Posts

Showing posts from July, 2018

شیشے کا پل چین کا تعمیراتی شاہکار

ششی کپور نے ممتاز کو ہیروئن بنانے سے انکار کیوں کیا؟

فٹ بال کا بڑا اعزاز، پاکستانی ٹیم کی منی ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت

Image
پاکستانی فٹ بال ٹیم پرتگال میں ہونے والے سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں روس، اسپین اور مالڈوا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ فٹ بال کے اس ایونٹ میں دنیا کے 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس کو منی ورلڈ کپ کا درجہ دیا جارہا ہے جو 23 تا29ستمبر پرتگال کے شہر لزبن میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز لیژر لیگس نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو(آئی کین اینڈ وِل)کو حاصل ہوا ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں لاہور کی ٹیم نے پشاور کی شنواری ایف سی شکست دیکر منی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔ سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم بھی شامل ہے جسے گروپ ’جی‘ میں جرمنی، کروشیا اور انگولا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دیگر ٹیموں میں گروپ ’اے‘ ُمیں پرتگال، پیراگوئے، ترکی، یونان، گروپ ’سی‘ بلجیم، چین، ویلز، اسکاٹ لینڈ، گروپ ’ڈی‘ فرانس، الجیریا، کینیڈا، آئرلینڈ، گروپ ’ای‘ انگلینڈ، یو ایس اے، قازقستان، سلو واکیہ، گروپ ’ایف‘ برازیل، مصر، بلغاریہ، لٹویا اور گروپ ’ایچ‘ میں پولینڈ، تیونس، اومان اور سلوانیہ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں پری کوا

بلجیئم ، سیاسی پناہ کی آڑ میں دھوکا دہی کرنے والے 115 افراد گرفتار

Image
بلجیئم میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسا ئیلم فراڈ یا سیاسی پناہ کی آڑ میں دھوکا دہی کرنے والے 115 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے بلجیئم میں اس موقف کے ساتھ پناہ حاصل کی تھی کہ انہیں ان کے آبائی ملکوں میں جان کا خطرہ ہے ۔ اگر انہیں یہاں پناہ نہ دی گئی تو وطن واپسی پر انہیں ہلاک کردیا جائے گا ۔ گزشتہ 6ماہ کے دوران بلجیئم اور مختلف یورپین ائیرپورٹس سے 115 ایسے افراد پکڑے گئے جنہوں نے پناہ کی درخواست کی منظور ی کے بعد ضروری کاغذات ملتے ہی اپنے آبائی ملک چلے گئے اور جب واپسی پر ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں اور کیوں گئے تھے تو ا نہوں نے جواب دیا کہ وہ تعطیلات گزارنے گئے تھے ۔ اس حوالے سے بیلجیئم کے پناہ گزینوں اور مائیگریشن کے معاملات کے وزیر تھیو فرانکن نے کہا کہ یہ عمل سراسر فراڈ ہے ۔ہم لوگوں کو انسانیت کی بنیاد پر پناہ دیتے ہیں لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق عراق، شام اور افغانستان سے ہے ۔ یاد رہے کہ باہمی تعاون کے یورپین نظام کے ذریعے بیلجیئم کا کوئی مسافر جب اندرون ملک کے ساتھ ساتھ کسی اور ملک کے ائیرپورٹ سے جا

اسکول کُھلنے سے پہلے چند مشورے

Image
موسم گرما کی طویل چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں اور کئی بچے اور ان کے والدین دوبارہ اسکول شروع ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں کئی بچے ایسے بھی ہوں گے، جن کے لیے دوبارہ اسکول جانے کی سوچ ہی پریشان کن ہے۔ ’نیو اسکول ایئر‘ کا آغاز کئی بچوں کے لیے جہاں جوش و خروش کا باعث ہوتا ہے، وہاں ان میںایک عجیب سی بے چینی اور تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ مندرجہ ذیل ’بیک ٹو اسکول‘ ٹپس پر عمل کرکے والدین اپنے بچوںاور خود اپنے اندر کے خوف پر قابو پاسکتے ہیں۔ ٹیچر سے ملاقات کریں طالب علموں میں سب سے بڑا خوف یہ پایا جاتا ہےکہ ’کیا انھیں اپنا نیا ٹیچر پسند آئے گا یا نہیں‘؟ اس خوف اور خدشے کو دور کرنے کے لیے والدین کو نئے سال کے آغاز پر اپنے بچوں کے ٹیچر سے ضرور ملاقات کرنی چاہیے۔اس طرح سے ناصرف والدین کو تسلی ہوجائے گی بلکہ ٹیچر سے متعلق بچوں کے خدشات بھی دور ہوجائیں گے۔اگر ٹیچر آپ کے بچوں کے نام ’ویلکم لیٹر‘ بھیجے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ لیٹر اپنے بچوں کے ساتھ مل کر پڑھیں۔ اس کے علاوہ، آپ اپنے بچوں کو بتاسکتے ہیں کہ ، صرف وہ واحد بچے نہیں، جو اسکول کے پہلے دن کے حوالے سے فکرمند ہیں، بلکہ ت

تحریک انصاف کی متحدہ کو حکومت میں شمولیت کی دعوت، کئی نکات پر اتفاق

Image
ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات پیش کیے، ذرائع (فوٹو:ایکسپریس) کراچی:  تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دے دی ایم کیو ایم نے کئی نکات پر اتفاق کرتے ہوئے  معاملہ رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا وفد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا جہاں وفود کی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جہانگیر ترین، فردوس شمیم نقوی اور عمران اسماعیل جب کہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن اور وسیم اختر  شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ کئی نکات پر اتفاق ہوا ہے، جہانگیر ترین ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے اور ان سے کئی چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے، آگے چلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اور پارٹی کے بجائے کراچی کے عوام کا سوچیں، ضروری ہے کہ کراچی میں پانی و سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے، ماس ٹرانزٹ منصوبے پر عمل کیا جائے، کچرے ک

پاکستان ریلوے میں میگا کرپشن

Image
پاکستان میں کرپشن کا عفریت ملک کے اہم ترین اداروں کو نگلتا جارہا ہے۔پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملزکی تباہ حالی کے بعد پاکستان ریلوے نےضلع سانگھڑ کے شہروں ٹنڈوآدم اور شہدادپورسمیت کئی اہم شہروں میں ریلوے سروس معطل کی ہوئی ہے اور حال ہی میں اس محکمے میں 60ارب روپے کرپشن کے میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پرچیف جسٹس آف پاکستان ، جناب جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے ، خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری ریلوے اوربورڈممبران کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میںبھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھا، لیکن اس نےادارے کو منافع بخش بنایا، آج لالو پرشاد کی تھیوری کو ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ملک میں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں جب کہ اصل صورت حال اس کے قطعی برعکس ہے۔چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ریلوے کے خسارے کا تخمینہ کتنا ہے، جس پر کمرہ عدالت میں موجود ایک ریلوے افسر نے کھڑے ہو کر بتایا کہ محکمہ میں 60 ارب روپےکا خسارہ ہے۔چیف جسٹس نےحکم دیا کہ ر

صوفی ازم امن کا پیغامبر ہے

Image
ڈاکٹر عالیہ امام صوفی ازم صدیوں کے انسانی جدوجہد کے معجزوں کا عطر ہے، یہ امن کی معطر وادی ، فکر کی جگمگاہٹ ، ذہن کی پاکیزگی کا دوسرا نام ہے، سندھ کی تہذیب و ثقافت ہی عالمی کلچر کاحصہ ہے، جس پر صوفی ازم کی گہری چھاپ ہے، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی، حضرت سچل سرمست، لعل شہباز قلندر صوفی بزرگ شاعر ہیں، جن کا سینہ کشادہ ، سخن دلنواز ہیں۔ صوفی ازم دراصل قرون وسطی میں کاشت کاروں اور محنت کشوں کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف انقلابی تحریک تھی، حکمرانوں نے انقلاب کے شعلوں کو دبانے کی بہت کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ گزشتہ دنوں محکمۂ ثقافت کی جا نب سے صوفی ازم کو فروغ دینے کے لیےدو روزہ ’’بین الاقوامی صوفی کانفرنس ‘‘کا انعقاد کیا گیا،جس کے اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ممتاز رہنما فریال تالپور نے کی، ان کی پختگی نظر اور شعلہ بیانی نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے اسکالرز سے اپنے حسن تخیل کا خراج وصول کیا، امریکا، لندن، ترکی، اٹلی، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ کے دانش وروں نے صوفی ازم کے مختلف پہلوئوں پر بھرپور انداز سے روشنی ڈالی، چاروں صوبوں کے ادیبوں اور دانش وروں نے صوفیاءکے کلام کے نمونے پیش کیے اور نوجو

ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، بلاول بھٹو

Image
تمام ارکان کو اپنے حلقوں پر خصوصا عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے ، بلاول بھٹو زرداری،فوٹو: فائل  کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں  بلاول بھٹوزرداری نے جیتنے والے ارکان کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ارکان کو اپنے حلقوں پر خصوصا عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے اور آپ کو میری ٹیم بن کر حلقے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  انجینئرڈ الیکشن وفاق کیلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ایشوزپربات کریں گے کیونکہ ہماری منزل جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت ہے ہمیں شہید بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرنا ہے۔ بعدازاں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے نومنتخب رکن اسمبلی قادر پٹیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی خدمت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جہاں سے ہارے ہیں وہاں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، چیئرمین نے انتخابی نتائج پر خدشات

شہبازشریف نے ایک ہی حلقے پر 11 ارب روپے خرچ کردیے

Image
حلقے کی سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لیے خطیر رقم خرچ کی گئی۔ فوٹو:فائل لاہور:  شہبازشریف نے انتخابات میں جیت کے لئے حلقہ این اے 132 پر مبینہ طور پر اربوں روپے خرچ کئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کے صرف ایک حلقے این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کردیئے۔ پہلے یہ حلقہ این اے 129 کہلاتا تھا جسے نئی حلقہ بندی میں این اے 132 بنادیا گیا۔ شہباز شریف 2013 میں یہاں کی صوبائی نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے پر پنجاب کی سابق حکومت کی جانب سے خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ شہباز شریف نے مالی سال 2014-15 میں 3 ارب 97 کروڑ کی رقم جاری کی، مالی سال 2015-16 کے دوران سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی، 2016-17 کے دوران 2  ارب 43 کروڑ،  جب کہ مالی سال 2017-18 کے دوران 2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترقیاتی  پیکج لاہور کے تحت حلقہ کے لئے مزید 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ دوسری جانب حلقہ کے عوام 11 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہونے کے باوجود گندے پانی ، ٹوٹی سڑکی

پی ٹی آئی اور بی اے پی کا بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق

Image
پی ٹی آئی کیساتھ وفاق اور بلوچستان میں ایک بہتر حکومت بنائیں گے، جام کمال خان – فوٹو: اسکرین گریپ اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں وفاق اور بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلیے بی اے پی وفاق میں کسی کے ساتھ چل سکتی ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، ان کے ساتھ ملکر وفاق اور بلوچستان میں ایک بہتر حکومت بنائیں گے جب کہ تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی تعاون رہا ہے۔ ’’ بغیر کسی شرط کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ‘‘ جام کمال کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کی صورت میں بلوچستان اور پاکستان کے عوام کیلیے کام کریں گے  اور ملکر بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے طریقہ کار نکالیں گے جب کہ ہم نے بغیر کسی شرط کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی

وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل

Image
صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے، اختر مینگل۔ فوٹو: فائل کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر ہم خود اپنی حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے جب کہ وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے اگر ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جام کمال سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کیا ہے لیکن ابتدائی عمل میں پہلے ہم ایچ ڈی پی، جمعیت، اے این پی سے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کریں گے اور اگر ہم حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے۔ اختر مینگل نے کہا کہ میرے صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے جب کہ مرکزاور صوبے میں رابطے کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، کمیٹی آزاد اراکین کے ساتھ  بھی رابطے میں ہے۔ The post وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل appe

جی ڈی اے کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Image
عمران خان نے ملک و قوم کے لیے کچھ کردیا تو ملک پٹڑی پر آجائے گا، پیر پگارا (فوٹو : فائل)  کراچی:  گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے  خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کے لیے قوم کو شفاف الیکشن کا یقین دلایا گیا لیکن اس الیکشن جیسی دھاندلی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی، جھگڑا اگر پنجاب میں تھا تو سندھ کے عوام کو کیوں بے وقوف بنایا گیا؟ سربراہ جی ڈی اے نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیوں کہ الیکشن والے دن سے پہلے ہی دھاندلی ہونا شروع ہوچکی تھی، کچھ لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں6 بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی نشاندہی کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں ان میں سے 50 فیصد پربھی عمل ہوجائے تو ملک پٹڑی پر آجائے گا اب دیکھنا ہے کہ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس

ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

Image
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کیقیمتِ فروخت123 روپے کی سطح پر آگئی۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور آج کاروبار کے آغا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا۔ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 125 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ انٹربینک مارکیٹ میں آغاز کے بعد ٹریڈنگ کے دوران ڈالر پوزیشن قدرے بہتر ہوئی اور اسکی قدر میں ایک روپے سے ڈیڑھ روپے کی کمی نوٹ کی گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کے مطابق پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے انتخابات سے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے اور لوگوں نے محدود پیمانے پر کرنسی مارکیٹ کا رخ کیاہے۔ ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب انتہ

فلم ’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘کاٹریلرجاری

پاکستان کی باصلاحیت خواتین سی ای اوز

رمضان کا مہینہ اور شوگر کے مریضوں کا روزہ

Image
رمضان المبارک میں سبھی صاحب ایمان روزے کے فیوض وبرکات سے مالا مال ہونا چاہتے ہیں ، لیکن مختلف امراض میں مبتلا لوگوںکیلئے اس ماہ میں خصوصی ہدایات جاری کی جارہی ہیں اور ہدایات وہ لوگ جاری کررہے ہیں جو شریعت اور صحت دونوں کے رموز ونکات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو رمضان میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ افطار اورسحر کے مطابق ان کی دوائیں بھی تبدیل ہونی چاہئیں اورغذائیں بھی ۔ روزہ ضرور رکھیں ، لیکن اگر ان کا ڈاکٹر روز نہ رکھنے کا مشورہ دے تو روزہ قضا کردیں اور دوسری عبادات ضرور جاری رکھیں۔ ذیا بطیس اور روزہ ذیابطیس ایک دائمی مرض ہے جس کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اور ذیابیطس کے جو مر یض انسولین استعمال کرتے ہیں،انہیں صحت کے پیش نظر روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔ اس سلسلے میںمسلمان علما اور شعبۂ صحت کے لوگ متفق ہیں۔ تاہم پھر بھی بہت سے لوگوں کو روزے رکھنے کی خواہش ہوتی ہے، باوجود اس کے کہ انہیں ذیابیطس ہو۔ اگر آپ اپنی ٹائپ 2 ذیابطیس کو بخوبی کنٹرول میں رکھتے ہیں تو روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن پھر بھی روزےکیلئے اچھی تیاری اور اس علم کی ضرور

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان

Image
فلپائن کی ویرونیکا کے پیٹ سے دو بازو جڑے ہیں جو بڑھ رہے ہیں۔ (فوٹو بشکریہ: اوڈٹی سینٹرل) فلپائن: یہ عجیب و غریب خبر فلپائن سے آئی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں اور ان پر موجود انگلیوں کے ناخن بھی بڑھتے ہیں جنہیں وہ باقاعدگی سے کاٹتی بھی ہے۔ فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔ ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔ ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہےاور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈا

برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

سلائیڈنگ دروازوں اور کھڑکیوں کی تعمیر

Image
مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ہو،روشنی اور ہواؤں کو گھر میں آنے کی دعوت دینا ہو،یا پھر آپ کی جنت(گھر) کو مٹی اور دھول سے بچانا ہو، گھر کے دروازے مکینوں کے ساتھ ہر لمحہ موجود رہتے ہیں ۔جس طرح کسی بھی انسان کے لئے کچن اور گھر کے کمروں کا خوبصورت ہونا ضروری ہے اسی طرح اس کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کے دروازے بھی نہ صرف مضبوط ہوں بلکہ جدید اوراسٹائلش بھی ہوں۔ دروازہ کسی بھی گھر کے لئے ایک بہت کارآمد اوربنیادی ضرورت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے چاہے وہ اندرونی جگہ پر لگایا جائے یا بیرونی۔ اسکے بہت سے فوائد دیکھے جاتے ہیں اور اسکی اہمیت ہر اس انسان کو بخوبی پتہ ہوگی جس کے گھر میں کسی بھی قسم کا قیمتی سامان موجود ہوگا۔ اگر بات کی جائے دروازوں کی اہمیت یا ان کے فوائد کی تاس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دروازے کسی بھی جگہ، انسان یا سامان کو حفاظت فراہم کرتے ہیں۔اگرچہ دروازوں کے لئے لکڑی کی اہمیت سےآج بھی کسی کو انکار ممکن نہیں لیکن اگر یہ بنیادی ضرورت پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہو تو اسکا فائدہ اور دلکشی دگنی ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے لکڑی کے ہمراہ اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق نت نئے م

مودی نے نیا میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی

Image
مودی سرکار کا جنگی جنون بڑھنے لگا،بھارتی وزارت دفاع نے ایک کھرب28 ارب سے زائد مالیت کے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم امریکا سے خریدا جائے گاجبکہ فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا ۔ اس میزائل سسٹم میں تھری ڈائی مینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ The post مودی نے نیا میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NXUxXN via Urdu Khabrain

الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوارہے ہیں،جاوید میانداد

Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوارہے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں جاوید میاں داد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ سابق قومی کرکٹر اپنا پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے رو پڑے اور کہا کہ کسی کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی پلان ہےسوائے پیسے کے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب اوپر سے نچلی سطح کا کیا جائے ۔ The post الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوارہے ہیں،جاوید میانداد appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2OxMIsT via Urdu Khabrain

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال

Image
معروف ماہر طبعیات و کونیات اسٹیفن ہاکنگ جاتے جاتے کہہ گئے کہ مصنوعی ذہانت پر ہم نے کنٹرول نہ پایا تو وہ وقت دور نہیں جب کرہ ارض پر مصنوعی ذہانت سے آراستہ مشینی انسانوں کی حکمرانی ہوگی اور انسان کا خاتمہ ہوجائے گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مصنوعی ذہانت ہمارا مستقبل ہے، جو خودکار انداز میں کام کرنے والی مشینوں پر مشتمل ہے اور مصنوعی ذہانت کے حامل یہ روبوٹس شاید ہم سے کہیں زیادہ ذہین و فطین اور مشاق ہوں گے۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت پر پیش رفت مصنوعی ذہانت ایک ایسی سائنس ہے جو دنیا بھر کے تمام شعبوں پر حکمرانی کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے منسلک کرکے کنٹرول کرے گی اورآپ کو ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کی کارفرمائی نظر آئے گی۔ مختلف ممالک اور صنعتیں اپنی بے پناہ ترقی کے حصول اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صنعتیں نئے ٹیک اسٹارٹ اپس کی مہربانیوں سے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجیزکے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دے کرفائدہ اٹھا رہی ہیں۔ یہ صنعتیں اپنے کاروبار کو بزنس انٹیلی جنس،بزنس پروسس مینجمنٹ،کنورژن ریٹ سیلز آپٹمائز

مشروب کا نیا انداز: سمودی مقبول ہوگئی

Image
عمارہ ارشد سمودیز بلینڈڈ پھلوں اور سبزیوں سے بنا ایک بھاری مشروب ہے جس میں پانی، برف اور سوٹیزز ڈال کر اسے مزیدار بنایا جاتا ہے۔ سمودیز میں چاکلیٹ، شہد، پسی ہوئی چینی، میٹھے سیرپ، دہی، دودھ، چائے، جڑی بوٹیوں اور صحت بخش اجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سمودیز کے جسمانی فوائد اس کے اجزاء پر انحصار کرتے ہیں۔ سمودیز میں پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر اگر مشروب بنایا جائے تو ظاہری بات ہے کہ یہ بھرپور غذائیت بخش ہوتا ہے۔ سمودیز پھلوں کے جوس سے زیادہ طاقت فراہم کرتی ہیں۔ سبزیوں سے بنی سمودیز ڈائیٹ کے بارے میں خیال کرنے والے لوگوں کیلئے بہترین مشروب ہے۔ سبز پتوں والی سبزیوں سے بنی سمودی نوجوانوں، عورتوں، بچوں، مردوں کیلئے زبردست ہے۔ سمودیز کا استعمال 1990ء کی دہائی سے پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں 1930ء سے ہی سمودیز کے مشروب مارکیٹ میں بکنے شروع ہوگئے۔ 1960ء میں امریکہ میں سمودیز باقاعدہ آئس کریم بنانے والوں نے بھی بیچنی شروع کردیں۔ 1973ء میں امریکہ میں کئی سمودی بار قائم کئے گئے اور سمودیز میں وٹا من اور پروٹین پائوڈر کا بھی استعمال کیا جانے لگا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں سمودیز مختلف اق

صوفہ سیٹ سے گھر ہوجائے سیٹ

Image
فاروق احمد انصاری صوفہ سیٹ ہمارے لیے اس لیے بھی مرکز نگاہ ہیں کہ ان پر جب ہمارے مہمان براجمان ہوتے ہیں تو مہمان نوازی کا پہلا مرحلہ تکمیل پا جاتاہے، اور اگر مہمان نہ بھی آئے ہوں تو اس پر صرف بیٹھا ہی نہیں جاتا بلکہ دراز ہو کر اخبار وغیرہ بھی پڑھ لیا جاتاہے ، ٹی وی بھی دیکھ لیا جاتاہے یا پھر رات گئے تک لمبی بات چیت بھی ہو جاتی ہے اسی لیے ایک اچھا صوفہ سیٹ گھر کے فرنیچر کا لازمی حصہ ہوتاہے ۔ لہٰذا جب بھی گھر کے کسی کمرے کیلئے صوفہ منتخب کریں توچند باتیں ضرور ذہن میں رکھیں چونکہ صوفے بہت جلدی جلدی تبدیل نہیں کئے جاتے اس لئے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے صوفے خریدیں اور یہ ضرور دیکھ لیں کہ ان کا میٹریل اور رنگ کیسا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جگہ کی مناسبت سے صوفے کا سائز اور ڈیزائن منتخب کریں ۔ جگہ کا انتخاب سب سے پہلے یہ طے کرلیں کہ صوفے کو کمرے کے کس گوشے میں سیٹ کرنا ہے ۔ پھر اس جگہ کو ناپ لیں اور یہ خیال رکھیں کہ آس پاس چلنے پھرنے کیلئے مناسبت جگہ باقی رہے ۔ سائز کمرے کے سائز کی مناسبت سے صوفے کا سائز منتخب کریں اگر کمرہ بڑا ہے تو اس کیلئے قدرے بڑے سائز کا بھاری بھرکم صوفہ خرید سکتے ہیں لیک

بڑے سیارچوں اور سیاروں کو بغیر دوربین کے دیکھا جا سکے گا

Image
ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ نظام شمسی کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔اس ماہ نہ صرف رات کا آسمان کئی سیاروں سے روشن ہوگا بلکہ اہم سیارچوں کو بھی دور بین کے بغیر بآسانی دیکھا جاسکے گا ۔19 جون کی رات کوویسٹا سیارچہ زمین کی مخالف سمت میں ہو گا یعنی وہ سورج اور زمین کے در میان میں ہوگا ۔ویسٹا کو بونا سیارہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ سیارچہ 326 میل وسیع ہے اور 19 جون کو یہ زمین سے 10 کروڑ میل کے فاصلے پر ہوگا جو رات کے وقت کسی دوربین کے بغیر صاف دکھائی دے گا اور اگلے کئی ماہ تک آسمان پر جگمگا تا رہے گا ۔ویسٹاسیارہ زحل کے بائیں جانب ہوگا اور اس کی دائیں جانب ایک اور سر خ ستارہ اینٹا رس بھی موجود ہوگا ۔ اس پورے مہینے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری (جو پیٹر ) پوری آب وتاب سے دکھائی دے گا جب کہ 22 سے 20 جون وہ چاند کے ساتھ ساتھ ہوگا ۔اس ماہ سورج غروب ہونے کے بعد سیارہ زہرہ ( وینس ) بھی اُفق پر ہوگا ۔ 27 جون کو زحل (سیٹرن ) بھر پور روشن ہوگا اور 26 درجے پر جھکا ہونے کی وجہ سے اس کے حلقے اور دائرے بہت خو ب صورت دکھائی دیں گے ۔مریخ بھی آہستہ آہستہ روشن ہوتے ہوئے 27 جولائی کو

’’سردی کے بعد دیکھو فوراََ بہار آئی‘‘

Image
( ارسلان اللہ خان) باغوں میں کھل رہے ہیں، پھر پھول پیارے پیارے اللہ نے دکھائے کیسے حسیں نظارے گاہے یہ برسی چھم چھم ،گاہے پھوار آئی کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی پھولوں سے آرہی ہے، خوشبو بڑی ہی اعلیٰ کیا خوب ہی سماں ہے، موسم بھی ہے نرالہ بے کیف زندگی میں بن کر قرار آئی کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی خوشیوں کا یہ سماں ہے، گلشن مہک رہے ہیں بچے، جوان، بوڑھے سب ہی چہک رہے ہیں ہر اک نگر میں آئی، ہر اک دیار آئی کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی بارش کے بعد ہر سو منظر دھلا دھلا ہے یوں لگ رہا ہے جیسے، سب کچھ نیا نیا ہے سارے غموں کو دھوکر خوشیوں کا ہار لائی کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی کھیلوں میں سارے بچے ، مشغول ہوگئے ہیں کھیلوں سے تھک گئے جو جلدی وہ سو گئے ہیں دورو دراز آئی، قرب و جوار آئی کیسی حسین آئی، کیا خوشگوار آئی The post ’’سردی کے بعد دیکھو فوراََ بہار آئی‘‘ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2LRRfIe via Urdu Khabrain

سونو نگم…کئی زبانوں میں سر سنگیت کا جادو جگانے والا گلوکار

پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند

Image
چوہدری پرویزالہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں رہنے کا اعلان کرچکے ہیں فوٹو: فائل  لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویزالہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو اس منصب پر لایا جائے۔ مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں بھی مقامی سطح پر اتحاد قائم ہوئے تھے جس کی وجہ سے کئی حلقوں پر دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی پہلے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں فعال کردار ادا کرنےکا اعلان کیا ہے۔ The post پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اس

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

Image
برطانوی شائقین کرکٹ نے بدھ سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے اپنے ملک کے 1000ویں ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی دور کے گیارہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جن میں موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے کرکٹ کے شائقین نے آن لائن سروے میں بابائے انگلش کرکٹ ڈبلیو جی گریس سمیت 100 کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا، جولائی  میں ہونے والے سروے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افراد سے رائے لی گئی۔ انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان گراہم گوچ حیران کن طور پر ٹیم میں شامل نہیں جبکہ موجودہ کپتان جوئے روٹ، کیون پیٹرسن اور سوئنگ بولر جیمس اینڈرسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گیارہ رکنی ٹیم میں الیسٹر کک، لین ہوٹن، ڈیوڈ گاور، کیون پیٹرسن، جوئے روٹ، این بوتھم، وکٹ کیپر ایلن ناٹ،گریم سوان، فریڈ ٹرومین، جیمس اینڈرسن اور باب ولیس شامل ہیں۔ انگلینڈ کے بیٹنگ لیجنڈ لین ہیوٹن 1990ء جبکہ فاسٹ بولر ٹرومین 2006ء میں انتقال کرگئے تھے۔ منتخب کھلاڑیوں کو یکم اگست سے شروع ہونے والے ایجبسٹن ٹی

پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا دورہ پنٹاگون

Image
امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پنٹاگون کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات بھی کی۔ جیمز میٹس نے وزارت دفاع کی عمارت سے باہر آکر پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا استقبال کیا جبکہ دورے میں پاکستانی دفاعی اتاشی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ The post پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا دورہ پنٹاگون appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2NZ6b4G via Urdu Khabrain

کاش کے ہر دن ہو ’’نو ٹوبیکو ڈے‘‘

Image
نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا پریشان کن حد تک بڑھتا ہوا رجحان فلموں میں پرکشش انداز میں سگریٹ کا کش لینے سے فیشن کی صورت اختیار کرگیا ہے،معا لجین تمباکو ساز انڈسٹریز کے پرکشش اشتہاروں کے آگے بے بس نظر آنے لگے ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے یا یوںکہیں کہ قانونی انتباہ (سگر یٹ نوشی کا انجام) جاری ہونے کے باوجودتمباکو سے بھری ڈبیا کے نشے سےکوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہ سکا۔کیا آپ بھی اس بری لت کا شکا ر ہیں ؟مجبوری سے ہی سہی یا پھر اس نشے کو آپ بھی ایک فیشن سمبل کے طور اپنائے ہوئے ہیں ؟اگر ایسا ہے تو آپ کے لئے آپ کا یہ فیشن سمبل کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔۔ دنیا بھر میں آج کا دن یعنی 31مئی ’’ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے ،،کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدلوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے کو کم کرنا ہے ۔اس دن کے پیش نظر دنیا بھر کے ملکو ں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجح

آٹھ گھنٹے کام، آٹھ گھنٹے تفریح ایک طویل جدوجہد کی دلچسپ کہانی

Image
مقصد پانے کے لیے برطانیہ میں ’’آٹھ گھنٹے کا دن‘‘ کے نام سے ایک تحریک چلائی گئی۔ فوٹو : فائل آج کے دور میں دفاتر میں آٹھ گھنٹے کام کرنا کم و بیش ساری دنیا میں مروجہ اصول سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ملازمین کو یہ حق حاصل کرنے کے لیے بہت طویل جدوجہد کرنا پڑی جس کی طویل تاریخ ہے۔ یہ مقصد پانے کے لیے برطانیہ میں ’’آٹھ گھنٹے کا دن‘‘ کے نام سے ایک تحریک چلائی گئی جسے ’’40 گھنٹے کا ہفتہ‘‘ یا ’’مختصر مدت تحریک‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایک سماجی تحریک تھی جس کا مقصد کام کے اوقات کو کسی ضابطے میں لانا تھا تاکہ ملازمین کی حق تلفی اور استحصال کو روکا جاسکے۔ اس تحریک کا آغاز جیمز ڈیب نامی شخص نے کیا اور اس کی جڑیں برطانیہ کے صنعتی انقلاب میں تھیں، جہاں بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار نے ملازمین کی زندگی بدل کر رکھ دی ۔ اس دور کے برطانیہ میں بچوں سے مشقت لینا معمول کی بات تھی۔ مزدوروں کے کام کے اوقات روزانہ 10 سے 16 گھنٹوں پر مشتمل ہوتے تھے اور انہیں ہفتے میں بمشکل ایک چھٹی مل پاتی ۔ اس ضمن میں 1810ء میں رابرٹ اوون نے دس گھنٹے یومیہ کام کی تحریک شروع کی۔ سات سال کی تحریک کے بعد یہ مطالبہ 8 گھنٹے یومیہ ت

پاکستان کیلئے ’آئی ایم ایف پیکیج‘ چینی قرض کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، امریکا

Image
پاکستان کی جانب سے فنڈز کے لئے کوئی درخواست موصول ہوئی، ترجمان آئی ایم ایف واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم اس بات پر نظر رکھیں گے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ممکنہ مالی پیکیج کو چینی قرضوں کی ادائیگی کےلیے استعمال نہ کرنے پائے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے، ایسے بیل آؤٹ کا کوئی جواز نہیں جس سے چینی قرضے ادا کیے جائیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم اس حوالے سے آئی ایم ایف کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔ غیر ملکی اخبار فناننشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض کے پیکیج کی تیاریاں کررہا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کے بیل آؤٹ پیکیج کی کوئی درخواست نہیں ملی اور نہ ہی اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے کوئی بات ہوئی ہے۔ The post پاکستان کیلئے ’آئی ایم ایف پیکیج‘ چینی قرض کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے،