Posts

Showing posts from January, 2019

شمال مشرقی امریکہ میں قطب شمالی کی سخت سردی کا ڈیرا، کم از کم 12 افراد ہلاک

Image
واشنگٹن —  ’پولر ورٹیکس‘ نامی موسمی نظام کے نتیجے میں کاٹتی ہوئی سرد ہوائیں جنوب کی جانب آن دمکی ہیں۔ اس قسم کی سردی عام طور پر قطب شمال پر بسیرا کیا کرتی ہے قطب شمالی سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے امریکہ کے وسط مغربی علاقے کی آب و ہوا کا نظام یکایک پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ برف باری کے بعد چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں جمعرات کے روز کم از کم ایک درجن ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ تاہم، ماہرین موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، اختتام ہفتہ کے دنوں کے دوران، شدید سرد موسم کا زور ٹوٹ جائے گا، جس کے بعد موسم میں قدرے بہتری آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ اختتام ہفتہ کی پیش گوئی متاثرین کو تسلی نہیں دے سکی جنھیں اس وقت برفانی حالات، بے حال کر دینے والی طوفانی لہر اور درجہ حرارت میں بے انتہا کمی آجانے کے باعث کئی ایک مشکلات درپیش ہیں۔ موسمیات کے قومی ادارے کے مطابق، وسط مغربی علاقے میں درجہٴ حرارت نقطہ انجماد سے 37 ڈگری سیلشئس نیچے گر گیا ہے۔ واشنگٹن میں، جہاں کا درجہ حرارت فیرانہائٹ 10 (یعنی منفی 12 سینٹی گریڈ) تھا؛ دن کے دوران یہ زیادہ سے زیادہ 24 فیرانہائٹ (یعنی منفی 4 سینٹی گریڈ) تک جاسکا۔ تاہم،

نئی حج پالیسی میں ’سبسڈی‘ واپس لینے کا اعلان

Image
اسلام آباد —  کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت، ائیرلائنز کی طرف سے کرایوں میں اضافہ اور سعودی حکام کی طرف سے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کے باعث اس سال حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوگا پاکستان میں نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق، اس سال سرکاری حج کے اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ 56ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق، اس سال حج پر کوئی ’سبسڈی‘ نہیں دی جائے گی۔ گذشتہ سال مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تقریباً 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دی تھی جس کی وجہ سے حکومت کو چار ارب روپے کی رقم ادا کرنا پڑی تھی۔ کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت، ائیرلائنز کی طرف سے کرایوں میں اضافہ اور سعودی حکام کی طرف سے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کے باعث اس سال حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہوگا۔ حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملک کے شمالی اور جنوبی زون کے حج اخراجات میں تقریباً 11 ہزار روپے کا فرق ہوگا۔ شمالی زون میں رہنے والوں کے لیے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے، جبک

فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ، دو افراد ہلاک

Image
فلپائن کے شہر زمبونگا میں ایک مسجد پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بدھ کی صبح مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوراً گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زمبونگا کی علماء کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد پر بم حملہ غیر اخلاقی فعل ہے۔ کونسل اور حکومت نے شہریوں سے محتاط اور پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ زمبونگا فلپائن کے اس جنوبی صوبے میں واقع ہے جہاں تین روز قبل ہی ایک گرجا گھر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والا گرجا گھر جولو نامی جزیرے پر واقع تھا جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ تاہم ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل لیونل نیکولس نے کہا ہے کہ مسجد پر دستی بم حملے کا تعلق اتوار کو چرچ میں ہونے والے دو بم دھماکوں سے نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرجا گھر بم دھماکوں کے بعد سے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرجا گھر میں ہونے و

بھارت اور پاکستان میں ایک دوسرے کے ہائی کمشنروں کی وزارت خارجہ میں طلبی

Image
نئی دہلی —  بھارت نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو مجوزہ کشمیر کانفرنس سے متعلق تفصیلات سے باخبر کرنے کے لیے فون کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے اور بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو طلب کر کے اسے بھارت کے اندرونی امور میں پاکستان کی براہ راست مداخلت قرار دیا ہے۔ پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے سہیل محمود سے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام بھارت کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور اس کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کی کوشش ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، 30 جنوری کی شام دیر گئے پاکستانی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ اس کے بعد ایک بیان جاری کر کے کہا گیا کہ پاکستان کی اس کوشش سے صورت حال اور پیچیدہ ہو جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز عمر فاروق کو فون کر کے فروری کے پہلے ہفتے میں برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی کشمیر کانفرنس کی تفصیلات بتائی تھیں۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ

ٹی20 ورلڈ کپ 2020ء کے شیڈول کا اعلان

بہادری

Image
بھیڑ کا بچہ پچاس فٹ اونچی چٹان پر بیٹھا تھا اوراس نے نیچے سے شیر کو گزرتے دیکھا‘ بھیڑ کے بچے نے شیر کو چھوٹا سا پتھر مارا اور ہنس کر بولا ”چچا جان السلام علیکم“ شیر نے غصے سے بھیڑ کے بچے کی طرف دیکھا‘ پھر چٹان کی طرف دیکھا اور اس کے بعد بولا ”بھتیجے یہ تم نہیں بول رہے‘ یہ پچاس ۔ فٹ اونچی دیوار بول رہی ہے“ ۔دنیا میں آج تک کوئی ایسی دوا‘ کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا‘ جو کمزوردل لوگوں کوجرات مند بنا سکے‘ جو کم حوصلہ لوگوں‘ جو بزدل اشخاص کو بہادر‘ حوصلہ مند اور جرات مند بنا سکے۔اندلس کے آخری فرمانروا ابو عبداللہ محمد جب غرناطہ کی چابیاں فرڈی نینڈو کے حوالے کر کے رو پڑا تو اس کی ماںنے کہا تھا ”بیٹاتم مردوں کی طرح جس سلطنت کی حفاظت نہیں کر سکے اب اس کیلئے عورتوں کی طرح آنسو نہ بناﺅ“ اسی سے ملتی جلتی بات مغل بادشاہ محمد شاہ رنگیلا کو اس کے وزیراعظم نظام الملک نے کی تھی۔ نظام الملک نے بادشاہ کو کہا تھا ”ظل الٰہی فوجیں بادشاہوں کو جرات مند نہیں بناتیں‘ بادشاہوں کی جرات فوجوں کو بہادر بنایا کرتی ہے۔ کاش آپ کی والدہ نے آپ کو دودھ میں جرات گھول کر پلائی ہوتی “۔۔جرات اللہ کا وہ عظیم تحفہ ہے

پرفیوم استعمال کریں، لیکن کہیں غلط جگہ پرفیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروا بیٹھیں

Image
لاہور:آجکل ہر انسا ن خوش لباس نظر آنے کیساتھ ساتھ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کی شخصیت پر کشش ہو ۔ ایسے میں بہت مختلف ہربے آزماتے نظر اآتے ہیں ان میں سے اچھے پر فیو م کا استعما ل بھی ایک ہربہ ہے ۔ پرفیوم استعمال کریں، لیکن شدید گرمی کے موسم میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں غلط جگہ پرفیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروا بیٹھیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پرفیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔اگر آپ گردن پر پرفیوم چھڑک کر دھوپ میں نکل جاتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘ نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے، جن میں کھجلی، درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔ یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎ The post پرفیوم استعمال کریں، لیکن کہیں غلط جگہ پرفیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروا بیٹھیں appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2S

میرے گودام میں کام کروگی؟

Image
بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو۔گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک نوجوان عورت ہاتھ پھیلا کر بھیک مانگ رہی تھی۔اس کا باپ کون ہے؟ پال نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟سیٹھ جھنجلا کر بولا. عورت خاموش رہی۔سیٹھ نے اسے سر سے پاؤں تک دیکھا۔ اس کے میلے کپڑے اور پھٹے ہوئے تھے۔لیکن تھی وہ خوبصورت اور سڈول، نین نقش اچھے تھے۔ سیٹھ نے کہا: میرے گودام میں کام کرے گی؟ کھانے کو بھی ملے گا اور پیسہ بھی۔بھکارن سیٹھ کو ٹک ٹک دیکھتی رہی۔سیٹھ نے کہا:فکر نہ کر، بہت پیسے ملیں گے۔عورت نے پوچھا:سیٹھ تیرا نام کیا ہے؟سیٹھ: نام، تجھے نام سے کیا غرض؟عورت:جب دوسرے بچے کے لئے بھیک مانگوں گی تو لوگ اس کے باپ کا نام پوچھیں گے ! The post میرے گودام میں کام کروگی؟ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2Wyl5nJ via Urdu Khabrain

’’کالے جادو میں استعمال ہونے والے معروف پرندے ’’اُلو‘‘ پر جدید ریسرچ سامنے آگئی ‘‘

Image
بغیر بالوں والے الو نے سوشل میڈیا پر ساری دنیا کو حیران و پریشان کردیا ہے اگرچہ یہ ایک الو ہے لیکن پھر بھی کہیں سے الو کی طرح نظر نہیں آتا۔کوئی نامعلوم ستم ظریف دنیا کو صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ سارے بال اُتر جانے کے بعد اُلو کیسا دکھائی دیتا ہے اور اسی مقصد کیلئے اس نے ایک الو کو سر سے پاؤں تک گنجا کردیا اور اس کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔چند دن بعد جب یہ تصویر مصنفہ ڈانا شوارٹز کی نظر سے گزری تو انہوں نے اس پر ٹویٹ کردیا ۔یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا میں پھیل گئی کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ صرف تجسس کی تسکین کیلئے ایک معصوم پرندے کے بال اتار دینا ظلم کے مترادف ہے۔ The post ’’کالے جادو میں استعمال ہونے والے معروف پرندے ’’اُلو‘‘ پر جدید ریسرچ سامنے آگئی ‘‘ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2RuAr8Y via Urdu Khabrain

رابرٹ ملر کی تحقیقات تکمیل کے قریب

Image
امریکہ کے عبوری اٹارنی جنرل میتھیو وٹیکرنے کہا ہے کہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات کی تحقیقات عن قریب مکمل ہوجائیں گی۔ پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران عبوری اٹارنی جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خیال میں تحقیقات اب تکمیل کے قریب ہیں اور اس کی رپورٹ جلد مل جائے گی۔ میتھیو وٹیکر کا کہنا تھا کہ انہیں تحقیقات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے اور وہ رابرٹ ملر کی جانب سے تحقیقات کے نتائج پر مشتمل حتمی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ ان تحقیقات کی ذمہ داری محکمۂ انصاف نے رابرٹ ملر کو سونپی تھی جو 2001ء سے 2013ء تک وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تحقیقات سے آگاہ امریکی حکومت کے کسی اعلیٰ ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔ وٹیکر کو صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹانے کے بعد عبوری اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔ امریکی ذرائع ابلاغ میں گزشتہ چند ہفتوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ رابرٹ ملر کا دفتر جلد ہی اپنی تحقیقات سے متعلق رپورٹ جاری کرنے والا ہے۔ لیکن راب

اور سیز پاکستانیوں کے لیے ’پاکستان بناؤ‘ سرٹیفیکیٹ جاری، 6.75 فی صد تک منافع

سلطان عبداللہ ملائیشیا کے نئے بادشاہ بن گئے

مظفر آباد کی کبریٰ گیلانی کی درد بھری کہانی

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے ہرا دیا

دپیکا پوڈکون سے میری شادی پر میڈیا کے جنون نے مجھے چونکا دیا، رنویر سنگھ

سکندراعظم کیوں سکندر اعظم تھا

Image
دنیا میں آج تک جتنے لیڈرز‘ جتنے فاتح اور جتنے سپہ سالار گزرے ہیں سکندراعظم کا شمار چوٹی کے چند جرنیلوں اور لیڈروں میں ہوتا ہے۔ سکندر اعظم یعنی ایلگزینڈر دی گریٹ تین سو چھپن قبل مسیح میں مقدونیہ میں پیدا ہوا‘ بیس سال کی عمر میں بادشاہ بنا‘ بائیس سال کی عمر میں دنیا فتح کرنے نکلا‘ بتیس سال کی عمر میں اس نے 30ہزار کلومیٹر اور 70 ملک فتح کر لئے اور33 سال کی عمر میں وہ انتقال کر گیا۔ اس کی اس ”ری مارک ایبل“ کامیابی نے تاریخ کو حیران کر دیا کیونکہ انسان اگر صرف پیدل چلے تو بھی یہ دس سال میں 30ہزار کلومیٹر سفر نہیں کر سکتا جبکہ سکندر نے دس سال میں تیس ہزار کلومیٹر رقبہ فتح کیا تھا۔ سکندر اعظم پہلا شخص تھا جو ہندوستان میں گھوڑا لے کر آیا تھا۔اس سے پہلے ہندوستان میں گھوڑا نہیں تھا‘اس نے ہندوستان میں پینٹ یا پائجامہ بھی متعارف کرایا تھا ‘اس نے ہندوستانیوں کو ستون بنانے کا آرٹ بھی سیکھایا تھا اور یہ پہلا شخص تھا جس نے ہندوستانیوں کو بتایا تھا دن چوبیس گھنٹے کا ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے سکندر اعظم نے اتنا بڑا کارنامہ سرانجام کیسے دیا تھا۔ وہ تاریخ کا عظیم ترین لیڈر کیسے ثابت ہوا۔اس کی بے شمار و

خبردار!کوکنگ آئل اور گھی خریدنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑ ھ لیں کن کن برانڈز کے آئل اور گھی کو غیر معیاری اور مضرصحت قرار دیدیاگیا

Image
خبردار کوکنگ آئل اور گھی خریدنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو جانیوالے اور مضر صحت کوکنگ آئل اور گھی کے برانڈز کی تفصیلات جاری کر دیں، معیار پر پورا اترنے والے کوکنگ آئل اور گھی کے برانڈز کی بھی فہرست جاری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھیکے حوالے سے عوام الناس کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل اور مضر صحت کوکنگ آئل اور گھی کے برانڈز کی فہرست جاری کی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہونیوالے کوکنگ آئل اور گھی کے برانڈز میں 61برانڈز شامل ہیں جو کہ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018کے معیار پر پورے نہیں اترے۔ ان میں عابد کوہ نور بناسپتی، امبر بناسپتی، اپنا بناسپتی، اپنا کنولا آئل، اریج پریمیم بناسپتی، عاطف بناسپتی، عطیہ بناسپتی، بدر کوکنگ آئل، بہترین بناسپتی، کرسپو ویجیٹیبل آئل،دعوت کوکنگ آئل، انعام کوکنگ آئل، فیضی بناسپتی، گائے کنگولہ کوکنگ آئل، گائے کوکنگ آئل، گائے سن فلاور کوکنگ آئل، غوچٰہ بناسپتی، گولڈ رحمت بناسپتی، حور کنولا آئل ، حور کوکنگ آئل، حور سن فلاور آئل ، اتحاد کوکنگ آئل ، کامیاب ک

اللہ کی بہتری

Image
بادشاہ جو بھی بات کرتا تو وزیر کہتا اسی میں کوی بہتری ھو گی۔ ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی وزیر نے کہا اس میں اللہ کی کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ میری انگلی کٹ گئی ھے اور تم کہہ رھے ھو کہ اسمیں بھی اللہ کی کوی بہتری ھوگی۔ بادشاہ نے وزیر کو جیل میں ڈال دیا تو پھر بھی وزیر نے کہا کہ اس میں بھی اللہ کی کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو غصہ آیا۔ بحرحال بادشاہ شکار کے لئیے گیا جنگل میں ایسی جگہ چلا گیاجہاں پر ایسے لوگ رھتے تھے کہ وہ لوگ سال میں ایک آدمی کو زبح کرتے تھے انہوں نے باشاہ کو پکڑلیا جب اس کو زبح کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا بادشاہ کی انگلی کٹی ھوی ھے انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا کہ ھم ایسے شخص کو زبح نہیں کرتے جس کے جسم سے کوی بھی چیز کٹی ھو یا خراب ھو انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا۔ بادشاہ واپس آتا ھے وزیر سے بہت خوش ھوتا ھے اس کو بلاتا ھے اور کہتا ھے واقعی اللہ کے ھرکام اللہ کی کوی بہتری ھوتی ھے میری انگلی کٹی تھی میری جان بچ گئی جب میں نے تمہیں جیل میں ڈالا اس وقت بھی تم نے یہی کہا ۔تمہارے جیل جانے میں کیا بہتری تھی؟ وزیر کہتا ھے اگر میں جیل میں نہ ھوتا آپ نے مجھے شکار پ

ماما جی

Image
ملتان کا ایک خواجہ سراکسی لاہوری پہلوان سے لڑ پڑا‘ لڑائی کے دوران ملتانی خواجہ سرا نے لاہوری پہلوان کو دھمکی دی ”میں تمہارے ساتھ ”خوفناک“ سلوک کروں گا“ پہلوان نے قہقہہ لگا کر جواب دیا ”تم خواجہ سرا ہو‘ تم میرے ساتھ ”خوفناک“ سلوک کیسے کرو گے“ خواجہ سرا کو اپنی غلطی کا احساس ہوا‘ وہ رکا‘ تھوڑا سا شرمایا اور پھر ہتھیلی پر ہتھیلی رگڑ کر بولا ” میانوالی میں میرے ماما جی رہتے ہیں‘ وہ ساڑھے چھ فٹ کے کڑیل جوان ہیں‘ میں انہیں بلا ﺅں گا‘ وہ تمہارے ساتھ ”خوفناک“ سلوک کریں گے“ پہلوان نے قہقہہ لگایا‘ خواجہ سرا کی گردن پر مکا مارا‘ خواجہ سرا نالی میں گر گیا اور پہلوان سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہوگیا۔آپ یہ لطیفہ ملاحظہ کیجئے اور اس کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیجئے‘ مجھے یقین ہے آپ خود کو وہ خواجہ سرا محسوس کریں گے جسے گالی دینے کےلئے بھی میانوالی کے ماماجی کی ضرورت پڑتی ہے‘ آپ کو محسوس ہو گا‘ ہماری خارجہ پالیسی ‘خارجہ پالیسی نہیں ‘ ماما جی پالیسی ہے‘ آپ کو یقین نہ آئے تو آپ ملک کی تاریخ نکال کر دیکھ لیجئے ‘ ہمارے ملک میں تیل کا بحران ہو جائے تو یہ بحران سعودی عرب والے ماماجی حل کریں

پاک فوج جب کسی جنگ میں دشمن کوئی اسلحہ چھینے تو اس اسلحے کی دھات کیساتھ کیا جاتا ہے ؟ایسا انکشاف جو آپ آج سے پہلے نہیں جانتے ہونگے

Image
پاکستان پر کئی بار دشمنوں نے بری نظر ڈالی، ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر سب پر اچھے سے واضح ہو گیاکہ ہم وہ لوہے کا چنا ہیں جو آسانی سے کسی کا تر نوالہ نہیں بن سکتے ۔ حریت اور آزادی سےپیا ر ہمیں ہمارے خون میں ملا ہے ۔ کئی سو برس ہمارے ساتھ رہنے والی اور اکھنڈ بھارت کا نعرہ جپنے والی ہندو قوم جسے آج بھی پاکستان ہضم نہیں ہو سکا، اس نے کئی بار پاکستان کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ کرتے ہوئے ہماری پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی مگر شاید وہ جانتی نہیں تھی کہ افواج پاکستان ہر دم ہر آن چوکس رہتی ہیں ، نتیجہ سب کے سامنے تھا ۔انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ دشمن ملک کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں وطن عزیز کے کچھ بہادر سپاہی تو ایسے بھی تھے جن کی بہادرری کو دشمن ملک نے بھی تسلیم کیا ۔ بہادری کے جوہر دکھانے والے ان سپوتوں کو حکومت پاکستان نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شجاعت سے منسوب پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ سے نوازا ۔ نشان حیدر پانے والے اُ ن جری جوانوں کی تعداد اب تک 11ہے۔ یہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازجنگوں کے دوران دشمن افواج سے چھینے گئے اسلحے کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔ سب سے

جب لوگ جنت میں جا رہے ہونگے تو صرف اویس قرنیؓ کو جنت کے دروازے پر روک لیا جائیگا،ایک ایمان افروز واقعہ‎‎

Image
حضرت اویس قرنی کون ہیں ۔اویس نام ہے عامرکے بیٹے ہیں مرادقبلہ ہے قرن انکی شاخ ہے اوریمن انکی رہائش گاہ تھی ۔حضرت نے ماں کے حددرجہ خدمت کی ۔وہ آسمانوں تک پہنچی اویس قرنی حضورکی خدمت میں حاضرنہیں ہوسکے۔حضوراکرم (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں تو اویس قرنی کو جنت کے دروازے پرروک لیاجائے گا۔جبرئیل آسمان سے پہنچے اورانکی بات کوحضورنے بیان کیا چونکہ حضوردیکھ رہے تھے کہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنی مائوں کیساتھ کیساسلوک کریں گی ایک سائل نے سوال کیا یارسول ﷲ (صلی ﷲ علیہ وسلم) قیامت کب آئے گی توآپ نے ارشاد فرمایامجھے نہیں معلوم کب آئے گی توسائل نے کہاکہ کوئی نشانی توبتادیں توآپ نے فرمایاجب اولاداپنی ماں کوذلیل کرے گی توقیامت آئے گی۔حضور(صلی ﷲ علیہ وسلم) نے حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اورحضرت علی (رضی ﷲ عنہ) سے کہاکہ تمہارے دور میں ایک شخص ہوگا جس کانام ہوگا اویس بن عامر درمیانہ قد رنگ کالا جسم پر ایک سفید داغ حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے ان کاحلیہ ایسے بیان کیاجسے سامنے دیکھ رہے ہو وہ آئے گاجب وہ آئے تو تم دونوں نے اس سے دعا کرانی ہے۔حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اور حضرت علی (رض

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی گئی

Image
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے اور کیروسین آئل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریگی۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری سے The post پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی گئی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain http://bit.ly/2GcGIEs via Urdu Khabrain

پانی

Image
شاہ نے پوچھا سامنے والے بڑے حوض میں کتنے پیالے پانی ہے؟ تمام وزیروں میں سے کوئی بھی جواب نہ دے سکاایک طالب علم نے ایسا جواب دیا کہ سن کر شاہ حیران رہ گیا ایک دن احمد شاہ قاچاروالی ایران نے اپنے وزیر حاجی مرزا آقاسی سے پوچھا کہ بتاؤ سامنے والے بڑے حوض میں کتنے پیالے پانی ہے۔ وزیر نے جواب دیا کہ یہ سوال آپ کسی طالب علم سے پوچھیں، جو اس علم کے متعلق کچھ اندازہ رکھتا ہو۔ چنانچہ ایک طالب علم کو بلایا گیا۔ احمد شاہ نے اس سے بھی وہی سوال کیا۔ style="text-align: right;">لڑکے نے دریافت کیا جناب وہ پیالہ کتنا بڑا ہو گا۔ اگر پیالہ نصف حوض کے برابر ہو گا تو دو پیالے پانی حوض میں ہو گا۔ اگر پیالہ حوض کا تہائی ہو گا تو تین پیالے۔ اگر چوتھائی ہو گا تو چار پیالے۔ علی ہذا القیاس اگر پیالہ ہزارواں حصہ ہو گا تو ہزار پیالے۔ احمد شاہ اس برجستہ حاضر جوابی سے بہت خوش ہوا اور معقول انعام و اکرام سے نوازا۔ علامہ اقبالؒ نے غلط کو ’’ط‘‘ کی بجائے ’’ت‘‘ سے کیوں لکھا؟ علامہ موصوف کو جب ’’سر‘‘ (ناٹ ہڈ) کا خطاب گورنمنٹ کی طرف سے پیش کیا گیا تو انہوں نے اس خطاب کو قبول کرنے میں یہ شرط رکھ دی کہ ان ک

بھارت کے عجیب و غریب بھائی بہن کی ایسی حرکتیں کہ آپ بھی سن کر کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

Image
بھارت میں بہن بھائی روزانہ گھنے جنگلوں میں بندروں اور دیگر جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہیں اور جنگلی جانور دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ۔چھتیس گڑھ کے رہائشی دونوں بچوں میں بہن اور بھائی شامل ہیں جو قریبی گاؤں میں رہتے ہیں جہاں گھنے جنگل میں بندروں سمیت چیتے بھی پائے جاتے ہیں۔ دونوں بہن بھائی دن بھر جنگل کے درختوں پر اچھلتے کودتے رہتے ہیں اور روزانہ بندروں کے ساتھ کھیلتے ہیں جبکہ اس دوران انہیں جنگل کے جانوروں سے کوئی خوف بھی محسوس نہیں ہوتا۔بچوں کی ماں کے مطابق دونوں بچے پیدائش کے بعد نارمل تھے لیکن ٹھیک سے بولنا نہیں سیکھا، لڑکا بندروں کے ساتھ کبڈی اور چھپن چھپائی کھیلتا ہے۔ گاؤں کے لوگ اس کے چلنے کے انداز سے اسے گوریلا کہتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ اب تک کسی بھی جانور نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔اس علاقے میں بھارت مخالف نکسل باغیوں کا راج ہے۔ بچوں کے باپ کو بھی انہی باغیوں نے مخبر سمجھ کر اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ اپنے بچوں کی تلاش میں جنگل میں گئے تھے اسی لیے ان کی ماں ہمیشہ فکر مند رہتی ہے کہ کہیں یہ بچے بھی باغیوں کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بچے ٹھیک نہیں ہوس

ٹوئٹر پر ٹرمپ کی انٹیلی جینس سربراہان پر نکتہ چینی

Image
واشنگٹن —  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کئی ٹوئیٹس کیے جن میں اُنھوں نے ملک کے خفیہ اداروں کے ساتھ طویل عرصے سے جاری جھگڑے کو بیان کیا، جن میں اُنھوں نے داعش، شمالی کوریا اور ایران پر اُن کے جائزے کو درست قرار نہیں دیا۔ کئی ایک پوسٹوں میں، ٹرمپ نے نمایاں بہتری کے حصول کی ذمے داری کا دعویٰ کیا، جب کہ اپنے انٹیلی جینس سربراہان کو ’’انتہائی سادہ لوح اور سست روی کے شکار‘‘ قرار دیا۔ دولت اسلامیہ کے دہشت گرد گروہ کو داعش کے نام سے پکارتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ’’جب میں صدر بنا، شام میں داعش کنٹرول سے باہر تھا اور منہ زور حرکات میں محو تھا۔ تب سے بے انتہا پیش رفت حاصل ہوئی ہے، خاص طور پر پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران‘‘۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’بہت جلد، خلافت کو نیست و نابود کردیا جائے گا، جو بات دو برس قبل سوچی بھی نہیں جا سکتی تھی‘‘۔ شمالی کوریا کے ساتھ رابطوں کے بارے میں، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھے۔ جوہری ہتھیار ترک کرنے کا بہترین امکان موجود ہے۔۔۔‘‘ اور ایران پر، اُنھوں نے لکھا ہے کہ انٹیلی جینس اہلکار ’’غلط ہیں!‘‘۔ ص

نئی قانون سازی سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں کمی آئے گی؟

یورپی یونین کا بریگزٹ پر دوبارہ بات چیت سے انکار

Image
یورپی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ یورپی یونین سے اس کی علیحدگی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ برطانیہ کی پارلیمان نے منگل کو حکمران جماعت کی پیش کردہ ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں پارلیمان نے وزیرِ اعظم تھریسا مے کو یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے کی بعض شرائط پر دوبارہ بات چیت کا کہا ہے۔ لیکن یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے ایک ترجمان نے بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی پارلیمان میں قرارداد کی منظوری کے فوری بعد جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانوی وزیرِ اعظم نے طویل محنت کے بعد ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا جو بدستور برطانیہ کی یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی کا واحد اور بہترین راستہ ہے۔ تھریسا مے کی حکومت اور یورپی قیادت کے درمیان 18 ماہ کے مذاکرات کے بعد طے پانے والا بریگزٹ معاہدہ برطانوی پارلیمان نے رواں ماہ مسترد کر دیا تھا۔ پارلیمان کی جانب سے معاہدے پر عدم اعتماد کے بعد سے وزیرِ اعظم مے کی حکومت معاہدے میں بعض تبدیلیاں کر کے پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لی

افغانستان پر اجارہ داری نہیں چاہتے: طالبان

Image
افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان پر مستقبل میں "مکمل اقتدار" کے خواہاں نہیں بلکہ افغان اداروں کی ساتھ مل کر رہنا چاہتے ہیں۔ طالبان کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد تصدیق کرچکے ہیں کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے فریم ورک پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کوبھیجے گئے ایک آڈیو بیان میں طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ایک ایسے افغانستان میں رہنا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے گنجائش موجود ہو۔ طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ "افغانستان پر قبضے کے خاتمے کے بعد افغانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا ماضی بھلا کر اور ایک دوسرے کو برداشت کرکے بھائیوں کی طرح زندگی کا آغاز کریں۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ہم اقتدار پر اپنی اجارہ داری نہیں چاہتے۔" طالبان ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو یہ بھی بتایا ہے کہ امریکہ کے نمائندۂ خصوصی اور طالبان کے درمیان بات چیت کا اگلا دور 25 فروری کو قطر کے دار

امریکہ کا وسیع علاقہ شدید ترین سردی اور تیز ہواؤں کی زد میں

راجھستان میں سوائن فلو سے 76 افراد ہلاک

Image
واشنگٹن —  ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نیشنل سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول‘ کی ٹیم منگل کے روز ہی جودھ پور پہنچی ہے، جہاں وہ دو دن تک اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی بھارت کے سب سے بڑے سیاحتی مرکز، ریاست راجھستان میں سوائن فلو پھیلنے سے اس سال 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بدھ کے روز سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں’ ایچ ون این ون‘ نامی وائرس سے ہونے والی ایک تہائی اموات صرف راجھستان میں ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ یہ وبا تیزی سے پھیلی ہے۔ راجھستان کے شہر مرعوب کر دینے والے قلعوں اور محلات کی وجہ سے ، غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ تاہم، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی کا اس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ راجھستان کے محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے، خبر رساں ادارے ’روئیٹرز‘ کو بتایا کہ راجھستان میں 8700 افراد کےخون کے نمونے لئے گئے تاکہ ان میں ’ایچ ون این ون‘ وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی جاسکے۔ تاہم، منگل تک، صرف 1976 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو سکی۔ سب سے زیادہ لوگ، راجھستان کے جودھ پور ضلع میں سوا