Posts

Showing posts from August, 2018

KCCA کے انتخابات میں پروفیسر اعجاز فاروقی ندیم عمر کے حق میں دستبردار

Image
کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پر وفیسر اعجاز فاروقی ،ندیم عمر کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں ندیم عمر کو موقع دے رہا ہوں لیکن کراچی میں رہ کر کرکٹ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ندیم عمر ان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اور علی حسین سیکریٹری بن گئے۔ندیم عمر نے کر اچی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے اپنے پلان کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن پر وفیسر اعجاز فاروقی کراچی کرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن کراچی میں کرکٹ کی سیاست سے غیر جانب دار ہیں لیکن وہ اکثر شہر میں کرکٹ ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی خدمت میرا مشن ہے اور بلاتفریق کھیل اور کھلاڑی کی خدمت کرتا رہوں گا۔گذشتہ دنون اعجاز فاروقی نے کے سی سی زون تین ڈویژن لیگ کا افتتاح کیا۔کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ کے افتتاحی میچ میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی بوائز نے کے جی اے جیم خانہ کو ایک رن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔کے جی اے گراؤنڈ ، نمائش پر فاتح ٹیم کے196رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ مقررہ 40اوورز میں 194رنز بنا کر

اسکاٹ موری سن آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم منتخب

Image
اسکاٹ موری سن کو میلکن ٹرن بل کی جگہ آسٹریلیا کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا۔ ٹرن بل گزشتہ 10 سالوں میں آسٹریلیا کے چوتھے وزیراعظم ہیں جنہیں اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اسکاٹ موری سن کو انٹرنل پولنگ کے ذریعے وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔ موری سن کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں اس عظیم قوم کا سربراہ بنایا گیا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے آسٹریلیا اور آسٹریلیا والوں سے پیار ہے The post اسکاٹ موری سن آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم منتخب appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2wuaL4K via Urdu Khabrain

’’ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر کر دیں گے ‘‘

Image
وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عالم آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت کو کم کرکے اسے پیٹرول کی قیمت کے برابر لایا جائے گا اور ان کی آئندہ قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، ترکمانستان، افغانستان اوربھارت سے بات چیت کو فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ایران پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی منصوبوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا، ہم اس کو منظر عام پر لائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سانگھڑ سےیومیہ 2کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ گیس اور 91بیرل خام تیل کی دریافت کرنے کی بھی خوشخبری سنائی ۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر وزارت میں اخراجات کم کرنے کا کہا ہے، میں بھی اپنی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کرپشن کے نام سے چڑ ہے، اسے کسی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے

عمران کے دوست ذاکر خان کی پی سی بی آمد

Image
وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، وہ نجم سیٹھی کے دور میں اپنی پوسٹنگ کا انتظار ہی کرتے رہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے پر کام کر چکے ہیں ، جبکہ انہیں ڈھائی سال پہلے جونئیر کرکٹ ٹیم کے مینجر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ نجم سیٹھی کے دور میں انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ، وہ اپنی پوسٹنگ کا ہی انتظار کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق ذاکر خان کرکٹ کے معاملات پر پیٹرن عمران خان کو بریفنگ دیتے ہیں اور مستقبل کے اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ دوسری جانب چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی ہدایت پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اعزاز میں آج ہائی ٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے The post عمران کے دوست ذاکر خان کی پی سی بی آمد appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2owQKX3 via Urdu Khabrain

پاکستان بھر کے نابینا میری آواز پہچانتے ہیں، معروف کالم نگار، سماجی کارکُن اور اینکر پرسن، عمار مسعود

ہر فلم میں کام کرنا اچھا نہیں لگتا، مہوش حیات

ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں شہد کی مکھیوں کا حملہ

Image
امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین مقام ٹائمز اسکوائر پر کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک ہاٹ ڈاگ اسٹینڈ پر ہزاروں شہد کی مکھوں نے ڈیرا جمالیا۔ یوں ہاٹ ڈاگ اسٹال پر لگی چھتری پر بیس ہزار سے زائد شہد کی مکھوں کے جھنڈ کو دیکھ کر جہاں کچھ راہگیر خوف میں مبتلا ہوگئے وہیں کچھ ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے ۔ تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والاآیا اور ہاٹ ڈاگ اسٹال کو شہد کی مکھیوں سے آزاد کرلیا گیا۔ The post ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں شہد کی مکھیوں کا حملہ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2PSA9sP via Urdu Khabrain

والدین کی فریاد، بچوں کے نام

Image
اگر تم ہمیں بڑھاپے کے حال میں دیکھو،اُکھڑی اُکھڑی چال میں دیکھو،مشکل ماہ و سال میں دیکھو،صبر کا دامن تھامے رکھنا،کڑوا ہے یہ گھونٹ۔ "اُف” نہ کہنا، غصے کا اظہار نہ کرناہمارے دل پر وار نہ کرنا:رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ہاتھ ہمارے گر کمزوری سے کانپ اٹھیںاور کھاناہم پر گر جائے توہمیں نفرت سے مت تکنا، لہجے کو بےزار نہ کرنا،بھول نہ جانا ان ہاتھوں سے تم نے کھانا کھانا سیکھاتھا،جب تم کھاناہمارے کپڑوں اور ہاتھوں پر مل دیتے تھے،ہم تمہارا بوسہ لے کر ہنس دیتے تھے:رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا کپڑوں کی تبدیلی میں دیر لگا دیں یا تھک جائیں توہمیں سُست اور کاہل کہہ کر، ہمیں مزیدبیمار نہ کرنا!بھول نہ جانا کتنے شوق سے تم کو رنگ برنگے کپڑے پہناتے تھے،اک اک دن میں دس دس بار بدلواتے تھے:رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ہمارے یہ کمزور قدم گر جلدی جلدی اُٹھ نہ پائیں،ہمارا ہاتھ پکڑ لینا تم، تیز اپنی رفتار نہ کرنا!بھول نہ جانا، ہماری انگلی تھام کے تم نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھا،ہماری بانہوں کے حلقے میں گرنا اور سنبھلنا سیکھا:رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّ

’’موہن جودڑو‘‘ یہاں کے قدیم آثار گوہرِ نایاب سے کم نہیں

چین کا بینکوں کو برآمد کنندگان کیلئے قرض لینے کی حوصلہ افزائی کا حکم

Image
چین کے بینکنگ ریگیولیٹرز نے بینکوں کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور برآمد کنندگان کو قرض دینے میں اضافے کا حکم دیا ہے جیسا کہ حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے نئے دور کے موقع پر اقتصادی اعتماد کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ نائب ویزر تجارت وانگ شوان کی زیر سربراہی چین کے تجارتی مذاکرات کار بدھ کو شروع ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے لئے واشنگٹن میں ہیں،یہ مبینہ دانشورانہ ملکیت کی چوری کیلئے گزشتہ ماہ چین کی برآمدات پر امریکا کی جانب سے تادیبی ٹیرف عائد کرنے کے بعد سے یہ پہلے مذاکرات ہیں۔ 6 جولائی کو ٹیرف کے اعلان کے بعد سے چین کی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ کو زوال کا سامنا ہونا اقتصادی ترقی میں کمی اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں سرمایہ کاروں کے اضطراب کی عکاسی کرتا ہے۔ شنگھائی اور شینزین اسٹاک میں درج بڑٰی کمپنیوں کو ٹریک کرنے والا سی ایس آئی 300 بینچ مارک 15 فیصد سے زائد نیچے آگیا ہے۔ رینمنبی پربھی دباؤ بڑھ رہا ہے، جو اسی مدت کے دوران 15 اگست کو ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد نیچے آکر 6.93 کم سطح پر آگئی۔ پیپلز بینک آف چائنا کے کرن

100 کروڑکی دوڑمیں اکشے اور سلمان سب سے آگے

دل کی بیماریوں سے متعلق بہترین ایپس

Image
کچھ عرصہ قبل تک موبائل ایپس صرف گیمز، سوشل نیٹ ورکنگ اور تفریح کے لیے ڈائون لوڈ کی جاتی تھیںمگر اب ہماری ہر چیز ایپس کی مرہونِ منت ہونے والی ہے اور لگتا ہے کہ جیسے ہر بیماری کے لیے ایک ایپ موجود ہے۔ ذیابطیس کے مریض خون میں شوگر کی سطح کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ کی خوراک پر نظر رکھنے کے لیے ایپس موجود ہیںجبکہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ایپس ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈاکٹر مریضوں کو ادویات کے بجائے اس طرح کے آلات تجویز کیاکریںگے۔آئیں کچھ ایپس کے بارےمیںجانتے ہیںجو آپ کےکام آسکتی ہیں۔ انسٹنٹ ہارٹ ریٹ آئی فون ریٹنگ  اینڈرائڈ ریٹنگق یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن اور اسٹریس لیول کو ٹریک کرتی ہے۔ ہارٹ ریٹ کو سیکنڈوں میں جاننے کے لیے آپ کو اپنے فون کا کیمرہ فلیش استعمال کرنا ہوگا۔ اپنی شہادت کی انگلی کو کیمرہ فلیش لائٹ پر رکھیں، ذرا سے انتظار کے بعد دیکھیں گے کہ آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ فنگر ٹپ پر ہربار رنگ تبدیل ہو رہاہے۔ کچھ ہی دیر بعد اسکرین پر آپ کے دل کی دھڑکن کی تفصیلات آجاتی ہیں۔ پلس پوائنٹ آئی فون ریٹنگ اینڈرائڈ ریٹنگ دل کی خ

” طیفا اِن ٹربل“ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے!!

Image
ریلیز سے پہلے ہی بہت سے ریکارڈ توڑنے اور بہت سے نئے ریکارڈز بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم” طیفا اِن ٹربل“ کا طوفان ریلیز کے بعد اور بڑا ہوگیا۔ فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ طیفا اِن ٹربل نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر میں سب سے بڑی اوپننگ والی پاکستانی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ بھی کسی عید اور دوسرے تہوار کی چھٹی کے بغیر ۔ اس فلم نے پہلے ہی دن 2کروڑ 31لاکھ روپے کا بزنس کیا اور تین برس پہلے کی عید ریلیز ”جوانی پھر نہیں آنی“ کاریکارڈ بریک کیا۔ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہی دن ملک بھر میں پاکستانی فلم کا سب سے تیز پانچ کروڑ کے بزنس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ریلیز کے تیسرے دِن ملک بھر میں سب سے بڑا نان ہالیڈے(کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیر ) اوپننگ ویک اینڈ کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی۔اس فلم نے پہلے تین دن میں ملک بھر میں سوا 7کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔طیفا اِن ٹربل نان ہالیڈے ملک بھر میں پہلے تین دن دو دو کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی بھی پہلی اور اب تک کی واحد پاکستانی فلم ہے ۔ اس فلم نے پہلے تین دن میں دنیا بھر میں 10کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔فلم نے اپنے پہلے

تخت لاہور پر جنوبی پنجاب کا راج کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی

Image
سردار عثمان احمد بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے۔ وہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا پہلی بار رکن بننے کے بعد اقتدار کا ہما ان کے سر پر بیٹھ گیا۔ سردار عثمان وزیر اعلیٰ کے منصب تک کیسے پہنچ گئے؟ ان کی شخصیت اور وزارت اعلیٰ تک پہنچنے کے اسرار سمجھنے کے لئے ان کے خاندان اور آبائی علاقہ کو سمجھنا ضروری ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کا قبائلی علاقہ بزدار قبیلہ کا گڑھ ہے، اس قبیلہ نے تحریک پاکستان میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، ان کے ابائو اجداد میں شامل سردار عطا محمد بزدار 1946میں قانون ساز اسمبلی پنجاب کے ایم ایل اے کامیاب ہوئے اور قانون ساز اسمبلی میں قیام پاکستان کے حق میں آخری ووٹ سردار عطا محمد بزدار نے دیا تھا جس وجہ سے انہیں قائد اعظم کے قریبی ساتھی ہونے کا شرف حاصل ہوا اور قائد اعظم نے ڈیرہ غازی میں ان سے ملاقات کی تھی۔ سردار عطا محمد بزدار کی بڑی بیٹی خالدہ بزدار اور چھوٹی بیٹی شائستہ بزدار پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما لاہور میں مقیم اور سماجی کاموں کے لئے زندگی وقف کر چکی ہیں۔ سردار عثمان بزدار کے دادا سردار

روزانہ 40 سگریٹ پینے والا دو سالہ بچہ

چین نائب وزارتی تجارتی وفد امریکا بھیجے گا

Image
50 ارب ڈالر مالیت کی چینی اشیائے صرف پر واشنگٹن کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے بعد سے مذاکرات کی پہلی رسمی کوشش میں ماہ اگست کے اختتام پر چین کی وزارت تجارت نائب وزیر وانگ شوؤن کی زیر سربراہی تجارتی مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجے گا۔ چین کی برآمدی صنعت میں ایک ممکنہ دھچکے کیلئے وائٹ ہاؤس نے اشیائے صرف کی وسیع حد پر ٹیرف کی دھمکی دی ہے، جیسا کہ وہ امریکی کارپوریشنز کو واپس ملک میں پیداوار کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ چین اس کے بدلے میں طویل عرصے سے سرمایہ کاری کی آزادی ،بالخصوص مالیاتی شعبے میں آزادی کے اقدامات کی کوششوں سے وال اسٹریٹ اور امریکی کمپنیوں کو لبھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس نے امریکیوں کو تجارتی ٹیرف کی قیمت کے لئے یاد دہانی کے طور پر یورپی اور ایشیائی کمپنیوں کی رسائی کے لئے نشاندہی کو ترجیح دی ہے۔ تنگ شاء یونیورسٹی میں فنانس کے پروفیسر ژو ننگ نے کہا کہ وہ بلند اور واضح پیغام دے رہے ہیں کہ چین مالیاتی شعبے کو آزاد کرنے کے لئے کیا کررہا ہے،تاہم میں نہیں جانتا کہ مغرب اس کا کتنا فائدہ اٹھاتا ہے۔ تجارتی ٹیرف نے چین کے اندر وسیع پیمانے پر بحث کی توثیق کی ہے کہ مل

’ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‘

Image
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے تحریک انصاف یا پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 48 گھنٹے میں ازسر نو تحقیقات کرکے حقائق منظرعام پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں ڈی پی اوپاکپتن کے تبادلے جیسا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اداروں کے معاملات میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر واقعے کو غلط رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ The post ’ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں‘ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2Pldi8m via Urdu Khabrain

بائیو فیول سے چلنے والےبھارتی اسپائس جیٹ کی پہلی تجرباتی پرواز

Image
بائیو فیول سے چلنے والےبھارت کےپہلے اسپائس جیٹ کی تجرباتی پرواز کامیاب رہی،اور وہ ڈھیرادون سے نئی دلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق 72نشستوں والے اسپائس جیٹ کی تجرباتی پرواز کیلئے زرعی،صنعتی ،میونسپل فضلے،غیرخوردنی تیل پرمشتمل بائیو فیول ڈھیرادون کے انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم میں تیار کیا گیا ۔اسپائس جیٹ کے ایک انجن میں بائیوفیول،دوسرےمیں ایوی ایشن ٹربائن فیول تھا،اسپائس جیٹ سےوزیراعلیٰ اترکھنڈ،ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے سمیت 20افراد سوارتھے،پروازڈھیرادون ایئرپورٹ سے 25منٹ میں نئی دلی پہنچی The post بائیو فیول سے چلنے والےبھارتی اسپائس جیٹ کی پہلی تجرباتی پرواز appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LEj1Ut via Urdu Khabrain

کیِ کی چیلنج لیکن ذرا منفرد انداز میں

Image
سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے والا کیِ کی چیلنج آج کل ہرایک کے سرپر سوار ہے اور اسکا بخار اب اداکاروں تک پہنچ گیا ہے۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے آسٹریلوی اداکار کو ہی دیکھ لیں جو ‘کی کی چیلنج پرفارم کر رہے ہیں لیکن ذرا منفرد انداز میں۔ آسٹریلوی اداکار ے انوکھے انداز میں اِن مائی فیلنگز پر پرفارم کرنے کی ٹھانی اور سوئمنگ پول میں ڈبکی لگا کر پانی کے اندر ‘کِی کِی مووز پیش کئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ کیِ کی چیلنج ان دنوں سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہا ہے جس میں منچلے چلتی گاڑی سے اتر کر اِ ن مائی فیلنگز گانے پر ڈانس پیش کرتے ہیں۔ The post کیِ کی چیلنج لیکن ذرا منفرد انداز میں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2PeeZnS via Urdu Khabrain

عمران خان کا ہدف ملک کو کامیاب فلاحی ریاست بنانا ہوگا؟

Image
ورلڈ کپ1992ء میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے فاتح قرار پانے والے عمران خان الیکشن 2018ء کے فاتح کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 2018ءکے انتخابی نتائج پر اٹھنے والی دھول آہستہ آہستہ بیٹھ رہی ہے اور پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین سڑکوں پر احتجاج کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر مضبوط اپوزیشن کا عندیہ دے رہے ہیں عمران خان کو 2018ء کے انتخابات میں وفاق اور پنجاب میں ضرورت کے مطابق اکثریت نہ مل سکی جس کی وجہ سے انہیں دوسری جماعتوں سے رابطے کرکےاور شریک اقتدار کرنے کا عندیہ دے کر ساتھ ملانا پڑا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے اقتدار کے سامنے مزاحمت کی بجائے بڑی پارٹی کا حق حکمرانی تسلیم کرنے کی حمایت کی جبکہ پنجاب میں ن لیگ کو بڑی پارٹی ہونے کے باوجود حکومت بنانے کے روائتی حق سے محروم رکھا گیا۔ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام بھی لگے مگر ان الزامات میں چونکہ زد ان پر آرہی تھی جو وطن کی سلامتی کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اس لئے الزام لگانے والے بھی جارہانہ موقف پر نہ ڈٹ سکے اور فیصلہ کیا کہ دھاندلی کے خلاف عدالتی جنگ لڑی جائے گی اور حکومت کا مقابلہ مضبوط اپوزیشن کے فرا

ثقلین مشتاق بھی ویرات کوہلی کی بیٹنگ کے معترف

بڑی عید پر بڑی فلمیں!!

دادی ماں کی کہانی

Image
دن بھر کی شدید گرمی جھیلنے کے بعد، رات کے پچھلے پہرچلنے والی ٹھنڈی ہوا صحن میں سوئے اہل خانہ کو بہشت میں ہونے کا احساس دلاتی۔ آنگن میں محراب کے کھونٹے پر لگا چھینکا ہولے ہولے ڈول رہاہوتا۔ صراحی اور مٹکوں کی گردنوں میں پڑے موتیے کے ہار بھینی بھینی خوشبو دینے لگتے، مگر یہ کیا؟ کسی نے اچانک میری پسلی کے نیچے ہاتھ ڈال کر اٹھاکے بٹھا دیا۔ شاید یہ گرمیوں کی رات میں آخرِ شب کا سہانا خواب ہو۔ مگر، یہ بگھارے بینگنوں کی خوشبو میرے نتھنوں میں کیوں گھسی جارہی ہے اور جب نوالہ میرے ہونٹوں سے ٹکراتا، تو ساتھ آواز آتی۔ ’’ایک نوالہ، بس ایک، میں نےشام کو دیکھا تھا، تم نے ٹھیک سے کھانا نہیں کھایا۔ بھوکے پیٹ بے چینی رہتی ہے۔ نیند نہیں آتی۔ بس ایک نوالہ۔‘‘ اور ایک نوالے کے چکّر میں دادی ماں جبراً آدھی روٹی کھلا دیتیں، پھر برابر بچھی چارپائی پر چھوٹے بھائی کی شامت آجاتی۔ اس طرح لڑتے جھگڑتے دادی ماں ہم پانچوں بھائیوں کو آدھی آدھی روٹی کھلا دیتیں۔ اکثر ایسا بھی ہوتا کہ شدید حبس اور گرمی میں، ابھی آنکھ لگی ہی ہوتی کہ کانسی کا گلاس ہونٹوں اوردانتوں سے ٹکراتا’’میرا بیٹا….شاباش ایک گھونٹ پانی پی لے۔

خادم حسین اچوی کے اوراقِ زیست

خودی کے راز کو میں نے بروزِعید پایا جی

Image
خودی کے راز کو میں نے بروزِعید پایا جی کہ جب میں نے کلیجی کو کلیجے سے لگایاجی جو حصّہ گائے سے آیا ،اُسے تقسیم کرڈالا جو بکرا میرے گھر میں تھا اُسے میں نے چھپایا جی فریج میں برف کا خانہ نہ ہوتا گر تو کیا ہوتا دعائیں اس کو دیتا ہوں کہ جس نے یہ بنایا جی میں دسترخوان پر بیٹھا تو اُٹھنا ہوگیا مشکل کہ ہر بوٹی کو نگلا تھا،بہت کمہ کمہ چبایا جی بطورِلقمہ بوٹی سے میں روٹی کھا گیا درجن کہ بنٹا میں نے کمہ کمہ تھا زیادہ کو پکایا جی میرے معدے کےمیدان میں عجب سی خونریزی ہے کہیں تکے اچھلتے ہیں،کسی کو نے میں پایا جی خدا کے فضل سے جاری ہے اب بھی گوشت کا سائیکل کہ دودن عید سے پہلے گزشتہ کا مکایا جی چلو عابی کہو پھر سے قصائی کو خدا حافظ کہ پورے سال کا کوٹہ تمھارے پاس آیاجی The post خودی کے راز کو میں نے بروزِعید پایا جی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2wtzbey via Urdu Khabrain

فی یونٹ بجلی 62پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا کو ارسال

Image
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ’سی سی پی اے‘نے نیپرا کو جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی کی قیمت62پیسے بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔ نیپرا کل 29جولائی کو درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ پاور ڈویژن کے ذیلی ادارےکی درخواست کے مطابق جولائی میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 4روپے 98پیسے مقرر تھا جو حتمی اعدادوشمار مرتب ہونے پر5روپے 60پیسے رہا۔ جولائی میں کل 13ارب 75کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 24.51فیصد بجلی ایل این جی ، کوئلے سے 12.63فیصد اور فرنس آئل سے 9.34فیصد ، نیوکلیئر ذرائع سے 5.35فیصد اور ہوا سے3.12فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔ The post فی یونٹ بجلی 62پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا کو ارسال appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LGuLG6 via Urdu Khabrain

40فیصد افراد باتھ روم میں ،60 فیصد ٹی وی دیکھتے ہوئے ای میل چیک کرتے ہیں

Image
سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سب کام آسان بنا دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موبائل فون کی بدولت آپ دیگر کام کرتے ہوئے بھی آفس کا کام نمٹاسکتے ہیں۔ امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے اس ہی حوالے سے ایک دلچسپ سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 40فیصد افراد باتھ روم میں اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں۔ سروے کے مطابق 60فیصد افراد ٹی وی دیکھتے ہوئے انباکس کھولتے ہیں۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 25سے 34سال کے نوجوانوں کی زیادہ تر تعداد دن میں 6.4گھنٹے اپنا ای میل اکاؤنٹ دیکھنے میں سرف کردیتے ہیں۔ The post 40فیصد افراد باتھ روم میں ،60 فیصد ٹی وی دیکھتے ہوئے ای میل چیک کرتے ہیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NvaK6Z via Urdu Khabrain

عمران اسماعیل کا گانا ’تبدیلی آئی رے‘بھارتی چربہ

Image
تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران مقبول ہونے والا عمران اسماعیل کا گانا’تبدیلی آئی رے‘ ایک بھارتی گانے کا چربہ نکلا ۔جی ہاں نہ رکنے والی تبدیلی چربہ نکلی ،عمران اسماعیل، شاہ زمان اور جواد کاہلوں کا یہ گانا الیکشن مہم میں پی ٹی آئی کے ہر جلسے، ہر ریلی اور ہر کارنر میٹنگ کی جان رہاتھااور اسی وجہ سے عوام میں بھی بہت مقبول ہواجبکہ یو ٹیوب پر اس گانے کے ہٹس ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ گانے کے مقبولیت کی اس بلندی تک پہنچنے کے بعد ، گانے کے مسروقہ ہونے کا ا نکشاف خلیجی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا اور بتایا کہ یہ گانا پڑوسی ملک کے راجستھانی گانے’ بنکیا مارے ناچے‘ کا چربہ ہے۔ راجستھانی گلوکار’ یووراج میواڑی‘ کا یہ گانا پی ٹی آئی کے گانے سے چند ماہ پہلے6 اپریل 2017 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی کا گانا اگست 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ دوسری جانب عمران اسماعیل کے ساتھ گانا گانے والے گلوکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا گایا ہوا گانا’ روک سکو تو روک لو‘راجستھانی گانے’ بنکیا مارے ناچے‘ سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ The post عمران اسماعیل کا گانا ’تبدیلی آئی رے‘بھارتی چربہ appeared first o

ٹرمپ کی گوگل پر کڑی تنقید، دھاندلی کا الزام لگادیا

Image
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل پرکڑی تنقید کی اور اس پر دھاندلی کا الزام لگادیا ۔ سماجی رابطے پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب بھی ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرتے ہیں تو گوگل ساری بری خبریں سامنے لے آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوگل ہمارے ساتھ دھاندلی کررہا ہے میں بہت جلد اس پر بات کروں گا ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نیوز پر گوگل سرچ کے نتیجے میں جھوٹا سی این این نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پر ریپبلکن، کنزرویٹو اور فیئر میڈیا کو باہر رکھا جاتا ہے، سرچ میں چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو میڈیا کے ہوتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ کنزرویٹوز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اچھی خبروں اور معلومات کو چھپایا جا رہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ ہم کیا دیکھیں کیا نہیں گوگل اور دوسرے کنٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت سنگین صورتحال ہے جلد اس معاملے کو دیکھوں گا The post ٹرمپ کی گوگل پر کڑی تنقید، دھاندلی کا الزام لگادیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NrWrjE via Urdu Khabrain

منی ورلڈ کپ میں شرکت سےفٹبالرز کا خوب پورا ہوگا، طارق لطفی

Image
کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پُرتگال کے شہر لسبن میں کھیلا جانے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا خواب ایک حقیقت کاروپ دھارنے جارہا ہے، لیثرر لیگس قابل ستائش ہے کہ اس نے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل فٹبال کا تجربہ حاصل کرنے کا یقینی موقع فراہم کیا۔ ان خیالات کا اظہار سوکا ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے لیجنڈ کوچ طارق لطفی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کئی بار کوچ رہے ہیں اب انہیں مختصر فارمیٹ کی فٹ بال میں بھی ہیڈ کوچ بننے کا اعزاز ملنے جارہا ہے۔ سکس اے سائیڈ منی 23 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا کی 32ٹیموں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کے گروپ ’بی‘ میں اسپین، رشیا اور مالڈوا کے خلاف پاکستان ٹیم کو میدان میں اترے گی۔ طارق لطفی کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت تربیت حاصل کررہی ہے۔ ذہنی اور فزیکل طورپر بہت فٹ ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلینا

پاکستان فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال ہورہی ہے، میکال ذوالفقار

تاریخی و ثقافتی اہمیت کا عکاس ’’سندھ میوزیم حیدر آباد‘‘

بھارتی پروفیسر کی مشہور گانے’جولی جولی‘پر شاندار پرفارمنس

Image
یوں تو آپ نے کئی افراد کو میوزک کی دھن پر ڈانس پرفارمنس دیتے دیکھا ہی ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی ویڈیو میں نظر آنے والے بھارتی شخص کی ڈانس پرفارمنس کے کیا ہی کہنے کہ جو بندے کو مشہور بنادے۔ گووندا کے مشہور گانے’آپ کے آجانے سے‘پر ڈانس پرفارمنس دیکر مشہور ہونے والے 46سالہ بھارتی پروفیسر کی ایک اور ویڈیو نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔ ڈانسنگ انکل کے نام سے شہرت پانے والے سنجیو شریواستوو نے اس بار بولی وڈ اداکارمتھن چکرابرتی کی 1988میں بننے والی فلم’جیتے ہیں شان سے‘کے گانے ’جولی جولی‘پر متھن کے ہی انداز میں ایسی شاندار ڈانس پرفارمنس دی کہ نہ صرف وہاں موجود افراد بھی کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ The post بھارتی پروفیسر کی مشہور گانے’جولی جولی‘پر شاندار پرفارمنس appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2wzZjUi via Urdu Khabrain

شاہد کپور نے فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی

Image
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کا حصہ بننے کی وجہ بھارتی کے چھوٹے قصبوں اوردیہاتوں میں بجلی کی کمی کے مسئلہ کو اجاگر کرناہے ، اس سے قبل بھی شاہد کپور فلم ”حیدر“ اور”اڑتا پنجاب“ میں مختلف مسائل کو اجاگر کر چکے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شاہد کپور، شردھا کپور اور یامی گوتم شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار شری نارائن سنگھ ہیں۔ فلم21ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ The post شاہد کپور نے فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے کی وجہ بتا دی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2wsmmRU via Urdu Khabrain

پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق نیب میں پیش

Image
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے جس میں پوچھ گچھ کے لیے آج انہیں طلب کیاگیا تھا۔ سعد رفیق پہلے بھی نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سو سا ئٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنوں کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کررکھی ہیں The post پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق نیب میں پیش appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2PkdkgJ via Urdu Khabrain

امریکا، ڈزنی لینڈ نے پرانے جھولوں کی نیلامی کردی

Image
امریکا کے مشہور تھیم پارک ڈزنی لینڈ نے پرانے جھولوں کی نیلامی کردی، ڈزنی کے900جھولے اور دیگر چیزیں 83 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کےئ مطابق ڈزنی لینڈ نےبچوں کی پسندیدہ اڑنے والی ہاتھی ڈمبواور فلائنگ کار تقریبا 6 کروڑ روپے میں فروخت کردی۔ نیلامی میں جوز برڈ، ڈمبو، ہانٹڈ مینشن بگھی سمیت ڈزنی لینڈ کے900 جھولے اور دیگر چیزیں فروخت کے لیے پیش کی گئیںجبکہ جوز برڈ سمیت کئی جھولے ریکارڈ قیمتوں میں فروخت ہوئے۔ تمام آئٹمز مجموعی طور پر تیراسی لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوئے۔ The post امریکا، ڈزنی لینڈ نے پرانے جھولوں کی نیلامی کردی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2omb3Gg via Urdu Khabrain

نئی حکومت کی پہلی ترجیح، جمہوری تسلسل اور ہم آہنگی کا فروغ ہونا چاہیے

Image
تمام خدشات، سازشوں اور خواہشات کے باوجود 25جولائی کو پرامن انتخابات ہو گئے،لوگوں کا جوش و خروش بھی بھر پور تھااور اب جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پارلیمنٹ میں جانے والی تمام سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ وہ کس انداز میں جمہوری استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کرتی ہیں چاہے وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں۔ دونوں صورتوں میں وہ کس انداز میں سامنے آتی ہیں، یہ ابھی آنیوالے دنوں میں پتا چل جائے گا ۔ الیکشن سے قبل ملکی معیشت حکمرانوں کے بلند بانگ دعووں کے برعکس غیرتسلی بخش رہی ،کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرآپے سے باہر ہو تا جا رہا ہے اور پاکستانی روپے کی بے قدری بھی بڑھتی جارہی ہے، اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائرکا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، غیر ملکی قرضے بڑھ چکے ہیں، افراط زر بھی اپنی جگہ موجود ہے اورڈالر مہنگا ہونے سے اشیاءصرف کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کوغربت ، بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کی نوید سنائی گئی تھی۔ لیکن تقریباََ اب بھی عوام اِنہی مسائل اور مشکلات سے دوچارہیں، بظاہر انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا۔ شدید گرمی کے با وجود بعض جگہوں پر ل

کھانسی ہے تو شہد کا استعمال کریں، برطانوی ماہرین

Image
برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر کھانسی ہوئی ہے تو اینٹی بایوٹکس استعمال کرنے سے پہلے شہد ٹرائی کرنا چاہیےاور وہ اب بھی بات پر متفق نظر آرہے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کھانسیوں کا باعث وائرس ہوتے ہیں جن پر اینٹی بایوٹک دوائیں اثر نہیں کرتیں جبکہ مزید نقصان یہ کہ اینٹی بایوٹکس کے زیادہ استعمال سے جراثیم کی مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ماہرین نے مزیا بتایا کہ ہونا یہ چاہیے کہ کھانسی میں گرم مشروب اور شہد استعمال کیا جائے جس میں لیموں اور ادرک ملا ہوا ہو تاہم ماہرین کی ان سفارشات کا مقصد اینٹی بایوٹکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت کے خطرے کو کم کرنا ہے The post کھانسی ہے تو شہد کا استعمال کریں، برطانوی ماہرین appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2wusRmn via Urdu Khabrain

لندن ، جا نوروں کی گنتی ، وزن اور پیمائش شروع

Image
لندن کے چڑیاگھر میں جا نوروں کی سالانہ گنتی ، ان کے وزن اور جسم کی پیمائش جاری ہے۔ ہر سال کی طرح چڑیا گھر کا عملہ یہاں مو جود19ہزار کے قریب چھوٹے بڑے مختلف جانوروں کے جسم کا وزن اور ان کے قد کی لمبائی چو ڑائی کی پیمائش کرکے ان کا ریکارڈز میں اندراج کر رہا ہے جن میں چرند ،پرند اور آبی جانور شامل ہیں۔ اس سلسلے میں چڑیا گھر کا عملہ پھرتیلے جانوروں کے پیچھے بھاگتے ہوئے ان کی شر ارتوں کا سامنا کر کے جسمانی پیمائش اوروزن کا ناپ تول کی کو شش کرنے میں مصروف نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ تمام جانوروں کے جسمانی وزن کے حتمی نتائج اگلے چندروزمیں شائع کردیئے جائیں گے ۔ The post لندن ، جا نوروں کی گنتی ، وزن اور پیمائش شروع appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2ohkMhl via Urdu Khabrain

پریانکا کی شادی کی خبر 13 سال پہلے کس نے دی؟

’’روغنی ٹائلز‘‘ اس کام کا سب سے بڑا مرکز ہالاہے

جنوبی پنجاب میں پھر وہی پرانے چہرے چھاگئے

Image
عام انتخابات کا مرحلہ گزر ے کئی دن ہو چکے ہیں ابھی تک انتخابی نتائج کے بارے میں اعتراضات وشکوک و شبہات جاری ہیں، انتخابات کے بعد جب مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسلام آباد میں اے پی سی منعقد ہوئی اور اس میں یہ اعلان کیا گیا کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا جاتا ہے اور یہ کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی میں حلف نہیں اٹھائیں گے تو یوں لگ رہا تھا کہ جیسے پاکستان ایک بار پھر ایک بڑے سیاسی بحران سے دو چار ہونے جا رہاہے، لیکن جلد ہی بڑی جماعتوں کے سربراہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور اسمبلی میں رہ کر انتخابات کے بارے میں اپنے تحفظات اور حقوق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ کئی ایسے سیاستدان جو کئی دہائیوں سے اپنے حلقوں میں نا قابل تسخیر چلے آ رہے تھے اس بار ووٹرز نے انہیں چاروں شانے چت کر دیا، اب ظاہر ہے کہ جب اس قسم کے نتائج آئیں گے تو اعتراضات بھی ہوں گے اور شکوک و شبہات بھی جنم لیں گے، اچھی بات یہ ہے کہ ریٹرننگ افسران نے دوبارہ گنتی کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے بہت سے حلقوں میں جو قانونی ضابطے کے تحت کھولے جا سکتے تھے از سر نو گنتی کرائی، کئی ہارے ہوئے جیت گئے اور کئی جی

نئی اینیمیٹیڈ فلم ‘اسمال فٹ ‘کی میوزک ویڈیو جاری

Image
دیوہیکل برفانی بلاؤں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹیڈ فلم ‘اسمال فٹ ‘کی میوزک ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ۔ ونڈر فل لائف نامی یہ آفیشل سونگ Zendayaنے اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے ۔ ہدایتکارکیرے کرک پیٹرک کی اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ Migoکا سامنا ایک ہائیکر سے ہوتا ہے۔ مہم جوئی میں مصروف ایک ہائیکر برفانی پہاڑ سَر کرکے جیسے ہی چوٹی پر پہنچتا ہے یہ اس بلاء کو دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا ہے دوسری جانب Migoبھی کسی انسان کو پہلی بار دیکھتا ہے اور وہ بھی اپنی حیران و پریشان ہو کر بھاگ نکلتا ہے اور تمام قصہ اپنے قبیلے کو بتاتا ہے جس پر سب خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ بونی ریڈ فورد اورجان ریکواکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار شیننگ ٹیٹم ،جیمز کورڈن ، زینڈایا،جینا روڈریگیوس،جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں م

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے تین بڑی فلموں کی نمائش!

ربِ کعبہ کے حضور, سفرِ حرم کی ایک دِل سوزرُوداد

Image
مکّہ مُکرمہ کی خُوب صورت، حَسین، سحر انگیز، شبنمی، بھیگی رات کی درمیانی پہر کی ساعتیں دبے پائوں، نہایت خاموشی کے ساتھ، واپسی کے سفر پر گام زَن ہیں۔ نیلے آسمان پر جھلملاتے، چمکتے ،ننّھے ننّھے ستاروں کے جُھرمٹ میں ہنستا، کِھل کھلاتا روشن چاند بادلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے اٹکھیلیوں میں مصروف ہے۔ جس کی روپہلی، سنہری روشنی کی آنکھ مچولی نے فضا کا حُسن دوبالا کردیا ہے۔ مَیں، رنگ ونور کی دِل نشیں روشنیوں میں نہائی مکّے کی سب سے پُررونق’’ شاہ راہِ ابراہیم‘‘ پر ہوں، جہاں دنیا بھر سے آئے مختلف رنگ ونسل کے لاکھوں فرزندانِ اسلام’’ لبّیک اللھم لبّیک‘‘کا وِرد کرتے، عالمِ وارفتگی میں جانبِ حرمِ کعبہ رواں دواں ہیں۔ شب کی گہری خاموشی میں تلبیہ کی رُوح پرور صدائیں، دِل کی گہرائیوں میں جذبۂ جُنوں کو مزید بے تاب کررہی ہیں۔ سامنے بابِ فہد کے بلند، خُوب صورت اور پُرشکوہ میناروں سے سبز روشنیوں کی دیدہ زیب مُسکراتی کرنیں، اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔ دائیں جانب آسمان کی رفعتوں کو چُھوتے بارعب کلاک ٹاور پر تحریر’’اللہ اکبر‘‘ سے قوسِ قزح کی پُرنور شعائیں’’ واحد اور لاشریک‘‘ کی کبریائی بیا