Posts

Showing posts from December, 2018

امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ڈیموکریٹس سرگرم

Image
واشنگٹن —  خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کے ڈیموکریٹس نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے، اور صدر ٹرمپ اور کانگریس کو میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق ایک معاہدے پر بات چیت کے لیے مزید وقت دینے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے نے ایک سینیر ڈیموکریٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس منصوبے میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سوا دیگر تمام محکموں کے لیے، جو شٹ ڈاؤن کے باعث بند ہیں، سال بھر کے لیے فنڈز فراہم کرنا شامل ہے۔ سینیر ڈیموکریٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس منصوبے میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے 8 فروری تک کی فنڈنگ کا وعدہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ صدر ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5ارب ڈالر کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹ اسے ایک ایسا منصوبہ قرار دیتے ہیں جو وقت اور فنڈز کا زیاں ہے، لیکن وہ اپنے والدین کے ساتھ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے نوجوان امیگرنیٹس کو قانونی حیثیت دلوانا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وا

العزیزیہ کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری

Image
لاہور —  سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلاء جلد احتساب عدالت کا العزیزیہ کیس سے متعلق فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے جس کے لیے قانونی مشاورت کر لی گئی ہے اور کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیر کے روز سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں اپنے والد سے ملاقات میں العزیزیہ کیس کو چیلنج کرنے سے متعلق ضروری کاغذات پر ان کے دستخط لیے اور انہیں قانونی ماہرین کی رائے کے بارے آگاہ کیا۔ نواز شریف کی وکلاء ٹیم کے رکن اعظم نذیر تارڑ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ حارث رواں ہفتے نیب عدالت کا العزیزیہ سے متعلق فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کے مطابق نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا تھا۔ جب فلیگ شپ ریفرینس میں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے تو انہیں امید ہے کہ العزیزیہ میں بھی وہ بری ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرینس ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے تھے۔ دونوں میں شواہد بھی ایک تھے اور ڈیفنس بھی۔ یہی شواہد ایک کیس میں مان لیے گئے ہیں جبکہ دوسرے میں نہیں۔ نی

طالبان وفد کی تہران میں ایرانی عہدے داروں سے ملاقات

Image
واشنگٹن —  ایران کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے نمائندوں نے امن مذاكرات کو آگے بڑھانے اور دیگر اسلامی گروپوں کا اثر و رسوخ کم کرنے کی غرض سے اتوار کے روز تہران میں ایرانی اہل کاروں سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات افغان صدر اشرف غنی کے علم میں تھی اور اس کا مقصد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار طے کرنا تھا۔ ترجمان کے مطابق طالبان کا وفد اتوار کو تہران پہنچا جہاں اس نے ایران کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ جامع مذاكرات کئے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت 2001 میں ختم کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ ملک میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ وہاں بین الاقوامی فوجوں کی موجودگی ہے۔ امن مذاكرات کے عمل میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ افغانستان میں لڑائی بھی مسلسل جاری ہے جس میں دونوں طرف بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی خبریں آئی ہیں۔ حالیہ برسوں میں داعش کے جنگجو بھی افغانستان میں سرگرم رہے ہیں اور سرکاری فوجوں کے ساتھ ساتھ طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ ب

بنگلا دیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ انتخابات جیت گئے

Image
ویب ڈیسک: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مشرفی مرتضیٰ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پارلیمنٹ کی رکن بن گئے۔ اس فتح کے ساتھ ہی انہیں یہ اعزاز بھی مل گیا ہے کہ وہ ملک کے دوسرے ایسے رکن اسمبلی ہوں گے جو سیاسی ایوانوں کے ساتھ ساتھ کرکٹر کے میدانوں میں بھی نظر آئیں گے۔ مشرفی مرتضیٰ نے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اتوار کو ہونے والے انتخابات میں 2 لاکھ 74 ہزار 8 سو 18 ووٹ حاصل کئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے نریل 2 نامی جس حلقے سے انتخاب لڑا تھا وہاں سے 96 فیصد ووٹ ان کے حق میں پڑے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان سے قبل ایک اور کرکٹر، نسیم الرحمٰن درجئی بھی کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی معرکے فتح کر چکے ہیں۔ نسیم مُلک کے پہلے فعال کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ’عوامی لیگ‘ موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی برسراقتدار جماعت ہے۔ عوامی لیگ نے اپنی اتحادی اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر اتوار کو ہونے والے انتخابات میں غیر سرکاری اعلان کے مطابق 300 میں سے 288 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے جبکہ اپوزیشن جماعت ص

رات کاآخری پہرتھاوہ دونوں کمرے میں مز ے سے سورہے تھے

Image
رات کاآخری پہرتھاوہ دونوں کمرے میں مز ے سے سورہے تھے .کیف ومستی میں ڈوبے ہوئے نوجوان کی آنکھ کھلی اس نے کمرے میں جلتی مدھم لائٹ میں کلاک کودیکھا،،اوہ !بہت لیٹ ہوگئے . اس نے سوچاابھی آرام کرلیں !!نہیں ،اس نے اس خیال کوجھٹکااوراٹھ کرباتھ روم کی طرف بڑھ گیا،وہ غسل کرکے باہرنکلاتواس نے محبت بھری نگاہ اپنی منکوحہ پرڈالی اورمحبت بھری آواز سے اسے بیدارکرناچاہامگروہ کامیاب نہ ہوسکاوہ دوبارہ باتھ روم میں داخل ہوااپنے ہاتھ گیلے کیے اورایک چھینٹااس پرمارااس نے کسمساکرآنکھیں کھول دیں وہ مسکرایااوراسے تہجدکے لیے خبردارکیا یہ تھی وہ محبت بھری کوشش اس مبارک جوڑے کی کہ جس پراللہ تعالیٰ بھی فرشتوں پرفخرفرماتے ہیں اوران کی بخشش کااعلان کرتے ہیں.ان پرخاصی رحمت الٰہی کانزول ہورہاتھاایک پاکیزہ محبت…14فروری کی ایک تاریک شام اسے باربارلومیسج موصول ہورہاتھااس نے مسکراکراوکے کردیااورگھرسے نکلنے کی ترکیب سوچنے لگی ،تھوڑی دیربعدوہ لگی ،تھوڑی دیربعدوہ اپنے یونیورسٹی فیلوکے ساتھ ایک جدیدہوٹل میں بیٹھی آئس کریم کھارہی تھی ،غیرمحرم ہوتے ہوئے اس ملاپ پراللہ تعالیٰ کی طرف سے لعنت برس رہی تھی ..لعن اللہ الن

کان سے نکلنے والی ویکس کا رنگ آپ کی صحت کے متعلق کیا بتا تا ہے جانیے

Image
کان صاف کرنے والی تیلی یا کاٹن بڈ سے جب کان کی صفائی کیجاتی ہے تو کان سے نکنلے والی میل یا ویکس مختلف رنگوں جیسے ، پیلا، مالٹا، براون، اور کبھی کالا رنگ ، خشک کان اور گریسی کان یہ سب آپ کو آپ کی صحت کے متعلق مختلف معلومات دیتے ہیں ۔کان کی ویکس کان کو نہ صرف مٹی اور چھوٹے حشرات وغیرہ سے بچاتی ہے بلکے ماہر طبیب اس کی رنگت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف بیماریوں کا علاج بھی کرتے ہیں۔ اس پوسٹ میں ہم جانیں گے ویکس کے مختلف رنگ آپ کی صحت کے متعلق کیا بتاتے ہیں۔1.گرے ویکس اگر آپ نے کان کی صفائی کی ہے اور اس میں سے گرے ویکس نکلی ہے تو آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ میل کا یہ رنگ گردوغبار اور ماحول کی الودگی کی وجہ سے ہوا ہے۔2.بہتی میل یا لیکوئڈ ویکس اگر کان سے میل بہہ رہی ہو تو یہ علامات ہیں کان میں موجود ائرڈرم ٹھیک نہیں ہے، اس کے ساتھ اگر آپ کان میں درد یا سماعت میں کمی یا کانوں میں سیٹی کی اواز یا تینوں محسوس کر رہے ہیں تو یہ وقت ہے کہ فورا اپنے ڈاکٹر سے کان کا معائنہ کروائیں پیلی میلپیلی، گیلی اور چپکنے والی ویکس ایک صحت مند آدمی کے کان کی نشانی ہے جو کان کو محفوظ رکھتی ہے اور کان

رات سونے سے قبل اللہ تعالیٰ کا یہ اسم مبارک پڑھیں آپ کو رزق ایسی جگہ سے ملے گا جس کا آپ کو وہم و گمان بھی نہ ہو گا ، ایسامجرب وظیفہ جس کے کرنے والوں کی قسمت بدل گئی

Image
انسان کی زندگی میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں ، اچھی اور بری تقدیر پر ایمان رکھنا مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کی دنیا میں آزمائش کیلئے اس کے سامنے کئی امتحان رکھے وہیں ان امتحانات سے سرخرو ہونے کا طریقہ بھی بتایا۔ بیماری ہو یا کوئی اور مسئلہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی رہنمائی فرمائی۔ حدیثشریف میں آتا ہے کہ اللہ نے دنیا میں کوئی ایسا مرض نہیں اتارا جس کا علاج نہ اس کے ساتھ پیدا فرمایا ہو سوائے مرض الموت کے ہر مرض کی شفا رکھ دی گئی ہے۔ ہماری روز مرہ زندگیوں میں اتار چڑھائو معمول کا حصہ ہیں۔ معاشی پریشانیاں بھی دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کو آزمانے کا سبب ہیں تاکہ بندہ اللہ کی ہر حالت میں شکر گزاری کا عادی ہو اور اچھے اور برے دونوں حالات کو رب کی طرف سے سمجھ کر شکر ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کے 99اسم مبارک ہیں ۔ہر اسم مبارک اپنے اندر الگ تاثیر کا حامل ہے۔اسلم مبارکہ کے وظائف جہاں روحانی معاملات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں وہیں دنیاوی مشکلات سے بھی چھٹکارا دلانے کا باعث ہیں۔ گھریلو اور کاروباری زندگی میں اتار چڑھائو آنے کی صورت میں نماز عشا کے بعد اول و آخر درو

ماں کا ادب اور مسجد

Image
پیرس کی ایک مسجد میں بچہ داخل ہو،امام مسجد سے کہا میری ماں کہتی ہے کہ مجھے اپنے سکول میں داخل کروامام صاحب نے پوچھا بیٹا آپ کی ماں کدھر ہیں؟بچے نے کہا میری ماں باہر کھڑی ہے امام صاحب نے باہر آ کر دیکھا کہ ان کی والدہ فرنچ تھی پوچھنے پر پتا چلا کہ وہ مسلمان بھینہیں تھی امام صاحب بہت حیران ہوئے اور پوچھا پھر آپ اپنے بچے کو مسلمانوں کی مسجد میں کیوں داخل کرنا چاہتی ہیں? تو وہ فرنچ عورت کہنے لگی کہ میرے پڑوس میں ایک مسلم گھرانہ ھے ان کے بچے جب مسجد سے پڑھ کر آتے ہیں تو اپنی ماں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اسکے ہاتھ چھومتے ہیں اور ان کے سامنے ایسے ادب سے چلتے ہیں جیسے کسی ملکہ کے سامنے فوجی ادب سے چلتے ہیںجب وہ کھڑی ہوتی ھے تو اسکے بچے ادب سے اسکے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور جب وہ بیٹھ جاتی ھے تو اسکے بچے اسکےبیٹھ جاتے ہیں میری بھی خواہش ھے کہ میرا بیٹا بھی میری اسی طرح ادب کرے اور میں اسکے لئے ملکہ جیسی بنوں اس لئے میں چاہتی ھوں کہ آپ میرے بیٹے کو اپنی مسجد میں داخل کریں۔ The post ماں کا ادب اور مسجد appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2SrSNc0 vi

گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟

Image
سورج کی جانب سورج مکھی کی طرح رخ کیے ہوئے، ایک چھوٹا 20 واٹ کا پینل، جس کا حجم ایک چائے کی ٹرے جتنا تھا، یوسف محمد کے دو کمروں کے گھر کے احاطے میں چارپائی کے برابر رکھا ہوا تھا۔ 2016 میں بھی گرڈ اسٹیشن سے بجلی ضلع ٹھٹھہ کے اس ماہی گیر گاؤں تک نہیں پہنچی ہے، مگر یہاں کے باسیوں نے اس کا حل نکال لیا ہے اور وہ ہے سولر پاور۔یوسف محمد وضاحت کرتے ہیں کہاس کی لاگت انہیں تین ہزار روپے سے بھی کم پڑی تھی ‘اس پینل کے ذریعے میں دنیا کے ساتھ جڑا رہتا ہوں’۔ڈی سی کنورٹر یا کار فون چارجر سے منسلک یہ پینل روزانہ دن میں ایک بار موبائل فون کی بیٹریاں چارج کرتا ہے، انھوں نے بتایا، ‘میں سولر پینل کو اپنے فشنگ ٹرالر میں بھی لے جاتا ہوں، یہ بالکل مفت ملنے والی بجلی ہے’۔قومی اخبار سنڈے میگزین کی رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی کی مقبولیت ملک بھر میں بتدریج بڑھ رہی ہے اور ہر شعبہ زندگی اس کو اپنا رہا ہے۔گرڈ کی بجلی جس کا بیشتر حصہ خام تیل اور پانی کے ٹربیونز سے بنتا ہے، مہنگی ہوتی جارہی ہے یہاں تک کہ عام استعمال بھی کافی مہنگا پڑتا ہے۔ اس سے ہٹ کر ناقابل انحصار سپلائی اور مسلسل شارٹیج نے ملک میں بجلی کے بحران

خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کے لیے مخصوص ہے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

Image
اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں مساجد ہونگی جن میں فرزندان اسلام روزانہ خالق کائنات کی عبادت کرتے ہیں ۔ ایک سے ایک خوبصورت اور حسین ترین مساجد جنہیں دیکھ کر دل خود بخوود سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے اور رب ذوا لجلال کی مدح سرائی کرنے کو دل چاہتا ہے جس نے انسان کو اس قدر اعلیٰ صناعی اور صلاحیتیوں سے نوازا کہ خود انسان بھی حیرت زدہ رہ گیا۔ قارئین کی دلچسپی کی ایک نذر ایک خبر کہ فرزندان اسلام کے مقدس ترین مقام بیت ا للہ کے عین سامنے مکہ کلاک ٹاورکی عظیم الشان عمارت واقع ہے جو 2013 میں اپنے افتتاح کے موقع پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔اس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا سنہرا ہلال بنایا گیا ہے جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیا کا بلند ترین عبادت خانہ ہے ۔ نماز کے لئے بنائے گئے اس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جو عمارت ک

اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

Image
تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، یہ بات معروف تجزیہ کار حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کی حمایت کرے تو تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت تین منٹ میں گر جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال مرکز میں بھی درپیش ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عمران خان کے پاس صرف خیبرپختونخوا میں حکومت رہ جائے گی اور تحریک انصاف کو وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں گے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانا تحریک انصاف کے لیے اتنا آسان نہیں ہو گا، اس لیے حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے جو وہ نہیں دے رہی۔ The post اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومت صرف تین منٹ میں گر جائے گی، معروف تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2EVU1Jq via Urdu Khabrain

بھنگ والے ڈرم کے نیچے آگ کس نے جلائی؟؟

Image
باباجی آج بہت غصے میں تھے اور تمام مریدوں کو دھوپ میں کھڑا کر رکھا تھا اور ہاتھ میں جنات نکالنے والا ڈنڈا پکڑے باری باری سب سے پوچھ رہے تھے کہ بھنگ والے ڈرم کے نیچے آگ کس نے جلائی؟؟ لیکن کوئی بھی مرید ماننے کو تیار ہی نہی تھا اور نا کوئی کچھ بتا رہا تھا ..آخر باباجی آستانے کے وسط میں لگے بوہڑ کے درخت کی چھاؤں میں جا بیٹھے اور مریدوں کو بھی پاس آ کر بیٹھنے کو کہا.. تمام مرید جو کافی دیر سے دھوپ میں کھڑے کھڑے تنگ آ گئے تھے جلدی سے آکر باباجی کے اردگرد بیٹھ گئے.. باباجی نے پاس رکھے مٹکے سے پانی نکال کر پیا اور کچھ دیر سوچنے کے بعد تمام مریدوں سے بولے کہ تمہیں ایک واقعہ سناتا ہوں..ایک بہت بڑے بزرگ تھے اُنہوں نے اپنے حجرے کے سامنے ایک بیری کا درخت لگا رکھا تھا.. گرمیوں میں لوگ اسکی چھاؤں میں آکر بیٹھتے اور اسکے بیر چُن کر کھاتے.. باباجی یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہوتے اور اُنہیں اُس درخت سے بے پناہ اُنس ہو گیا تھا.. وہ بالکل اپنے بچوں کی طرح اُس درخت کو پیار کرتے اس پہ پانی چھڑکاتے اُسکی تراش خراش کرتے اور اُسکی کیڑوں مکوڑوں سے حفاظت کرتے.. ایک دن وہ بزرگ صبح اُٹھے تو دیکھا کہ کسی نے اُس د

بلڈ گروپ کے مطابق اپنی غذا کا انتخاب کریں

Image
اعصابی امراض کے معروف ڈاکٹر Peter D’ Adamo کہتے ہیں کہ “ انسان کو اپنی خوراک کا انتخاب اپنے بلڈ گروپ کے مطابق کرنا چاہیے“- صحت مند رہنے اور مثالی وزن کے حصول کے لیے انفرادی غذا کا استعمال بہت مفید ہے- ڈاکٹر پیٹر کے مطابق “ بلڈ گروپ کی اہمیت اور انفرادیت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے چند ایسے غذائیں ہیں جو کسی مخصوص بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لیے تو فائدہ مند ہیں جبکہ دیگر مخصوص بلڈ گروپ والوں کے لیے نقصان دہ- یہاں تک کہ ورزش کا بھی آپ کے بلڈ گروپ سے گہرا تعلق ہوتا ہے یا پھر آپ کا بلڈ گروپ آپ کے لیے بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے“- ڈاکٹر پیٹر نے اپنی کتاب میں ان مضر اثرات کی وضاحت بھی کی ہے لیکن ان کا بنیادی مقصد بلڈ گروپ کے مطابق ذاکاتعمال ور اس کی مقدار کا تجزیہ کرنا تھا- 4 اقسام کے بلڈ گروپ ہوتے ہی1- بلڈ گروپ اے (Blood Group A)20 ہزار سال قبل جب انسان زراعت کے شعبے میں ترقی کر رہا تھا تو اس وقت بلڈ گروپ اے میں ہمیشہ کے لیے تبدیلی واقع ہوچکی تھی- اور اب وہ تمام افراد جو بلڈ گروپ اے کے حامل ہیں ان کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ سبزیوں کا استمال زیادہ

خلائی مخلوق تھی، پریاں یا فرشتے؟

Image
ویب ڈیسک: نیویارک ٹائمز کے مطابق، ‘ایک دھماکا سنائی دیا، پھر ایک دھیمی سی آواز آئی۔ بتیاں جھلملانے لگیں، دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے اور آسمان کا رنگ فیروزی ہو گیا۔’ یہ سب دیکھ کر لوگ حیرانی کے ساتھ ساتھ شش و پنج میں پڑ گئے۔ بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچ گئی۔ کسی نے ٹوئٹ میں خیال ظاہر کیا کہ ’خلائی مخلوق زمین پر اتر آئی ہے‘ کسی نے آسیبی قوت کی پیش گوئی کر دی۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کیا خلائی مخلوق نے ہم پر حملہ کر دیا ہے؟ کسی نے کہا فلاں پیغمبر کا ظہور ہو گیا، کسی کو زمین پر پریاں اترتی اور روشنی بکھیرتی نظر آئیں۔ کچھ کو فرشتوں کی چاپ سنائی دی تو کچھ کو پر اسرار روشنی۔ غرض کہ ’جتنے منہ اتنی باتیں‘۔ بعض ٹیکنالوجی ماہرین نے اس صورتِ حال کا فائدہ اٹھا کر جلد ہی اپنی ہنر کا ثبوت بھی دیا۔ ایسی افواہوں کے خاتمے کے لئے نیو یارک پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔ اس نے ٹوئٹر کے ذریعے لوگوں کو یہ حقیقت بتائی یہ نہ تو خلائی مخلوق ہے نہ ہی فرشتے یا پریاں زمین پر اتری ہیں بلکہ یہ سب بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا ہے، جس سے آگ لگ گئی اور جلنے کے سبب تیز نیلے رنگ کی روشنی چ

برطانیہ کے ساتھ ملزموں کی واپسی کا معاہدہ مارچ میں ہو گا، شہریار آفریدی

Image
واشنگٹن —  پاکستان منی لانڈرنگ روکنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے وائس آف امریکہ کے قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات میں اداروں کو مضبوط بنانے کے علاوہ ان لوگوں کو باہر جانے سے روکنے کے اقدامات بھی شامل ہیں جو برسوں سے بقول ان کے منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ شہر یار آفریدی نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ تو پہلے ہی ہو چکا ہے اور اب مارچ میں ایک دوسرے کے ملکوں میں مطلوب ملزمان کی سپردگی کا معاہدہ یاExtradition treaty ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکی، قطر اور کئی دوسرے ملکوں سے ایسے ہی معاہدوں کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔ اس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آپ کے ماتحت ادارے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں اس نے اس کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے پاس اتنے شواہد نہیں ہیں کہ اس کیس پر فوجی کاروائی ہو سکے۔ اور بعض حلقوں میں یہ

بنگلادیش میں انتخابات حزب اختلاف نے نتائج مسترد کر دیئے

Image
اسلام آباد —  بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی اتحادی جماعتوں کو فاتح قرار دیے دیا ہے تاہم حزب اختلاف نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کی قیادت میں قائم اتحاد نے اب تک کے نتائج کے مطابق 300 میں سے 280 سے زائد نشتییں جیت لی ہیں جبکہ حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی ‘ بی این پی ‘ جس نے 2014 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا صرف 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ حزب مخالف کے رہنما کمال حسین کا کہنا ہے کہ ‘بی این پی’ کی قیادت میں قائم انتخابی اتحاد نیشنل یونٹی فرنٹ نے اتوار کے انتخابات کو ” ناقص ” قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جتنی جلد ممکن ہو سکے غیر جانبدار حکومت کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ادرے رائٹرز کے مطابق پولنگ کے دن تشدد کے مختلف واقعات میں کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوئے جبکہ حزب اختلاف نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے انتخابات کے دوران یکساں موقع فراہم نہیں کیے ۔ کمال حسین نے رائٹرز کو بتایا ” ماضی میں بھی خراب انتخابات ہوتے رہے ہیں لیکن میں یہ کہوں گا

مکی آرتھر کو غصے پر قابو پانا سیکھنے کی ضرورت ہے؟

Image
کراچی —  سینچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے بعد کوچ مکی آرتھر کا غصے سے بے قابو ہو کر میچ کے دوران ہی ڈریسنگ روم میں کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جھڑپ کا واقعہ کرکٹ حلقوں میں تاحال موضوع بحث ہے۔ سوشل میڈیا ہو یا کوئی اور تقریب بیشتر لوگ اس سوال پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں کہ آخر مکی آرتھر کو اتنا زیادہ غصہ کیوں آیا؟ بیٹسمینوں کی مسلسل ناکامی اور جیتا ہوا میچ ہاتھ سے نکل جانے پر وہ اس کیفیت سے دوچار ہوئے؟ یا واقعی وہ غصے کے تیز ہیں؟ کیونکہ ماضی میں بھی وہ ایسے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔سینچورین ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چائے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور100رنز تھا اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا لیکن اگلے 90رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔اس پر جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کوچ مکی آرتھر سخت غصے میں آگئے۔ چائے کے وقفے کے بعد کوچ کے رویے سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا یا کچھ اور بات تھی کہ پاکستان ٹیم کو اگلے روز یعنی میچ کے تیسرے ہی دن شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

عجوہ کھجور کھجوروں کی سردار کیسے بنی

Image
ایک حبشی جس کی ناک موٹی، آنکھیں چھوٹی ، رنگت سیاہ، چلتا تو لنگڑاہٹ نمایاں نظر آتی تھی بولتا تو زبان میں لکنت ، غلام ابن غلام باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چننے میں مصروف تھا، یہ کھجوریں نرم نہ تھیں اور ذائقہ میں بھی باقی کھجوروں سے مختلف جبکہ رنگ گہرا اور دانہ بہت چھوٹا سا۔جھولی میں آئی کھجوریں اس باغ کا آخری پھل تھا-وہ شہر میں انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر کوئی ان کھجوروں کا طلبگار نہ تھا۔اسی اثنا میں ایک آواز آئیاے بلالؓ یہ کھجور تو تجھ جیسی کالی اور خشک ہے۔دل کے آبگینے پر اک ٹھیس لگی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے، سیدنا بلال ؓ کھجوریں جھولی میں ہی سمیٹ کر بیٹھ گئے۔ایسے میں وہاں سے اس کا گذر ہو جو ٹوٹے دلوں کا سہارا ہے جس نے مسکینوں کو عزت بخشی وہ جس کا نام غمزدہ دلوں کی تسکین ہے-ہاں وہی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم- آپ نے بلال رضی اللہ عنہ سے رونے کا سبب پوچھا تو سیدنا بلال ؓنے جھولی کھول کر سب ماجرہ کہہ سنایا۔رحمت اللعالمین ﷺ نے بازار کی جانب رخ انور موڑا اور آواز لگائیلوگو یہ کھجور عجوہ ہےیہ دل کے مرض کے لیئے شفاء ہے،یہ فالج کے لیئے شفاء ہے،یہ ستر امراض

بزرگ کا عقیدہ

Image
ہندوستان میں ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں‘ جن کو لوگ منشی صاحب کہتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک گاءوں سے گزر رہے تھے کہ گاوءں کے لوگ جمع ہیں اور سامنے کسی آدمی کا جنازہ رکھا ہے۔ منشی صاحب وہیں کھڑے ہوگئے‘ لوگوں نے کہا: ’’منشی صاحب آپ جنازہ پڑھائیں‘‘ منشی صاحب نے کہا میں نہیں پڑھاتا۔ گھر سے پیغام آیا کہ منشی صاحب ہی پڑھائیں گے لوگوں نے اس آدمی کی بیوی سے پوچھا کہ منشی صاحب کا نام تم نے کیوں لیا تو اس نے کہا: یہ آدمی جو فوت ہوا ہے اس نے فوت ہونے سے پہلے کہا تھا کہ میراجنازہ منشی صاحب پڑھائیں۔ لوگوں نے کہا: آج اتفاق سے آئے ہوئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہماری بات پوری ہوگئی۔منشی صاحب نے جنازہ پڑھایا۔ اپنے ہاتھوں سے اس میت کو قبر میں اتارا‘ دفن کیا اور چلے گئے۔ جب دفتر میں پہنچے جیب میں دیکھا تو ملازمت کا کارڈ غائب تھا۔ خیال آیا کہ جب میں نے اس بزرگ کو قبر میں اتارا تو وہ کارڈ بھی قبر میں گرگیا۔ ملازمت کا مسئلہ تھا‘ اسی وقت واپس آئے‘ گاؤں کے لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ انہیں ابھی ابھی دفن کیا ہے‘ میری ملازمت کا مسئلہ ہے تھوڑا سا مٹی کو ہٹاؤ تاکہ میں اپنا کارڈ اٹھالوں۔ سب لوگ جمع ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ

دوسروں کو اپنی طرف قائل کرنے کے 12حیران کن راز

Image
ذیل میں ایسی 12 خصوصیات کو بیان کیا گیا ہے جو دوسروں پر اثر انداز ہونے والے یا بآسانی قائل کرنے والے افراد کی زندگی کا جزو ہوتی ہیں۔1۔اپنی آڈئینس کو پہچانیںمؤثر افراد اپنی آڈئینس (مخاطب) کو داخلی اور خارجی دونوں طرح سے جانتے ہیں اور اس کی مناسبت سے وہ انہیں کی زبان میں باتیں کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص شرمیلا ہے تو اس سے نرم لہجے میں بات کرنی ہے اور اگر کسی کا لہجہ جارحانہ ہے تو اسے دوسرے انداز سے نپٹنا ہے۔ زندگی میں مختلف طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔مؤثر افراد اس فرق کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہیں –> معلوم ہوتا ہے کہ ہر کسی سے ایک ہی طرح کا برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ ایسا کرنے کے لیے بہت زیادہ سماجی اور شخصی جانکاری درکار ہوتی ہے جو مؤثر افراد میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔2۔ تعلق قائم کرناجب کسی کو احساس ہو جائے کہ آپ کیسے انسان ہیں تو قبولیت کا درجہ بڑھ جاتا ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق میں سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے کہا گیا کہ وہ اپنی جماعت میں کسی معاملے پر اتفاق رائے پر پہنچیں۔ ہدایات کے بغیر 55 فیصد کا اتفاق رائے ہو گیا، لیکن جب اتفاق رائے پر پہنچنے سے قبل طل

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سخاوت اور بچت کا ایک واقعہ

Image
ایک حاجت مند حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دروازے پر غروبِ آفتاب کے بعد آیا‘ ابھی اس نے دستک نہ دی تھی کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی آواز اس کے کانوں میں پڑی۔ وہ اپنی اہلیہ سے شکایت کررہے تھے کہ ’’چراغ کی بتی موٹی ہے جو تیل زیادہ استعمال کرنے کا سبب بن رہی ہے۔‘‘ حاجت مند نے جو سنا تو وہ سوچتا ہی رہ گیا کہ وہ ایسے شخص سے حاجت براری کی کیا توقع کرے‘ جو تیل کے معمول سے زیادہ خرچ پر اپنی بیوی کو سرزنش کررہا ہے۔ اس نے ارادہ کیا کہ حاجت بیان کر دیکھوں‘ شاید میری کچھ امداد کرہی دیں۔دستک سن کر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ باہر آئے‘ حاجت مند نے اپنی حاجت بیان کی اور لہجے میں زیادہ زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ضرورت کچھ زیادہ ہی ہے‘‘حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کا ہاتھ تھاما‘ بستی سے باہر لے گئے۔جہاں آپ کا سامانِ تجارت بڑی تعداد میں رکھا ہوا تھا فرمایا: ’’یہ سب تیری نذر ہے‘ کیا اس سے تمہاری ضرورت پوری ہوجائے گی؟‘‘ وہ شخص حیران‘ ہکا بکا دیکھتا رہ گیا چنانچہ اس نے عرض کیا: ’’حضرت یہ سب کچھ میری ضرورت سے زیادہ ہے۔‘‘ امیر المومنین نے فرمایا: ’’مجھے خوشی ہے کہ یہتمہاری ضرورت سے کم نہیں۔‘

بابا بلڈوزر شاہ

Image
ہمارے ایک دور پار کے چچا بہت عرصہ غیر ملکی کنسٹریکشن کمپنی میں رہے …. طبیعت میں بذلہ سنجی کوٹ کوٹ کر بھری تھی- اپنی یاداشتوں کے سمندر سے روز ایک نیا موتی نکال لاتے اور محفل کو باغ وبہار کر دیتے تھے-ایک بار فرمانے لگے کہ 1979ء میں ہم مظفرگڑھ کے قریب کسی پراجیکٹ پر کام کر ریے تھے- ہمارا انچارج ایک انگریز تھا جو قدرے سخت مزاج واقع ہوا تھا- ایک سرد اور دھند آلود صبح جب میں سائٹ پر پہنچا تو بلڈوزر آپریٹر اللہ بخش سخت پریشان کھڑا تھا …. مجھے دیکھتے ہی وہ میری طرف لپکا اور ہانپتے کانپتے اطلاع دی کہ ” بابا سائیں” ناراض ہو گئے ہیں اور میرا بلڈوزر بند کر دیا ہے- خدا کےلئے میری سفارش کر دو-میں نے حیرت سے پوچھا کونسے بابا سائیں ؟ وہ بولا قبر والا بابا سائیں ، بہت بڑی سرکار ہیں- پھر وہ مجھے ساتھ لئے جنگلی جھاڑیوں کے بیچ بنی ایک چھوٹی سی ٹیکری پر لے گیا جو قدرے قبر سے مشابہ تھی- اللہ بخش کے مطابق آج صبح کوشش کے باوجود اس کا بلڈوزر اسٹارٹ نہ ہو سکا تو اچانک اسے یہ قبر نظر آئ …. خیر مشورہ ہوا کہ مسٹر اسٹیفن سے بات کر کے سڑک کی سمت تبدیل کرائ جائے ….. یہ نہ ہو کہ بابا ہم سب کو ساڑ کر سواہ کر دے …

مردوں کو جسم کا کونسا حصہ ہر صورت دھوپ سے بچا کر رکھنا چاہیے ؟یہ بات تمام مردوں کو لازمی معلوم ہونی چاہئے

Image
گرمی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور ایسے میں دھوپ میں براہ راست نکلنا صحت کے لیے اچھا نہیں، لیکن جسم کے ایک خاص حصے کو تو ہر صورت براہ راست دھوپ سے بچانا ہو گا، کیونکہ اس کے جھلسنے کا نتیجہ جلد کے خطرناک ترین کینسر میلانوما کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان پروفیسر شاؤوی وو کا کہنا ہے کہ یوں تو جسم کے ہر حصے کو شدید دھوپ سے بچانا چاہیے لیکن آپ کی پشت اس لحاظ سے انتہائی حساس حصہ ہے،کیونکہ اگر یہ دھوپ میں جھلس جائے تو میلا نوما کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹر شاآکا کہنا ہے کہ ہمارا چہرہ ہاتھ اور پاوں تو اکثر دھوپ کا سامنا کرتے رہتے ہیں لیکن پشت پر براہ راست دھوپ کم ہی پڑتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم کا یہ حصہ براہ راست دھوپ کیلئے انتہائی حساس ہوجاتا ہے اور جب اس پر شدید دھوپ پڑتی ہے تو جلد کے خلیات میں خطرناک بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس کی ابتدائی علامات جلد کے سرخ ہونے اور جھلسنے کی صورت میں نظر آسکتا ہے، لیکن کچھ عرصے میں یہی کیفیت جلد کے کینسر میلا نوما میں بدل سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاؤ کا کہنا ہے کہ اگر

سیالکوٹ میں وائلڈ لائف نے نایاب نسل کا ہرن پکڑ لیا اس ہرن کی قیمت کتنی ہے؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

Image
سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں نایاب نسل کا جنگلی سامبر ہرن گھس آیا ، دیہاتیوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہرن سرحد پار بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں بڈیانہ آپہنچا ، اس نسل کے نایاب سامبر ہرن بھارت میں پائے جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ہرن کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی ،جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ہرن کو اپنی تحویل میں لے کر لاہور کے جلو پارک منتقل کر دیا۔اس نایاب ہرن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ The post سیالکوٹ میں وائلڈ لائف نے نایاب نسل کا ہرن پکڑ لیا اس ہرن کی قیمت کتنی ہے؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2EXh5GU via Urdu Khabrain

خا نہ کعبہ دن رات کیو ں کھلا رہتا ہے ؟

Image
مکہ معظمہ میں حرم کعبہ کے اندر پا کستان کے بڑے بڑے علما ء ایک جگہ تشریف فر ما تے تھے کہ اچا نک ایک عر بی سا منے آئے۔ اے علما ئے پا کستان کیاآپ جا نتے ہیں کہ خا نہ کعبہ رات دن کیو ں کھلا رہتا ہے جب کہ مسجد نبو یﷺرات کے وقت بند رہتی ہے ایسا کیو ں ہے اور مجھے جواب صر ف اور صر ف قرآن مجید کے حوالے سے دینا ہے۔پاکستان کے ان علما ء میں حضر ت مو لا نا مفتی محمود مر حو م و مغفو ر بھی تشر یف فر ما تھے حضر ت مفتی محمود رحمہ اللہ نے فو ر اً ’’ آیت الکر سی ‘‘ پڑھنا شروع کر دی اور فر مایا کہ اللہ کے سوا ئی کو ئی معبو د نہیں و ہ زندہ ہے ہ زندہ ہے کا ئنا ت کو تھا منے والا ہے ، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند آتی ہے اس لیے اللہ کا گھر دن رات کھلا رہتا ہے اور مسجد نبو یﷺ میں آنحضرت ﷺکا رو ضہ اطہر ہے۔جس میں افضل البشر آرام فر ما ہیں ، تو چو نکہ نیند انسا ن کے ساتھ لا زم و ملزوم ہے انسا ن کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے رات کے وقت مسجد نبو یﷺ بند رہتی ہے جب کہ اللہ رب العا لمین آرام سے پا ک اور مستثنیٰ ہیں اس لیے خا نہ کعبہ جو اللہ پا ک کی تجلیا ت کا مر کز ہے و ہ دن رات کھلا رہتا ہے۔نوٹ :۔یہ ایک تار

صدر ٹرمپ کی امریکہ میکسیکو سرحد بند کرنے کی دھمکی

Image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریس نے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ میں فنڈز نہ رکھے تو وہ میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی پوری سرحد ہی مکمل طور پر بند کردیں گے۔ جمعے کو اپنی کئی ٹوئٹس میں صدر ٹرمپ نے لاطینی امریکہ کے ملکوں – ہنڈوراس، گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور – پر غیر قانونی تارکینِ وطن کی امریکہ آمد روکنے کے لیے کچھ نہ کرنے کا الزام بھی لگایا اور دھمکی دی کہ وہ ان تینوں ملکوں کو دی جانے والی تمام امریکی مدد بند کردیں گے۔ اپنے ٹوئٹس میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار ڈیموکریٹس کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز نہ دیے اور امریکہ کے "مضحکہ خیز امیگریشن قوانین” کو تبدیل نہ کیا تو وہ امریکہ کی جنوبی سرحد مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ صدر نے کہا ہے کہ یا تو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر ہوگی یا یہ سرحد مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔ امریکہ کے محکمۂ تجارت کے حکام کے مطابق میکسیکو اور امریکہ کے درمیان روزانہ ایک ارب 68 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور سرحد کی بندش کا مطلب اس تج

عمران خان 3 جنوری سے ترکی کا دورہ کریں گے

Image
واشنگٹن —  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردووان کی دعوت پر 3 جنوری کو ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کے دفتر خارجہ نے کیا ہے۔ اس دورے میں وزیر عظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکی جائے گا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد شامل ہوں گے۔ یہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان ترک صدر رجب طیب اردووان سے دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں راہنما علاقائی اور عالمی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور ترکی کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی دفترجہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان شاندار روایتی اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ عمران خان اپنے دورہ ترکی سے قبل سعودی عرب، متحدہ

طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مزاکرات سے انکار

Image
واشنگٹن —  طالبان نے افغان حکومت کی طرف سے آئیندہ ماہ سعودی عرب میں مزاکرات کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ تاہم طالبان نے وہاں امریکی حکومت کے نمائیندوں سے بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ طالبان، امریکی اہلکاروں اور پاکستان سمیت علاقائی ممالک کے نمائیندوں کا ایک اجلاس اس ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا جس میں افغانستان میں 17 سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ تاہم طالبان نے امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت یافتہ افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ طالبان لیڈروں کی کونسل کے ایک رکن نے نیوز ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں امریکی اہلکاروں سے ملیں گے اور اس ملاقات میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والے مزاکرات کے نامکمل پہلوؤں پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ تاہم طالبان رکن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر واضح کر دیا ہے کہ وہ افغان حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کریں گے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے لیڈروں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ طالبان کا اسر

گوری چٹی لال سرخ ہونٹوں والی خاتون

Image
میں ٹورنٹو (کینیڈا) میں اپنی کار میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک ایک گوری چٹی لال سرخ ہونٹوں والی خاتون نے مجھے روکا اور کہا السلام علیکم! میں حیران رہ گیا۔ آخر وہ مجھے ایک کافی سینٹر پر لے گئی اور کہنے لگی پلیز! آپ مجھے ضرور وقت دیں، میں تھوڑا پریشان ہوا، اس نے مجھے بتایا کہ اسے اردو آتی ہے، بلکہ مسلمان بھی ہے۔ میں بولا کیوں نہیں ہے۔ پھر گفتگو کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ مجھے بولنے کا موقع کم اور سننے کیلئے تمام قوت اور توانائی کو یکجا کرنا پڑی۔وہ کہنے لگی: ”دیکھو میں مسلمان ہوں، لیکن تم اسلام کے ٹھیکیدار پاکستانی مسلمانوں سے کہیں بہتر ہوں، میرے دل میں حسد نہیں، بغض نہیں، کسی کا دل نہیں دکھاتی، کسی سے زیادتی نہیں کرتی، کسی کا حق نہیں مارتی، تمام اسلامی شعائر کا بھرپور ایمان کی حد تک پاس کرتی ہوں، اپنے اور خدا کے معاملات میں کسی کی دخل اندازی نہیں چاہتی۔ اپنے شوہر، گھر اور بچوں کی وفادار ہوں“۔وہ بلا تکان بولے جا رہی تھی اور میں کسی مجرم کی مانند سرجھکائے اسے سنے جا رہا تھا۔ دل سے نکلی ہوئی آواز ہر کسی پر اثر کرتی ہے، شاید اس سحر میں، میں بھی گرفتار ہو چکا تھا۔وہ کہنے لگی: مجھے اسلام قب