Posts

Showing posts from March, 2019

حکومتی اقدامات اُلٹے پڑ گئے،پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترن سطح پر پہنچ گئی

Image
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ، ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں مزید70پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں70پیسے اورقیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.30روپے سے بڑھ کر142.00روپے اورقیمت فروخت142.30روپے سے بڑھ کر142.50روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت میں 50پیسے کااضافہ اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.80روپے سے بڑھ کر 160.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.00روپے اورقیمت فروخت185.80روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں40پیسے اورقیمت فروخت میں

صدر ٹرمپ کے ویٹو کے خلاف قرارداد ایوانِ نمائندگان میں ناکام

Image
واشنگٹن —  ملک کی جنوبی سرحد کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےنافذ کردہ قومی ہنگامی صورت حال کے اقدام کو منگل کے روز ایوان نمائندگان میں چیلنج کیا گیا۔ تاہم، ہونے والی رائے شماری، اس اقدام کو مسترد کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے ایوان میں ٹرمپ کے ویٹو کے خلاف 248 جب کہ موافقت میں 181 ووٹ پڑے۔ لیکن، درکار دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے 38 ووٹ کم تھے۔ صدر ٹرمپ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے سرحدی سیکورٹی اور انسانی بحران کا حوالہ دیا تھا، جب کہ اُنھوں نے دیگر حکومتی مدوں سے 3.6 ارب ڈالر کی رقم لے کر امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ووٹنگ کے بعد ٹرمپ کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ سرحدی دیوار کی تعمیر پر استعمال کے لیے وفاقی اکاؤنٹس سے رقوم ایک طرف کرنے کا جائزہ لینے کا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ایوانِ نمائندگان اور ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ نے اُن کے اقدام کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی، جب کہ متعدد ارکان نے صدر کی جانب سے اخراجات کا فیصلہ کرنے پر اعتراضات اٹھائے تھے، جن کے بارے میں اُن کا کہنا

پاکستان تحریک انصاف ملتان کی سیٹ جیت گئی

Image
واشنگٹن —  ملتان میں اتوار کے روز ہونے والے PP-218 کے بائی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک واصف مظہر ران نے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ملک ارشد ران کو شکست دے دی ہے اور یوں پی ٹی آئی نے اپنی یہ نشست برقرار رکھی ہے۔ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس ران کے جنوری میں انتقال کر جانے کے باعث خالی ہو گئی تھی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اُمیدوار ملک واصف مظہر ران نے 47,670 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ملک ارشد ران کو 39,254 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کو مسلم لیگ نون کی حمایت بھی حاصل تھی۔ ان دونوں کے علاوہ تین آزاد اُمیدوار بھی میدان میں تھے جن میں سے تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ اُمیدوار محمد اسرارالحق چیمہ کو 1,146 ووٹ ملے۔ اس انتخاب کیلئے ووٹر ٹرن آؤٹ 45.62 فیصد رہا۔ جیتنے والے ملک واصف مظہر ران پی ٹی آئی کے انتقال کر جانے والے ایم پی اے ملک مظہر عباس ران کے بیٹے ہیں۔ The post پاکستان تحریک انصاف ملتان کی سیٹ جیت گئی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khab

قائداعظمؒ کے سسرالیوں کی ضد

Image
نظر نہ آنے والے سفید دھاگوں میں پروئی ہوئی پھولوں کی لمبی لمبی لڑیوں میں سر سے پاؤں تک چھپے ہوئے محمد علی پانیلی میں اپنے دادا کے گھر سے دلہا بن کر بارات کے ہمراہ اپنے ہونے والے سسر کے گھر کی جانب روانہ ہوئے جہاں چودہ سالہ ایمی بائی قیمتی نئی لباس اور بھاری بھرکم زیورات پہنے ہاتھوں میں مہندی رچائے دلہن بنی بیٹھی تھی ۔ اس کے لباس اور چہرے پر نہایت قیمتی عطر چھڑکا ہوا تھا ۔ گاؤں کے مولوی صاحب نے رسمِ نکاح ادا کی ۔ قرآن حکیم سے چند آیات کی تلاوت کی گئی اور دونوں میاں بیوی ہوگئے ۔ میرے والد کو کراچی سے آئے چند ہفتے ہوچکے تھے اور ان دنوں مواصلات کے ذرائع بہت محدود تھے ۔ نتیجتاً یہ ہوا کہ وہ پانیلی بیٹھ کر اپنے کاروبار کے لیے فکر مند ہونے لگے ، بے صبری اور گھبراہٹ کا اظہار ہونے لگا اور انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ جلد کراچی واپس جانا چاہتے ہیں ۔ مگر سماجی رسوم کی اپنی ایک طاقت ہوا کرتی ہے ۔ خاص طور پر پرانے زمانے میں ایک دور افتادہ گاؤں میں یہ اور بھی سخت تھیں ، معاشرتی رسم و رواج کو توڑنا مقدس مذہبی روایات کی پامالی کرنے کے مترادف سمجھا جاتا تھا ۔میرے بھائی کے سسرال والے رو

خود پر بے یقینی کا خاتمہ ۔۔ صرف ” 6″ کاموں سے

Image
میں آپ کو صرف ” 6 ” کام ایسے بتاوں گا جس پر عمل کرنے سے آپ کواپنی صلاحیتوں کے بھربور اظہار پر بہتری آے گی ان شااللہ ۔ چلیں پھر تیار ہو جایں میری آگے ترتیب دی گئی چھ باتوں کو حرف با حرف با سمجھ پڑہنے اور پھر بہترین سے عمل کرنے کے لیے۔ بعض دفعہ ہم با صلاحیت ہو کر بھی آگے نہیں بڑھ پاتے جس کی بنیادی وجہ ہوتی ہے ” خود پر بے یقینی” ، ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد نہیں ہوتا۔ ہمیں پتا بھی نہیں چلتا اور اپنے آپ کا حوصلہ نچوڑنے والی سوچیں ہمارے ذہن میں جمنا شروع ہوجاتی ہیں۔ جو فرد کامیاب ہونا چایتا ہے اس کو خود پر بے یقینی کی کیفیت پر قابو پاتے پاتے ختم کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ ناکامی ہونے سے زیادہ یہ والی کیفیت ہی ہمارے خوابوں کو روند دیتی ہے جس سے پھر ہم مزید ڈپریشن میں آ کر اپنا حال اورزیادہ خراب کر لیتے ہیں ۔ تو جناب اگرآپ بھی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہوئے بھی بے یقینی کی حالت میں ہیں اور کھل کر لوگوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے ججھکتے ہیں تو میرا آج کا آرٹیکل آپ کے لیے ہی ہے ۔ میں آپ کو صرف ” 6 ” کام ایسے بتاؤں گا جس پر عمل کرنے سے آپ کو اپنی صلاحیتوں کے بھربور اظہار پر بہت

کابل: صلاح و مشورے کے لیے پاکستان میں تعینات افغان سفیر وطن واپس

Image
واشنگٹن —  بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو وطن واپس بلا لیا ہے، تاکہ اس معاملے پر مزید صلاح و مشورہ کیا جا سکے‘‘۔ افغانستان کی وزارتِ امور خارجہ نے بتایا ہے کہ منگل کے روز کابل میں پاکستان کے معاون سفیر کو طلب کیا گیا، جس کا سبب، بقول افغان وزارتِ خارجہ، ’’پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ غیر ذمے دارانہ بیان پر شدید اعتراض کا اظہار کرنا تھا‘‘۔ ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغانستان کی خارجہ امور کی وزارت نے امن عمل اور عبوری حکومت کے قیام سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم کے حالیہ ناقابت اندیشی پر مبنی بیانات پر شدید اعتراض کا اظہار کیا ہے‘‘۔ بقول ترجمان، ’’ایسے بیانات پاکستان کی جانب سے مداخلت پر مبنی پالیسی، اور افغان عوام کے قومی اقتدار اعلیٰ اور عزم کی بے توقیری کی ایک واضح مثال ہیں‘‘۔ ساتھ، ہی، بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو وطن واپس بلا لیا ہے، تاکہ اس معاملے پر مزید صلاح و مشورہ کیا جا سکے‘‘۔ The post کابل: صلاح و مشورے کے لیے پاکستان میں تعینات افغان سفیر و

آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں ہرا کر کلین سویپ کر دیا

Image
کراچی —  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 20 رنز سے ہرا کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 0-5 جیت کر کلین سویپ کر دیا ہے۔ آج پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنا ڈالے اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 328 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ تاہم پاکستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے بیشتر حصے میں پاکستانی بیٹسمین اس مشکل ہدف کا تعاقب کرنے میں بظاہر کامیاب دکھائی دئے۔ تاہم پاکستانی بیٹسمین کھیل کے آخری اووروں میں زور دار شاٹس نہ کھیل سکے اور رنز کی مطلوبہ اوسط کو برقرار نہ رکھ سکے۔ پاکستان کی طرف سے حارث سہیل نے ایک مرتبہ پھر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 129 گیندوں پر 130 رنز بنائے۔ اُن کے علاوہ اوپنر شان مسعود اور کپتان عماد وسیم نے پچاس پچاس رنز بنائے جبکہ عمر اکمل نے 43 رنز کی اننگ کھیلی۔ چوتھے میچ کے دوران اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے بنانے عابد علی اس میچ میں پ

امریکہ میں خسرے کی وبا

Image
واشنگٹن —  آپ کو شاید حیرت بھی ہو لیکن امریکہ کی 15 ریاستوں میں تین سو سے زائد افراد خسرے میں مبتلا ہوئے ہیں اور اس میں سے نصف تعداد راک لینڈ کاوئنٹی میں ہے۔ یہ علاقہ نیو یارک شہر کے شمال میں ہے۔ کاونٹی میں عہدے دار ایسے لوگوں کو عوامی مقامات پر جانے سے روک رہے ہیں جن کو خسرے کی ویکسین نہیں دی گئی۔ وائس آف امریکہ کی کیرل پیرسن کا کہنا ہے کہ خسرے کی وبا کا زور تقریبا چھ ماہ تک رہا اور راک لینڈ کاونٹی نیویارک نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا۔ ایڈ ڈے کاونٹی کے منتظم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے جن لوگوں نے خسرے کی مدافعتی ویکسین نہیں لی ان کے لئے عوامی مقامات پر جانے کی پابندی ہے۔ یہ پابندی تیس روز میں ختم ہو جائے گی یا اگر وہ ویکسین لیتے ہیں تو پھر بھی اس پابندی سے مبرا ہو جائیں گے۔ عوامی مقامات میں شاپنگ مالز، ریستوران، بس اور ٹرینیں شامل ہیں۔ پولیس کسی سے ویکسینیشن کا ریکارڈ تو طلب نہیں کرے گی لیکن والدین کو پانچ سو ڈالر جرمانہ اور چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے اگر وہ اپنے بچون کو ویکسین نہیں دلواتے۔ خسرے کی وبا کا نشانہ الٹرا آرتھو ڈوکس یہودی کمیونٹی رہی۔ کا

بیوی کے سر پر فقط دوپٹہ تھا

Image
حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہ ہمارے قریبی لوگوں میں سے ایک آدمی سے واقعہ پیش آیا وہ 1971 سے پہلے مشرقی پاکستان کے اندر کام کرتا تھا، اس کے بڑے بڑے گیس سٹیشن تھے، کروڑوں روپے کا مالک تھا بلکہ اربوں کا مالک تھا سیکڑوں کی تعداد میں اس کے گیس اسٹیشن تھے، اللہ کی شان دیکھئے اتنے مال پیسے والا تھا کہ اس کا ایک کام کرنے والا اس کے دو لاکھ چوری کرکے بھاگ گیا، اس نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا، کچھ عرصے کے بعد وہ پھر واپسآ گیا رونے دھونے لگا مجھ سے غلطی ہو گئی اس نے وہ دو لاکھ بھی معاف کر دیے اور اس کو نوکری پر بحال کر دیا، سوچئے کہ وہ کتنا کاروبار اور مال رکھنے والابندہ ہو گا جسے پرواہ ہی نہیں تھی وہ دو لاکھ روپے کی۔اتنا کچھ اس کی مال جائیداد تھی لیکن جب جنگ میں ڈھاکہ علیحدہ ہواتو یہ اس حال میں کراچی اترا کہ اس کی بیوی کے سر پر فقط دوپٹہ تھا دونوں جیبیں خالی تھیں کچھ ہاتھ میں نہیں تھا، سب کچھ وہاں چھوڑ آیا، اب کراچی میں اس کے بھائی تھے، ان کے گھر آ کر ٹھہرے وہ خود یہ واقعہ سناتے تھے کہ جب میں آیا تو مجھے یقین نہیں آتا تھا کہ میں زندہ ہوں، میں کروڑوں اربوں پتی انسان اورآج

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ترین غذا

Image
سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے،جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئ

ایک دفعہ داماد رسولؐ حضرت علی ؑ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے‘بی بی فاطمہؓ نے کہا کہ میرا انار کھانے کو دل کر رہا ہے،اناروں کا موسم نہیں تھا، حض

Image
ایک دفعہ داماد رسولؐ حضرت علی ؑ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے کہ ان سے بی بی پاک فاطمۃ الزہرہ ؐ نے فرمایا کہ یا علیؑ میرا انار کھانے کو دل کر رہا ہے۔ حضرت علیؑ اپنی اہلیہ اور دختر رسول ﷺ کی خواہش پوری کرنے کی غرض سے گھر سے نکلے حالانکہ کے اناروں کا موسم نہیں تھا۔ اور ایک یہودی کے پاس پہنچے جو اناروں کی تجارت کرتا تھا۔ آپؑنے اس کے دروازے پر دستک دی جیسے ہی وہ یہودی گھر سے باہر آیا تو اس نے آپ کو دیکھتے ہی آنے کی وجہ پوچھی۔ آپؑ نے یہودی سے فرمایا کہ مجھے ایک انار چاہیئے۔ یہودی نے صاف انکار کر دیا اور کہنے لگا کہ میرے گھر میں اس وقت ایک دانہ بھی انار کا موجود نہیں۔ آپؑ نے فرمایا کہ انار تو تمہارے گھر میں ہے ۔ اُس نے کہاں میں موسیٰ کا امتی ہو کر کہتا ہوں میرے گھر میں انار نہیں ہے۔ آپ مسکرائے اور فرمایا میں محمد مصطفیٰ ﷺکا داماد ہونے کی حیثیت سے فرماتا ہوں کہ انار تمہارے گھر میں موجود ہے۔  یہودی ابھی اپنی ضدپر اڑا تھااور آپ ؑ سے تکرار کر رہا تھا کہ اسکی بیوی جو گھر کے پردے کے پیچھے کھڑی ہو کر سب سن رہی تھی اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں کلمہ پڑ ھ رہی ہوں ، تم بھی پڑھ لو کیونکہ گھر

وفاداری

Image
ایک جگہ پہ ایک باز اور ایک مرغ اکٹھے بیٹھے تھے۔ باز مرغ سے کہنے لگا کہ میں نے تیرے جیسا بے وفا پرندہ نہیں دیکھا۔ تو ایک انڈے میں بند تھا۔ تیرے مالک نے اس وقت سے تیری حفاظت اور خاطر خدمت کی، تجھے زمانے کے سرد و گرم سے بچایا۔ جب تو چوزہ تھا تو تجھے اپنے ہاتھوں سے دانہ کھلایا اور اب تو اسی مالک سے بھاگا پھرتا ہے۔مجھے دیکھ میں آزاد پرندہ تھا، میرے مالک نے مجھے پکڑا تو سخت قیدو بند میں بھوکا پیاسا رہا، مالک نے بہت سختیاں کیں لیکن جب بھی مالک شکار کے پیچھے چھوڑتا ہے تو شکار کو پکڑ کر اسی مالک کے پاس ہی لاتا ہوں۔مرغ کہنے لگا۔تیرا انداز بیان شاندار ہے اور تیری دلیل بھی بہت وزنی لگتی ہے لیکن اگر تو دو باز بھی سیخ پہ ٹنگے ہوئے دیکھ لے تو تیری دلیل دھری کی دھری رہ جائے اور کبھی لوٹ کر مالک کے پاس واپس نہ آئے۔ The post وفاداری appeared first on Qahani.com . The post وفاداری appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OE4tY3 via Urdu Khabrain

قائد اعظم ؒ کے بعدپاکستان میں بہترین لیڈرکون ہے؟ معروف صوفی بزرگ نے ایسا نام لے لیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے!‎‎

Image
کئی کتابوں کے مصنف اور پاکستان کے مشہور بزرگ بابا یحییٰ خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ے بعد میاں نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں محمدشہباز شریف بہترین لیڈر ہیں۔ بابا یحییٰ خان کا کہنا تھا کہ میں نے گاندھی سے لے کر قائد اعظم اور انگریزوں کا تمام دور بغور مشاہدے میں گزارا ہے۔ اگر قائد اعظم کے بعد کوئی اچھا اور بہترین لیڈر ہے تو وہ نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ دونوں میں کچھ خامیاں بھی ہیں لیکن وہ سب میں ہوتی ہیں اور دونوں بہت محنت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ بابا یحییٰ خان کا کہنا تھا ہم اگر یہ چاہتے ہیںکہ ہمیں صاف و شفاف لیڈر ملے تو یہ ممکن نہیں کیونکہ ہر شخص یہاں پر تھوڑا بہت کرپٹ ضرور ہے۔ نواز اور شہباز جیسے کام کر رہے ہیں ویسے تو میں نے کسی مزدور کوبھی کام کرتے نہیں دیکھا، آفرین ہے ایسی ماں پر جنہوں نے ان جیسے بیٹے پیدا کئے۔ The post قائد اعظم ؒ کے بعدپاکستان میں بہترین لیڈرکون ہے؟ معروف صوفی بزرگ نے ایسا نام لے لیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے!‎‎ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2FOmDUg via Urdu Khabrain

کیا آپ نے تاریخ کے اس سے دلیر ترین جاسوس کے بارے میں سن رکھا ہے؟

Image
سیدناسعد بن ابی وقاص رضی للہ عنہ نے 7 افراد لشکرفارس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کیلئے بھیجے اور انھیں حکم دیا کہ اگر ممکن ہو سکے تو اس لشکر کے ایک آدمی کو گرفتار کر کے لے آئیں!! . یہ ساتوں آدمی ابھی نکلے ہی تھے کہ اچانک انھوں نے دشمن کے لشکر کو سامنے پایا .. جبکہ ان کا گمان یہ تھا کہ لشکر ابھی دور ہے..انھوں نے آپس میں مشورہ کر کے واپس پلٹنے کا فیصلہ کیا ، . مگر ان میں سے ایک آدمی نے امیر لشکرسعد کی جانب سے ذمہ لگائی گئی مہم کو لوٹنے سے انکار کر دیا!! اور یہ چھ افراد مسلمانوں کے لشکر کی جانب واپس لوٹ آئے ..جبکہ ہمارا یہ بطل اپنی مہم کی ادائیگی کیلئے فارسیوں کے لشکر کی جانب تنہا بڑھتا چلاگیا!! انھوں لشکر کے گرد ایک چکر لگایا اور اور اندر داخل ہونے کیلئے پانی کے نالوں کا انتخاب کیا اورا س میں سے گزرتا ہوا فارسی لشکر کے ہراول دستوں تک جاپہنچا جو کہ 40 ہزار لڑاکوں پر مشتمل تھے!! .پھروہاں سے لشکر کے قلب سے گذرتا ہوا یک سفید خیمے کے سامنے جاپہنچا ، جس کے سامنے ایک بہترین گھوڑا بندھا کھڑا تھا، اس نے جان لیا کہ یہ دشمن کے سپہ سالاررستم کا خیمہ ہے!! چنانچہ یہ اپنی جگہ پر انتظار کرتے رہے

حکومت کے خلاف (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

Image
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان عوامی ایشوز پر مشترکہ جدوجہد کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹریز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ،مہنگائی سمیت دیگر عوامی ایشوزپر تبادلہ خیال اور آئندہ بھی رابطوں پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) لاہو رکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار بٹ سے ان کے ڈیرے پرملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے مہنگائی سمیت دیگر عوامی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے ،موجودہ نااہل حکومت کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ایسے حالات میں عوامی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ The post حکومت کے خلاف (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2HQSyWc via Urdu Khabrain

ملر رپورٹ کے باوجود ٹرمپ کے متعلق امریکیوں کا شک برقرار: سروے

Image
رابرٹ ملر کی جانب سے صدر ٹرمپ کو روس کے ساتھ ساز باز کے الزام سے بری الذمہ قرار دیے جانے کے باوجود امریکی عوام کی اکثریت ہنوز یہ سمجھتی ہے کہ صدر نے 2016ء کے انتخابات کے دوران روس کی مدد حاصل کی تھی۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ اور تحقیقاتی ادارے ‘اپسوس’ کے ایک نئے مشترکہ سروے کے مطابق رابرٹ ملر کی رپورٹ کے باوجود صدر ٹرمپ اور روس کے درمیان خفیہ تعلقات سے متعلق امریکی عوام کا شک برقرار ہے۔ سروے رواں ہفتے ہی کیا گیا ہے جس کے نتائج کے مطابق 48 فی صد امریکیوں کی رائے میں صدر یا ان کی انتخابی مہم کے ذمہ داران نے 2016ء کے صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کے لیے روس کے ساتھ ساز باز کی تھی۔ البتہ اس تعداد میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں چھ فی صد کمی آئی ہے۔ رابرٹ ملر کی رپورٹ کا خلاصہ جاری ہونے سے قبل 54 فی صد امریکیوں کی رائے تھی کہ صدر یا ان کے ساتھی الیکشن سے متعلق معاملات پر روس سے رابطے میں تھے۔ رابرٹ ملر 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روسی حکام کے درمیان رابطوں کے الزامات کی تحقیقات کر رہے تھے اور انہوں نے 22 ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد اپ

آرمی چیف کی حالیہ کشیدگی پر اراکینِ پارلیمان کو بریفنگ

Image
اسلام آباد —  پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کنٹرول لائن کی صورت حال پر اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر ’جی ایچ کیو‘ میں ہو گی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں منتخب ایوانوں کی دفاعی کمیٹی کے اراکین کو چار اپریل کو بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بریفنگ ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت انتخابات سے قبل کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھا سکتی ہے اس لیے پاکستانی افواج ہائی الرٹ ہیں۔ آئندہ ہفتے ہونے والی بریفنگ میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور ایوان زیریں کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین شرکت کریں گے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کی سربراہی تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی امجد علی خان جبکہ سینیٹ کمیٹی کی سربراہی حکمران جماعت

’دوستم اہم ہدف ہیں، حملہ نہ کرنے کی ضمانت کبھی نہیں دی‘

Image
اسلام آباد —  افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم طالبان کے حملے میں بال بال بچ گئے لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ جنرل عبدالرشید دوستم ان کا اہم ہدف ہیں۔ طالبان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز افغانستان کے پہلے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں۔ افغانستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو عبدالرشید دوستم کے قافلے پر طالبان نے حملہ کیا اور اس حملے میں ان کے ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان اور عبدالرشید دوستم کے محافظوں کے مابین تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے کچھ ہی دیر بعد طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دوستم کے چار حامیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ افغانستان کی علاقائی افواج نے اپنے بیان میں پانچ طالبان حملہ آواروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ اس اقدام سے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کی کوششوں کو نقصان تو نہیں پہنچے گا، افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوست

محبت

Image
وہ میرے سامنے میز کی دوسری طرف بیٹھ کر بڑے اعتماد سے بولی ،جو عورت پچھلے پانچ سال سے آپ کے ساتھ ہے ،اور آپ کے دو بچوں کی ماں بھی ہے ،اسمیں اچانک ایسی کیا برائی ،کیا خرابی یاکمی واقع ہو گئی کہ آپ اس کی ساری محبتیں خدمتیں اور قربانیاں بھلا کر ،میری طرف مائل ہو گئے ؟ ایسا کچھ بھی نہیں ،بات صرف اتنی سی ہے کہ مجھے تم سے محبت ہے ۔ اور آپ نے اس محبت کو ملکیت سمجھہ لیا ،مجھے بتاے بغیر ،مجھ سے پوچھےبغیر پوچھ تو رہا ہوں ، تم مان جاو ،میں اسے چھوڑ گا یعنی آپ کی خوشی کی خاطر اپنے جیسی عورت کا گھر تباہ کر دوں ،جو بالکل بے قصور ہے ، یہ جانتی بھی نہیں کہ آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں مجھ میں تو اتنی ہمت نہیں سر ! وہ حتمی فیصلہ سنانے لگی ،میں بے حد پریشان ہو گیا .سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ اسے کیا کہوں ،مجھے خاموش دیکھ کر بولی کیا سوچنے لگے سر ؟سوچ رہا ہوں ،رب کو منانا کتنا آسان ہے لیکن اس کے بندوں کو منانا کتنا مشکل پھر تو آپ جانتے ہیں کہ رب نارا ض بھی ہو جاتا ہے . میں خاموش رہا تو میرے چہرے پرنظریں جما کر بڑے سکون سے بولی میرے رب کو وہ انسان سب سے زیادہ نا پسند ہے ، جو میاں بیوی کے درمیان جدا

جس دن آپ کا شوہر یہ کام کرنا شروع کر دے اس کا مطلب ہے اس کی زندگی میں کوئی اور عورت بھی آگئی

ویب سائٹ Seeking Arrangement کی مقبول ترین جنسی کارکن جین میری کہتی ہیں کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا کئی سالہ تجربہ رکھتی ہیں اور بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ بے وفائی کرنے والے مردوں کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔ اسی تجربے کی بناءپر وہ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کا شریک حیات کسی اور خاتون کی جانب مائل ہو چکا ہے تو کچھ خاص اشاروں سے پتہ چل سکتا ہے۔جین میری کہتی ہیں کہ اگر آپ کا شریک حیات ازدواجی فرائض میں دلچسپی کھو چکا ہے تو یہ اس بات کا واضح ترین اشارہ ہے کہ اس کی دلچسپی کہیں اور ہے۔اسی طرح، اگر آپ کا شریک حیات معمول سے زیادہ اخراجات کر رہا ہے، اور اکثر وہ ان اخراجات کا کوئی حساب نہیں دے پاتا، تو یقینا کچھ گڑ بڑ ہے۔ اگر وہ بار بار اپنے فون کو چیک کرتا رہتا ہے اوراکثر ایسا علیحدگی میں جا کر کرتا ہے تو بھی یقینا کوئی ایسی بات ہے جسے وہ آپ سے چھپانا چاہتا ہے۔ جین کہتی ہیں کہ مرد عموماً اپنے حلیے اور وضع قطع کے متعلق بہت فکر مند نہیں ہوتے لیکن جب وہ کوئی نیا تعلق استوار کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں تو اس بات پر غیر معمولی توجہ دیتے

گنجے نابینے اور کوڑھ والے کی آزمائش

Image
سیّدنا ابوہریر ہ ؓسے روایت ہے کہ اُنہوں نے حضور نبی کریم کو یہ فرماتے سنا کہ بنی اسرائیل میں تین آدمی تھے کوڑ ھ والا،گنجااور اندھا ،اللہ تعالیٰ نے اُن کی آزمائش کرنا چاہی تو اُن کے پاس ایک فرشتہ بھیجا جو پہلے کوڑھ وا لے کے پاس آیا اور اُس سے کہا:۔فَقَالَ اَیُّ شَیْیئٍ اَحَبُّ اِلَیْکَ فرشتے نے کہاتجھے کون سی چیز زیادہ پسند ہے؟ اُس نے جواب دیا: قَالَ لَوْنُ، حَسَنُ، وَجِلْدُ،حَسَنُ، وَیَذْھَبُ عَنِّی الَّذِیْ قَدْ قَذَرَنِیَ النَّاسُاچھا رنگ اور اچھی جلد اور مجھ سے یہ بیماری جاتیرہے ، جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں ۔‘‘ کوڑھ والے کا یہ جواب سُن کر اُس فرشتے نے جو کہ انسانی شکل میں اُس کے پاس بطور وَلی،یا طبیب آیا تھا ۔فَمَسَحَہُ فَذَھَبَ عَنْہُ قَذَرُہ،وَاَعْطٰے لَوْنًا حَسَنًا وَجِلْدًاحَسَناً ’’اُس نے اُس پر اپنا ہاتھ پھیرا،تو اُس کی بیماری جاتی رہی اور اُس کو اچھا رنگ اور اچھی جلدعطا ہوگئی‘‘ اُس نے کوڑھی پر اپنا ہاتھ پھیرا تو اُس کی بیماری جاتی رہی ‘ وہ تندرست ہوگیا ۔اُس کی رنگت اور جلد درست ہو گئی اور وہ حسین و جمیل ہو گیا ۔ اب فرشتہ نے اُس سے سوال کیا ؟ فَاَ یُّ الْم

کیا پاکستان وائٹ واش سے بچ جائے گا؟

Image
کراچی —  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کی شام ہونے والے میچ کے حوالے سے کرکٹ حلقوں میں سب سے زیادہ زیر بحث سوال یہی ہے کہ کیا پاکستان آج کا میچ جیت کر وائٹ واش سے بچنے میں کامیاب ہو جائے گا؟ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا جب کہ اب تک کھیلے گئے سیریز کے چاروں میچ آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔ چار میچوں میں پاکستان کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب ورلڈ کپ سے پہلے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری وجہ سرفراز کی جگہ قیادت کے فرائض انجام دینے والے شعیب ملک کی پسلیوں میں ضرب لگنے کے باعث کھیل میں حصہ نہ لینا ہے۔ شعیب ملک کی انجری کے بعد چوتھے ون ڈے میں قیادت عماد وسیم کو سونپی گئی لیکن ان کے لئے پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ اول ٹیم کوشش کے باوجود چھ رنز جیسے نہایت چھوٹے فرق سے ہار گئی حالانکہ کرکٹ حلقوں میں یہ خبر گردش میں ہے کہ یہ میچ آسانی سے جیتا جا سکتا تھا۔ ون ڈے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ تھا کہ جب کوئی ٹیم تقریباً 280 رنز کے

وہ تو مجھے ۔۔

Image
یونان کے کسی شہر میں دو بھائی رہتے تھے‘ ایک مسلمان تھا اور دوسرا بت پرست۔ مسلمان صبح اٹھ کر نماز پڑھتا تھا جبکہ دوسرا بھائی بت کے سامنے جھک کر اپنی عبادت کرتا تھا۔مسلمان کو اس کی اس عادت پر بہت غصہ آتا تھا اور وہ اس غصے میں پاﺅں سے جوتااتار کر بت کے سر میں مارتا تھا اور گھر سے باہر نکل جاتا تھا۔ ایک دن مسلمان بھائی بت کے سامنے کھڑا ہوا‘ اس نے جوتا اتارا اور بت کو مارنے سے پہلے بولا‘ آج تمہارا آخری دن ہے‘ میں کل صبح فجر کے وقت تیشے سے تمہیں تیشے سے تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔اس نے یہ کہا اور وہاں سے چلا گیا۔ اس رات اس بت کا دیوتابت پرست کے خواب میں آیا اور اسے اٹھا کر بولا ”کل صبح تمہارا بھائی مجھے توڑ دے گا‘ میری حفاظت تمہاری ذمہ داری ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا“ بت پرست نے دیوتا کے سامنے ہاتھ باندھے اور عرض کیا ”جناب میں تو آپ کا ماننے والا ہوں‘ میں روز آپ کی عبادت کرتا ہوں‘ آپ نے اگر ٹانگیں توڑنی ہیں تو آپ (اس) کی توڑیں جو روز آپ کو جوتے مارتا ہے۔ آپ مجھے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں“ دیوتا نے یہ دلیل سنی‘ تھوڑی دیر سوچا اور پھر بولا ”میں تمہارے بھائی کی ٹانگی

کیا آپ جانتے ہیں کہ ویرات کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے والد کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

Image
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر مصنفہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔ حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے داماد ویرات کے لیے اسموک اور وسکی نامی کتاب خریدی۔ یہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں، جو رشتوں پر مبنی ہیں۔انوشکا کے والد نےخاص طور پر ویرات کو تحفہ دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی گذشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر انوشکا اور ویرات نے تمام مہمانوں کو معروف شاعر رومی کی ایک کتاب تحفے میں دی تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں کو شاعری سے لگاو ہے۔ The post کیا آپ جانتے ہیں کہ ویرات کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے والد کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا appeared first on Urdu Khab

خداان تین نسلوں کی پیدائش ہی نہ کرتا،ایک یہودی

Image
امت مسلمہ کے زوال کی ایک بڑی وجہ آپس کی نااتفاقی ہے، بلکہ یوں کہئیے کہ بعض ممالک تو ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہو چکے ہیں۔ یہ آپسی نفرت کتنی گہری ہے، اس کا اندازہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی میز پر ہر وقت ان کی آنکھوں کے سامنے رہنے والی ایک تحریر سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ وکی پیڈیا کے مطابق صدام حسین کے دور میں ایک پمفلٹ عوام میں بڑے پیمانے میں تقسیم کیا گیا جس میں جلی حروف میں لکھا تھا ”اے کاش خدا تین نسلیں اہل فارس (ایرانی)، یہود اور مکھیاں تخلیق ہی نہ کرتا۔“عین یہی تحریرعراقی صدر کی میز پر رکھی گئی ایک تختی پر بھی کندہ تھی جو ہمیشہ ان کے سامنے موجود رہتی تھی۔دراصل اس تحریر کا خالق خیر اللہ تلفٰی نامی شخص تھا جو کہ عراق کی حکمران بعث پارٹی کا ایک اہم رکن اور صدام حسین کا ماموں اور سسر تھا۔ دس صفحات پر مشتمل یہ پمفلٹ پہلی بار 1940ءمیں تحریر کیا۔ ایران عراق جنگ کے بعد 1981ءمیں عراقی حکومت کے پبلشنگ ہاؤس دارالحریت نے اسے پھر سے شائع کیا اور عراقی وزارت تعلیم نے اسے ایک پراپیگنڈا کتاب کے طور پر سکولوں میں متعارف کروایا۔اس کتاب میں اہل فارس (ایرانیوں) کو ایسے جانوروں سے ت

مودی نے ایران سے پیٹھ پھیر کر کن 2مسلم ممالک کو گلے لگا لیا؟امریکی جریدے کا اہم انکشاف

Image
امریکی جریدے نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کچھ عرصے سے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اپنی ایک نئی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں، گذشتہ پانچ سال کے دوران نریندر مودی کی علاقائی تعلقات کی حکمت عملی میں تبدیلی کا عنصر نمایاں رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سرمایہ کاری، فوجی شعبے میں معاہدے اور تزویراتی تعلقات کے فروغ کے کئی اقدامات کئے گئے۔ اس کے برعکس سرد جنگ کے عرصے میں نریندر مودی اور ان کی سرکار جہاں خلیجی عرب ممالک کے قریب ہوئی وہیں ایران سے دور ہوتی چلی گئی۔امریکی جریدے کے مطابق 2014ء کو نریندر مودی نے خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا اعلان کیا گیا۔ مبصرین نے ان ترجیحات کو مودی ڈاکٹرائن کا نام دیا۔ شروع میں ایسے لگ رہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک مودی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں مگر اندرونی کشمکش اور معاشی بحرانوں کا سامنا کرنے والے مودی نے سنہ 2014ء کے بعد مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے8 دورے کیے۔ ماضی میں بھارتی حکمرانوں کی نسبت مودی کے عرب ممالک میں دورے زیادہ دیکھے گئے۔بھارت کو تیل کے صارف ممالک کی فہرست میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھا جات

’شمالی کوریا امریکہ کے لیے مسلسل جوہری خطرہ ہے‘

Image
واشنگٹن —  جنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈر نے کانگریس کے ایک پینل کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بدستور جوہری خطرہ لاحق ہے۔ جنرل رابرٹ ابرامز نے کہا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے مواد اور میزائلوں کی پروڈکشن اپنے ملک کو جوہری طور پر پاک کرنے سے متعلق شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے وعدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ امریکہ کے پاس شمالی کوریا کی جانب سے کسی حملے کے بارے میں انتباہ کرنے کی کافی صلاحیتیں نہ ہوں۔ جنرل رابرٹ ابرامز نے کہا کہ اگر ہم مستقبل کو پیش نظر رکھیں، جیسا کہ حالات تبدیل ہو سکتے ہیں، تو اگر ان میں منفی تبدیلی آتی ہے تو ہمارا موقف اور ہمارا مجموعی انداز ہمیں جلد انتباہ اور علامات فراہم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک خفیہ سیشن میں اس صلاحیت کے بارے میں کچھ مثالیں پیش کروں گا جو ہمیں درکار ہو ں گی۔ لیکن اتنا کہنا کافی ہے کہ اگر حالات برا رخ اختیار کر گئے تو ہم پوری طرح سے وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہو ں گے۔ مسٹر کم نے گزشتہ جون میں سنگاپور میں منعقدہ ایک سربراہی اجلاس میں امریکی صدر