Posts

Showing posts from February, 2018

Hello world!

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing! The post Hello world! appeared first on World The News . from World The News http://ift.tt/2ougNxg via World News

بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی

Image
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔ وہ دائیں گھٹنے میں انجری کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ٹی وی پر سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ میں کھیل کو خیر باد کہنے والی ہوں ،میں کیریئر میں صرف دوبار انجرڈ ہوئی ہوں اور جلد فتوحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گی۔ The post بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ سے جدائی طویل ہوگئی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2o2V933 via Urdu Khabrain

کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی،جہانگیر ترین

Image
لودھراں(نیوزڈیسک ):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے رواں برس نواز شریف کو سزا ملنے کا عندیہ دے دیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کوٹلی موڑ لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نااہلی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا۔میں نے 2011ء میں ملک سے باہر ایک گھر خریدا تھا مگر وکیل کے کہنےپر مکان بچوں کے کھاتوں میں لکھوا دیا۔ میں نے سارا حساب دیا اور پیسہ بھی جائز تھا۔انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن کے ثبوت لینے 8 بار ملک سے باہر گیا۔ انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کریں گے۔ جب پولیس ٹھیک ہوگی تو آدھا ملک ٹھیک ہوگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے امید ہے انصاف ملے گا‘ نواز شریف کو رواں ماہ کے آخر تک سزا ہوجائے گی، ہم کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔ The post کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،نوازشریف کو رواں ماہ سزا ہوجائیگی،جہانگیر ترین appeared first on Urdu Khabrai

بچے کی پیدائش کے صرف چار گھنٹے بعد لڑکی بچے کو گود میں لئے امتحان دینے پہنچ گئی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Image
بھارت (نیوزڈیسک) خواتین ویسے تو ہر شعبے میں مردو ں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں بھی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ایسے ہی ایک مثال بھارت میں ایک لڑکی نے قائم کی۔جو بچے کو جنم دینے کے محض چار گھنٹے بعد امتحانی مرکز پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر بہار میں بچے کی پیدائش کے صرف چار گھنٹے بعد بابیتا کماری نامی لڑکی بچے کو گود میں لئے امتحان دینے پہنچ گئی۔سکول کا عملہ اور اساتذہ لڑکی کو اس حال میں دیکھ کر حیران ہو گئے۔بابیتا کے لئے اس حال میں امتحان دینا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی تھی۔لڑکی کا تعلیم سے شدید لگاؤ دیکھ کر امتحانی مرکز کی انچارج نے بچے کو اس کی دادی کے حوالے کیا اور لڑکی کو کلاس میں بیٹھنے دیا۔تا کہ وہ اپنے پیپر پر مکمل توجہ دے سکے۔لڑکی پیپر دینے کے دوران اپنے بچی کی بھی دیکھ بھال کرتی تھی۔لڑکی کی شادی ایک سال پہلے ہوئی تھی اور وہ کسی طور پر بھی اپنے امتحانات چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔لڑکی کا شوہر بھی امتحانی مرکز کے باہر کھڑا رہا اور اپنی بیوی کے لئے فکر مند نظر آیا۔بابیتا کے ہم جماعتوں نے نہ

کیا آپ بے روزگار ہیں؟ یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں حسب منشا ملازمت مل جائے گی

Image
اللہ کا ذکر اور حمد و ثنا کرنے والوں کو غیر معمولی روحانی انرجی ملتی رہتی ہے،جب روح طاقتور رہتی ہے انسان کو کسی بھی اچھے کام کرنے میں بھی غیر معمولی تقویت اور تسکین ملتی ہے۔ہمارے لوگ جو اکثر دعاوں کے پورا نہ ہونے کا رونا روتے ہیں دراصل وہ دل سے دعا نہیں کرتے اور نہ اس میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اگر لوگ اللہ کے سامنے اپنی حاجات رکھا کریں تو انشاء اللہ انکی دعائین مراد لاتی ہیں۔ملک میں بے روزگاری بہت عام ہے ،اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ہر طرح کی سفارشیں آزماتے ہیں لیکن اللہ سے لو نہیں لگاتے ۔ایسے نوجوان جنہیں غیر معمولی کامیابی چاہئے ہو،انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیں،اس وظیفہ کے دنوں میں اسکی معیاد پوری ہونے کے بعد جلد ان کو حسب خواہش ملازمت مل جائے گی ۔ روازنہ نماز عصر کے بعد اکیالیس سو مرتبہ درود پاک اول و آخر اکیالیس روز تک یہ پڑھا کریں ۔ یا اللہ یا باسط۔ ۔۔۔۔۔۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ The post کیا آپ بے روزگار ہیں؟ یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں حسب منشا ملازمت مل جائ

بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج

Image
اندور(نیو زڈیسک ) بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج کیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا۔ جس کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔ موہاک اسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کے اسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میںخطرات بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں۔ وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔ ادھرہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار سے اندور لایا گیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔ The post بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2EkXE7Y via Urdu Khabrain

2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور

Image
کراچی (نیو زڈیسک) 2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ۔ملک بھر میں سال 2017 کے دوران آٹو سیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق کاروں کے ساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ ہوا، جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران 3 لاکھ سے زائد کاریں (مقامی و استعمال شدہ امپورٹڈ) اور 27 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیںفروخت ہوئیں، ہنڈاکمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت میں سب سے آگے رہی جبکہ چین کے اشتراک سے بننے والی موٹرسائیکلیں 16 لاکھ کے قریب فروخت ہوئیں، ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق گزشتہ 4سال سے ہنڈاکمپنی نے اپنی مشہور پراڈکٹ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 کے معیار کے مطابق تیار ہونے والی ایکسپریس 70 سی سی، یونیک 70 سی سی پلس 2018 ، کران فٹ 70 سی سی ، ونر وی آئی پی 70 سی سی اور یونین اسٹار 70سی سی پلس کی قیمت فروخت 51ہزارروپے مع رجسٹریشن چا رجز تک پہنچ گئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے چینی ساختہ کمپنیاں اپنی قیمت فروخت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہی

پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان اور شاندار بلے باز شاہد آفریدی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے

Image
لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان کے سابق مایہ ناز کپتان اور شاندار بلے باز شاہد آفریدی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ان جیسی شہرت کسی کھلاڑی کو نہیں ملی تو غلط نہ ہو گا ،شاہد آفریدی سے محبت کرنے والے اور ان کے مداح پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ چاہے پی ایس ایل میں کھیلیں یا کسی اور لیگ میں توجہ کا مرکزلازمی رہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی جو کہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے اپنی کزن سے شادی کی۔نادیہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیںجن کے نام انشاءآفریدی، اجواءآفریدی، اقصیٰ آفریدی اور اسمارا آفریدی ہیں۔ دوسری جانب شہنشاہ قوال اور موسیقی کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان مرحوم بھی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنوں میں شادی کرنے کو ترجیح دی۔اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجانے والے نصرت فتح علی خان نے اپنے چچا کی پوتی کو جیون ساتھی بنایا۔نصرت فتح علی اور ناہید نصرت کی ایک بیٹی ہے جس کا نام انہوں نے ندا

رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا اعلان

Image
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کردیا جس میں فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستار کا پیغام لائے جنہوں نے فاروق ستار کی بات ماننے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے رہے ہیں اور رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی خط واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔ The post رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا اعلان appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BVEat2 via Urdu Khabrain

وٹس ایپ ویب کی طرح ٹیکسٹو(Textto) کی مدد سے کمپیوٹر کے ذریعے مفت ایس ایم ایس بھیجیں

Image
وٹس ایپ ویب کی طرح ٹیکسٹو(Textto) کی مدد سے کمپیوٹر کے ذریعے مفت ایس ایم ایس بھیجیں یہ ایپلی کیشن صارفین کے موبائل کے ڈیٹا کو کمپیوٹر سے منسلک کر کے ایس ایم ایس بھیج سکتی ہے اپنے اینڈروئیڈ فون کی ٹیکسٹ ایپ کو ٹیکسٹو (Textto) کے ساتھ اپنے کمپیوٹر سے منسلک کریں اور کمپیوٹر سے مفت میسج بھیجیں۔ اس ایپلی کیشن میں بہت سے ایموجیز کی سپورٹ، پکچر میسجیز کی سپورٹ، گروپ چیٹنگ، تھیم اور بہت کچھ شامل ہے۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اپنےسمارٹ فون موجود کسی بھی ٹیکسٹ ایپ کو کمپیوٹر میں وٹس ایپ فار ویب کی طرحاستعمال کر سکتے ہیں۔ The post وٹس ایپ ویب کی طرح ٹیکسٹو(Textto) کی مدد سے کمپیوٹر کے ذریعے مفت ایس ایم ایس بھیجیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BUqP3U via Urdu Khabrain

پاکستانیوں کو یہ خوشخبری سنادو، سعودی عرب نے ایسا اعلان کر دیا جسے

Image
جدہ(نیو زڈیسک) سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ٗرواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی۔وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود نے بتایا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائیگی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی۔بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔ The post پاکستانیوں کو یہ خوشخبری سنادو، سعودی عرب نے ایسا اعلان کر دیا جسے appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2En9p1M v

بو علی سینا کے زمانے میں ایک رئیس کی بیٹی گھوڑا سواری کے دوران گھوڑے سے نیچے گر گئی اور اُس کے کولہے کی ہڈی اپنے بند سے جدا ہو گئی

Image
کہتے ہیں کہ قدیم زمانے میں ایک رئیس کی بیٹی گھوڑا سواری کے دوران گھوڑے سے نیچے گر گئی اور اُس کے کولہے کی ہڈی اپنے بند سے جدا ہو گئی۔ لڑکی کے باپ نے بہت سے حکیموں سے علاج کروانے کی کوشش کی کہ ھڈی کو واپس اپنی جگہ پر بٹھائیں مگر مصیبت یہ تھی کہ لڑکی کسی حکیم کو اپنا جسم چھونے کی اجازت نہیں دیتی تھی ۔ باپ نے بہت اصرار کیا کہ بیٹی حکیم کو شریعت نے بھی محرم قرار دیا ھے لیکن بیٹی کسی طرح راضی نہیں ھو رھی تھی اور دن بہ دن کمزور ھوتی جا رھی تھی ۔ آخر لوگوں نے مشورہ دیا کہ شہر سے باھر ایک بہت حاذق حکیم رھتے ھیں اُن سے مشورہ کر لیں…….. وہ شخص حکیم صاحب کے پاس گئے اور اپنا مسئلہ بیان کیا تو حکیم صاحب نے کہا کہ ایک شرط پر میں آپ کی بیٹی کا کولہا ھاتھ لگائے بغیر واپس بٹھا سکتا ھوں۔ وہ شخص کہنے لگا کہ جو بھی شرط ھو وہ قبول کرنے پر آمادہ ھے۔ حکیم نے کہا کہ شرط یہ ھے کہ ایک بہت موٹی تازی گائے میرے لئے لا دو تو میں علاج کر دوں گا آپ کی بیٹی کا…….. وہ شخص بہت بھاری قیمت پر شہر کی سب سے تنومند گائے خرید کر حکیم صاحب کے گھر لے گئے۔حکیم صاحب نے کہا کہ آپ اپنی بیٹی کو پرسوں اپنے ساتھ لے آئیں، اُسی

کنگ سلمان تہوار پر اپنے والد کا ہولوگرام دیکھ کر اشک بار ہو گئے

Image
سلمان بن عبدالعزیز ال سعود، سعودی عرب کے بادشاہ اور دو مقدس مساجد کے سربراہ ال جناردیہ تہوار میں والد کے ہولوگرام کو دیکھنے کے بعد آنسو روک نہ پائے اور اشک بار ہو گئے۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، وہ 32 ویں ال جناردیہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں جذباتی ہو گئے تھے اور والد کا ہولوگرام دیکھ کر رو پڑے تھے۔ سوشل میڈیا پر کنگ سلمان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ سلمان اپنے آنسو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آنسو ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلی دفعہ ایسا نہیں ہوا کہ کنگ سلمان بھری مجلس میں جذباتی ہو گئے ہوں ، اس سے پہلے بھی وہ اپنے بیٹے کی گریجویشن کے تقریب میں بھی جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔ The post کنگ سلمان تہوار پر اپنے والد کا ہولوگرام دیکھ کر اشک بار ہو گئے appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2srRRvM via Urdu Khabrain

دبئی میں قیمتیں جائیدادیں بنانےوالےپاکستانیوں کی فہرست جاری

Image
کراچی: دبئی میں قیمتی جائیدادیں خریدنے والے سو پاکستانیوں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔ دبئی میں سو پاکستانیوں کی دس ارب ڈالر کی جائیداد کا انکشاف ہواہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے پچپن پاکستانیوں کے ڈیٹا کی تصدیق کردی۔ پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدیں۔ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے دوسوارب ڈالر موجود ہیں۔یہ سارے انکشافات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ہوئے۔ ملکی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا اورسرکاری ادارے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔ قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کیا تواسد عمر نے کہہ دیا کہ ایف آئی اے ہو، نیب یا ایف بی آر،سب نے قائمہ کمیٹی سے جھوٹ بولا،ایف بی آر کے پاس تو یہ فہرست دوہزارپندرہ سے موجود تھی،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر شیخ بولے کہ ملک میں چارہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔مگر نیب نے صرف دس ارب روپے ریکور کیے۔ The post دبئی میں قیمتیں جائیدادیں بنانےوالےپاکستانیوں کی فہرست جاری appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Ez5lur via Urdu Khabrain

بھارت کی آبی دہشتگردی، اہم شخصیت سہولت کار

Image
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان انڈس واٹرکمیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ تنازعہ کی صورت اختیار کر گیا۔ ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر، شیراز میمن کے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات پر سابق کمشنرز نے ہارے ہوئے مقدمات پر حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچاتے ہوئے بھارت کو پاکستانی دریاﺅں پر توانائی کے متنازعے منصوبے قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ پاکستان انڈس واٹر کمیشن کے ساتھ سربراہ مرزا آصف بیگ 10 جنوری 2018ءکو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور کمیشن کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے لئے ایک نئی ووٹر کا آغاز ہوا جس میں وزارت آبی وسائل کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہر علی شاہ سرفہرست ہیں۔ 31 جنوری 2018ءکو ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر، شیراز میمن کے وزیر اعظمم کو لکھے خط کی نقل کے پاس محفوظ ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ انکے قریبی دوست جماعت علی شاہ اور سابق سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ جو کہ اس وقت وزارت تجارت میں بطور سیکرٹری اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،

صادقین: لوحوں پہ مرا ہاتھ گھماتا ہے کون؟

Image
پاکستان کے معروف خطاط، مصور اور شاعر صادقین کو آج ہم سے بچھڑے 31 برس گزر گئے۔ فرانس کے آرٹ سرکلز میں پاکستانی پکاسو کے نام سے یاد کیے جانے والے صادقین نے پاکستان میں فن خطاطی کو نئی جہتوں سے روشناس کروایا۔ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فن مصوری ادھورا ہے۔ سنہ 1930 میں سید صادقین احمد نقوی امروہہ کے جس سادات گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ خاندان اپنے فن خطاطی کے حوالے سے نہایت مشہور تھا۔ صادقین کے دادا خطاط تھے، جبکہ ان کے والد باقاعدہ خطاط تو نہ تھے، البتہ نہایت خوشخط تھے۔ امروہہ میں ابتدائی تعلیم اور آگرہ یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد جب پاکستان کا وجود عمل میں آیا تو صادقین اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی آبسے۔ صادقین بچپن ہی سے گھر کی دیواروں پر مختلف اقسام کی خطاطی و تصویر کشی کیا کرتے تھے۔ ان کی تصاویر کی پہلی نمائش جس وقت منعقد ہوئی اس وقت ان کی عمر 24 برس تھی۔ پاکستان کی فن مصوری اور خصوصاً فن خطاطی کو بام عروج پر پہنچانے والے مصور صادقین کا ذکر کرتے ہم شاعر صادقین کو بھول جاتے ہیں۔ وہ شاعر بھی اتنے ہی عظیم تھے جتنے مصور یا خطاط۔ صادقین کے بھتیجے سلطان احمد نقوی جو کراچی میں مقیم ہ

گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

Image
استور: حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں 3 اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی اے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 44 لاکھ افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بع

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں میں معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پر براجمان ہیں

Image
واشنگٹن (نیو زڈیسک)دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں میں معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بالی وڈ حسینائیں پریانکا چوپڑا اوردپیکابھی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کیفہرست جاری کی جس کے مطابق فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس پر سب سے زیادہ مقبول ڈیوین جانسن ہیں۔ڈیون جانس کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘جمانجی نے نہ صرف سب سے زیادہ بزنس کرکے فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ شائقین کو بھی بے حد پسند آئی ہے اور ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کیون ہارٹ ہیں جو اپنی کامیڈی کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور گمان یہ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونیوالی متنازعہ فلم ’پدماوت‘ ان کی شہرت میں اضافے کا سبب بنی ہے۔برطانوی ماڈل و اداکارہ ملی بوبی براؤن سوشل میڈیا پر مقبولیت کے

نوکیا 7 پلس، 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ نوکیا کا پہلا فون ہوگا

Image
نوکیا 7 پلس نوکیا کا وہ پہلا فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہوگی۔6 انچ ڈسپلے کے اس فون کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس ہوگا جبکہ ایلومینیم کے بنے اس فون کے رئیر پر Zeiss برانڈ کا ڈوئل کیمرہ ہوگا۔ وائیڈ 12 میگا پکسل اور ٹیلی 13 میگا پکسل شوٹر کی وجہ سے کیمرہ دوگنا زوم فراہم کرے گا۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔ نوکیا 7 پلس میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہوگی۔ یو ایس بی -سی پورٹ سے اس فون کو کوئیک چارج بھی کیا جا سکے گا۔ فون میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہوگا۔ The post نوکیا 7 پلس، 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ نوکیا کا پہلا فون ہوگا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BVZKxi via Urdu Khabrain

ویں ونٹر اولمپکس گیمز کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز

Image
پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا، اولمپک چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کی، جنوبی کورین صدر مون جائی ان اور شمالی کورین صدر کی بہن کی بھی تقریب میں شرکتپیانگ یانگ ۔  23ویں ونٹر اولمپکس گیمز کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا، جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس نے ایک پرچم تلے مارچ کیا، محمد کریم الپائن سکنگ کے کھلاڑی نے پاکستانی پرچم بردار ہونے کا اعزاز پایا، جنوبی کوریا کی اولمپک فگر اسکیٹنگ چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کر کے باضابطہ طور پر گیمز کا افتتاح کیا، جنوبی کورین صدر مون جائی ان اور شمالی کورین صدر کی بہن سمیت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ بھی تقریب میں موجود تھے۔ جمعہ کو پیونگ چانگ، جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس گیمز کا آغاز ہو گیا، جنوبی اور شمالی کورین ایتھلیٹس نے ایک پرچم تلے مارچ کیا اور شائقین نے دل کھول کا ان کا استقبال کیا، 2010ء کی اولمپک فگر اسکیٹنگ چیمپئن یونا کم نے اولمپک ٹارچ روشن کر کے باضابطہ طور پر گیمز کا افتتاح کیا، پاکستان کے محمد کریم نے پرچم لہرایا، اس موقع پر جنوبی کورین صدر اور شمالی کورین صدر کی بہن کے علاوہ

بھارت چاہتا ہے فلسطین بات چیت کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنے

Image
مقبوضہ بیت القدس: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر فلسطین پہنچ گئے جہاں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر زور دیا جب کہ دوطرفہ تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فلسطینی صدر سے ملاقات میں نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ فلسطین بات چیت کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنے۔ اقوام متحدہ میں بیت المقدس پر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظوراپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی فلسطین اور بھارت کی دوستی قائم رہی، فلسطینی عوام نے بہت سے چیلنجز کا دلیری اور بہادری سے ڈٹ کرمقابلہ کیا جب کہ بھارت مستقبل میں بھی ہمیشہ فلسطین کی ترقی کے سفر کی حمایت کرتا رہے گا۔قبل ازیں نریندر مودی نے فل

مرغیوں کے گوشت سے بچوں اور خواتین کے ہارمونز میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں

Image
لاہور: سپریم کورٹ نے مرغیوں کی خوراک کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں مرغیوں کو دی جانے والی خوراک سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مرغیوں کی خوراک اور بازار میں فروخت ہونے والے گوشت کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے خواتین اور بچوں کے ہارمونز میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ عدالتی معاون نے کہا کہ مرغیوں کی خوراک میں قدرتی اجزاء شامل کرنے سے ہارمونز پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔عدالت نے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی پولٹری فارمز سے مرغی اور اس کی خوراک کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کروائے۔ ٹیسٹ رپورٹ سے پتہ چل جائے گا کہ چکن میں کون سے مضر صحت ہارمونز موجود ہیں۔ The post مرغیوں کے گوشت سے بچوں اور خواتین کے ہارمونز میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2G7zzlg via Urdu Khabrain

جو کا آ ٹا انسان کو چست و توانا رکھتا ہے

Image
پنجاب طبی کونسل کے ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ جو کا آٹا ، روٹی ، دلیہ ، پانی ، ستو و دیگر مصنوعات انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ، گندم کے آٹے کا متبادل ، بہترین فوڈ سپلیمنٹ اور 100سے زائد خطرناک امراض سے بچائو کا ذریعہ بھی ہیں جس میں شامل بیٹا گلو کان اور حل پذیر ریشے کے علاوہ 22فیٹی ایسڈز ، 18امائنو ایسڈز اور تمام 8کے 8 ضروری امائنو ایسڈز بھی شامل ہیں جو تپدق ، ملیریا ، ہیضہ ، سرطان ، یرقان ، نمونیہ سمیت 100کے قریب خطر ناک بیماریوں کا علاج ، تدارک اور قد بڑھانے کیلئے انتہائی اکثیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ماہرین طب نے بتایا کہ غذائی اہمیت کے لحاظ سے جو کے آٹے کو گندم کے آٹے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس میں جو کے علاوہ مکئی کو بھی خوراک کے اہم ترین جزو کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر بنی نو ع انسان کو جو کی حقیقی افادیت کا علم ہو تو وہ تمام غذائی اشیاء ترک کر کے 8 ہزار سالوں سے انبیاء ، متقیوں ، پرہیز گاروں کی پسندیدہ غذا جو کو اپنا پسندیدہ فوڈ سپلیمنٹ بنا لیں۔ انہوںنے بتا یا کہ جو کے اجزاء میں شامل پانی ، نائٹروجنی مرکبات ، گوند،

 چھوٹے گھوڑے بھی نابینا افراد کو رستہ دکھا دیا

Image
ایک نابینا شخص برطانیہ میں پہلا شخص ہوگا، جسے چھوٹے گھوڑے رستہ دکھائیں گے۔ 23سالہ محمد سلیم پٹیل کو کتوں سے بہت زیادہ خوف آتا ہے۔ اسی وجہ سے اُن کے لیے ایک چھوٹے گھوڑے کی تربیت کی جا رہی ہے۔ اگلے کچھ سالوں میں یہ گھوڑا لنکا شائر میں بلیک برن سے تعلق رکھنے والے سلیم پٹیل کو راستہ دکھائے گا۔ ڈگبی نامی اس چھوٹے امریکی گھوڑے کی تربیت کا فریضہ کیٹی سمتھ کو سونپا گیا ہے۔ دو سالوں کی تربیت کے بعد ڈگبی نامی یہ گھوڑا اپنے مالک کی ایسے ہی رہنمائی کرے گا، جیسے کتے کرتے ہیں۔ سلیم پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں گھوڑے اچھے لگتےہیں، یہ جان کر اور اچھا لگا کہ اب گھوڑے بھی نابینا افراد کی مدد کریںگے۔ گھوڑوں کی عمر کتوں سے کہیں زیادہ یعنی 45 سے 50 سال ہوتی ہے،اس لیے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نابینا افراد کے لیے یہ بہترین ساتھی ہونگے۔ The post  چھوٹے گھوڑے بھی نابینا افراد کو رستہ دکھا دیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BofhVH via Urdu Khabrain

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری

Image
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد، شارع فیصل، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، درجہ حرارت میں کمی ہوگی جب کہ ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب حب شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی رم جھم بارش برس رہی ہے، پنجاب میں کمالیہ، گوجرانوالہ، بہاول پور سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ ملتان میں بھی گزشتہ روز سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شدید ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔ ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ س

سوئٹرز لینڈ میں شاہد آفریدی نے  بھارتی مداح کےساتھ تصویر اتروا کر سب کے دل جیت لیے

Image
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور وجہ سے اکثر پاکستان میں تنقید کی زد میں بھی آجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ کے دوران شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کےساتھ تصاویر بنوانے گئے تو وہاں انکی ایک بھارتی مداح بھی موجود تھی جس نے ہاتھ میں اپنا قومی پرچم تھام رکھا تھا لیکن وہ بند تھا ۔ جب شاہد آفریدی اسکے پاس پہنچے تو انہوں نے لڑکی سے کہا کہ اپنا پرچم سیدھا کرو جس پر لڑکی نے جھنڈ ا کھولا اورر آفریدی کےساتھ تصویر بنوائی ۔ شاہد آفریدی تو آگے بڑھ گئے جبکہ بھارتی لڑکی باآواز بلند انکا شکریہ ادا کرتی رہی،اس موقع کی ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے بیان دیا تھا کہ انہیں بھارت میں زیادہ پیار ملا ہے جس پر انہیں سابق پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔ The post سوئٹرز لینڈ میں شاہد آفریدی نے  بھارتی مداح کےساتھ تصویر اتروا کر س

چین میں ’کتے کےسال‘ تیاریاں عروج پر

Image
بیجنگ :نئے چینی سال کے آغاز پر چین مشرقِ بعید کے کئی ممالک میں رنگ و نور کا سیلاب آنے میں اب چند دن رہ گئے‘ اس سالانہ جشن کے لیے تھائی لینڈ نے خصوصی تیاریاں کررکھی ہیں‘ چینی ہرسال کو کسی جانور سے منسوب کرتے ہیں‘ اس سال کو ’کتے کا سال ‘ قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے چینی سال کا جشن چین اور مشرقِ بعید کے ممالک میں زور شور سے منایا جائے گا‘ چھ روز تک جاری رہنے والے اس عظیم الشان ایونٹ میں محض چار روز باقی رہ گئے ہیں اور ا سکی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ نئےچینی سال کےآمدکی تقریبات بس شروع ہونے والی ہیں۔ اس سلسلے میں تھائی لینڈکےمحکمہ سیاحت نےبھی کئی تیاریاں ہیں ۔تھائی حکام پرامید ہیں کہ اس سال چین سےتین لاکھ سیاح آئیں گے اس جشن میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ آئیں گے یعنی اس سال اٹھارہ فیصد زائدچینی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سےاکیس فروری تک جاری رہنےوالی نئےچینی سال کی تقریبات میں صرف تھائی لینڈکے محکمہ سیاحت کو ڈھائی ارب ڈالر سےزائد کی آمدنی ہوگی۔ چینیِ سال نو یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے ا

فیس بک نے ’ڈاؤن ووٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کردی

Image
 فیس بک ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس میں صارفین تبصرے یعنی’کمنٹ‘ پر منفی ردعمل رجسٹر کراسکیں گے جسے ’ڈاؤن ووٹ‘ بٹن کا نام دیا گیا ہے تاہم یہ ’ڈس لائک‘ جیسا نہیں ہوگا۔ جس کمنٹ کو آپ ناپسندیدہ قرار دے کر ڈاؤن ووٹ کریں گے، وہ فوری طور پر اپ کی نگاہوں سے اوجھل یعنی آپ کی وال سے غائب تو ہوجائے گا تاہم فیس بک اس کی وجہ جاننے کےلیے آپ سے کچھ سوال پوچھے گا۔ اس پر صارف کو بتانا پڑے گا کہ یہ کمنٹ ناپسندیدہ، گمراہ کن، غیراخلاقی یا کچھ اور ہے۔ فیس بک کے ترجمان نے نئی اپ ڈیٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاؤن ووٹ بٹن ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور مکمل تجربے اور تجزیئے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ The post فیس بک نے ’ڈاؤن ووٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع کردی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2o23Jiv via Urdu Khabrain

کراچی :پی ایس ایل فائنل کیلئے فل سکیورٹی ریہرسل جاری

Image
کراچی میں پی ایس ایل فائنل کیلئے بڑی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، اس سلسلے میں فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر سے روٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل اور پھر نیشنل سٹیڈیم کے اطراف آٹھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا بڑا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے تیاریاں بھی بڑی کی جا رہی ہیں۔ پلیئرز کی حفاظت کیلئے فل ڈریس ریہرسل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل سکیورٹی ایکسپرٹ بھی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیںِ۔ روٹ پر پولیس، آرمی اور رینجرز کے 8 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ راستوں کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم میں جدید ماسٹر کنٹرول روم تیار ہو گیا۔ ایک کروڑ کی مالیت کے 80 ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے موبائل سپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ The post کراچی :پی ایس ایل فائنل کیلئے فل سکیورٹی ریہرسل جاری appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2EkekR0 via Urdu Khabrain

توہین عدالت، علامہ خادم حسین رضوی حاضر ہوں

Image
اسلام آباد (نیوزڈیسک) توہین عدالت کے معاملے پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمر قریشی کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی سے متعلق ایک تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔عمر قریشی نے ہفتے کے روز کیے گئے ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ توہین عدالت کے معاملے میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔عمر قریشی کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم اب تک اس حوالے سے سپریم کورٹ یا علامہ خادم رضوی کے ترجمان نے تصدیق نہیں کی۔ The post توہین عدالت، علامہ خادم حسین رضوی حاضر ہوں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Ezm7cN via Urdu Khabrain

ممبئی: مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنجنےبھارتی میڈیا کو چراغ پا کر دیا۔

Image
اسلام آباد( ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر میزبان بولر ان کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی نے تمام بڑی ٹیموں کے خلاف کھل کر رنز بنائے اور ان کی بیٹنگ سے میں بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن پاکستانی بولرز انھیں آسانی سے اسکور نہیں کرنے دیں گے۔مکی آرتھر کا یہ انٹرویو چند روز قبل لیا گیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے سامنے آیا تو طوفان کھڑا ہوگیا۔ مختلف ویب سائٹس نے ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے،انھوں نے بھارتی کپتان کی 9ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کیخلاف سنچریوں،رواں سال آئی سی سی کپتان اور کرکٹر آف دی ایئر سمیت مختلف ریکارڈز کی لمبی فہرست گنواتے ہوئے مکی آرتھر کے جملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ The post ممبئی: مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنجنےبھارتی میڈیا کو چراغ پا کر دیا۔ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2G43ye6 via Urdu Khabrain

ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Image
اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔ The post ملک بھر میں بارشیں اور ریکارڈ برفباری کا آغاز!! محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبر

’مجھے اپنے شوہر پر بہت زیادہ غصہ آتا تھا لیکن جب سے یہ کام شروع کیا ہے سارے مسئلے حل ہوگئے‘ جاپانی خاتون نے شوہر کو خوش رکھنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

Image
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کی ایک خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ تعلق بہت کشیدہ رہتا تھا لیکن پھر اس نے اپنے شوہر کو خوش رکھنے اور ازدواجی زندگی کو پرسکون بنانے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر پاکستانی مرد حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی رہائشی اس خاتون نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل @c___i___y___o پر بتایا ہے کہ ”مجھے اپنے شوہر پر بہت غصہ آتا تھا، جواب میں وہ بھی مشتعل ہو جاتا اور یوں ہماری اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ پھر میں نے اپنے غصے پر قابو پانا شروع کیا اور اپنے شوہر کی تعریف کرنی شروع کر دی۔ میں نے ایک کاغذ پر یہ ہدایت لکھی کہ ’مجھے اپنے شوہر کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھنا ہے اور اس پر غصہ نہیں کرنا اور اس کے اچھے کاموں کی تعریف کرنی ہے۔‘اس کے علاوہ میں نے تعریفی کلمات کا ایک چارٹ بھی بنایا اور ہفتے کے مختلف دنوں کے لیے مختلف تعریفی کلمات لکھے اوروہ اپنے شوہر کو بولنے شروع کر دیئے۔ابھی اس طریقے پر عمل کرتے مجھے ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ میرے شوہر کا میرے ساتھ رویہ حیران کن طور پر تبدیل ہو گیا۔ وہ مجھ سے پہلے سے زیادہ محبت کرنے لگا تھا۔ ہفتے بعد ہی اس نے مج

بیوٹی پارلرایک کال پرگھرپرموجود

Image
لاہور:اب خواتین کوبیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں،بس ایک کال پربیوٹی پارلر آپ کے گھر پر ہوگا ۔ لاہورمیں فیشل کروانا ہو،پلکیں سنوارنی ہوں یا پھرمعاملہ ہوبالوں کی تراش خراش کا،اب خواتین کو پارلر جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ لاہور میں ایک کمپنی نے بیوٹی سروسز متعارف کروائی ہیں جو صرف ایک کال کی دوری پرہیں۔ کمپنی کی خاتون کارکن چھوٹے سے بیگ میں پارلر کا سامان ڈال کرکلائنٹ کو سروسز دینے ان کے گھر پہنچ جاتی ہیں۔ اس  کمپنی میں چالیس سے زائد ضرورت مند خواتین باعزت طریقے سے روزگار کما رہی ہیں۔تمام ورکرزکوکمپنی  کی جانب سے آٹھ ہفتے کی ٹریننگ کے بعد فیلڈ میں بھیجا جاتا ہے۔ کمپنی سے منسلک خواتین ایک مہینے میں چالیس  سے پچاس ہزارروپے تک کما لیتی ہیں ۔ The post بیوٹی پارلرایک کال پرگھرپرموجود appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BR6KeV via Urdu Khabrain

ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان کردیا

Image
اسلام آباد : ایس ای سی پی نے عوام کو کاروبار کی سہولت کیلئے محض چار گھنٹوں میں کمپنی کو آن لائن رجسٹر کرانے کا طریقہ متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے تسلسل میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنادیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی کے لئے نام کے حصول اور بعد ازاں کمپنی کی رجسٹریشن کو ایک ہی عمل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ کمپنی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں اس نمایاں تبدیلی کے بعد اب آن لائن طریقے سے کمپنی کی رجسٹریشن صرف چار گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کے نام کی درخواست اور کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو اکٹھا کرنا ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کاروبار کے لئے آسانیاں فراہم کرنے والے عوامل کے عین مطابق ہے۔ کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد اب کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے خواہش مند افراد کو صرف ایک درخواست جمع کروانی ہو گی، جس میں کمپنی کے لئے تین نام تجویز کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسی درخواست کے ساتھ ہی مجوزہ کم