Posts

Showing posts from June, 2018

تھری باسیوں کا گھر ’چونئرا‘

طالبان سے جنگ بندی کے خاتمے پرسیکورٹی فورسزآپریشن دوبارہ شروع کررہی ہیں ،اشرف غنی

Image
کابل : افغان صدراشرف غنی نے طالبان سے سیز فائر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے  سیکورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ  طالبان کو جنگجو گروپ سے سیاسی گروپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کومحفوظ علاقے فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، طالبان سے جنگ بندی کا معاہدہ کامیاب رہا، سیزفائر کے خاتمے پر سیکورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کررہی ہیں۔ افغان صدرکا کہنا تھا طالبان امن چاہتے ہیں، سیزفائرنے ثابت کیا کہ طالبان جنگ سے تھک چکے ہیں، طالبان امن عمل کا حصہ بنیں اور افغان عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پیش رفتوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس ملک میں افغانیوں کے علاوہ کوئی بھی امن اور استحکام نہیں لاسکتا، شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں اور قوم اس تنازع کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے، اب دیکھ

گھر میں پردوں کا استعمال دلکش بھی اور ضرورت بھی

پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد

Image
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہازوں پرقومی پرچم کی جگہ مارخورکی تصویرلگانے پر پابندی عائد کردی ، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئندہ کسی جہاز سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہازسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویرپر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں پی آئی اے کے جہازوں پر قومی پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کسی جہازسےقومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا، کسی جہا زسے قومی پرچم ہٹایا گیا تو حکم عدولی سمجھا جائے گا۔ سی ای اومشرف رسول کی تعیناتی کے خلاف درخواست کابینہ ڈویژن کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی صوابدید ہے جائزہ لے مشرف رسول تعیناتی کے اہل ہیں یا نہیں۔ چیف جسٹس نے پی آئی اے کے 10سال کے سربراہان کو مشروط بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ملک سے زیادہ بیرون ملک کاروبار عزیز ہیں، اپنے کاروبارکو وسعت دیتے رہے اور پی آئی اے کو تباہ کردیا۔

طویل زندگی پانے کا راز

ملتان کے 3 مخدوموں میں سے ایک نے فیصلہ کرلیا

Image
ملتان کی سیاست میں آیا ہوا بھونچال ابھی تھما نہیں ہے اگرچہ ٹکٹوں کی تقسیم کا اونٹ بڑی حد تک کسی کروٹ بیٹھ گیا ہے مگر اس کے باوجود ٹکٹوں کی تقسیم کے زخم ابھی تک تروتازہ ہیں۔ تحریک انصاف سب سے زیادہ ان زخموں کی زد میں ہے اور نہ جانے انتخابات تک تحریک انصاف کی الیکشن مہم کس نہج پر چلتی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ پارٹی کے اپنے ہی رہنما ایک دوسرے کو ناکام بنانے پر تلے رہیں اورملتان کی نشستوں پر ایک بار پھر مسلم لیگ ن اپنی برتری ثابت کردے۔ ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سب سے بڑا ہنگامہ قومی حلقہ 154 کی وجہ سے رہا جس کیلئے اسلام آباد میں بنی گالہ کے باہر 10 دن دھرنا بھی دیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی یہ چاہتے ہیں کہ اس حلقے سے ملک احمد حسن ڈیہڑ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے۔ یہاں یہ خبر گرم ہے کہ احمد حسن ڈیہڑ کو بنی گالہ جا کر دھرنا دینے کا مشورہ بھی شاہ محمود قریشی نے دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب تک یہ دھرنا جاری رہا شاہ محمود قریشی بنی گالہ نہیں گئے اور ملتان میں بیٹھ کر نتیجے کا انتظار کرتے رہے۔ جب کامیابی نہ ملی تو انہوں نے ایک دھواں دار پریس کانفرنس کی اور اس میں جہانگیر خان ترین کو شدید ت

جنگلات کی اراضی پر لینڈ گریبر کا قبضہ

Image
مسرور حسین ، باڈہ لاڑکانہ سندھ کا وہ ضلع ہے جہاں سے دریائے سندھ کا گزر ہوتا ہے۔ اس علاقے کو کچا بھی کہا جاتا اور کچے کا بڑا رقبہ ہےاس علاقے میں میں جنگلات ہوتے ہیں ، محکمہ جنگلات کے زیر انتظام درخت اگائے جاتے ہیں مگر دیکھا جائے تو اب ایسا نہیں ہے۔ محکمے کے ملازمین علاقے کے بااثر افراد کے ساتھ مل کر درختوں کا قتل عام کرتے ہیں قیمتی لکڑی معمولی نرخوں پر فروخت کردیتے ہیں۔جنگلات کی زمین پر قبضے کے لیے خونی تصادم بھی ہوتے ہیں جن میںقیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ جنگلات قدرتی نعمت ہوتے ہیںاور کسی بھی ملک کے لئے 25 فیصد جنگلات کا ہونا لازمی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جسے قدرت کی یہ نعمت ملی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کسی جگہ کی آب وہوا کو تبدیل کرنے میں انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں۔ درختوں کے پتوں سے پانی کے بخارات ہوا میں داخل ہونے سے فضاء میں نمی کا تناسب موزوں رہتا ہے اور یہی بخارات اوپر جاکر بادلوں کی بناوٹ میں مدد دیتے ہیں، جس سے بارش ممکن ہوجاتی ہے۔ جنگلات نہ صرف انسانوں کے لئے بلکہ جنگلی حیوانات کے لئے بھی سود مند ہوتے ہیں جنہیں درختوں ہی کے باعث

پہلے الیکشن ہوں گے یا احتساب؟

بھارت میں ٹرمپ کی تصویر کی پوجا کی جانے لگی

ہر کسی کو پسند مگر بنانے کسی کسی کو آتے ہیں

سسی کا شہر ’’بھنبھور‘‘

دی آئی پیڈ ٹاور دبئی، جدّت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار

اصل شناخت ، وقار و احترام

Image
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ملتا جلتا مضمون میگزین کو اپنی تمام تر جولانیوں اور تابناکیوں سمیت ہضم کرچُکے، مطلب پڑھ چُکے ہیں۔ زیادہ تابناکیاں ماڈل گرل کے خیرہ کن حُسن کی وجہ سے تھیں۔ جس ہفتے آ پ کا قلم حرکت میں آتا ہے، ماڈل بھی زبردست ہی ہوتی ہے۔ ملبوسات، جیولری، جوتے، میک اپ، ہیئر اسٹائل، ناز، انداز، حُسن، زیبائی سب ہی لاجواب۔ نجمی صاحب کا قلم یقیناً ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنے گا۔ رائو شاہد کے مہنگائی سے لڑنے کے چند نسخے یقیناً آزمودہ ہوں گے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ فی الحال یہ کام مغربی ممالک میں اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔ منوّر راجپوت کراچی پریس کلب کے بارے میں تفصیلی مضمون لے کر آئے، ویسے چند ہفتے قبل بھی اس سے ملتا جلتا مضمون چھپ چکا ہے۔ خیر، مضمون معلوماتی تھا اور قدیم طرز کی عمارت بھی بہت اچھی لگی۔ عرفان جاوید کا قلم مشہور شخصیات کے بارے میں مثبت ترین رائے زنی کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے، وہ قاری کو بور بالکل نہیں ہونے دیتے۔ (مصباح طیب، سرگودھا) ج:ہم نے مُلک کےبڑے شہروں میں موجود پریس کلبز پر مضامین کی اشاعت کا باقاعدہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور یہ ملتے جلتے مضامین اسی سلس

پھٹکار

Image
تیسرے بچے کی پیدائش پر وہ سر پکڑ کے بیٹھ گیا،حالانکہ اللہ نےبیٹے جیسی نعمت سے نوازا تھا ،مگر اس کی بیوی ،اس کا کیا کرتاجو اول درجے کی بد زبان عورت تھی،مجال ہے جو زبان منہ میں بند ہو جائے،اٹھتے بیٹھتے کوسنے،لعن طعن ،پھٹکار۔بچے بیچارے سہمے رہتے۔ہر وقت کی چیخ و پکار نے گھر کے ماحول کو دوزخ بنا کر رکھ دیا تھا۔ بیٹے کی پیدائش کا تیسرا دن تھا ۔خبر نامے کے انتظار میں بیٹھا شوہر مختلف چینل بدل رہا تھا ،کہ ایپھٹکارک چینل پر بچوں کی تربیت کےمتعلق پروگرام نشر ہو رہا تھا۔ وہ غیر ارادی طور پراُسی چینل پر رُک گیا۔بولنے والا انتہائی نفیس انسان تھا۔ جو کہہ رہا تھا کہ” سندھ کے ایک گاؤں میں ایک رسم آج بھی جاری ہے، وہ یہ کہ جب کسی درخت کو گرانا ہوتا ہےتو سارے گاؤں والے الاصبح اٹھ جاتے اور باری باری اس درخت کو طعنے اور کوسنے دیتے ہیں۔کچھ ہی دنوں بعد درخت مرجھا کر گر جاتا ہے۔تو میری محترم بہنوں جب ایک درخت کے اندر مولا کریم نے اتنی حساسیت رکھی ہے تو بچے تو پھر بچے ہیں، ان پر ہر وقت کی لعنت اور پھٹکار کیا اثرات مرتب کرتی ہوگی”۔پروگرام ختم ہو چکا تھا،اس نے کن آکھیوں سے اپنی بیوی کی طرف دیکھاجو اپنی چاد

جاپان میں خواتین کو حاملہ ہونے کے لیے اپنی ’باری‘ کا انتظار

Image
ٹوکیو: 35 سالہ سایاکو جاپان کی رہائشی ہے جو ملازمت پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں بھی ہے۔ وہ اور اس کا شوہر اپنے خاندان میں اضافہ چاہتے ہیں تاہم سایاکو کے باس نے سختی سے منع کیا ہے کہ فی الحال وہ حاملہ ہونے کا خیال دل سے نکال دے کیوں کہ ابھی اس کی ’باری‘ نہیں ہے۔ جاپان میں ملازمت پیشہ خواتین کو حاملہ ہونے کے لیے باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور یہ نیا رجحان ہے جو جاپان میں فروغ پا رہا ہے جس سے جاپان میں شرح پیدائش میں خاصی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ ویسے تو جاپانی دفاتر اور ادارے دنیا بھر کے اداروں کی طرح حاملہ خواتین کو میٹرنٹی تعطیلات فراہم کر رہے ہیں تاہم ان کا خیال ہے کہ اگر ایک وقت میں کئی حاملہ خواتین تعطیلات پر ہوں گی تو دفتر کے دیگر ملازمین پر کام کے بوجھ میں اضافہ ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے خواتین ملازمین کو مجبور کرنا شروع کردیا ہے کہ وہ باری باری حاملہ ہوں۔ جاپان میں یہ ایک غیر رسمی اصول بن گیا ہے کہ حاملہ ہوجانے والی خواتین ملازمت سے ہاتھ دھو سکتی ہیں لہٰذا باسز کی مرضی سے ’اپنی باری پر‘ حاملہ ہونا ہی بہتر ہے۔ رواں برس کے آغاز میں یہ غیر رسمی اصول اس وقت

ادب پارے: مولانا عبدالمجید سالک

Image
فیروز خان نون کی پہلی بیوی بیگم نون، کے نام سے موسوم تھیں ۔ جب فیروز خان نون نے دوسری شادی کرلی تو ان کی ایک شناسا نےمولانا سالک سے بطور مشورہ پوچھا:’’اب دوسری بیوی کو کیا کہا جائے گا؟‘‘ مولانا نے بے ساختہ جواب دیا: ’’آفٹر نون۔‘‘ ……٭…… ایک بار پانی کی قلت سے مولانا عبدالحمید سالک بہت پریشان تھے۔پطرس بخاری کو جب ان کی پریشانی کا علم ہوا تو وہ پانی کی کئی بالٹیاںاپنی کار میں رکھ کر مولانا کی کوٹھی پر لے گئے اور مولانا سے کہنے لگے:’’دیکھئے حضور ! آپ کو پانی پانی کرنے کے لئے حاضر ہوگیا ہوں۔‘‘ سالک صاحب نے فوراً جواب دیا: ’’پطرس صاحب ! آپ تو کیا ، یہاں بڑے بڑے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔‘‘ ……٭…… سالک صاحب نے بڑی نکتہ رس طبیعت پائی تھی۔ ایک بار پنڈت ہری چند اختر سے فرمانے لگے ’’پنڈت جی آپ کا نام کیا ہوا، مسلم لیگ کا جھنڈا ہوگیا‘‘ پنڈت جی پوچھنے ہی والے تھے کہ سالک صاحب نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی، ’’دیکھیے نا، یہ جھنڈے کا رنگ ہے سبز یعنی ’’ہری‘‘ اور اس پر چاند اور تارے کا نشان یعنی ہری چند اختر۔ ……٭…… سالک صاحب ہندوپاک مشاعرے میں شرکت کے لئے دہلی گئے تو موتی محل ہوٹل م

اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Image
فاتح الیون نے 5 وکٹ پر 371 رنز جوڑے، کالم میک لیوڈ 140 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ فوٹو: فائل ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، واحد ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو واحد ون ڈے میں دلچسپ مقابلے میں 6 رنز سے شکست دے کر پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس سے اس نے منگل اور بدھ کو دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ 372 رنز ہدف کے تعاقب میں جونی بیئر اسٹو کے لاٹھی چارج کی بدولت انگلینڈکو پہلی وکٹ سے 129 رنز کی بنیاد نصیب ہوئی، اس دوران جیسن روئے 34 رنز بناکر مارک ویٹ کی گیند پر ان کا ہی کیچ بن گئے، دوسرے اینڈ پر موجود جونی بیئر اسٹو نے ہارڈ ہٹنگ کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے صرف 59 بالز کا سہارا لیتے ہوئے 105 رنز بنائے، انھیں برنگٹن نے مونسی کی مدد سے قابو کیا، اس دوران انھوں نے 6 چھکے اور 12 چوکے جڑے۔ جوئے روٹ 29 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے، کپتان ایون مورگن بھی صرف 20 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وہ ایوانز کی گیند کی کوئیٹزر کا کیچ بنے، الیکس ہیلز نے برنگٹن کی گیند پر ایوانز کا کیچ بننے سے قبل 3 چھکوں اور ات

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل طیارے 380 بھی لینڈ کر سکیں گے

Image
اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دنیا کا جدید طیارہ ایئر بس 380 بھی اب لینڈ کر سکے گا، یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر دیو ہیکل ہوائی جہاز کی آمد و رفت کے سلسلے میں غیر ملکی ایئر لائنز نے سروے بھی مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر لینڈنگ سروے کی تکمیل کے بعد غیر ملکی ایئر لائنز نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو عظیم الجثہ ہوائی جہاز 380 کی آمد و رفت کے لیے موزوں قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی بوئنگ 747 سے بھی بڑے طیارے ایئر بس 380 کی آمد اگلے مہینے سے شروع ہوجائے گی، کہا جارہا ہے کہ یہ ایئر بس جولائی کے دوسرے ہفتے سے پاکستان میں لینڈنگ کرے گی۔ واضح رہے کہ 380 طیارے میں 600 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، اور یہ ڈبل ڈیک ایئر بس ہے جس کی باڈی بے حد چوڑی ہے۔ یہ فور انجن جیٹ ایئر لائنر یورپی مینوفیکچرر ’ایئر بس‘ نے بنایا ہے، اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ ایک فٹ بال گراؤنڈ جتنا ہے جب کہ اس کی لمبائی دو بلیو وھیل مچھلیوں جتنی ہے۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے کے بارے میں ایئر پورٹ کے منیجر کا ک

نئی آواز: اے ہوا اس پہ یوں اثر کرنا

Image
جاوید صدیق بھٹی اے ہوا اس پہ یوں اثر کرنا سرد جذبات کو شرر کرنا سنگ پگھلا تو یہ کُھلا مجھ پر کتنا مشکل ہے دل میں گھر کرنا اُس مسیحا کو بھی نہیں آیا زخمِ دل پر مرے، نظر کرنا یہ ہے توہین، آدمیت کی کسی ظالم کو چارہ گر کرنا رات کاٹو کسی تمنا میں تم کو آ جائے گا سحر کرنا کیسے جاوید ہم کریں منزل اپنی قسمت میں ہے سفر کرنا The post نئی آواز: اے ہوا اس پہ یوں اثر کرنا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2lHsDDi via Urdu Khabrain

مختصر کہانیاں

Image
بڑےمیاں بہت بھلکڑ ہو گئے ہیں،اس نے گلی میں پاس سے چپ چاپ گذرتےاپنے بوڑھے باپ کی طرف اشارہ کیا۔ اکثر گھر کا راستہ بھول جاتے ہیں،کئی بار کھانا ٹیبل پر رکھارہتا ہے،انہیں کھانا بھی یاد نہیں رہتا،دوائیں ٹوکری میں پڑی رہتی ہیں،کبھی لیتے ہیں کبھی نہیں لیتے، بڑی عمر بھی ایک عذاب ہے،یاد داشت ہی ٹھکانے نہیں رہتی، تم تو جوان ہو، میں نے اس کے سر کی طرف اشارہ کیا، یادداشت تو تمہاری بھی جواب دے گئی ہے،تم تو ان کا حال تک پوچھنا بھول جاتے ہو۔ قبرستان میں بھی کتنی تفریق ہے، امیر لوگوں کی قبریں، عالیشان قبریں۔ کسی قبر کا کتبہ سنگ مرمر کا تو کسی کا سنگ ِسرخ کا،لوح پہ تحریر خوش نویس کاتبوں کے ہاتھ کی، خوش نما رنگوں سے مزین۔ درمیانے طبقے کی قبریں سیمنٹ کا کتبہ اوپر چونے کا لیپ، ادھ مٹی لوح، شکستہ مٹے ہوئےحروف،جو پڑھے نہیں جا سکتے غریب کچی قبریں،بے سروسامان، بے نام و نشا ن جیسے ان کا کوئی والی وارث نہیں۔ رنگو گورکن جب رات کوقبریں کھود کر ہڈیاں چراتا ہے،حکیم بندو خان کو بیچنے کے لئےتونہ جانے کیوںان سے نکلنے والےسب ڈھانچے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ وہ مسجد کی طرف تیز تیز چلتا جا رہا تھا ، تکبیر، قضا ن

بے روزگاری نے فنکار بنا دیا

Image
کہتے ہیں خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہے۔ فارغ بیٹھنا اور کچھ نہ کرنا دماغ میں شیطانی خیالات کو جنم دیتا ہے اور دماغ مختلف منفی منصوبے بناتا ہے۔ لیکن قازقستان سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے اس مقولے کو غلط ثابت کردیا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے رہائشی کانت نامی اس شخص کا آرٹ سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود اس نے آرٹ کے شاہکار تخلیق کر ڈالے۔ بقول کانت، اس نے کبھی آرٹ کی تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ اپنی بیچلرز کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بے روزگار تھا تب ہی اسے کچھ نیا سیکھنے اور کچھ مختلف کرنے کا خیال آیا۔ پہلے اس نے سیب پر مختلف اشکال تخلیق کر ڈالیں۔ اس کے لیے اسے کافی محنت اور پریکٹس کرنی پڑی لیکن آہستہ آہستہ وہ اس فن میں طاق ہوتا گیا۔ اس کے بعد اس نے کاغذ پر مختلف شکلیں بنا کر انہیں مختلف طرح سے ترتیب دے ڈالا جس کے بعد وہ نہایت خوبصورت آرٹ کے نمونوں میں تبدیل ہوگئیں۔   تو پھر کیا خیال ہے؟ اگر آپ بھی بے روزگار ہیں تو اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور اس فنکار کی طرح آپ بھی کچھ نیا تخلیق کر ڈالیں۔ The post بے روزگاری نے فنکار بنا دیا appeared first on Urdu Khabrain .

ذہنی تناؤ سے بچنے اور خوش رہنے کا آسان نسخہ

Image
آج کل کے دور میں ہر شخص ذہنی تناؤ کا شکار اور خوشی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ ماہرین نے فوری طور پر ذہنی تناؤ سے نجات پانے اور خوشی حاصل کرنے کا نہایت انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ سے نجات چاہتے ہیں تو چاکلیٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ ایک طویل عرصے سے سائنسی و طبی ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی نئی تحقیقوں نے ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ دماغی و جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ حال ہی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں پائی جانے والی کوکو دماغ کو پرسکون کر کے اس میں خوشی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کام چاکلیٹ میں موجود فلیونائیڈز کرتے ہیں۔ چاکلیٹ کے یہ فوائد ہم کسی عام سی چاکلیٹ بار سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مذکورہ تحقیق کے لیے طویل عرصے تک کئی ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ جو افراد چاکلیٹ زیادہ کھاتے تھے ان میں ذہنی تناؤ کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں کم تھی جبکہ وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خو

باغ کی سیر

Image
مرحہ کاشان شاد، کراچی آؤ باغ کی سیر کو جائیں مل کر گیت خوشی کے گائیں کھیلیں مل کر آنکھ مچولی بھر لیں ہم خوشیوں کی جھولی پکڑو پکڑو تتلی آئی سب نے مل کر دھوم مچائی پیڑوں پر جب کوئل بولے کانوں میں ہے یہ رس گھولے گہرے بادل سر پر چھائے سرد ہوا کے جھونکے آئے خوشبوئوں سے باغ ہے مہکے بلبل بھی خوشیوں سے چمکے جھوم رہی ڈالی ڈالی دیکھ کر خوش ہوتا ہے مالی شام ہوئی اب گھر کو جائیں The post باغ کی سیر appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2KzpwIH via Urdu Khabrain

قرطاسِ ادب – زندگی دھوپ کی پوشاک اُتار آئی ہے

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر121روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر

Image
کراچی : مسلسل دوسرے روز روپے کی قدر میں مزید ایک روپے پینسٹھ پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر ڈیڑھ روپے اضافہ کے ساتھ 121 روپے 50  پیسے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے آتے ہی روپے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور آج بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 121روپے    50 پیسے پر جا پہنچا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 120 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرکو سہارا نہ دیا تومزید کمی آسکتی ہے۔ گزشتہ روز  ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 122روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، جو بعد میں کم ہوکر 119.85 پیسے پر آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4روپے23 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو انیس روپے پچاسی پیسے پر بند ہوا تھا ، کل اب تک ڈالر کی قدر ساڑھے پانچ روپے بڑھ گئی اور دسمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں سترہ روپے سے زائد کا اضا فہ ہوا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پانچ سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اعداد وشمار کے مطابق ایک روپیہ ڈالر مہنگ

بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

Image
ممبئی: بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست نیرو رندھاوا پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو اپنی دوست نیرو رندھاوا پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیرو رندھاوا کے مطابق ارمان کی جانب سے انہیں پہلی بار تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا اس سے قبل ان کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں، نیرو رندھاوا اور ارمان 2015 سے ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ Actor Armaan Kohli arrested by #Mumbai Police, he is accused of assaulting his girlfriend Neeru Randhawa. (File Pic) pic.twitter.com/wc4NOFIHTG — ANI (@ANI) June 12, 2018 نیرو کے مطابق جب ارمان نے ان پر تشدد کیا گیا وہ اپنے ڈرائیور کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچیں اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ واضح رہے کہ اداکار ارمان کوہلی نے 2013 میں مقبول ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کی تھی جہاں ان کے اور تنیشا مکرجی کی دوستی کے چرچے عام تھے۔ اداکار آخری بار سلور اسکرین پر سلمان خان اور سونم کپور کی کامیاب فلم پریم رتن دھن پایو میں نظر آئے تھے،

قابلِ فخر مسیحا…ڈاکٹر، میجر فرحان اللہ

Image
ہمارے بابا نے گزشتہ برس بہاول پور میں گردے کا آپریشن کروایا، جو ڈاکٹر کی بے توجّہی سے بگڑ گیا اور زخم میں پیپ بھر گئی۔ عجیب صُورت حال ہوگئی کہ کوئی دوا اثر کرتی، نہ ہی درد کم ہوتا۔ وہ عرصہ ہم پر گویا قیامت بن کر گزرا۔ ایک دن میں چار، چار ڈاکٹرز سے رابطہ کرتے اور سب ہی بے بسی سے ہاتھ اُٹھا دیتے۔ ایک دن جب بابا کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی، تو ہم اُنھیں انتہائی مایوسی کی حالت میں سی ایم ایچ، لورالائی لے گئے۔ وہاں فرشتہ صفت ڈاکٹر، میجر فرحان اللہ (سرجن اسپیشلسٹ) سے مدد کی درخواست کی، تو اُنھوں نے ہمیں اس قدر خُوب صُورت الفاط میں تسلّی دی کہ آدھا مرض تو باتوں ہی سے ختم ہوگیا۔ اُن کی دِل نشیں باتوں سے نہ صرف یہ کہ بابا کو حوصلہ ملا، بلکہ ہم لوگ بھی، جو رو رو کر ہلکان ہو رہے تھے، مطمئن ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب نے تقریباً ایک ہفتے تک زخم کو کُھلا رکھا اور نہایت مؤثر طریقے سے اُس پر مرہم رکھتے رہے۔ اس دَوران ہم نے دیکھا کہ وہ مریضوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے اور نادار مریضوں کی مالی مدد بھی کرتے۔ اتوار کے دن عملے کی چھٹی تھی، تو ہم پریشان تھے کہ بابا کو انجیکشن کون لگائے گا، لیکن یہ دیکھ کر حی

فلم اور مجسمہ

Image
’’ کم اِن پیس‘‘ ایسی ہی ایک تخلیق ہے جو دوستی اور امن کی علامت کے طور پر نیویارک کے میوزیم آف آرٹ کی چھت پر نصب ہے۔ فوٹو : فائل مجسمہ سازی ایک مشکل، محنت طلب اور کسی آرٹسٹ کے لیے بھی صبر آزما کام ہے۔ صدیوں سے پتھروں کو تراش کر اور مٹی کو گوندھ کر شاہ کار تخلیق کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تخلیقات جہاں کسی آرٹسٹ کی مہارت اس کے جذبات اور احساسات کا اظہار ہوتی ہیں، وہیں اس فن کے ذریعے کوئی پیغام عام کرنے اور کسی معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ دینے کا کام بھی لیا جارہا ہے۔ کسی اہم شخصیت، عمارت اور مقام کے یادگاری مجسموں کے ساتھ دنیا بھر میں آرٹسٹ اس فن کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پرچار کررہے ہیں۔ ’’ کم اِن پیس‘‘ ایسی ہی ایک تخلیق ہے جو دوستی اور امن کی علامت کے طور پر نیویارک کے میوزیم آف آرٹ کی چھت پر نصب ہے۔ یہ ہما بھابھا کی فنی مہارت اختراع کا نتیجہ ہے۔ اس آرٹسٹ کا تعلق کراچی سے ہے۔ ہما بھابھا نے اس فن پارے کے ذریعے امریکیوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ غیر ملکی ان کی سَرزمین پر دوستانہ عزائم کے ساتھ قدم رکھ رہے ہیں۔ 1951ء میں The day the earth stood still سنیما کے

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

Image
اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث حتمی دلائل دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے چھٹے روز بھی دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ سماعت پر 3 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ لے چکے ہیں۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ حارث بہت زیادہ وقت لے رہے ہیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میں جلد حتمی دلائل مکمل کر لوں گا۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کا بیان ہے لندن فلیٹس شریف خاندان کے ہیں۔ تفتیشی افسر کہتا ہے نواز شریف بے نامی دار اور اصل مالک ہیں۔ گزشتہ سماعت پر خواجہ حارث نے کہا تھا کہ تفتیشی افسر کی رائے قابل قبول شہادت نہیں ہے، قطری کے 2 خطوط کا نواز شریف سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 2 خطوط میں تضادات کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطوط میں تضادات کا بتانا جے آئی ٹی کا کام نہیں عدالت کا

چشم پوشی حیات سے کب تک؟

Image
غالب عرفان چشم پوشی حیات سے کب تک؟ بے رخی اپنی ذات سے کب تک؟ رابطہ ہو، عوام سے ورنہ دوستی شخصیات سے کب تک دل کا آئینہ صاف ہو تو کہوں رغبتیں واہیات سے کب تک خرچ اپنا تو اپنے بس میں رہے بڑھ کے اپنی بساط سے کب تک آپ نقاد ہیں تو سچ لکھیں کھیل یہ لفظیات سے کب تک ہار تسلیم، ہو تو جرأت سے ورنہ شرم، اپنی مات سے کب تک اپنی پہچان کے تجسس میں فاصلہ شہرِ ذات سے کب تک راہِ عرفاں کا ہر سوال، مگر ذات اور کائنات سے کب تک ؟ The post چشم پوشی حیات سے کب تک؟ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2yVWwtj via Urdu Khabrain

جشنِ عید

نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

Image
نوڈلز کھانا بچوں کو بے حد پسند ہوتا ہے اور بعض اوقات بڑے بھی ان کے دیوانے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟ یوں تو نوڈلز مختلف مشینوں میں تیار کیے جاتے ہیں تاہم بعض مقامات پر انہیں ہاتھ سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یہاں پر چند نہایت تجربہ کار اور ماہر باورچی نوڈلز بنانے کا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔ ہاتھ سے نوڈلز تیار کرنے کے لیے طویل مشق اور مہارت درکار ہوتی ہے۔ زیر نظر ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ نوڈلز کس طرح تیار کیے جاتے ہیں۔    The post نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2MCHV87 via Urdu Khabrain

سندھ، تہذیبوں کی ’’ماں‘‘ ہے

آئیں، منظم کریں اپنی وار ڈروب

Image
اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ سب سے زیادہ شاپنگ کس چیز کی کرتے ہیں؟تو بلا جھجک آپ کا جواب’’ کپڑے،،ہوگا۔ یہ ایک ایسامشغلہ ہے جس کی خریداری خواتین تو خواتین مرد حضرات بھی خاصے شوق سے کرتے ہیں ۔تاہم شاپنگ کرنے کے بعد ان کپڑوں کو رکھنے کے لیے سب سے بہترین جگہ آپ کےکمرے کی’’ وارڈروب،، ہوتی ہے جو نئے تو نئے پرانے کپڑوں کو بھی محفوظ رکھنے کے لیے بہترین انتخاب ہےاور اگر وارڈروب بکھری ہوئی ہوتو یہ کہیں زیادہ الجھن کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بکھری ہوئی وارڈروب کامطلب ہے ایک بکھرا اور پریشان دماغ۔ وارڈروب میں اوپر تک ٹھنسے ہوئے کپڑوں سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کیونکہ یہ آپ کے سلیقہ پر ایک بدنما داغ بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایک غیر منظم وارڈروب آپ کے کمرے کی وضع قطع بگاڑ سکتی ہے۔اور جو چیز کمرے کی سجاوٹ و آرائش پر اثر انداز ہو وہ بھلا خواتین کو کیسے پسند ہوسکتی ہےچنانچہ ان آسان تجاویز پر بات کرتے ہیں جن کےذریعے آپ اپنی وارڈروبوں کو نفیس اورمنظم کرسکتے ہیں۔ منصوبہ بنائیں اگر وارڈروب کھولتے ہی تمام کپڑے آپ پر گرپڑیں یا زمین پر بکھرجائیں تو یہ مرحلہ کسی بھی انسان کے لیے خاصا تکلیف دہ ہو

مزیدار والنٹ بریڈ بنانے کی ترکیب جانیں

Image
بعض افراد کو والنٹ بریڈ بہت پسند ہوتی ہے۔ اسے آسانی سے گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔ پانی: 1 کپ میدہ: 1 کلو مکھن: 200 گرام نمک: چٹکی بھر انڈا: 1 عدد خمیر: بریڈ کی تعداد سے حساب سے چینی: 1 کپ اخروٹ: 10 سے 12 عدد سب سے پہلے میدے کو چھان لیں۔ اب اس میں نمک اور مکھن ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی لے کر اس میں چینی اور خمیر ڈال دیں اور 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب میدے میں انڈا شامل کریں۔ چینی اور خمیر والا پانی بھی اس میں شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیں اور 2 گھنٹے کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔ جب آٹا پھول کر تین گنا ہوجائے تو اس کی ایک بڑی روٹی بنا کر اس میں پیس کر اخروٹ اور چٹکی بھر نمک ڈال کر ملا لیں۔ روٹی کو دوبارہ سے گوندھ کر اسے پھر سے بیل لیں اور بیک کرلیں۔ مزیدار والنٹ بریڈ تیار ہے۔ The post مزیدار والنٹ بریڈ بنانے کی ترکیب جانیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2ySpbPP via Urdu Khabrain

جیکولین فرنینڈس کی خوبصورتی کا راز افشا

تھر سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی ہندو خاتون

Image
مٹھی: صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر پارکر سے پہلی بار ایک ہندو خاتون رواں برس عام انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہیں۔ 30 سالہ سنیتا پرمار ضلع تھر پارکر کے علاقے اسلام کوٹ کی سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 56 سے بطور آزاد امیدوار کھڑی ہورہی ہیں۔ سنیتا کا تعلق میگھواڑ برادری سے ہے جسے ہندو مذہب میں نچلی ذات سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تھر کی حالت زار کی ذمہ دار پیپلز پارٹی سمیت دیگر حکمران جماعتیں ہیں جو تھر والوں کو صحت اور پانی جیسی بنیادی سہولیات تک فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 10 سال سے حکومت میں رہی اور اس عرصے کے دوران کبھی گندم کی بوریوں، سلائی مشین اور کبھی بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے نام پر تھری خواتین کی بے عزتی کی جاتی رہی۔ سنیتا انتخاب جیت کر تھر کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت نے تھر سے کسی خاتون کو الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ خواتین دیانت دار ہوتی ہیں اور وہ ان پارٹیوں کی کرپشن میں ان کا ساتھ نہیں دیں گی۔سنیتا کا علاقہ اسلام کوٹ ہندو اکثریتی علاقوں میں ش

’میں، میں‘ کی عادت زندگی میں کامیاب بنانے کے لیے مددگار

Image
آپ کے ارد گرد بہت سے ایسے افراد ہوں گے جو ہر وقت اپنے بارے میں گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں اور ان کی زیادہ تر گفتگو ’میں، میں‘ کے گرد گھومتی ہے۔ ایسے خود پسند یا نرگسیت کا شکار افراد بہت الجھن کا باعث بنتے ہیں اور بعض اوقات یہ لوگوں کے ناپسندیدہ بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے افراد کا زندگی میں کامیاب ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ’میں، میں‘ کرنے والے افراد ہمت نہیں ہارتے اور جب کوئی کام ان سے نہ ہوسکے تو یہ اسے چیلنج سمجھ کر اس پر دگنی محنت کرنے لگتے ہیں۔ ایسے افراد کی زندگی تکلیف دہ حد تک صرف ان کی اپنی ہی شخصیت کے گرد گھومتی ہے اور یہ شخصیت کا ایک منفی پہلو ہے، تاہم یہ عادت ان کے اپنے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ نرگسیت کا شکار افراد تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی میں دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد دوسرے لوگوں کی توجہ چاہتے ہیں چنانچہ یہ اپنی شخصیت کو نہ صرف ظاہری طور پر بہتر بناتے ہیں بلکہ زندگی میں بڑا مقام حاصل کرنے کی جدوجہد بھی کرتے ہیں تاکہ انہیں سراہا جائے۔ The post

فٹبال ورلڈ کپ میں کولمبیا اور جاپان کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی

Image
جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ۔ فوٹو : فائل فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کولمبیا اور جاپان نے دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شکستوں کے بعد 4 ، 4 پوائنٹس پر ہی برقرار رہیں۔ دونوں ٹیموں کے برابر پوائنٹس اور برابر گول اسکور کے باعث ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ییلو کارڈز پر فیصلہ کیا گیا، کم کارڈز دکھائے جانے کی بناء پر جاپانی ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کا پروانہ ملا۔ روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو  1-0 سے شکست دیتے ہوئے گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سینیگال کی ٹیم نے پورے میچ میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، 74 ویں منٹ میں کولمبیا کے یاری مینا نے کارنر پر ہیڈر لگاتے ہوئے بال کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی، سینیگال کو ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی پانے کیلئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا تاہم شکست کے باعث وہ یہ موقع گنوا بیٹھے۔ گروپ ایف کے دوسرے میچ میں جاپان کی ٹیم پولینڈ کے ہاتھوں شکست کے

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں عکاظ میلے کا آغاز

Image
ریاض: سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں عکاظ میلے کا آغاز ہوگیا ہے، 13 جولائی تک جاری رہنے والے میلے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی نئی نسل اور دنیا بھر کو عرب کی قدیم تہذیب سے روشناس کروانے کے لیے گزشتہ بارہ سالوں سے تاریخی شہر طائف میں عکاظ میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عرب کے مختلف قبائل کے رہن سہن اور ان کی ثقافت کو متعارف کروایا جاتا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور محکمہ سیاحت و قومی ورثا کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان کو عکاظ میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی اور میلے کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عکاظ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد قدیم لباس پہنے میلے میں شرکت کرتی ہے، میلے میں نیزہ بازی کے مقابلے بھی ہوتے ہیں اور سعودی روایتی رقص بھی پیش کیا جاتا ہے۔ میلے میں خرید و فروخت تو ہوتی ہی ہے ساتھ ساتھ اسٹیج شو، ڈسکشن فورمز، منبر شعر و سخن، آرٹسٹ اسٹوڈیو یہاں آنے والوں کی توجہ اور بھی بڑھا دیتے ہیں، میلے میں شرکت کرنے والے لوگ خود کو پرانے دور میں محسوس کرتے ہیں، پرانے زمانے کے جنگی آلات توجہ کا خاص

پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری

Image
کراچی: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نیا اعزاز حاصل کرلیا جس کے بعد اب پاکستانی انجینئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ مزید بڑھ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جنیوا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ای سی  نیا اعزاز دینے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے بعد اب وہ لائسنس جاری کرسکتی ہے۔ انٹرنیشنل پروفیشنل انجئینرنگ لائسنس جاری کرنے کا اختیارملنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے انجینیئرز کی عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی۔ اختیار ملنے کے بعد پاکستان کو عالمی مارکیٹس میں نمایاں مقام حاصل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان انجیئرنگ کونسل کا قام 24 جنوری 2011 کو 176 ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں فنی تعلیم حاصل کرنے والے شہریوں کو اچھا پلیٹ فارم کرنا تھا۔ The post پاکستانی انجینئرز کے لیے خوش خبری appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NdLmC

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیرتک ملتوی

Image
اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو 3 جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن میں موجود ہونے کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ امجد پرویز نے دوسرے روز بھی حتمی دلائل کا سلسلہ جاری رکھا۔ امجد پرویز نے عدالت میں سماعت کے آغاز پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کوین بینچ کا فیصلہ قابل قبول شہادت ہے، کوین بینچ کے فیصلے ک متن بھی فرد جرم سے متعلق نہیں ہے۔ مریم نواز کی وکیل نے کہا کہ شیزی نقوی نے کہا دونوں بیان حلفی اکتوبر اور نومبر1999 کے ہیں جبکہ رحمان ملک کی رپورٹ ایف آئی اے کی آفیشل رپورٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن فلیٹس کے مالک ہیں نہ ہی 1993 سے قابض ہیں، کسی مرحلے پرشریف فیملی کا پراپرٹی سے تعلق ہوسکتا ہے نواز شریف کا نہیں ہے۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر، نیب پراسیکیوٹ

سنجو ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی، رنبیر اور ہیرانی پر داد کے ڈونگرے برسنے لگے

Image
ممبئی: سنجے دت کی بائیو پک سنجو ریلیز ہوتے ہی فلمی ناقدین اور ناظرین کو بھا گئی۔ فلم کوشان دارعمل مل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم سنجودیکھنے والوں کو بھا گئی، فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے، فلم کے بیش تر ابتدائی شوز ہاﺅس فل جارہے ہیں۔ ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے متنازع ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی زندگی میں لو افیئرز، ڈرگس اور اسلحہ رکھنے جیسے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے۔ یاد رہے کہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے دت کو جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔ ایک زمانے میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ سنجے دت کا کیریر ختم ہوگیا، مگر وہ ہر بار پوری قوت سے لوٹ آئے۔ فلم سنجو آج 29 جولائی کو ریلیز ہوئی، معروف ہندوستانی نقاد ترن آدیش نے اسے ماسٹر پیس ٹھہرایا اور جذبات سے بھرپور ایک طاقتور فلم قرار دیتے ہوئے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کوخوب سراہا۔ #OneWordReview…#Sanju: M-A-S-T-E-R-P-I-E-C-E. Rating: ½ Pow

نیب ’ن لیگ اکائونٹ ایبلٹی بیورو‘بن رہا ہے،مریم اورنگزیب

بھارت ،امریکی سفیر نکی ہیلے کا تاریخی عمارتوں کا دورہ

اسٹاک مارکیٹ 471پوائنٹس کے اضافے پر بند

توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت

بدنیت لوگوں نے عید الفطر کے کامیاب اسٹیج ڈراموں کو نقصان میں بدل دیا، رؤف لالہ

Image
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف اسٹیج ڈرامہ نگار اور اداکار رؤف لالہ نے کہا عیدالفطر پر ڈرامہ انتہائی کامیاب رہے ،مگر نیت کی خرابی والوں نے انہیں کھڑکی سے چوری اور ڈرامے کو نقصان میں تبدیل کردیا۔جس کی وجہ فنکا بد دل ہوگئے۔ اس موقع پر رؤف لالہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ نہیں کریں گے بلکہ انفرادی معاہدہ کے بعد کام کریں گےتاکہ آزادانہ طور پر اپنی مرضی سے کام کروں گا۔ رؤف لالہ نے مزید کہا کہ کہ عید کا ہمارا اسٹیج ڈرامہ انتہائی کامیاب رہا ،مگر ادائیگی سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر نقصان دکھایا گیا تاکہ فنکاروں کو معاوضہ نہ دینا پڑے۔ The post بدنیت لوگوں نے عید الفطر کے کامیاب اسٹیج ڈراموں کو نقصان میں بدل دیا، رؤف لالہ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2tXkRJx via Urdu Khabrain

علماء کے حقوق

Image
عباسی خلیفہ، ہارون رشید اپنے لائو لشکر کے ساتھ شہر ’’رقہ‘‘ میں خیمہ زن تھے۔ اتفاق سے اس موقعے پر امام الحدیث، حضرت عبداللہ بن مبارکؒ کا وہاں سے گزر ہوا۔ ان کے استقبال کا یہ عالم تھا کہ لوگ جوق در جوق راستوں پر اس طرح کھڑے تھے، جیسے انسانوں کا سمندر ہو۔ تاحدِنظر لوگوں کے سر ہی سر تھے۔ اُفق پر شدید گرد و غبار چھایا ہوا تھا۔ امام الحدیث کی ایک جھلک دیکھنے کی جدوجہد میں لوگوں کے پیروں کی جوتیاں اُتر چکی تھیں، کپڑے پھٹ چکے تھے۔ خلیفہ کی ایک کنیز نے جب شوق ِدید میں یہ منظر دیکھا، تو حیرت زدہ ہو کر پوچھا ’’یہ کیا ماجرا ہے اور یہ سب کس کے انتظار میں ہیں؟‘‘ اسے بتایا گیا کہ ’’خراسان کے امام و عالم، شیخ الحدیث، حضرت عبداللہ بن مبارکؒ شہر میں تشریف لا رہے ہیں اور یہ خلقت، ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار ہے۔‘‘ یہ سن کر کنیز بے ساختہ کہہ اُٹھی ’’بہ خدا، بادشاہت اس کو کہتے ہیں۔ ہارون کی کیا بادشاہت ہے، جن کے لیے لوگ، اہل کاروں کے زور اور دبائو کے باعث جمع ہوتے ہیں۔‘‘ خواجہ حسن بصریؒ اپنے علم و فضل کی وجہ سے عوام النّاس میں بے انتہا مقبول تھے۔ لوگ ان سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ بنو اُم