Posts

Showing posts from September, 2018

آئی سی سی رینکنگ، افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل راؤنڈر

Image
کراچی —  افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پیچھے دھکیلتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بولرز میں بھی وہ بھارت کے جسپریت بومرہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایشیا ءکپ کے دوران شاندار کارکردگی کے بعد اوپنر روہیت شرما دو درجے بہتری کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ پوزیشن نمبر 3 پر براجمان ہیں۔ روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالتے ہوئے بھارتی بیٹسمین ویراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ایشیاء کپ کے دوران ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیئے اور اپنی ٹیم کو ساتویں مرتبہ ایشین چیمپئن بنوایا۔ روہیت شرما نے ایشیاء کپ کی پانچ اننگز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 105 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 317رنز بنائے تھے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو ایشیاء کپ میں افغانستان کے راشد خان اور بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کے ساتھ 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ ایش

شام: ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کا ادلب سے انخلا شروع

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ

Image
مظفر آباد —  پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر اتوار کے روز جنگ بندی لائن کے قریب پرواز کے دوران غلطی سے بھارتی کشمیر کی فضائی حدود میں پہنچ گیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کئی گئی۔ لیکن کوئی فائر ہیلی کاپٹر کو نہ لگنے کی وجہ سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور انکا عملہ محفوظ رہا۔ عینی شاہدوں کے مطابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے کہوٹہ جاتے ہوئے پونچھ سیکڑ میں بھارتی کشمیر کی فضائی حدود میں چلا گیا ۔ وزیر اعظم فاروق حیدر خان کرائے پر حاصل کیے گئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی کابینہ کے ایک رکن سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے کہوٹہ جا رہے تھے۔ وزیر اعظم کے ترجمان راجہ وسیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کوئی بہت زیادہ بھارتی کشمیر کی حدود کے اندر نہیں گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کہوٹہ کا دورہ مکمل کر کے بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ضلع راولاکوٹ کے سرحدی قصبے عباسپور کے صحافی سردار ذوالفقار نے ہیلی کاپٹر کو بھارتی کشمیر کے تین سرحدی دیہات پر سے گزرتے ہوئے دیکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے م

جوہری ہتھیار یک طرفہ ختم نہیں کریں گے: شمالی کوریا

Image
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کا بدستور نفاذ امریکہ پر اس کا اعتماد مجروح کر رہا ہے اور وہ ان حالات میں کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیار یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرے گا۔ ہفتے کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے کہا کہ ان کے ملک نے خیرسگالی کے اظہار کے لیے ایک سال کے دوران کئی اہم اقدامات کیے ہیں لیکن ان کے بقول، "ہمیں امریکہ سے ویسا جواب نہیں ملا۔” انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل تجربات روکے، اپنی جوہری تنصیب کو غیر فعال کیا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ جوہری ہتھیار اور ٹیکنالوجی کسی اور ملک کے حوالے نہیں کرے گا۔ ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے بھی اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہ کیے تو ان حالات میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار یک طرفہ طور پر ختم کردے۔ شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام امریکہ کی اس حکمتِ عملی پر معترض رہے ہیں جس کے تحت امریکہ نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے مشروط کر رکھا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ شما

فالودہ بیچنے والے کے اکاؤنٹ میں سوا دو کروڑ روپے کس نے جمع کرائے؟

Image
کراچی —  کراچی کا ایک فالودہ فروش راتوں رات ارب پتی بن گیا۔ اس کے اکاونٹ میں کسی نے دو ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرا دی، مگر کس نے اور کب؟ اورنگی ٹاؤن کی کچی آبادی میں رہنے والے عبدالقادر کو خود بھی اس کا پتہ نہیں چل سکا اور نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اس معمہ میں الجھ کر رہا گیا جبکہ پولیس نے اس کے گھر پر نفری تعینات کر دی۔ فالودہ فروش عبدالقادر کے بینک اکاؤنٹ میں دو ارب روپے کی موجودگی سے متعلق خبریں مقامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئیں تو سب حیران ہو گئے۔ اتنی بڑی رقم کی اطلاع پر سندھ پولیس اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بھی حرکت میں آ گئی اور ان اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اُسے ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے نوٹس سے پتہ چلا کہ اُس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے موجود ہیں۔ عبدالقار کا موقف ہے کہ اُس نے چند سال قبل سرجانی ٹاؤن میں مکان کی خریداری کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوایا تھا۔ اُسے نہیں معلوم اکاؤنٹ میں یہ رقم کیسے آئی؟ اس کا کہنا ہے کہ اُسے بتایا گیا ہے کہ اُس نے انگریزی میں دستخط کیے ہیں جبکہ مجھے انگریزی آتی ہی نہیں بلکہ میں تو پ

ایران سے خطرہ، بصرہ کے امریکی قونصل خانے سے سفارت کاروں کی واپسی

Image
واشنگٹن —  امریکہ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ عراقی شہر بصرہ میں اپنا قونصل خانہ موئثر طور پر بند کر دے گا اور وہاں تعینات سفارتی عملے کو متبادل مقام پر مامور کیا جائے گا، جس کا سبب ایران اور ایرانی پشت پناہی والی ملیشیا کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکیاں ہیں، جن میں راکٹ حملے بھی شامل ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے مابین تنائو بڑھ چکا ہے، جب کہ ایران سخت امریکی معاشی تعزیرات کی زد میں ہے۔ تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ قونصل خانہ بند کیا جانا ”بلا جواز اور غیر ضروری ہے”۔ وزارت کے ویب سائٹ کے مطابق، ایران سفارت کاروں یا سفارتی مقامات پر ہونے والے کسی بھی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ امریکیوں اور امریکی سفارتی تنصیبات کے خلاف حملوں کی صورت میں امریکہ ایران کو براہ راست ذمہ دار قرار دے گا۔ اس سے قبل حالیہ دِنوں راکٹ حملے ہوئے ہیں جن کے بارے میں پومپیو کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف بصرہ کا قونصل خانہ تھا۔ تاہم، امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ راکٹ قونصل

مریخ پرخلائی طوفان تھم گیا، ناسا کو روبوٹک گاڑی سے سگنلز آنے کی توقع

Image
مریخ پر آنے والا خلائی گرد و غبار کا ایک طوفان، جسے سائنس دان تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں شمار کر رہے ہیں، اب تھم گیا ہے، جس کے بعد ناسا کے خلائی ماہرین میں یہ توقع پیدا ہو گئی ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی روبوٹک گاڑی’ اپر چونٹی‘ میں زندگی لوٹ آئے گی اور وہ دوبارہ زمین پر سگنل بھیجنا شروع کر دے گی۔ سائنس دانوں کو خلائی گرد و غبار کے طوفان کا علم 30 مئی کو ہوا تھا۔ جس کے بعد امریکی خلائی ادارے کی 15 سال پہلے مریخ پر اتاری ہوئی روبوٹک گاڑی تقربیاً 10 دن تک کام کرتی رہی اور اس کی طرف سے زمینی مرکز پر آخری سگنل 10 جون کو موصول ہوا۔ ہوا یہ کہ گرد و غبار کی موٹی تہہ کی وجہ سے سورج کی کرنیں مریخ پر پہنچنا بند ہو گئیں اور تاریکی چھا گئی۔ روبوٹک گاڑی کی بیٹریاں چونکہ شمسی پینلز سے چارج ہوتی تھیں، اس لیے چارج ختم ہونے پر روبوٹک گاڑی کا الیکٹرانک سسٹم، نیند کی حالت میں چلا گیا۔ ناسا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال خاصی پیچیدہ ہے اور روبوٹک گاڑی پر کام کرنے والی ٹیم احتياط کے ساتھ یہ توقع کر رہی ہے کہ طوفان چھٹنے اور مریخ کی سطح پر سورج کی کرنیں پڑنے سے رو

امریکہ میں مزدوروں کا قومی دن

بالی ووڈ ایکٹریس جوہی چاولہ کی کراچی آمد

Image
کراچی —  بالی ووڈ ایکٹریس جوہی چاولہ کراچی کے نہایت مختصردورے کے بعد دوبارہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ وہ پاکستانی فلم دیکھنے کراچی آئی تھیں ۔ ایک روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی اور ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی کچھ قریبی سہیلوں کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔ ’’قیامت سے قیامت تک ‘جیسی میگا ہٹ فلم سے بالی وڈ می ںانٹری لینے اور بعد کے سالوں میں ’یس باس‘ اور بہت سی دوسری کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دینے والی جوہی چاولہ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ’ کراچی میں ہوں۔ بوٹ کلب میں فیملی فرینڈزکے ساتھ لنچ اور پھر پاکستانی فلم ’جوانی پھرنہیں آنی 2‘ دیکھوں گی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی ‘رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں اتفاق سے ہیروئن بھارتی اورہیروپاکستانی ہے۔ میڈیا نمائندوں نے ان کی توئٹ کے بعد متعدد مرتبہ ان سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہ اس بار بھی میڈیا سے ملے بغیر لوٹ گئیں۔ جوہی کا ننیال کراچی میں رہتا ہے اور ان کے ماموں ستیش آنند کراچی کے چند بڑے فلم ڈسٹری بیوٹر ز میں سے ایک ہیں ۔ جوہی چاولہ ماضی میں بھی ان سے ملنے کراچی آتی جاتی رہی ہیں ۔ جوہی چاولہ

بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Image
کراچی —  سپر فور مرحلے کے’سیمی فائنل‘ میچ میں بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک بنگلا دیش کے ابتدائی دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا ہے۔ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جو بھی ٹیم آج کا میچ جیتے گی اس کا مقابلہ جمعہ کو بھارت سے فائنل کی صورت میں ہوگا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج پہلی بار مدمقابل آئی ہیں۔ یہ سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 35 ون ڈے میچز ہوچکے ہیں، جن میں سے31 میں پاکستان اور چار میں بنگلہ دیش کامیاب رہا ہے۔ The post بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on Urdu Khabrain . from Urdu Khabrain https://ift.tt/2xVhJAH via Urdu Khabrain

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک

Image
اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کے روز غزہ کی سرحد پر مختلف واقعات میں ایک بارہ سالہ لڑکے سمیت تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حماس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 12 سالہ لڑکے شادی عبدل آل کو غزہ کے شمالی حصے میں گولی ماری گئی۔ جب کہ 21 سالہ حانی افنا اور محمد شکور کو جنوبی غزہ اور البرج کے ساحلی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ حماس کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق سرحد کے ساتھ مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کم ازکم 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔ غزہ میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے قریب حماس کی ایک چوکی پر ایک اسرائیلی ٹینک نے چڑھائی کر دی۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف حصوں میں ہونے والے ہنگاموں میں اندازاً 13 ہزار افراد شامل تھے۔ ان میں سے کئی لوگ ٹائر جلا رہے تھے اور کئی آتش گیر مادہ پھینک رہے تھے۔ بڑے پیمانے پر احتجاج اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا یہ نیا سلسلہ 30 مارچ سے شروع ہوا تھا اور تب سے ہر جمعے کو مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 1

مساجد اسلام کا لازمی جُزو ہیں یا نہیں؟

Image
نئی دہلی —  سپریم کورٹ نے 1994 کے اُس فیصلے کو جس میں کہا گیا تھا کہ مساجد اسلام کا لازمی جُزو نہیں ہیں، پانچ رکنی آئینی بینچ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ایودھیا میں متنازعہ زمین کے مالکانہ حقوق کے مقدمے کی سماعت کا راستہ صاف ہو گیا۔ یہ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا گیا۔ اکثریتی فیصلہ جسٹس اشوک بھوشن نے اپنے اور چیف جسٹس دیپک مشرا کی جانب سے پڑھتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں متنازعہ زمین کے مالکانہ حقوق کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا اور 29 اکتوبر سے ایک نیا تین رکنی بینچ اس کی سماعت کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسماعیل فاروقی معاملے میں دیا گیا فیصلہ محدود دائرے میں تھا۔ اس سے یہ مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے کہ مسجد اسلام کا لازمی حصہ کبھی بھی نہیں ہو سکتی۔ جسٹس عبد النذیر نے اپنی الگ رائے رکھی۔ انھوں نے اسے ایک بڑے بینچ کے حوالے کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مساجد اسلام کا لازمی حصہ ہیں اور اس معاملے کا فیصلہ مذہبی عقائد کو ذہن میں رکھ کر کیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو یہ طے کرنا تھا کہ 1994 کے آئینی بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اُس فیصلے میں کہا گیا

انڈونیشیا: سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

عدالت کا عمران خان کے خلاف اخبار میں اشتہار دینے کا حکم

Image
پشاور —  پشاور کی ایک عدالت نے ہتکِ عزت کے ایک مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر حکام کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ خیبر پختونخوا کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے دائر کیا ہے جن پر پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام پر فوزیہ بی بی نے تحریکِ انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ ہفتے کو دعوے کی سماعت کے موقع پر پشاور کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شاہ ولی اللہ نے مسلسل تیسری بار غیر حاضری پر وزیرِ اعظم کے خلاف قومی اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران فوزیہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل تین بار عمران خان کو حاضری کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے عدالت ان کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوانے کی اجازت دے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ مذکورہ مقدمے م

جنسی زیادتی کے الزام کی چھان بین کے بعد نامزدگی کی توثیق زیر غور لانے پر اتفاق

Image
واشنگٹن —  امریکی سپریم کورٹ میں تقرری کے لئے صدر ٹرمپ کے نامزد امیدوار کی توثیق کا معاملہ سینیٹ کی جوڈیشنل کمیٹی کے سامنے آیا، جب ریپبلیکن اکثریت والی اس کمیٹی نے پارٹی لائن پر بریٹ کیوینو کے نام کو منظور کر لیا۔ لیکن، انکی تقرری کے عمل میں بے یقینی کا ایک نیا عنصر بھی اسوقت شامل ہوگیا جب ایک ریپبلیکن سینیٹر نے اس شرط پر انکی حمایت کی کہ انکی تقرری کے لئے سینٹ میں حتمی ووٹنگ پر ایک ہفتے کے لئے اسوقت تک تاخیر کردی جائے جب تک کہ ایف بی آئی ان پر جنسی زیادتی کے اس الزام کی تحقیقات مکمل کرلے جو کیلی فورنیا کی ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ نے لگایا تھا، اور یہ رپورٹ پیش نہیں کر دی جاتی۔ ریپبلیکن سینیٹر Jeff Flake نے پہلے انکے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن، جب مبینہ جنسی زیادتی کی شکار ہونے والی دو خواتین نے کیوینو کا معاملہ اٹھایا تو سینیٹر نے اپنی حمایت مشروط کر دی۔ نیو یارک سٹی یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف جرنلزم کے شریک ڈائریکٹر برائے کمیونٹی اینڈ ایتھنک میڈیا، جہانگیر خٹک نے پروگرام ‘جہاں رنگ’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پوری صورت حال کے امریکہ میں سیاسی اثرات ہونگے۔ انکا ک

بلوچستان میں قرنیہ کی پیوند کاری کا آغاز، 15 مریضوں کی بینائی بحال

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کو برطرف کر دیا

Image
اسلام آباد —  خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان کو سپریم کورٹ نے ان کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کی تعیناتی غیرقانونی تھی۔ مشرف رسول اس عہدے کے اہل ہی نہیں تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختصر فیصلے میں مشرف رسول کی بطور چیف ایکزیکٹو تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشرف رسول کی ہوا بازی سے متعلق کوئی اہلیت نظر نہیں آئی۔ تعیناتی کرتے وقت پی آئی اے کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ فیصلےکی تفصیلی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے۔ اس میں اس طرح کے نااہل لوگ کیوں لگائے گئے۔ شارٹ لسٹ میں آخری نمبر والے کو سی ای او کیسے بنا دیا گیا۔ تمام معاملات ٹھیک کریں۔ اب اچھے لوگ آنے چاہئیں۔ 26 اگست کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی)نے قومی ایئر لائن کے چیف ایکزیکٹو افسر مشرف رسول سیاں کو فوری طور پر برطرف کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ آڈیٹر جنرل حکام نے زور دیا کہ سی ای او کو ملنے والی تمام تنخواہیں

کارٹون مسترد ہونے سے پالیسی کا اندازہ ہوتا ہے، کارٹونسٹ ظہور

آئی سی سی کا نیا ضابطہ اخلاق، سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Image
کراچی —  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کی بہتری کے لئے قوانین میں دی گئی سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے نیا ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ (ضابطہ اخلاق)، ‘ڈی ایل ایس سسٹم’ کا اپ ڈیٹ ورژن اور ‘پلے انگ کنڈیشنز’ متعارف کرا دی گئیں۔ آئی سی سی نے نئے ضابطہ اخلاق میں غیر مقبول قانون ’ڈک ورتھ۔ لوئس۔اسٹرن (ڈی ایل ایس) سسٹم’ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جس کا اطلاق اتوار 30 ستمبر سے ہوگا۔ ضابطہ اخلاق میں بعض نئی خلاف ورزیاں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ بعض موجودہ خلاف ورزیوں کے سطح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جس میں ‘بال ٹمپرنگ’ کے لیول میں تبدیلی بھی شامل ہے، جسے اب 2 سے بڑھا کر 3 کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے ضابطہ اخلاق میں ’غیر منصفانہ فائدہ’ حاصل کرنا جیسے ‘بال ٹمپرنگ’ کے علاوہ کسی اور قسم کی دھوکا دہی، ذاتی نوعیت کی غیر مہذب زبان لیول 2 اور 3 کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی جبکہ ’امپائر کی ہدایت نہ ماننا‘ لیول ون کی خلاف وزری شمار ہوگا۔ لیول 3 کی خلاف ورزی کی صورت میں زیادہ سے زیادہ پابندی بڑھاکر 8 سے 12 معطلی پوائنٹس کردی گئی ہے، یعنی ( 6ٹیسٹ میچز یا 12 ایک روزہ میچز کے برابر)۔ ن

غزہ کی سرحد پر مظاہرے، اسرائیلی فائرنگ سے سات فلسطینی ہلاک

غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں میں اضافہ

Image
امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں رواں سال تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ‘کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن’ (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔ ‘سی بی پی’کے ایک ترجمان نےخبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی اسمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں۔ ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے۔ ‘رائٹرز’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بہت کم لوگوں کے دعوے درست ہوتے ہیں جب کہ اکثریت معاشی بنیادوں پر ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے جو جھوٹے دعوے کرکے پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ‘سی بی پی’ کے اندازے کے م

اقوامِ متحدہ کا میانمار کی فوجی قیادت پر قتلِ عام کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

Image
میانمار سے متعلق حقائق کی تلاش سے متعلق اقوام متحدہ کے خود مختار مشن نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈ کے ارکان کے خلاف ریاست راکین میں روہنگیا نسل کے افراد کے قتل عام کے سلسلے میں تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل میں پیش کی گئی۔ حقائق کی تلاش سےمتعلق اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہیں انسانی ضمير کو ہلا دینے والے جرائم قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کی اس کی تفتیش سے یہ مستند شواہد سامنے آئے ہیں کہ میانمر کی فوج نے جن جرائم کا ارتکاب کیا، وہ بین الاقوامی قانون کے تحت انتہائی سنگین جرائم کے ضمرے میں آتے ہیں۔ مشن کے لیڈر مارزوکی ڈارسمن نے کہا کہ ریاست راکھین میں ہونے والی ہلاکتوں، عورتوں اور بچیوں کے ساتھ اجتماعي زیادتیوں، گھروں کا جلایا جانا، لوٹ مار اور دوسرے مظالم کی اچھی طرح منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تتما داؤ کے طور پر معروف میانمر کی فوج کی جانب سے ایک مخصوص شہری آبادی، روہنگیا پر ایک دانستہ حملے کا حصہ تھے۔ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا

سندھ میں لسانیت کی سیاست؟

Image
انور سیال کے بیان سے جہاں سندھ کی سیاست میں ہلچل سی مچ گئی وہیں دوسری طرف سب کی توجہ مسائل سے ہٹ کر ایک بار پھر لسانیت پر مرکوز ہوگئی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق تقریباً دوہائیوں سے ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقات کم و بیش اسی تناظر میں چلتے چلے آرہے ہیں مفادات کا حصول ہو تو دونوں پارٹیوں کے تعلقات میں گرم جوشی نظر آتی ہے۔ اور اگر مفادات کا ٹکراو ہو تو یہ اتحاد ایک یکدم مخالفت میں بدل جاتا ہے۔ کبھی ایم کیو ایم کی جانب سے مہاجر صوبے کا نعرہ اور مہاجر کارڈ استعمال کیا جاتا ہے تو کبھی پیپلز پارٹی سندھ قوم پرستی کانعرہ لگاتے ہوے قومی سے زیادہ علاقائی و لسانی سیاست اپنا لیتی ہے۔ موجودہ صورتحال پر وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انور سیال نے بیان جان بوجھ کر منصوبہ بندی کے تحت دیا یہ کوئی جذباتی بیان نہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے ہی ہھتکنڈے استعمال کرتی رہی ہے ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔ فیصل سبز واری کا کہا کہنا تھا کہ سب کو سب پتہ ہے کہ کون کس کو پال رہا ہے انورسیال کا بیان حقائق کے برخ

ایف بی آئی کا کیوینو پر الزام لگانے والی دوسری خاتون سے رابطہ

Image
واشنگٹن —  تفتیش سے آگاہ افراد کے حوالے سے، ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوینو پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی دوسری خاتون سے رابطہ کیا ہے۔ یہ تفتیش سپریم کورٹ کے نامزد جج کے خلاف شروع کی گئی ہے۔ فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہو پائی آیا ایف بی آئی نے ڈبورا رمریز سے تفصیل معلوم کی ہیں، جنھوں نے 23 ستمبر کی ‘نیویارکر میگزین’ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں الزام لگایا تھا کہ طالب علموں کی ایک پارٹی میں شراب کی محفل کے دوران کیوینو نے اُن کے سامنے اپنے کپڑے اتار دیے تھے، جنھیں دھکا دے کر اُنھوں نے اپنے سے دور کیا تھا۔ رمریز نے کہا کہ یہ واقع-84۔1983 میں اُس وقت ہوا جب وہ ییل یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔ ‘پوسٹ’ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کرسٹین بلیسی فورڈ کے الزامات کی چھان بین بھی کر رہی ہے، جس خاتون نے کیوینو پر الزام لگایا تھا۔ اُن کی کہانی 1982ء کی ہے جب وہ نوجوان تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ واشنگٹن کے مضافات میں واقع ایک گھر پر کیوینو نے اُن سے جنسی زیادتی کی تھی۔ کیوینو نے برہمی کے ساتھ اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ دونوں نے جمعرات کے روز تفصیلی سماعت ک

سری لنکا میں عورتیں قرض چکانے کے لیے گردے بیچ رہی ہیں

Image
سری لنکا کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں جنگ میں ہلاک ہونے والے مردوں کی بیوائیں اور دوسری خواتین قرض چکانے کے لیے اپنے گردے فروخت کر رہی ہیں۔ قرضوں کے انسانی حقوق پر اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک آزاد ماہر جون پابلو بوہوسلاوسکی نے بتایا کہ قرض وصول کرنے والے خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ سری لنکا سے واپسی پر انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بعض أوقات خواتین کو قرضہ وصول کرنے والوں کی جانب سے نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بعض واقعات میں اپنے قرضے کی واپسی کے لیے اپنے گردے بیچنے کی کوشش کی۔ سری لنکا میں 37 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں عورتیں بیوہ ہوئیں۔ خانہ جنگی کا تو 7 سال پہلے خاتمہ ہو گیا تھا لیکن بہت سی خواتین کو زندہ رہنے کے لیے چھوٹے قرضوں کا سہارا لینا پڑا۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق قرض نہ چکانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پریشانیوں سے تنگ آکر درجنوں عورتیں خودکشی کر چکی ہیں۔ بوہوسلاوسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ خواتین کو دیا جانے وا

'پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشکل فیصلہ کرنا چاہیے'

Image
واشنگٹن —  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے اقتصادی ماہرین کا ایک مشاورتی پینل تشکیل دےدیا ہے جس میں ملکی ماہرین کے علاوہ غیر ملکی اقتصادی ماہرین بھی شامل ہیں۔ اس پینل میں پاکستان کی وزارت خزانہ کے سابق مشیر اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن بھی شامل ہیں۔ وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح اس بار پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہئے اور اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو اس مقصد کے حصول کے لئے بعض مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ایک مقبول حکومت کے بر سر اقتدار ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ مشکل فیصلے کر سکتی ہے اور ان پر قائم رہ کر عمل درآمد کرا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں مزید کیا کہا، یہ جاننے کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔ The post 'پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشکل فیصلہ کرنا چاہیے' appeared first on Urdu Khabrain

سابق مس یونیورس اور مس امریکہ چیلسی اسمتھ چل بسیں

Image
سابق ’مس یونیورس ‘اور ’مس امریکہ ‘چیلسی اسمتھ کینسرکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئیں۔ پینتالیس سالہ چیلسی کیسنرکے عارضے میں مبتلا تھیں۔ امریکی نیوزچینل اے بی سی کے مطابق چیلسی اسمتھ کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مس ٹیکساس‘،’مس امریکہ‘ اور’مس یونیورس‘ کا تاج اپنے سرپرسجانے والی چیلسی اسمتھ طویل بیماری کے بعدانتقال کرگئیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’چیلسی ہماری پیاری بیٹی،بھتیجی اوردوست تھیں جن کی ہم ہمیشہ کمی محسوس کریں گے۔ وہ لوگوں سے بلاتفریق محبت کرتی تھیں اوردوسروں کے لئے اچھے جذبات رکھتی تھیں۔‘ چیلسی اسمتھ نے1995میں مس امریکہ مقابلہ جیتا اوراسی سال مس امریکہ ومس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ چیلسی کی فیملی کے مطابق وہ یہ تینوں ٹائٹل جیتنے والی پہلی دوہری نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون تھیں۔ چیلسی اسمتھ 1994میں مس گلیوسٹن کاؤنٹی بھی رہ چکی تھیں۔کراؤن سے ریٹائرمنٹ کے بعدچیلسی دنیا بھرکی خواتین کے فلاح وبہبود کے پروجیکٹ سے وابستہ رہیں۔ چیلسی اسمتھ کی آخری رسومات ہیوسٹن میں ادا کی جائیں گی۔ The post سابق مس یونیورس اور مس امریکہ چیلسی اسمتھ چل بس

ایشیا کپ فائنل: بنگلادیش کا بھارت کو 223 رنز کا ہدف

Image
کراچی —  ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیشی ٹیم نے اوپنرز کے شاندار آغاز کے باوجود بھارت کو جیت کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا ہے، بنگلادیش کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بیٹسمینوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا جسے اوپنرز لٹن داس اور مہدی حسن مرزا نے شاندار آغاز دے کر درست ثابت کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کا جم کا سامنا کیا اور آسانی کے ساتھ اسٹروکس کھیلے۔ بھارت کا ہر بولر اس موقع پر بے بس دکھائی دے رہا تھا. لیکن جب بنگلادیش کا اسکور 120 ہوا تو مہدی حسن، جادیو کی گیند پر رائیڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ بنگلادیشی شائقین اور ٹیم کے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا، صرف 8 رنز کے اضافے پر نئے بیٹسمین عمرالقیس کو چہل نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ گروپ میچ میں سری لنکا کے خلاف 144 اور سپرفور مرحلے میں پاکستان کے خلاف 99 رنز کی اننگز کھیلنے والے مشفق الرحیم آج بڑے میچ میں ٹیم کے لئے کچھ نہ کر سکے اور صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد متھن صرف 2 رنز پر جدیجا نے عمدہ فیلڈنگ کرکے رن آؤٹ کرا دیا جبکہ مح

شام کا دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

Image
شام کی حکومت نے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب اسرائیل کی جانب سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے گئے تھے جنہیں شامی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے مار گرایا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میزائل ہوائی اڈے کے نزدیک ہی مار گرائے گئے جن کے دھماکوں کی آوازیں پورے دمشق میں سنی گئیں۔ شام کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سانا’ نے بعض تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں شامی فوج کے میزائل دفاعی نظام کو فضا میں فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے میزائل حملے کا دعویٰ شامی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے حوالے سے کیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ شام میں تشدد کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والی برطانوی تنظیم ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی شب کیے جانے والے میزائل حملوں کا ہدف شامی حکومت کی اتحادی لبنانی ملیشیا ‘حزب اللہ’ یا ایرانی فورسز کے زیرِ استعمال اسلحے کے گودام تھے۔ آبزرویٹری کے مطابق ہوائی اڈے کے نزدیک واقع جن اسلحے کے

کیرالہ کے سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر 800 سالہ پابندی ہٹا دی گئی

Image
نئی دہلی —  سپریم کورٹ نے سماجی اصلاح کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے کیرالہ کے سبری مالا مندر کے دروازے تمام عمر کی خواتین کے لیے کھول دیے۔ اس مندر میں دس سال سے پچاس سال تک کی خواتین کے داخلے پر 800 برسوں سے پابندی عاید تھی۔ پانچ رکنی آئینی بینچ نے اس پابندی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، صنفی امتیاز پر مبنی اور دستور کی دفعات 14,15 اور 21 کے منافی قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والے آئینی بینچ نے 1965 کے کیرالہ کے اس قانون کو بھی کالعدم کر دیا جو عورتوں کے مندر میں داخلے پر روک لگاتا تھا۔ مندر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ چونکہ اس مندر کے دیوتا لارڈ ایپّا دائمی برہمچاری یعنی مجرد ہیں اس لیے مذکورہ عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں، کیونکہ یہ ماہواری کی عمر ہوتی ہے۔ عدالتی فیصلے کی رو سے، جسمانی بناوٹ کی بنیاد پر کسی کو مندر میں جا کر پوجا کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک کارکن وانی سبرامنین نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے فیصلے کا خیر مقدم کیا مگر یہ بھی کہا کہ کیا یہ فیصلہ نافذ ہو پوئے گا۔ انھوں نے کہا کہ سوال یہ ہے آی

انڈونیشیا میں زلزلے کے بعد سونامی، 384 افراد ہلاک

Image
انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سونامی سے اب تک 384 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق جمعے کی دوپہر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5ء7 تھی۔ زلزلے کا مرکز معروف سیاحتی ساحلی شہر پالو سے 77 کلومیٹر دور شمال میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد سونامی کی تین میٹر بلند لہریں پالو کے ساحل سے ٹکرائیں جنہوں نے شہر کی ساحلی پٹی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ حکام کے مطابق سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند تھیں اور بیشتر ہلاکتیں سونامی سے ہی ہوئی ہیں۔ قدرتی آفات سے نبٹنے کے انڈونیشی ادارے ‘بی این پی بی’ کے ترجمان سوٹوپو پروو نگروہو نے ہفتے کو دارالحکومت جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زلزلے اور سونامی سے پالو میں شدید تباہی ہوئی ہے اور ہزاروں گھر، اسپتال، شاپنگ مالز اور ہوٹل منہدم ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے بقول پالو کے ساحل سے اب تک سیکڑوں لاشیں مل چکی ہیں جب کہ مزید سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سونامی کے ٹکرانے کے وقت ساحل پر ہزاروں لوگ جمع تھے جو ایک جشن کی تیاریاں کر رہے

قندیل قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج

Image
ملتان —  ایم جے گوپانگ ملتان کی ایک عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مرکزی ملزم اور اس کے بھائی محمد وسیم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے ۔جب کہ اس کیس کے مدعی اور قندیل بلوچ کے والد نے عدالت میں یہ حلفی بیان دیا کہ اگر عدالت اس کے بیٹے وسیم کو ضمانت دینا چاہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔ مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کیس مدعی کے بیٹے کی حد تک صلح کی طرف بڑھ رہاُہے ۔ ملتان کے ایڈیشنل سیشن جج سردار اقبال ڈوگر کی عدالت میں ملزم محمد وسیم کے وکیل سردار محبوب عالم نےدرخواست دائر کی تھی کہ ملزم کو ضمانت دی جائے کیونکہ دو سال گزرنے کے باوجود استغاثہ اب تک اسے مجرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران ایک اہم بات یہ ہوئی کہ اس کیس کے مدعی عظیم بخش ماہڑا کی طرف سے ،جو قندیل بلوچ کے والد ہیں ، عدالت میں ایک بیان حلفی داخل کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں وسیم کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اور مدعی کے بیان حلفی کو بھی نظر انداز کرتے ہو ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ اس کیس میں مدعی کی طرف سے بیٹے کے حق میں بی

'ایف بی آئی' کو جج کیوینو پر الزام کی تحقیقات کا حکم

کیا پلوٹو ایک مکمل سیارہ ہے

Image
واشنگٹن —  اجرام فلکی کو نام دینے کے لئے اتھارٹی مانی جانے والی تنظیم، انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے سیارے پلوٹو کا درجہ کم کر کے اسے ایک دوارف پلینٹ یعنی ایک بونا سیارہ یا صغیر سیارہ قرار دیا۔ یونین کے ارکان نے 2006 میں اُن خصوصيات پر رائے شماری کی جو کسی سیارے کو سیارہ بناتی ہیں۔ ان میں ایک خصوصیت یہ تھی کہ ایک سیارہ اپنے مدار میں آنے والے تمام سیارچوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے یعنی اس کی اپنی بے پناہ کشش ثقل ہونی چاہیئے۔ چونکہ سیارہ نیپچون کی کشش سیارے پلوٹو پر اثر انداز ہوتی ہے، اور سورج کے گرد گردش کے دوران ان کے مدار دو بار ایک دوسرے کو قطع کرتے ہیں، اس لئے، یونین کے نئے معیاروں کی وجہ سے پلوٹو کو سیارہ نہیں کہا جا سکتا، اور اس کا درجہ کم کر کے اِسے ڈوارف پلینٹ یعنی بونے یا چھوٹے سیارے کا درجہ دیا گیا۔ تاہم چند سائنس دان یہ بھی کہتے ہیں کہ، اگر کسی سیارے کو یونین کی تعریف سے پرکھا جائے تو پھر ہمارا اپنا سیارہ زمین، بھی ایک بونا سیارہ ہے۔ یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے ایک ماہر فلکیات کے فلِپ میٹزگر نے، جو سائنس دانوں کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، یہ دعویٰ کیا ہے کہ پلوٹو

'ایمزان' امریکہ کی دوسری ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی

Image
واشنگٹن —  انٹرنیٹ پر پرچون خرید وفروخت کی کمپنی ایمزان، دوسری ایسی امریکی کمپنی بن گئی ہے جس کے سٹاک کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔ کاروبار سے متعلق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایمزان نے یہ ہدف گرین وچ وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 40 منٹ پر اس وقت عبور کیا جب اس کے شیئرز کی قیمت بڑھ کر 2050 ڈالر اور 50 سینٹ ہو گئی۔ ایک ماہ قبل الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی امریکی کمپنی ایپل نے ایک ٹریلین کا ہندسہ عبور کر کے اولیت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم پانچ منٹ کے بعد ایمزان کے شیئرز میں ایک اعشاریہ تین فی صد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ایمزان خریدو فروخت کے رویوں اور انداز میں انقلاب برپا کرنے والی پہلی کمپنی ہے جس نے لوگوں کو دکانوں میں جانے کی بجائے انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کی جانب راغب کیا۔ صرف دوعشرے قبل ایمزان نے اپنا آن لائن کاروبار کتابوں کی فروخت سے شروع کیا تھا جس کا دائرہ رفتہ رفتہ لاکھوں اشیاء تک دنیا بھر میں پھیل گیا۔ ایمزان کی کامیابی میں ایڈورٹائزنگ کا اہم کردار ہے جس نے اس کمپنی کو بہت منافع بخش بنا دیا ہے۔ ایک اہم جریدے فوربز نے ایمزان کے بانی اور سربراہ جیف بیزوز کو اس سال

حالات ایسے ہیں کہ اپنے اخبار کا خیال کرنا پڑتا ہے،کارٹونسٹ فیکا

بھارت نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ ٹائٹل جیت لیا

Image
کراچی —  ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کرساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 223 رنز کے نسبتاً آسان ہدف کے جواب میں بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور شیکھر دھون نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا، شیکھر دھون آج لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 15-رنز بناکر ناظم الاسلام کو وکٹ دے بیٹھے۔ نئے آنے والے بیٹسمین امباتی رائیڈو صرف دو رنز بناکر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر وکٹ کپیر مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یکے بعد دیگر دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی بیٹسمین کسی حد تک دباؤ کا شکار ہو گئے او رنز بنانے کی رفتار بھی سست پڑ گئی، تاہم کپتان روہیت شرما نے نہ صرف دوسرے اینڈ پر وکٹ سنبھالے رکھی بلکہ رنز بھی لیتے رہے۔ 83 کے مجموعی اسکور پر روہیت شرما بھی ہمت ہار گئے اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر دباؤ میں آگئی، اس موقع پر کارتھک اور دھونی نے 54 رنز کی شراکت بناکر اسکور 137 تک پہنچادیا۔ کارتھک 37 رنز

ایران کا سعودی عرب اور متحدہ امارات کو انتباہ

Image
واشنگٹن —  ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ تہران کی ریڈ لائنز کا احترام کریں ورنہ پھر انہیں جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ خیا ل رہے کہ امریکہ اور خلیج میں اس کے اتحادی خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ خطے پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ معاملات کہاں جاکر ٹہریں گے، اس بارے میں وائس آف امریکہ اردو سروس کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی فارن پالیسی کونسل کے وائس پریذیڈینٹ ایلن برمن، پیرس یونیورسٹی کے ڈاکٹر عطاء محمد اور ایران میں مقیم صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر راشد نقوی نے اپنے خيالات کا اظہار کیا۔ ایلن برمن نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاسداران انقلاب اور ایرانی حکومت کی جانب سے یہ تكرار اس بات کی علامت ہے کہ ایرانی حکومت بڑھتے ہوئے دباؤ میں ہے۔ اور امریکہ اور خلیج کی ریاستوں کی ایران کی سرگرمیوں کو روکنے یا محدود کرنے کی حکمت عملی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عطا محمد کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ میں جو تقریریں ہوئیں اور جن میں ایران کو خطے میں عدم استحكام پھیلانے کا ذمہ دار ٹہرایا گیا اور ایران کو اس وقت جس دباؤ ک

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے اسکولوں میں 'سرجیکل اسٹرائیک' ڈے منانے کی ہدایت

Image
سرینگر —  بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے ریاست کے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام پبلک اسکولوں میں بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میں مبینہ طور پر کی گئی ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کی دوسری برسی کے موقعے پر خاص تقریبات کا اہتمام کرائیں۔ چنانچہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری نے محکمے کے مختلف شعبوں کے سربراہوں کے نام جاری کئے گئے ایک سرکلر میں ان سے کہا ہے کہ وہ سنیچر 29 ستمبر کو تمام اسکولوں میں ‘سرجیکل اسٹرائکس’ دن منانے کو یقینی بنائیں۔ سرکلر کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اطلاع کے پیشِ نظر داخلی محکمے کے پرنسپل سیکریٹری نے ہدایت جاری کی ہے کہ ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کی سالگرہ کے موقعے پر ریاست کے طول و عرض میں مختلف سطحوں پر 28 ستمبر سے تین دن تک مناسب سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے۔ محکمہٴ تعلیم کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریبات کا تصویری ثبوت یکم اکتوبر تک پیش کریں۔ محکمہٴ تعلیم نے جن ممکنہ سرگرمیوں

تارکِ وطن پاکستانی ضمنی الیکشن میں ووٹ کس طرح ڈالیں گے؟

Image
واشنگٹن —  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے آبائی وطن کے انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔ انہیں پہلی بار یہ حق دیا گیا ہے جسے وہ 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں استعمال کریں گے۔ ان ضمنی انتخابات کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ پندرہ ستمبر تک جاری رہا جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی بہت کم تعداد نے حصہ لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعداد میں کمی بڑی وجوہات میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ووٹنگ رجسٹریشن کی شرائط میں نائکوپ کا استعمال اور اس رجسٹریشن کی مناسب تشہیر نہ ہونا شامل ہیں جب کہ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جو مشرق وسطیٰ میں مقیم ہے, بہت زیادہ تعلیم یافتہ یا خواندہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ وہ کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ کے استعمال سے بھی زیادہ واقفیت نہیں رکھتی یا اسے ان تک رسائی کے مواقع کم کم ہی دستیاب ہیں۔ اور ماہرین کے نزدیک ان کی رجسٹریشن میں رکاوٹ کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان کے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات ان کے کفیل کے پاس ہوتi ہیں جن کے بغیر ان کے لیے اپنی آن لائن ووٹنگ کی رجسٹریشن کرانا ممکن نہیں تھا۔ وائس آف امریکہ کی ارد

آرمی پبلک سکول پر حملے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Image
اسلام آباد —  سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ میں ہونے والی اندوہناک ہلاکتوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 5 اکتوبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے دورہ پشاور کے دوران سانحے کے لواحقین سے ملاقات میں نوٹس لیا تھا۔ دورہ پشاور میں کچھ شہید بچوں کے والدین نے چیف جسٹس سے ایک کیس کی سماعت کے دوران فریاد کی تھی۔ پشاور میں کیس کی سماعت کے دوران شہید طالب علم اسفند خان کی والدہ اے پی ایس شہیدوں کے حوالے سے مسائل چیف جسٹس کو سناتے ہوئے رو پڑیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ان کے بیٹے پر 6 گولیاں چلائیں۔ 3 برسوں سے وہ انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہیں لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا۔ ایک اور طالب علم کی ماں اپنے بیٹے کی تصویر لیے بینچ کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ اس حملہ کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں