Posts

Showing posts from October, 2018

آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے ملک پر کیا اثرات پڑیں گے؟ آصف علی زرداری نے تحریک انصاف سے مفاہمت کا آغازکردیا،کیا حکومت شہبازشریف کا چیلنج قبول کرے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

Image
برطانیہ میں کنزرویٹو اور لیبر دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں‘ کنزرویٹو نے 1979 ء میں مارگریٹ تھیچر کی سربراہی میں حکومت بنائی اور یہ جماعت پھر انیس سوستانوے تک مسلسل اٹھارہ سال حکومت میں رہی، کنزرویٹو پارٹی کو انیس سو ستانوے میں اپنی شکست اور لیبر پارٹی کی جیت صاف نظر آ رہی تھی‘ آپ جمہوریت کا کمال دیکھئے اس وقت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت نے محسوس کیا۔ ان کی مخالف جماعت لیبر پارٹی 18 سال بعد اقتدار میں آ رہی ہے‘ ان اٹھارہ برسوں میں ایڈمنسٹریشن اور پالیٹکس کے تمام اصول تبدیل ہو چکے ہیں‘ لیبر پارٹی کے لوگ ’’آؤٹ آف پریکٹس‘‘ ہیں‘ یہ جب اقتدار میں آئیں گے تو ان کی حماقتوں سے پورا سسٹم بیٹھ جائے گا چنانچہ ہمیں ان لوگوں کو ٹرینڈ کرنا چاہیے‘ جان میجر اس وقت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم تھے‘ انہوں نے نہ صرف خود نئے وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ٹریننگ دی بلکہ پرانی حکومت کے وزراء بھی پورا مہینہ مستقبل کے وزراء کو بریفنگ دیتے رہے‘ یہ ہوتی ہے اصل جمہوریت‘ یہ ہوتی ہے وطن سے اصل محبت ‘یہ حقیقت ہے پاکستان تحریک انصاف کے وزراء اور وزیراعظم دونوں ناتجربہ کار ہیں‘ ان کی ناتجربہ کاری سے ملک اور پارٹی دونوں نقصان اٹھا رہ

فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کالاس اینجلس میں پریمیئر

Image
لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک)والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ ہدایتکارلیسی ہال اسٹروم کی اس فلم کی کہانی کلارا نامی یسی نوجوان لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک جادوئی گڑیا انوکھی دنیا میں پہنچا دیتی ہے جہاں پریاں ، چڑیلیں اور طوطوں کی فوج سمیت جنجر بریڈ سے بنے بیلیٹ ڈانسرز اس کا استقبال کرتے ہیں ۔کلارا اس دنیا میں پھنس کر واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کوشش میں اس کا سامنا خطرناک جادوگرنی سے ہوتا ہے جو نہ صرف کلارا کو اپنے جادو کے زیرِ اثر لا کر قید کرنا چاہتی ہے بلکہ اس فینٹسی دنیا کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ جرمن ناول نگار کے مشہور فینٹسی ناول سے ماخوذ اس فلم کو لیری فرینکواورمارک گورڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ اداکار مورگن فری مین ،میکینزی فوئے ، کیرا نائیٹلی ،ہیلن میرن ، مرنڈا ہارٹ، رچرڈ گرانٹ، مسٹی کوپ لینڈ اور ایلی باربر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔والٹ ڈزن

سعودی عرب کی اسپورٹس ڈائری

Image
ایک اہم پیش رفت میں سعودی کرکٹ اورامریکا کی معروف اسپورٹس ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کمپنی یو ایس کریک کلب ایل ایل سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔جو ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پرسعودی کرکٹ کو بھر پورمدد فراہم کرے گی۔ اس کا اعلان سعودی کرکٹ ک کے چیف ایگز یکیٹو ندیم ندوی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی کرکٹ سے منسلک کچھ ایسوسی ایشن پہلے ہی سے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی تھیں۔ لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سعودی کرکٹ سے ملحق تمام ریجنل ایسوسی ایشنز کو بھی ایک معاہدہ کے تحت کچھ اضافی خصوصیات شامل کر لیں جو کو کرک کلب نے ایس سی سی کے لئے خاص طور پرڈیزائن کیا ہے۔ انھوں نے کہاکرک کلب آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنرز کی حثیت کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کرے گا، لیگ، اعداد و شمار اور اسکورنگ منیجمنٹ ٹیکنالوجی کی مصنوعات سعودی کرکٹ کو فراہم کرے گی۔ ندیم ندوی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کرکٹ مختلف مراحل میں ٹیکنالوجی متعارف کرے گا اور توقع ہے ستمبر 2018 کے نئے کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ اس سے دوسرا مرحلہ کے نفاذ میں مدد ملے گی جس کے ذریعے تمام میچوں کی لائیو اس

ٹرمپ کا روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کرنے کا عندیہ

Image
واشنگٹن : کترینہ مینسن ماسکو: ہنری فوئے نیویارک : ڈیوڈ بانڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ سرد جنگ کے دور کے جوہری معاہدے ، جو زمین سے زمین مار میازئل پر پابندی عائد کرتا ہے جو کسی ملک کو دوسرے ملک کی حد میں رکھ سکتے ہیں،،سے امریکا کو نکال لیں گے۔ انہوں نے 1987 کے اوسط حد کے جوہری قوتوں کے معاہدے، جو ان میزائل کا احاطہ کرتا ہے جو 3420 میل سے زائد تک پہنچ سکتے ہیں اور جو ریویاتی یا جوہری ہتھیار لے جاسکتے ہیں، کے حوالے میں ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ ہم معاہدے کو ختم کرنے جارہے ہیں اور ہم اس سے نکل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے کہا ہے کہ معاہدے سے نکلنے کا مطلب ہوگا کہ امریکا ہتھیار تیار کرسکتا ہے،کہا کہ روس کئی برس سے معہادے کی خلاف ورزی کررہا تھا، تاہم امریکی صدر نے معہادے سے نکلنے کا کوئی مخصوص وقت نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے اور باہر نکلنے اور ہتھیار بنانے اور ہمیں اس کیلئے اجازت نہیں۔۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی ترقی کی حد پر غور کرے گا اگر یہ روس اور چین ، جو معہادے میں شامل نہیں ہے،د

بھارت میں دنیا کے سب سے بلند مجسمے کا افتتاح

نائیجریا میں شیعہ مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 42 افراد ہلاک

Image
کادونا، نائیجیریا —  نائیجیریا میں قید ایک شیعہ مذہبی راہنما کی رہائی کے لیے جاری تحریک نے بدھ کے روز کہا کہ حکام نے دارالحکومت ابوجا میں ان کے پیروکاروں کو ہدف بناتے ہوئے گزشتہ دو روز کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ان کے 42 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا آئی ایم این نے، جن کے سینکڑوں ارکان نے اپنے لیڈر ابراہیم زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے تھے، کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے حامیوں پر زندہ گولیوں سے فائرنگ کی۔ زکزکی سن 2015 سے جیل میں ہیں جب فوج نے ان کے احاطے اور قریب واقع مسجد پر فائرنگ کر کے سینکڑوں پیروکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد دفن کر دیا تھا۔ آئی ایم این کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ منگل کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 بتائی گئی تھی جب کہ 7 افراد زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔ پیر کے روز فوج نے ابوجا کے مضافات میں مظاہرین پر گولیاں چلائیں جب کہ منگل کے روز پولیس نے شہر کے مرکز میں احتجاجیوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا تھا کہ اس نے آئی ایم این کے 40

پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا

Image
کراچی —  پاکستان نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کو مقررہ 20 اوور میں 149 رنز بنانا تھے لیکن اس کی پوری ٹیم کوشش کے باوجود 2 رنز سے ہار گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اننگز کا آغاز پرجوش انداز میں نہیں ہوا کیوں کہ بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان دونوں اوپنر کوئی خاص یا بڑا اسکور نہ کر سکے۔ بابر 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک ہی رن بنا سکے۔ آصف علی اور حفیظ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اس میں آصف علی کے 24 رنز شامل ہیں۔ سرفراز احمد نے 34 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں

اقوام متحدہ کی طرف سے محصور روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کی مخالفت

Image
واشنگٹن —  میانمار اور بنگلہ دیش اگلے ماہ روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ میانمار کی اس مسلمان برادری کے لوگ اقوام متحدہ کی اس تنبیہ کے بعد بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور گئے تھے کہ اُن کا مسلسل قتل عام جاری ہے۔ پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے بنگلہ دیش میں محصور روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کے پروگرام کی سخت مخالفت کی ہے۔ میانمار کے وزیر برائے سماجی بہبود، امدادی کارروائی اور بحالی وِن میٹ آئے نے وائس آف امریکہ کی ’برمیز سروس‘ کو بتایا ہے کہ نومبر کے وسط میں شروع ہونے والے واپسی کے اقدامات میں 5,000 روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار پہنچایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے اور ان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں۔ یہ پناہ گزیں گزشتہ برس تشدد اور قتل عام سے بچنے کیلئے بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کے حکام نے ان 5,000 روہنگیا پناہ گزینوں کی فہرست میانمار حکام کے حوالے کر دی ہے اور میانمار نے ان افراد کے ناموں

ہالووین پر امریکی 9 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ

Image
پاکستان کی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی صورت حال کے پیش نظر مقامی طور پر فروخت ہونے والی پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں کی بنیاد پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 2 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 13 روپے اور 22 پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم حکومت نے صارفین کو قیمتوں میں جزوی اضافہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یکم نومبر سے پٹرول کی فی لٹر قیمت 97 روپے 83 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لٹر ہو گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے اضافے کے ساتھ 86 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ The post پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2ACVy3F via Urdu Khabrain

شعیب اور ثانیہ کے گھر بیٹے کی ولادت، سوشل میڈیا پر ہلچل

مظفرآباد: عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ

Image
مظفرآباد —  پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عورتوں کے حقوق کے لیے سرگرداں تنظیموں اور رضاکاروں کے مطابق، عدم برداشت، غربت، قانون سے عدم آگہی، خلاف مرضی شادی، بے راہ روی اور قانون پر عملدرآمد نہ ہونا خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے کا سبب ہے۔ اس طرح کا ایک واقعہ چند روز قبل پاکستانی کشمیر کی وادی نیلم میں بھی پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کرکے دریا میں پھینک دیا۔ راولاکوٹ میں عورتوں کے حقوق کی سرگرم کارکن، ڈاکٹر خدیجہ نذر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ تشدد اور خوف و ہراس کا شکار بننے والی دو درجن سے زائد خواتین نے ان سے مدد کے لیے رابطہ کیا، جبکہ براہ راست پولیس کے پاس جانے والے اور بدنامی کے ڈر کے باعث پردہ ڈالے گئے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ خدیجہ نذر نے بتایا کہ ایک لڑکی کو بعض بااثر افراد کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بارے میں پولس کو آگاہ کیا گیا۔ لیکن، ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ تشدد کا شکار خوات

امریکی تعزیرات کے بعد ایران کے ترکی سے روابط میں اضافہ

Image
واشنگٹن —  امریکی تعزیرات کی سختی سے بچنے کے لیے، ایران ترکی کی قربت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ ترکی ایران کی تونائی کا ایک اہم گاہک ہے۔ منگل کے روز ترکی نے ایران کے خلاف تعزیرات کی مخالفت کا اعادہ کیا، جو چار نومبر سے لاگو ہوں گی۔ ترک، آذری اور ایرانی وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ایران کے جوہری معاہدے کے معاملے پر (جسے باضابطہ طور پر ’جوائنٹ کمپریھنسو پلان آف ایکشن‘ کہا جاتا ہے)، اسلامی جمہوریہٴ ایران کی جانب سے عمل درآمد کو مد نظر رکھتے ہوئے، جس کی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے بھی تصدیق کی ہے، ہم یکطرفہ تعزیرات کی مذمت کرتے ہیں۔ تعزیرات کے نتیجے میں ہمارے ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری ترقی کے شعبہ جات پر منفی اثر پڑے گا‘‘۔ تینوں وزرائے خارجہ نے یہ بات ایک تحریری بیان میں کہی ہے۔ بیان جاری ہونے سے قبل، تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے استبول میں مذاکرات کیے۔ ایران کے وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف نے کہا ہےکہ ’’بدقسمتی سے قانون توڑنے والا ایک ملک (امریکہ) دوسرے ملک (ایران) کو سزا دینا چاہتا ہے، جو قانون کی پاسداری کر رہا ہے‘‘۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ طریقہٴ کار عالمی نظام کے لی

بچے کی پیدائش پر شہریت ملنے کی روایت ختم کی جائے: ٹرمپ

Image
واشنگٹن —  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر امریکی باشندوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے ہاں امریکہ میں ہونے والے بچوں کو شہریت دینے کا معاملہ بند ہونا چاہیئے۔ ’ایچ بی او‘ پر ایکسیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ ایک انتظامی حکم نامے کے ذریعے بچے کی پیدائش پر امریکی شہریت دینے کی موجودہ امریکی پالیسی کو ختم کر دیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’اس پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔ ایسا ہی ہوگا‘‘۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’’ہم دنیا کا وہ واحد ملک ہیں جہاں کوئی فرد آتا ہے ،اُس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے، اور بچہ امریکی شہری بن جاتا ہے۔۔۔جو تمام فوائد کا حقدار بن جاتا ہے۔ یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ اور اِسے بند ہونا چاہیئے‘‘۔ صرف امریکہ ہی نہیں، دنیا میں 30 دوسرے ملک ہیں جہاں بچے کی پیدائش پر اُسے شہریت مل جاتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس پالیسی کو ختم کیے جانے پر امکان ہے کہ اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اُنھوں نے اِس معاملے پر اپنے وکیل سے مشورہ کیا ہے، جنھوں نے اُنھیں یہ بتایا ہے کہ پیدائش پر شہریت دینے کی پالیسی کو ختم کرنے کے لیے کسی آئینی ترم

آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

Image
اسلام آباد —  توہینِ رسالت کے الزام میں قید مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف پاکستان کے بیشتر بڑے شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے اور کئی مقامات پر مظاہرین نے شاہراہوں پر دھرنا دے دیا ہے۔ فیصلہ آنے سے قبل ہی مذہبی جماعت ‘تحریکِ لیبک یا رسول اللہ’ نے ملک بھر میں احتجاج کے لیے اپنے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔ بدھ کی صبح عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد ہی تحریکِ لبیک کے کارکن اور مشتعل افراد مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر ٹائر جلا کر شاہراہیں بند کردیں جب کہ بعض مقامات پر توڑ پھوڑ کی اطلاعات ہیں۔ احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی گئی ہے۔ تحریک لیبک کے کارکنوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج کو بھی بند کر دیا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے آب پارہ چوک پر بھی تحریکِ لیبک کے کارکنوں نے راستے

گوانتانوبے سے رہا کیے گئے پانچ طالبان اب قطر کے سیاسی دفتر کا حصہ ہیں

Image
کابل —  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک امریکی فوجی عہدے دار سارجنٹ بوبرگڈال کی رہائی کے بدلے میں گوانتانوبے سے جن پانچ افغان طالبان کو چھوڑا گیا تھا، وہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر پہنچ گئے ہیں۔ اب وہ طالبان کے ان نمائندوں میں شامل ہو گئے ہیں جو افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات کریں گے۔ کابل میں کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امن معاہدے کے لیے طالبان کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نے یہ رپورٹ دیکھی ہے اور یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے نمائندے چنیں۔ تاہم ہماری یہ توقع ہے کہ یہ لیڈر جنگ کے خاتمے سے متعلق پر امن حل کے لیے کام کریں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ ٹی پی سی کے ارکان سے متعلق کسی بھی نظرثانی میں یہ مقصد شامل ہو گا۔ رہا کیے جانے والے پانچوں طالبان کا تعلق ان کے مرکز جنوبی افغانستان سے ہے۔ ان پانچ طالبان میں سے ایک محمد فضل ہیں جو طالبان آرمی کے سربراہ تھے اور انہیں 2002 میں پکڑا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا الزام ہے کہ انہوں نے سن 2000 میں شیعہ اقلیت کے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا تھا۔ ان

جسٹس قیوم رپورٹ اور وسیم اکرم

جرمن نرس کا 100 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

Image
ذرائع ابلاغ کے مطابق، جرمنی میں ایک سابق مرد نرس نے منگل کے روز ایک بیان میں 100 مریضوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس اعتراف کے بعد نرس نیلز ہوگل جرمنی میں زمانہ جنگ کے بعد کا سب سے بڑا سیریل کلر بن گیا ہے۔ سی این این اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق 41 سالہ نیلز ہوگل نے سال 2000 سے 2005 کے دوران شمالی جرمنی کے دو اسپتالوں میں ملازمت کے دوران 34 سال سے 96 سال کی عمر کے مریضوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے۔ ہوگل پر الزام تھا کہ اس نے ہلاک کیے جانے والے متعدد مریضوں کو ایسی ادویات کھلائیں جو ڈاکٹروں نے تجویز نہیں کی تھیں اور اس نے اپنے طور پر مریضوں کو ہوش میں لانے کے لیے اپنا ’’ ہنر آزمانے‘‘کی کوشش کی تھی۔ نرس ہو گل کے خلاف کے ہلاک ہونے والے مریضوں کے 126 عزیزوں اور رشتہ داروں نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ منگل کو اولڈنبرگ جرمنی کی ایک عدالت میں سماعت کے پہلے ہی دن ہوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے خلاف قتل کے الزامات درست ہیں۔ ہوگل کو پہلے ہی چھ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہو چکی ہے۔ The post جرمن نرس کا 100 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف appeared f

صدر ٹرمپ کا پٹس برگ کی یہودی عبادت گاہ کا دورہ، ہلاکتوں پر تعزیت

Image
پیٹس برگ —  صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلائنا ٹرمپ نے منگل کے روز پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ ’ٹری آف لائف‘ کا دورہ کیا جہاں ہفتے کے روز عبادت کے دوران ایک مسلح شخص نے گولیاں چلا کر 11 عبادت گزاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے عبادت گاہ کے ربائی جیفری میئر اورامریکہ کے لیے اسرائیلی سفیر ران ڈرمر سے مصافحہ کیا۔ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر یہودی انداز کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے اور ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ،جنہوں نے شادی کے بعد یہودی مذہب اختیار کر لیا تھا، صدر کے ساتھ تھیں۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صدر کے دورے کے لیے مناسب وقت نہیں تھا۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں تعزیت کرنے کے لیے آئے ہیں اور اس کے بعد زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال بھی جائیں گے۔ کچھ سیاست دانوں اور یہودی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر کو اس وقت تک یہاں نہیں آنا چاہیے جب تک وہ سفید فام پرستی کی مذمت نہیں کرتے۔ پٹس برگ کے کئی راہنماؤں اور یہودی تنظیموں نے، جو صدر کی پالیسیوں کے خلاف مہم چلاتی رہی ہیں، ٹرمپ سے اپنا

سپریم کورٹ آسیہ بی بی کی اپیل کا فیصلہ بدھ کو سنائے گی

Image
اسلام آباد —  پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ توہینِ مذہب کے مقدمے میں گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں قید مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ بدھ 31 اکتوبرکو سنائے گی۔ پاکستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ’سپلیمنڑی کاز لسٹ‘ کے مطابق، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں آسیہ کی اپیل کی سماعت کرنے والا تین رکنی بینچ یہ ٖفیصلہ بدھ کو صبح 9 بجے سنائے گا۔ اس بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے 8 اکتوبر کو سزا کے خلاف آسیہ بی بی کی درخواست پر ان کے وکیل اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آسیہ بی بی کا تعلق مسیحی برداری سے ہے اور انہیں 2010ء میں توہینِ مذہب کے الزام پر ایک مقامی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ ان کی سزا کو بعدازں لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ آسیہ بی بی پر الزام تھا کہ وہ جون 2009ء میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں واقع اپنے گاؤں کی خواتین کے ساتھ بحث و تکرار کے دوران پیغبرِ اسلام اور اسلام کی توہین کی

لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں مردوں کی شرکت پرپابندی، فیصلے پر ملاجلا رد عمل

Image
پشاور —  خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں ہونے والی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر مردوں کی شرکت پر پابندی کے حالیہ فیصلے پر ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اس کے حق میں ہے تو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کارکن اس فیصلے کو صوبے کے مستقبل کے لئے خطرناک خیال کرتے ہیں۔ چند روز قبل وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے صوبے بھر میں خواتین کے تعلیمی اداروں میں ہونے والی تقریبات میں مرد حضرات کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت پر پابندی کا اعلان کیا تھا ۔ وائس آف امریکہ سے بات چیت میں ضیاء اللہ بنگش نے اس فیصلے کو خیبر پختونخوا کی روایات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیمی ترقی یا زندگی کے دیگر شعبوں میں خواتین کی شرکت متاثر نہیں ہوگی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ والدین کی درخواست پر کیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے اس فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ظاہر کی۔ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ترقی کیلئے متحرک ڈاکٹر خادم حسین نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف حکمراں جماعت کی پ

سموگ کے باعث نئی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا امکان

Image
نئی دہلی —  بھارت میں ماحولیات کے ایک سینیر عہدے دار نے کہا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی کے ہوا میں آلودگی کی سطح حالیہ دنوں میں خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے اور اگر اس سطح میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو شہر میں پرائیویٹ گاڑیاں چلانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ مضر صحت اور زہریلے اجزا سے اٹے گردو غبار نے نئی دہلی سمیت شمالی بھارت کے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کئی برسوں سے ہر سال سردیوں کے آغاز پر جب کسان اپنی فصلوں کے بچے کچے اور ناقابل استعمال ٹکڑوں کو جلاتے ہیں تو علاقے بھر میں آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے ادارے ای پی سی اے کے چیئر مین بھورے لال کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ توقع کرنی چاہیے کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی صورت حال مزید خراب نہیں ہو گی، لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ ایک ایمرجینسی ہو گی اور ہمیں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال کو روکنا پڑے گا۔ ہمارے ہاں اس پر ایک کمیٹی ہے جو مجھے مشورہ دے گی۔ ای پی سی اے نے، جس کی تعیناتی بھارتی سپریم کورٹ نے کی تھی، پہلے ہی یکم نومبر سے 10 نومبر تک تعمیرات روکنے، ڈیزل سے چلنے والے جینریٹروں، موٹر رکشوں اور کوڑا

بولی وڈ میں اداکاراؤں کیساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کی ضرورت ہے، کاجول

Image
بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے ساتھ کیے جانے امتیازی سلوک پر بول پڑیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جوکہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، وہ ہے خاتون اورمرد اداکار کا اگر دیکھا جائے تو کسی بھی اداکارہ کی کوئی ایک فلم بھی 500 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی جب کہ سلمان خان کی فلمیں نہ صرف باکس آفس پر سپرہٹ ہوتی ہیں بلکہ 500کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرتی ہیں۔ کاجول نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نہ صرف اداکاراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے بلکہ فلم کے معاوضے میں بھی ان کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کاجول نے اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں اداکاراؤں کا ہی حصہ شامل رہا ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ آج کل کے شائقین کافی تبدیل ہو گئے ہیں اور سینماؤں میں فلم ’کہانیاں اور راضی‘ جیسی خواتین کی فلمیں دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ اداکارہ کی حال ہی میں فلم ہیلی کاپٹر ایلا ریلیز ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے ایک کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا جو ایک بیٹ

موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ مہم، ایک دن میں11 کروڑ روپے وصول

Image
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر بر ائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ کی مہم کامیاب رہی اور رو ڈ چیکنگ مہم کے با عث ایک دن میں مو ٹر وہیکل دفتر کرا چی میں 11کرو ڑ رو پے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ دورا ن چیکنگ تین دن میں 50 لا کھ رو پے سے زائد ٹیکسز اور جر ما نے کی مد میں وصول پا ئے ،یہ بات صوبائی وزیر نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالرحیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر لز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی ،ڈائریکٹر ایڈ من سید سبطین اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹر رجسٹریشن دفتر میں دو گھنٹے کا اضا فہ کر دیا گیا ہے۔ The post موٹر وہیکل ٹیکس چیکنگ مہم، ایک دن میں11 کروڑ روپے وصول appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2PxsDGy via Urdu Khabrain

مریم نواز کے ہر وقت ساتھ ساتھ رہنے والی یہ پرائیویٹ سیکرٹری ’’مس زویا‘‘کس کی ملازم تھیں اوراب کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں؟

Image
مریم نواز کے ہر وقت ساتھ ساتھ رہنے والی ان کی پرائیویٹ سیکرٹری ’’مس زویا‘‘کس کی ملازم تھیں اوراب کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے بارے میںچونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں اور اس سلسلے میں ثبوت بھی جاری کئے ہیں جن کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا کو چلانے کے لیے کثیر تعداد میں بھرتیاں کررکھی ہیں جو ن لیگ کی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کے لئے اہم کردار اداکرتی ہے لیکن حیرت انگیز طورپر سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے سوشل میڈیا کوسرکاری ٹی وی پی ٹی وی اورایم آئی ڈی کے ذریعے تنخواہیں دی جارہی ہیں. جبکہ ن لیگ کے سوشل میڈیا ٹیم کو دیگر مراعات بھی سرکاری خرچ سے دی جارہی ہیں. اس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری کو خط لکھا گیا ہے جس میں اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے، جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق معظم نامی شخص کو پی ٹی وی کی جانب سے ساڑھے چار لاکھ ماہانہ ،قاسم کو پی آئی ڈی کی جان

تازہ بہ تازہ

​پاکستان اور نیوزی لینڈ، پہلا ٹی 20 بدھ کو کھیلا جائے گا

Image
کراچی —  پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے لئے وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں تین۔صفر سے کامیاب حاصل کی تھی۔ پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز احمد ، فخرزمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں تین ٹی20، تین ایک روزہ میچز اور تین ٹیسٹ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں 10 پاکستان نے جیتے اور 8 میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات میں چار مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، تین میچوں میں پاکستان کا پلہ بھاری رہا جبکہ ایک میں نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے اب تک 30 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں 26 میچز پاکستان نے جیتے جبکہ صرف 4 میں حریف ٹیم کو کامیابی ملی، یوں پاکستان ٹیم کی جیت کا اوسط

ایرانی سرحدی محافظین کی رہائی کیلئے جیش العدل کی شرائط

Image
کوئٹہ —  ایران کے سرحدی محافظین کو اغوا کر نے والی جیش العدل نامی تنظیم نے مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے اپنے مطالبات پیش کر دئیے ہیں ۔ تنظیم کے لیٹر پیڈ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جیش العدل ہر ایک کو آگاہ کرنا چاہتی ہے کہ 16 اکتوبر کو اغوا کئے گئے ایران کے مشترکہ انقلابی سیکورٹی گارڈز کے بارہ اہلکار ہمارے قبضے میں سلامت اور صحت مند ہیں، اور اُن کے ساتھ حضرت محمد کے اسوہ حسنہ اور قیدیوں کے بارے میں بین الااقوامی کنونشن کے اصولوں کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل کے حوالے سے تنظیم انصاف پر مبنی اپنے چند مطالبات پیش کرتی ہے۔ ایران کی حکومت جونہی ان مطالبات کو قبول کرے گی، تنظیم تمام مغویوں کی رہائی کو جلد سے جلد یقینی بنائے گی۔ تنظیم کی طرف سے انسانی حقوق کی حمایت کر نے والے اداروں باالخصوص ریڈ کر یسنٹ اور ریڈ کراس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور یہ مسئلہ حل کرنے میں ہماری مدد کر یں ۔ بیان میں تنظیم کے مطالبات پیش کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی حکومت اپنی جیلوں میں بڑی تعداد میں بند کئے گئے بیگناہ بلوچ نوجوانوں کو ر

تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے 5200 امریکی فوجی سرحد روانہ

Image
امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی امریکہ آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کے ساتھ اپنی سرحد پر 5200 فوجی اہلکار تعینات کر رہی ہے۔ مزید فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب لاطینی امریکی ممالک کے تارکینِ وطن پر مشتمل ایک بڑا قافلہ میکسیکو سے امریکہ کی سرحد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت ان غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیر کو امریکی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ جنرل ٹیرنس او شاگنیسی نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر کے حکم پر 800 فوجی اہلکار ریاست ٹیکساس کے ساتھ واقع میکسیکو کی سرحد کے لیے روانہ ہوچکے ہیں جب کہ مزید فوجی دستے کیلی فورنیا اور ایریزونا کے ساتھ واقع میکسیکن سرحدوں پر تعیناتی کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکی سرحدوں کا تحفظ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور فوج ان کی ہدایت پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بعض فوجی اہلکاروں کے پاس اسلحہ بھی ہوگا لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ انہیں اس اسلحے کی ضرورت کیوں پڑے گی۔ ام

فخر عالم کے 'مشن پرواز' میں رکاوٹ ختم

Image
اسلام آباد —  پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار فخر عالم کے روس کے ویزے کی تجدید کے بعد انہیں دنیا کے گرد اپنے فضائی سفر ‘مشن پرواز’ کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فخر عالم کو پیر کو روس کے مشرقی شہر یوزونا سخالنسک کے ایئرپورٹ پر روسی ویزے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ان کی پرواز لینڈ ہونے کے بعد روسی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ "اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ روسی حکام نے (منگل کی) صبح کو فخر عالم کو ویز ا جاری کر دیا ہے۔ ان کا جہاز پیر کو یوزنا سخالنسک کے ایئرپورٹ پر اترا تھا اور اس وقت ان کے روس کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔” ​ ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوران ماسکو میں پاکستان کے سفیر فخر عالم کے ساتھ رابطے میں رہے۔ ان کے بقول وہ روس کی حکومت اور خاص طور پر روس کی وزارتِ خارجہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ دوسری طرف فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ انہیں روس کا ویزا مل گیا ہے اور اب وہ آگے کا سفر جاری رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فخر عالم ایک پرائیویٹ جہاز پر دنیا کے

لاهور کی فضائی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ

Image
لاہور —  لاهور میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم بدلا بدلا ہے۔ دن کے اوقات میں بھی فضا دھندلائی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے ماحولیات کے کئی ماہرین نے اسموگ کے امکان کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ پیر کے روز ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاهور میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 438 تک پہنچ گئی اور فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔ اس سے پہلے محکمہ ماحولیات پنجاب کے ترجمان نے بیان جاری کیا تھا کہ لاهور سمیت بڑے شہروں میں نومبر کے آغاز میں اسموگ ہو سکتی ہے اور اس کےساتھ ہی حفاظتی تدابیر بھی جاری کی تھیں۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان نسیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسموگ کی صورت میں شہری غیر ضروری سفر کرنے اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ سفر کی صورت میں ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ شہری پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی آلودگی سے محفوظ رہا جا سکے۔ اسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے زیادہ دیر باہر رہنے کے بعد پانی سے منہ دھوئیں۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دوران پنجاب بھر میں کوڑے، کھیتوں کی ب

میری نماز جنازہ وہ پڑھائےجس کے اندر یہ چار خوبیاں ہوں

Image
ایک وقت تھا جب ملک کے بادشاہ کے اندر عبادت، پرہیز گاری اور دینی سمجھ بوجھ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ آج کے اس گئے گزرے دور میں آدمی ان واقعات کو سنے تو عقل حیران رہ جاتی ہے۔ چنانچہ عقل کو حیران کردینے والا واقعہ سنیے۔جب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات ہوئی تو کہرام مچ گیا۔ جنازہ تیار ہوا، ایک بڑے میدان میں لایا گیا۔ بے پناہ لوگ نماز جنازہ پڑھنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو حد نگاہتک نظر آتا تھا۔ جب جنازہ پڑھنے کا وقت آیا، ایک آدمی آگے بڑھا اور کہنے لگا کہ میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کا وکیل ہوں۔ حضرت نے ایک وصیت کی تھی۔ میں اس مجمعے تک وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجمعے پر سناٹا چھاگیا۔ وکیل نے پکار کر کہا۔ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ وصیت کی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے جس کے اندر چار خوبیاں ہوں۔ زندگی میںاس کی تکبیر اولیٰ کبھی قضا نہ ہوئی ہو۔ اس کی تہجد کی نماز کبھی قضا نہ ہوئی ہو۔ اس نے غیر محرم پر کبھی بھی بری نظر نہ ڈالی ہو۔ اتنا عبادت گزار ہو کہ اس نے عصر کی سنتیں بھی کبھی نہ چھوڑی ہ

زمین کی پرانی کہانی

ننھی زینب کا قاتل، جُرم سے تختہ دار تک….

پیراگوائے کی حسینہ مقابلہ جیتنے کی خوشی میں بے ہوش

چین کی کرنسی کی قدر گرنے کے بعد چائنا سینٹرل بینک کی اعتماد بحال کرنے کی کوشش

Image
شنگھائی : گیبریل ولادو مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے سینٹرل بینک کی مداخلت ظاہر ہونے سے قبل چین کی کرنسی رینمنبی کو منگل کو اپنے اپنے سیشن کی ایک بدترین گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے خلاف پریشان رینمنبی 0.8 فیصد گرگیا۔جو سیشن کی چوتھی سب سے بڑی کمی ہے۔ لیکن سہہ پہر کے آخر میں نقصان 0.3 فیصد کے مساوی پہنچ گیا تھا، ایک اقدام جسے تاجروں نے اسٹیٹ بینک کے جارحانہ انداز میں خریداری سے منسوب کیا۔جون میں کرنسی 3.3 فیصد گری،یہ اس کا یہ سب سے برا مہینہ ثابت ہوا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سال کے آغاز کی کمی کے برعکس رینمنبی حالیہ ہفتوں میں نہ صرف امریکی ڈالر کے خلاف بلکہ وسیع ترین کرنسی کی باسکٹ جسے سینٹرل بینک نے اس کا اہم بنچ مارک کہا تھا، کے خلاف بھی گری۔ ہانگ کانگ میں جے پی مورگن ایسٹس مینجمنٹ میں چیف ایشیا پیسیفک مارکیٹ کے اسٹریٹیجسٹ تائی ہوئی نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں مضبوط امریکی ڈالر کے پیچھے کمزور رینمیبنی ہے زیادہ درست دلیل نہیں، چونکہ تجارتی وزنی باسکٹ بھی تیزی سے کمزور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکی ڈالر اور رینمینبی کی شرح سود کے درمیان پھیلاؤ می

سندھ کا دوسرا بڑا شہر ’’حیدرآباد‘‘

Image
سندھ کی قدیم تہذیب کے دامن میں کئی راز پوشیدہ ہیں، تاریخ کے سینے میں محفوظ ان رازوں سے پردہ اٹھتا ہے، تو دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔یہاں پر کہیں ماضی کی پرشکوہ عمارات کے کھنڈرات اس وقت کے حکمرانوں کے جاہ و جلال کی یاد تازہ کرتے ہیں، تو کہیں قدیم ترین شہر، قلعے و دیگر مقامات اس دور میں رہنے والے لوگوں کی تہذیب و شناخت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک شہر حیدرآباد ہے، جو ماضی میں’’نیرون کوٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تاریخ کے اوراق پلٹنے سے معلوم ہوتا ہے، کہ حیدرآباد کی بنیاد کلہوڑوں کے دور حکومت میں میاں غلام شاہ کلہوڑو نے رکھی تھی۔ کلہوڑوں کے بزرگوں کو میاں یا شاہ کہا جاتا تھا، اس خاندان کے بزرگ آدم شاہ کلہوڑو نے بہت شہرت پائی۔ سکھر کے قریب آدم شاہ پہاڑی آج بھی ان ہی کے نام سے موسوم ہے۔ 1701ء میں کلہوڑو سردار میاں یار محمدخان نے طاقت کے زور پر اس علاقے کو مغل قلعے داروں سے حاصل کیا اورخارجی طور پر دہلی کے حکمرانوں کے ماتحت رہتے ہوئے ،اس علاقے پر حکومت کی، پھر نور محمد کلہوڑو ، میاں مراد شاہ، میاں عطر خان، بعد ازاںمیاں غلام شاہ کلہوڑو نےتخت و تاج سنبھالا، جن کے دور میں حیدرآباد

تحقیق میں انجیر کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ دیکھ کر سائنسدان حیران رہ گئے، سب کو کھانے کا مشورہ دے دیا

Image
انجیر ان پھلوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر آیا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا۔ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر ہمارے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو تندرست وتوانا بناتی ہے۔آئیے آپ کو انجیر کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔انتڑیوں کی کارکردگی میں اضافہان میں موجود فائبر کی وجہ سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک رہتے ہیں اور انتڑیوں کا عمل بہتررہتا ہے جس کی وجہ سے قبض دور ہوتی ہے۔ فائبر کی وجہ سے بواسیر نہیں ہوتی اور ساتھ ہی آنت کا کینسر دور رہتا ہے۔ آپ چاہیں تو خشک یا تازہ انجیر کھاکر اپنے نظام انہضام کو بہتر بناسکتے ہیں۔وزن میں اعتدالاس میں موجود فائبرکی وجہ سے انسان زیادہ کھانے سے پرہیز کرتا ہے ۔انجیر کھانے سے انسان کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا پیٹ بھرا ہواہے اور وہ زیادہ کھانے سے اجتناب کرتا ہے ۔کم کھانے سے انسان کا وزن اعتدال میں رہتا ہے اوروہ موٹا نہیں ہوتا۔کولیسٹرول لیول میں کمیانجیر میں ایک فائبر’پیسٹین‘پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے براکولیسٹرول کم ہونے لگتا ہے۔ اس کے

کیا جنات واقعی بچوں کو اغوا کرلیتے ہیں ؟حضرت عمر ؓ کے دور میں کیا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا تھا ؟ یہ واقعہ پڑھ کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی

Image
ان دنوں میڈیا میں کراچی کی ایک عورت کا قصہ خوب اچھلا ہے کہ اس نے شور مچایاکہ جنات اسکی بیٹی کو لے گئے ہیں ،حقیقت کھلی تو یہ واقعہ سامنے آیا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی جبکہ وہ بچی خود اس نے کسی کو دی تھی۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جنات کا کسی انسان کے اغوا میں ہاتھ ہوسکتا ہے ؟ یا محض ہم انہیں بدنام کرنے اور اپنا جرم چھپانے کے لئے اس مخلوق کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ اس پر بات کرنے سے پہلے میں آپ کو مخلوق جنات پر لکھیجانے والی علامہ قاضی بدرالدین شیلی حنفی محدث کی کتاب میں سے ایک واقعہ نقل کرکے ایسے واقعات پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں ۔ علامہ قاضی نے لکھا ہے کہ حضرت عبدالرحمٰن ابن ابی لیلٰی فرماتے ہیں کہ ہمارے قبیلہ کا ایک شخص عشاء کی نماز پڑھنے کے لئے گیا اور گم ہوگیا۔ اس کی بیوی عمر ابن خطابؓ کے پاس آئی اور اس کے گم ہونے کے بارے میں اطلاع دی۔ آپؓ نے اس کے خاندان والوں سے تصدیق فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ واقعتاً گم ہوگیا ہے۔ آپؓ نے اس کو حکم فرمایا کہ چار سال تک انتظار کرو ۔وہ چلی گئی اور چار سال کے بعد پھر آئی اورکہا کہ ابھی تک میرا شوہرنہیں آیا۔ آپؓ نے اسکو جواب دیا کہ اب تو دو