ٹی20 کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز دھرنے کے اختتام کے اعلان کے بعد بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے ایر اہتمام نیشنل ٹی20 کپ کے سیمی فائنلز ہفتے کو کھیلے جانے تھے لیکن اسلام آباد میں جاری دھرنے اور کشیدہ صورتحال کے سبب ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
تاہم اب اسلام آباد میں جاری دھرنے کے اختتام کے بعد بورڈ نے بدھ ایونٹ کے سیمی فائنل کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پہلا سیمی فائنل لاہور وائٹ اور فیصل آباد کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلوز اور فاٹا کے مابین ہو گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ دھرنے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے میچز بھی موخر کر دیے گئے تھے۔

The post ٹی20 کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کی نئی تاریخوں کا اعلان appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BzA4Dl
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان