے والی سوئیز نہر کے اطراف واقع صوبہ اسمٰعیلیہ میں سیکیورٹی مہم کا حصہ تھی۔
مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پولیس شمالی سینائی میں ان دہشت گردوں کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی تھی، جن کا مقصد اہم و مرکزی عمارتوں اور مسیحی گرجا گھرں کو متعدد حملوں کا نشانہ بنانا تھا۔‘ کارروائی کے دوران پولیس نے 6 مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں ممکنہ طور پر مواصلاتی آلات اسمگل کرکے دینے والے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا۔
آپریشن کے دوران اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

The post مصر: پولیس کی کارروائی میں 11 ’دہشت گرد‘ ہلاک appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2j1YFZI
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان