Posts

Showing posts from November, 2018

الیکٹرک کار ٹیسلا ماڈل تھری کی پروڈکشن 1000 روزانہ تک پہنچ گئی

Image
واشنگٹن —  بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کی خبروں سے متعلق امریکی ویب سائٹ ’الیکٹرک‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیڑی سے چلنے والی کاریں بنانے کی کمپنی ٹیسلا نے اپنے ماڈل تھری کی ایک ہزار کاریں روزانہ تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ٹیسلا ماڈل تھری کار سن 2016 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ ٹیسلا کی ماڈل تھری صارفین کی ایک پسندیدہ کار ہے جس کی کافی مانگ ہے۔ بیڑی کے ایک مکمل چارج میں یہ کار 310 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور سٹارٹ ہونے کے بعد یہ محض سوا تین سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔ اسے 170 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے دوڑایا جا سکتا ہے۔ ماڈل تھری کی بکنگ کرانے کے بعد لمبے عرصے اس کے ملنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی الیکٹرک کاروں کی مانگ پوری کرنے کے لیے فی ہفتہ 5000 کاریں تیار کرے گی۔ اگرچہ ٹیسلا کے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے تاہم کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ پیداوار برقرار رکھ سکے گی۔ ٹیسلا کے منافعوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی اور آٹو کمپنیوں نے بھی بیڑی سے چلنے والی کاریں مارکیٹ می

امریکہ’’سخت جرائم پیشہ‘‘ لوگوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا: ٹرمپ

Image
واشنگٹن —  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق امریکی پالیسی ’’واضح ہے‘‘، اور ’’ہم کسی صورت میں، غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نہیں دیں گے‘‘۔ ’جی 20 سربراہ اجلاس‘ کے بعد ارجنٹینا میں ’وائس آف امریکہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ’’یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی آنکھیں بند کرلیں اور مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دیں‘‘۔ اس ضمن میں اُنھوں نے 650 غیر قانونی تارکین وطن کا حوالہ دیا، جنھیں قانون کا نفاذ کرنے والے امریکی حکام نے جنوبی سرحد پر گرفتار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم اس قسم کے سخت جرائم پیشہ افراد کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔ معیشت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، صدر نے کہا کہ امریکی معیشت ’’بہترین حالت میں ہے، جس کی کارکردگی کو ’جی 20 سربراہ اجلاس‘ میں شریک سربراہان نے سراہا ہے‘‘۔ The post امریکہ’’سخت جرائم پیشہ‘‘ لوگوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا: ٹرمپ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2rgjIMa via Urdu Khabrain

’آئیڈیاز 2018‘: ہتھیاروں کے سائے میں ’قیام امن‘ کی کوشش

نئے شمال امریکی تجارتی معاہدے پر دستخط، امریکی کارساز شعبے کے لیے ’’خوش آئند‘‘ قرار

Image
واشنگٹن —  امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے سربراہان نے ایک نئے شمال امریکی تجارتی معاہدے (یو ایس ایم سی اے) پر دستخط کیے ہیں، جس میں تینوں ملکوں کے درمیان 1.2 ٹرلین ڈالر کے سالانہ کاروبار کی نشاندہی کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے معاہدے پر دستخط کو ’’انتہائی تاریخی دن‘‘ قرار دیا ہے، جو اُن کے بقول، ’’ایک سنگِ میل کامیابی‘‘ ہے، جس پر 15 ماہ تک اکثر و بیشتر تلخ نوعیت کے مذاکرات ہوتے رہے۔ معاہدے میں کینیڈا اور میکسیکو کی امریکی مارکیٹ تک رسائی روک دی گئی ہے، امریکی برآمدات کو وسعت دی گئی ہے جب کہ اس میں منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کےلیے نئے اقدامات شامل ہوں گے۔ اس بات کی وضاحت صدر ٹرمپ نے کی، ایسے میں جب وہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکیسکو کے صدر انرک پینا نائیٹو کے ہمراہ موجود تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’اس سے کارسازی سے وابستہ کارکنان کو بے حد فائدہ پہنچے گا‘‘۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے معاہدے کے نتیجے میں اب کارسازی سے متعلق روزگار سمندر پار ملکوں کی طرف نہیں جائے گا۔ اُنھوں نے اس بات کی پیش گوئی کی کہ اس شعبے کا روزگار امریکہ واپس آئے گا۔

پاکستان سیکولر ہو جائے تو دوستی ممکن ہے: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت

Image
بھارتی افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعے کے روز یہ کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تک بھارت کے ساتھ نہیں چل سکتا جب تک وہ ایک اسلامی ریاست ہے۔ ساتھ چلنے کا موقع صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب پاکستان سیکولر ہو جائے۔ بھارتی حکومت اور فوج اکثر پاکستان پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ اس کے ادارے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہیں لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کے اسلامی نظریے کو دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات میں حائل رکاوٹ قرار دیا ہے۔ بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں 135ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ "پاکستان کو اپنے اندرونی حالات دیکھنے ہوں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک کو اسلامی ریاست بنا دیا ہے۔ ہم لوگ سیکولر سٹیٹ ہیں۔” جنرل بپن راوت نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ہماری طرح ایک سیکولر ریاست بننے کے لیے تیار ہے تو اسی صورت میں انہیں ساتھ رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کیسے اکٹھے رہ سکتے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ ہم ایک اسلامی ریاست ہیں اور یہاں کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے۔” جنرل راوت کا بیان ا

لیبیا: امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد ہلاک

Image
واشنگٹن —  امریکی فوج نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ امریکہ نے لیبیا میں فضائی کارروائی کی ہے، جس میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ افریقہ کے لیے امریکی کمان (افریکام) نے کہا ہے کہ یہ فضائی حملے جمعرات کے دِن العوینات کے قریب کیے گئے، جس دوران اسلامی مغرب کے القاعدہ کے دھڑے (اے کیو آئی ایم) کی تین گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ فوج نے کہا ہے کہ کارروائی میں کسی شہری کے ہلاک و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک اخباری بیان میں ’افریکام‘ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر، امریکی میرین کور کے میجر جنرل گریگ پی اولسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’لیبیا میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے ’افریکام‘ ٹھیک ٹھیک نشانوں کو ہدف بنائے گا، چونکہ محفوظ پناہ گاہیں جہاں کہیں بھی ہوں تباہ ہونے سے نہیں بچ سکتیں‘‘۔ یہ لیبیا میں القاعدہ کے اسلامی مغرب کے دھڑے کے خلاف تیسرا امریکی فضائی حملہ ہے۔ جون میں کیے گئے آخری حملے میں ’اے کیو آئی ایم‘ کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔ The post لیبیا: امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد ہلاک appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https:/

معروف ناول نگار الطاف فاطمہ انتقال کر گئیں

امریکہ: جاسوسی کے خوف سے چینی طلبہ کی جانچ پڑتال سخت کرنے پر غور

Image
واشنگٹن —  ٹرمپ انتظامیہ چین سے حصولِ تعلیم کے لیے امریکہ آنے والے طلبہ و طالبات کی امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے سے قبل اُن کے پسِ منظر کے متعلق تفصیلی جانچ پڑتال کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جاسوسی اور ایسے شعبوں سے متعلق دانشورانہ ملکیت کے حقوق کی چوری کو روکنا ہے جو امریکہ کے لیے حساس نوعیت کے حامل ہوں۔ اس سے قبل جون میں امریکی محکمۂ خارجہ نے ہوابازی، روبوٹکس اور جدید ترین مصنوعات سازی کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند چینی طلبہ کے ویزے کی میعاد پانچ سال سے کم کر کے ایک سال کر دی تھی جس کے بعد اب چینی طلبہ کے پسِ منظر کی جانچ پڑتال شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ایک امریکی اہلکار اور کانگریس اور امریکی یونیورسٹیوں کے تین ذرائع نے نیوز ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ اس جانچ پڑتال میں چینی طلبہ کے فون کے ریکارڈ اور سوشل میڈیا پر اُن کے تمام اکاؤنٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے یہ دیکھا جائے گا کہ آیا یہ طلبہ کسی سرکاری تنظیم سے رابطے میں تو نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ قانون کا نفاذ کرنے والے امریکی ادارے یونیورسٹیوں کے تدر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ

Image
اسلام آباد —  پاکستانی روپے کی قدر میں جمعے کو غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور انٹر بینک یعنی بینکوں کے درمیان لین دین کی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے قدر 8 روپے کے اضافے کے ساتھ 142 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 134 روپے تھا۔ روپے کی قدر میں ہونے والی کمی پر تاحال حکومت کی کسی عہدیدار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ہونے والی کمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم انہوں یہ واضح نہیں کیا کہ روپے میں ہونے والے قدر میں اچانک کمی کی کیا وجہ ہے۔ غیر ملکی کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ہونے والی غیر معمولی کمی کا تعلق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مجوزہ بیل آؤٹ پیکج پر حال ہی میں ہونے والے مذاکرات سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو اپنے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی تجاویز دی ہیں۔ ’پاکست

افغان بچوں کی تعلیم و صحت کی صورت حال پریشان کُن ہے: یونیسیف

Image
واشنگٹن —  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال، یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے 2018 خاص چیلنجوں کا سال تھا، جس دوران تشدد کی لہر میں اضافہ آیا، خشک سالی بڑھی، کھانے کی اشیا کی دستیابی میں غیر معمولی حد تک کمی واقع ہوئی، غربت میں اضافہ آیا، سماجی خدمات کے نظام میں ابتری کے باعث بچوں کی اموات میں انتہائی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بات افغانستان میں یونیسیف کے ذرائع ابلاغ سے متعلق سربراہ، الشن پارکر نے منگل کو جنیوا میں اخباری بریفنگ کے دوران کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ افغانستان میں 60 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے، جس میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔ یونیسیف کے اہل کار نے بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاپاتے، جس میں سے 60 فی صد تعداد لڑکیوں کی ہے۔ ادھر بچوں میں غذائیت کی شدید کمی لاحق ہے، جب کہ باقی دنیا کی سطح پر پانچ لاکھ بچوں کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو پا رہی ہیں۔ پارکر نے کہا کہ افغانستان میں آج بھی تقریباً 35 فی صد شادیاں کم عمری میں ہوتی ہیں؛ جب کہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے صرف 46 فی صد آبادی کو لگائے گئے ہیں، جب کہ کچھ اضلاع میں یہ اوسط

کشمیری ہندوؤں، سکھوں کو بھی ایل او سی کے آر پار رسائی دینے کا مطالبہ

Image
مظفرآباد —  پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاسی راہنماؤں نے سکھوں کے لیے کرتاپور راہداری بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے غیر مسلموں کے مقدس مقامات تک رسائی کے لیے جنگ بندی لائن کے آرپار راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’وائس آف امریکہ‘ سے انٹرویو میں حکومتی اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی راہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کو حل کریں اور مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے ’ایل او سی‘ کو کھول دیں۔ حزب مخالف کی جماعت مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کرتارپور مذہبی مقامات کی رسائی کے لیے سرحد کھولنا ’’اچھا اقدام ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں مذہبی مقامات کے علاوہ لاکھوں خاندان عشروں سے ایک دوسرے سے جدا ہیں جن کے درمیان روابط کے لیے ’ایل او سی‘ پر راہداریاں بنائی جائیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں کرگل، کھوئی رٹہ، مدارپور اور نیلم ویلی میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے راستے کھولے جائیں‘‘۔ پیپلز پارٹی پاکستانی کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ’’کرتارپور بارڈر کا کھلنا قابل تعریف ہے۔ لیکن، کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ا

نائکوپ کی شرط صرف ’امیگرنٹ ورکرز‘ کے لئے ختم کی گئی ہے: زلفی بخاری

Image
واشنگٹن —  اب سے چند روز قبل حکومت کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لئے پاکستان آنے کے لئے اب National Identity Card for Overseas Pakistanis یا نائکوپ کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ وہ صرف اپنا پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ چونکہ، اعلان غیر واضح تھا اس لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اس بارے میں بہت سے سوالات اٹھنے لگے اور کافی confusionپیدا ہونے لگا۔ تاہم، اب اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت نے اس بارے میں وضاحت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ نائکوپ کی شرط صرف ’امیگرنٹ ورکرز‘ کے لئے ختم کی گئی ہے۔ اور انکے علاوہ باقی بیرون ملک پاکستانی بدستور نائکوپ یا پھر ویزا دکھا کر پاکستان آسکیں گے۔ ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں اوورسیز پاکستانیوں کے امور کے لئے وزیر اعظم کے مشیر ذوالفقار عباس بخاری یا زلفی بخاری نے پروگرام کے میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائکوپ کے ضمن میں جس کا تعین مختلف ممالک کے لئے الگ الگ ہے۔ اس فیس کا امیگریشن قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسکے سبب سمندر پار پاکستانی امیگرنٹ ورکرز پر ا

لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لیے 26 ملکوں سے معاہدے کیے ہیں: عمران خان

Image
اسلام آباد —  وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 26 ملکوں کے ساتھ کرپشن کی لوٹی گئی رقم کی اطلاعات کے حوالے سے یاداشت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے مطابق، ان ممالک میں پاکستانیوں کے 11 ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ سوئزرلینڈ کے ساتھ بھی ’ایم او یو‘ سائن کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 22 سال اپوزیشن میں رہ کر خود کو بتانا پڑتا ہے کہ وزیر اعظم ہوں۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہوتی ہے۔ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیمی نظام کو یکساں بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یکساں نصاب تعلیم لائے گی، سرکاری اسپتالوں کا نظام تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کی ہیں، خیبرپختونخوا کی طرح ملک گیر ہیلتھ کارڈ لائے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کرپشن کے خاتمہ کی بات کی اور کہا کہ کرپشن پر قابو پانے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ اس لیے جو

پوٹن اور ٹرمپ جوہری ہتھیاروں پر بات کریں گے: کریملن

Image
روس کی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں دونوں رہنما جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے سمیت کئی بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ مجوزہ ملاقات ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرز میں دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم ‘جی-20’ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہفتے کو ہوگی۔ دو روزہ سربراہی اجلاس جمعے کو شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے کئی عالمی رہنما پہلے ہی ارجنٹائن کے دارالحکومت پہنچ چکے ہیں جب کہ دیگر رہنما آج مختلف اوقات میں بیونس آئرز پہنچیں گے۔ صدر ٹرمپ دو روزہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں سب سے اہمیت روسی صدر کے ساتھ ملاقات کو دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو روسی حکومت کے مرکز کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنما پہلے تخلیے میں ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی بات چیت میں شریک ہوجائیں گے۔ خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کو عالمی استحکام، ہتھی

ہزاروں کسان پورے ملک سے مارچ کرتے ہوئے دہلی پہنچ گئے

Image
نئی دہلی —  ملک بھر سے ہزاروں کاشتکار مارچ کرتے ہوئے دہلی کے رام لیلا میدان پہنچے ہیں۔ وہ یہاں دو روزہ ریلی کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے مسائل پر غور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، ان کے قرضے معاف کیے جائیں اور ان کی فصلوں کی قیمت بڑھائی جائے۔ یہ لوگ جمعے کے روز رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے۔ ’کسان مکتی مارچ‘ نامی یہ ریلی 200 کسان تنظیموں کے وفاق، ’آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی‘ کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔ کسانوں کا الزام ہے کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ کسانوں کے مختلف گروپ کئی دنوں سے دہلی کے بجواسن علاقے میں جمع ہو رہے تھے۔ جمعرات کے روز انھوں نے وہاں سے رام لیلا میدان تک 25 کلومیٹر پیدل مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت کرنے والے سوراج ابھیان کے رہنما یوگیندر یادو نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے جو وعدے کیے تھے انھیں پورا نہیں کیا گیا۔ ریلی میں شرکت کرنے والی ایک تنظیم، ’آل انڈیا کسان سبھا‘ کے قومی سکریٹری اور سی پی آئی کے سینئر رہنما اتل کمار انجان نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت

کندھے میں چوٹ: محمد عباس تیسرے ٹیسٹ سے باہر

Image
کراچی —  پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کے باعث ناصرف نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور فیصلہ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے بلکہ آئندہ ماہ دورہ جنوبی افریقہ میں بھی اُن کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے یہ ٹیسٹ میچ پین کلرز لے کر کھیلا لیکن اب کندھے کے اسکین کے بعد اُن کی انجری سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسکین رپورٹ شولڈر اسپیشلسٹ کو بھیج دی گئی ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ وہ تین ہفتوں سے چار ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایک سال قبل اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز سے محمد عباس پاکستان کے اہم فاسٹ بولر ہیں لیکن وہ حالیہ سیریز کی مسلسل آخری تین اننگز میں ایک بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ محمد عباس نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 12 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچ کے دوران 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طورپر 17 وکٹیں لیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس اپنی عمدہ اور نپی تلی بولنگ ک

سعودی ولی عہد کا خشوگی کے قتل سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں: پومپیو

Image
واشنگٹن —  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ ان تمام انٹیلی جینس رپورٹس کی بنیاد پر، جو میری نظر سے گزری ہیں، سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان اور سعودی صحافی جمال خشوگی کے ترکی میں سعودی قونصیلٹ میں قتل کے درمیان براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب کہ سینیٹ میں ہی وزیر دفاع جم میٹس نے امریکی سینیٹروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جب کہ امریکہ پچھلے مہینے ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا خواہاں ہے لیکن وہ مشرق وسطیٰ میں استحكام برقرار رکھنے میں سعودی عرب کے کردار کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قتل کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے مطالبے کے ساتھ یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ سعودی عرب ہمارا ایک اہم اسٹریٹیجک پارٹز ہے اور یہ کہ ہمیں مصیبت میں مبتلا یمن کے بے گناہ عوام اور آخرکار اپنے عوام کی سلامتی کی خاطر جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کے استعمال سے روکا نہیں جا سکتا اور اس میں ہمارے فوجی معاہدے بھی شامل ہیں۔ میٹس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی سینیٹ میں خشوگی کے قتل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ج

'زائرین کا تانتا بندھا تو انتظامات خود بخود ہو جائیں گے'

یوکرین کی نیٹو سے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل

Image
یوکرین کے صدر پیتروپوروشینکو نے نیٹو ممالک خصوصاً جرمنی سے اپیل کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیشِ نظر بحیرۂ ازوو میں اپنے جنگی جہاز تعینات کریں۔ جرمن اخبار ‘بِلڈ’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جرمنی ان کے ملک کا قریب ترین اتحادی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اور نیٹو کے دیگر رکن ملک موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر یوکرائن کی مدد اور اسے سکیورٹی دینے کے لیے اپنے بحری جہاز بحیرۂ ازوو میں تعینات کریں گے۔ روس اور یوکرین کے درمیان پہلے سے خراب تعلقات رواں ہفتے اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے تھے جب روس نے بحیرۂ اسود سے بحیرۂ ازوو جانے والی یوکرائنی بحریہ کی تین کشتیوں کو خلیجِ کرچ کے مقام پر تحویل میں لے لیا تھا۔ کشتیوں پر سوار یوکرینی بحریہ کے تمام 24 اہلکار روسی حکام کی تحویل میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ عملے کو روسی حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم جمعرات کو اپنے انٹرویو میں یوکرین کے صدر نے روسی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ولادی میر پوٹن بحیرۂ ازوو پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک جارحیت پر مبنی روس کی یہ پالیسی قبول نہیں

امریکی فضائی حملے میں درجنوں افغان شہری ہلاک

یاسر شاہ کے نئے کارناموں کی اندرون و بیرونِ ملک دھوم

پاکستان کے تقریباً سوا کروڑ بچے چائلڈ لیبر کا حصہ ہیں

جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکہ چین تجارتی تنازع طے پانے کا امکان

Image
واشنگٹن —  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی راہنما زی جن پنگ اس ہفتے بیونس آئرس میں گروپ 20 کے سر براہی اجلاس کے موقع پر تجارتی معاملات پر گفتگو کے لیے الگ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی نیشنل اکنامک کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ امکان بہت حد تک موجود ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے۔ لیکن کونسل نے انتباہ کیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ ہو سکا تو ٹرمپ انتظامیہ مزید محصولات عائد کرنے پر غور کر ے گی۔ عالمی راہنما اس ہفتے بیونس آئرس، ارجنٹائن میں دنیا کی 20 ممتاز ترین اقتصادی معیشتوں کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی تیاریاں کر رہے ہیں جس میں دو راہنما بطور خاص توجہ کا مرکز ہوں گے جن میں ایک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے چینی راہنما زی جن پنگ ہیں۔ ایک ایسے وقت میں، جب کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، ان کے راہنما، گروپ 20 کے سر براہی اجلاس کے موقع پر الگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کچھ شرائط کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹلکچو ئل پراپرٹی،

امریکی محکمہ انصاف نے دو ایرانی ہیکرز پر الزامات عائد کر دیئے

Image
واشنگٹن —  امریکہ کے محکمہ انصاف نے بدھ کے روز بین الاقوامی سطح پر کمپیوٹر ہیک کرنے اور متاثرین سے زبردستی رقم بٹورنے میں مبینہ طور پر ملوث دو ایرانی ہیکروں پر الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 34 سالہ فرامرز شاہی ساندی اور 27 سالہ محمد مہدی شاہ منصوری پر کمپیوٹر میل ویئر تیار کرنے کا الزام ہے جسے سام سام رین سام ویئر کہا جاتا ہے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے یہ میل ویئر 200 سے زیادہ متاثرین کے کمپیوٹروں پر انسٹال کیا جن میں اسپتال اور سرکاری ادارے شامل ہیں تاکہ انہیں اپنے ڈیٹا تک رسائی سے روک دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راڈ راسن سٹین نے محکمہ انصاف میں ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان پر چھ دفعات لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز نے اپنا ہدف بننے والوں سے 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ وصول کیے اور انہیں اپنے ڈیٹا کے ضائع ہونے سے 3 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان بھی ہوا۔ دونوں ہیکرز بدستور مفرور ہیں اور ان کے نام ایف بی آئی کی مطلوبہ افراد کی فہرست میں ڈال دیے گئے ہیں۔ The post امریکی محکمہ انصاف نے دو ایرانی ہیکرز پر الزامات عائد کر دیئے appeared first on Urdu Khabrain .

سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی سفر کے لیے ’نائکوپ‘ کی شرط ختم

Image
حکومتِ پاکستان نے ملکی سفر پر آنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) دکھانے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر خصوصی، ذوالفقار عباس بخاری کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس سفارش کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ ’’اب سمندر پار پاکستانی ویزا کے بغیر پاکستان کا سفر کرسکیں گے‘‘۔ ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ ’’وزارت نے یہ اقدام وزیر اعظم کے 100 دِن کے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا ہے، تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں اور اُن کے بچوں کو لاحق مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت کے لیے مقرر کردہ اہداف پورے کر لیے جائیں گے۔‘‘ اس سے قبل، حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کئی ایک نئے اقدام کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنی ترسیلات باضابطہ بینکوں کے ذریعے پاکیستان بھی

کشیدگی کے ذمہ دار خود یوکرین کے صدر پوروشینکو ہیں، پوٹن

کابل: برطانوی سکیورٹی گروپ کی تنصیب پر حملہ، کم از کم 10 ہلاک

Image
واشنگٹن —  مسلح افراد نے بدھ کے روز افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سکیورٹی کے کانٹریکٹروں کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوئے، جس سے کچھ ہی دیر قبل صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن سے متعلق منصوبے کا خاکہ پیش کیا۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ حملے کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا جو ’جی4ایس‘ نامی سکیورٹی گروپ کی تنصیب کے باہر سڑک پر ہوا، جو مشرقی افغانستان کے لیے آمد و رفت کا اہم راستہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان، نجیب دانش نے بتایا ہے کہ ’’کار بم حملے کے بعد کئی مسلح افراد ’جی4ایس‘ کی عمارت میں داخل ہوئے‘‘۔ ایک انتہائی محفوظ تنصیب پر اس پیچیدہ نوعیت کاحملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کابل اب بھی کتنا غیر محفوظ ہے، حالانکہ امریکہ اور افغان حکومت 17 برس سے زیادہ مدت سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر، حمد اللہ محب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’یہ بدقسمتی سے اس طرح کے واقعات امن کے ہمارے عزم کو تقویت بخشتے ہیں‘‘۔ اُنھوں نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی سرپرستی می

ٹیسٹ رینکنگ: یاسر شاہ دنیا کے 10 بہترین بولرز میں شامل

Image
کراچی —  دبئی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 9 درجے بہتری کے بعد دنیا کے دس بہترین بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ فاسٹ بولر محمد عباس تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ کوئی بھی ملکی بیٹسمین ’ٹاپ ٹین‘ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں میں بھارت کے ویراٹ کوہلی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ پابندی کے شکار آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں، بھارت کے چتیشور پجارا چھٹے، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہی ایڈن مارکرم نویں اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر ہیں۔ بیٹسمینوں میں پاکستان کے اظہر علی تین درجے بہتری کے بعد گیارہویں پوزیشن آگئے ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادہ ایک فیصد پوائنٹس کی بہتری کے بعد انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلی

قندیل بلوچ قتل کیس: مرکزی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت مسترد

Image
ملتان —  لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے لیکن اسی کیس میں ایک اور ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سامنے ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم حق نواز کا نام ایف آئی آر میں نہیں ہے اور اسے صرف ایک ملزم وسیم کے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے اس لیے اس کی ضمانت منظور کی جائے جو دلائل سننے کے بعد عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت میں ملزم وسیم کی درخواست ضمانت کے سماعت کے دوران اس کیس کے مدعی اور قندیل کے والد عظیم بخش اور قندیل کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں اپنے بیٹے کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں لیکن عدالت نے وسیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور قرار دیا کہ اس میں دفعہ 311 کے تحت مدعی ملزم کو معاف نہیں کرسکتا اور ملزم وسیم مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف کر چکا ہے۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم بخش کے وکیل صفدر شاہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرائے ہیں جس میں انہوں نے اپ

’گرین ہاؤس گیس‘ اضافے میں کمی لانے کے لیے قابلِ قدر اقدام لازم: رپورٹ

Image
واشنگٹن —  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ’گرین ہاؤس گیس‘ کے اخراج کو اوسط عالمی درجے پر رکھنے کے لیے تمام ملکوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی کوششیں تین گنا تیز کر دیں، تاکہ 2030ء تک درجہٴ حرارت میں دو درجے سیلشئس کے اضافے کی پیش گوئی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں۔ عالمی ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج سے متعلق نویں سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2030 میں گرین گیس کا اخراج 15 ارب ٹن زیادہ ہوگا، جب کہ دو ڈگری سیلشئس سے زیادہ تپش بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کا مداوا لازم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سال 2017 کے مقابلے میں 2030ء تک گرین گیس کے اخراج کو 55 فی صد سے کم شرح تک محدود کیا جائے، تاکہ 1.5 ڈگری تک کی محفوظ اوسط کے اضافے کی حد کے اندر رہا جا سکے۔ سال 2015 کے ’پیرس سمجھوتے‘ میں عالمی درجہٴ حرارت کو 1.5 سے دو ڈگری سیلشئس کے اندر اندر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین برس تک کمی کے بعد، سال 2017 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 53.5 ٹن تک کے ریکارڈ درجے تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 20 بڑے صن

'پاکستان چینی قرضوں سے پہلے آئی ایم ایف کا قرض ادا کرے گا'

پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سو دن، بیرون ملک پاکستانیوں کی نظر میں

Image
واشنگٹن —  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی حکومت کے پہلے سو دن کے لیے قوم سے کئی بلند و بانگ وعدے کیے تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے کئی وعدے پورے کر دیئے ہیں جب کہ کئی ایک پر کام جاری ہے۔ اس دعوے کے حق اور مخالفت میں ملک کے اندر بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بیرونی ملکوں میں آباد ہے جو ہر سال لگ بھگ 20 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ اپنے وطن بھیجتی ہے۔ ان میں سے بہت سے پاکستانی عمران خان کے پرستار ہیں اور اب ان کی حکومت آنے کے ایک سو دن کے بعد، ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی بیرونی ملکوں میں رہنے والے پاکستانی ان کی کارکردگی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں ایک پاکستانی نژاد امریکی، طفیل احمد کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ہو یا پھر اندرونی معاملات، ان کی نظر میں نئی حکومت درست سمت جا رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کا پہلے سو دنوں میں چین، سعودی عرب، یو اے ای اور ملائیشیا کا دورہ ایک بہتر قدم تھا، اور ملک کے اندر پانی کے مسئلے سے لے کر معیشت کی بحالی تک کے مسائل سے درست طریقے سے نمٹا جا رہا ہے۔ برسلز میں مقیم ایک پاکستا

چین: فیکٹری میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک

Image
چین کے شمالی صوبے ہابے کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکہ بدھ کو علی الصباح ژانگ جیاکو نامی شہر کی ایک فیکٹری میں ہوا جس کی زد میں آکر 50 سے زائد گاڑیاں اور ٹرک بھی تباہ ہوگئیں۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جائے واقعہ کے دھماکے کے بعد کے مناظر نشر کیے ہیں جن میں عمارت کے کھنڈر سے دھویں کے بادل اور شعلے اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں اور عمارت کے باہر جلی ہوئی گاڑیاں اور ٹرک قطار میں کھڑے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد نزدیک واقعہ دیگر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ژانگ جیاکو شہر دارالحکومت بیجنگ سے 156 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور یہ بھی چین کے ان شہروں میں شامل ہے جو بیجنگ کے ساتھ 2022ء کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کریں گے۔ چین میں صنعتوں اور کارخانوں میں مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر مختلف حلقے تحفظات کا اظہار کرتے آئے ہیں جن کی وجہ سے ماضی میں بھی کئی حادثات بھاری جانی و مالی نقصان کا سبب بن چکے ہیں۔ اس سے قبل 2015ء میں تیانجن شہر کے ایک کیم

’امریکی سیاح کی تلاش روکی جائے، جزیرے میں جراثیم پہنچ سکتے ہیں‘

یاسر شاہ کی دس وکٹیں، میچ پاکستان کے ہاتھ میں

Image
کراچی —  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 10 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ کی تباہ کن بالنگ نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائین کو ڈیر کر دیا۔ پہلی اننگ میں یاسر شاہ نے 8 وکٹیں گرائیں جبکہ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی گرنے والی دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے لیں۔ 10 وکٹوں کے ساتھ یہ ایک میچ میں کسی بھی پاکستانی بالر کی طرف سے تیسری بہترین کارکردگی ہے۔ پیر کو کھیل کے تیسرے رو یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کو شکار کرتے ہوئے اس کی بساط 90 رنز پر لپیٹ دی حالانکہ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے سبب پیر کو کھیل ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر کا شکار ہوا۔ کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور جو اوپنرز اعتماد کے ساتھ اب تک بیٹنگ کر رہے تھے ان کی صفوں میں یاسر شاہ نے کھلبلی مچا دی ۔پہلے انہوں نے ایک ہی اوورز میں تین بیٹسمینوں کو اپنا شکار بنایا اور مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس سے نیوزی لینڈ ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔ جیت راول اور

ایمزان کا سیٹلائٹ ڈیٹا سروس شروع کرنے کا اعلان

Image
لاس ویگس —  آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی ایمزان نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ سے ڈیٹا، اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک نئی انٹینا سروس شروع کر رہی ہے جس سے کلاؤڈ سروس کے صارفین کو بہت فائدہ ہو گا۔ دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ایمزان نے کہا ہے کہ وہ اپنے 12 انٹیناؤں کے ذریعے دنیا بھر میں ڈیٹا ٹرانسفر کو سستا اور آسان بنانا چاہتی ہے۔ ایمزان کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساتھ اپنے ڈیٹا سروس کے پروگرام میں شراکت داری کر رہی ہے جس کے سیٹلائٹ رسیور براہ راست ایمزان ویب سروس کے زمینی اسٹیشنوں سے منسلک ہو جائیں گے، جس سے حقیقی وقت میں ڈیٹا کی منتقلی کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی اور صارفین کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔ ایمزان نے کہا ہے کہ ان کی ڈیٹا سروس کی خدمات حکومت یا اس کی نگرانی میں کام کرنے والی صنعتوں کو بھی مہیا کی جائے گی اور اس سلسلے میں کمپنی امریکہ کے محکمہ دفاع کے 10 ارب ڈالر کے کنٹریکٹ کی نیلامی میں حصہ رہی ہے۔ ایمزان کی ویب سروس کے چیف اینڈی جیسی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹس کے ذریعے بڑا ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ

میکسیکو: امریکی سرحد میں گھسنے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان

Image
میکسیکو نے کہا ہے کہ وہ وسطی امریکہ سے آنے والے تقریباً ایک سو تارکین وطن کو واپس بھیج دے گا جنہوں نے ایک روز پہلے ایک ہلے میں امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ ایک سو کا گروپ, ان ہزاروں تارکین وطن میں شامل ہے جو امریکہ جانے کی کوشش میں میکسیکو اور امریکہ کی درمیانی سرحد پر اکھٹے ہو چکے ہیں۔ لیکن تقریباً ایک سو افراد کے اس گروپ نے غیر قانونی طریقے سے تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ میڈیا چینلز میں دکھائے جانے والی ویڈیو فوٹیج میں درجنوں افراد میکسیکو کے شہر تیوانا کے قریب سرحد پر نصب باڑ کی جانب بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسچن نیلسن نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے قافلے نے کسٹمز اور بارڈر پٹرول کے اہل کاروں پر مختلف چیزوں سے حملہ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے انہیں اشک آور گیس کے گولے فائر کرنے پڑے۔ میکسیکو کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے تقریبا ً 500 افراد کے ایک گروپ پر قابو پا لیا جو سین سیڈرو کے نزدیک پرتشدد طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان میں سے جن کی شناخت ہو رہی ہے

سارک کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، پاکستانی وزارت خارجہ

Image
اسلام آباد —  پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے سربراہی اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات سن 2016 میں پاکستان میں ہونے والی 19 ویں سربراہی کانفرنس کے وقت سے مسائل کا شکار ہیں۔ یہ کانفرنس بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث منسوخ کر دی گئی تھی، کیونکہ افغانستان، بنگلہ دیش اور بھوٹان نے بھی شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھاتا ہے تو پاکستان اس کے جواب میں دو قدم آگے بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، بھارتی وزیر اعظم کے خط میں جواب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح بدھ کے روز کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کی سکھ کمیونٹی کو ویزے کے بغیر پاکستان میں اپنی م

سدھو کے دوبارہٴ پاکستان آنے پر بھارتی شہری برہم

سعودی ولی عہد نے اردوان سے ملاقات کی درخواست کی ہے: ترکی

​پاکستان نے دبئی ٹیسٹ اننگز اور 16 رنز سے جیت لیا

Image
یاسر شاہ کی تباہ کن بالنگ کے باعث پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ کو جادوئی بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں لیں۔ عمران خان کا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر 14 شکار کیے۔ اس طرح انہوں نے عمران خان کا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ سابق فاسٹ بالر نے بھی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ 14 وکٹوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے بالر بھی بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ بالرز کے نام دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیوی بیٹسمین اننگز کی شکست بچنے کے لیے میدان میں اترے لیکن پاکستانی بالرز کو ابتدا ہی میں کامیابی مل گئی جب حسن علی نے ٹام لیتھم کو 50 رنز پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ راس ٹیلر کا ساتھ دینے ہنری نکولز آئے۔ دونوں بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ ک

بالی وڈ کے پروڈیوسرز کا نئی کہانیوں کی تلاش میں کھیل کے میدان کا رخ

ناسا کے روبوٹ کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

روزانہ لگ بھگ 137 خواتین اپنے قرابت داروں کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں: رپورٹ

Image
اسلام آباد —  اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دنیا میں ہر روز اپنے خاندان اور ساتھی کے ہاتھوں لگ بھگ 137 خواتین قتل ہو جاتی ہیں۔ یہ بات منشیات و جرائم کے کنٹرول سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 87 ہزار خواتین قتل ہوتی ہیں اور ان میں سے لگ بھگ 50 ہزار خواتین اپنے خاندان کے افراد یا اپنے قریبی ساتھی کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ گنوا دیتی ہیں۔ منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوری فیدوتوف نے ایک بیان میں کہا ہے اگرچہ دنیا میں قتل ہونے والے افراد میں زیادہ تر مرد ہیں۔ تاہم، صنفی عدم مساوات کی وجہ امتیازی اور منفی سماجی رویوں کی وجہ سے ایسے واقعات میں خواتین بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل ہونے والی زیادہ تر خواتین اپنے خاندان کے افراد یا اپنے ساتھی کے ہاتھوں اپنی جان گنوا رہی ہیں۔ اگرچہ رپورٹ میں پاکستان میں ’غیرت کے نام پر قتل‘ ہونے والی خواتین سے