نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل نے چوکوں چھکوں کی برسات کردی

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 کی شاندار اننگ کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ 2017 میں کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ نے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔
لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اسلام آباد کے خلاف 71 گیندوں پر 150 رنز بناڈالے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے۔ کامران اکمل نے ٹی ٹوینٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ سلمان بٹ کے ساتھ مل کر 209 رنز کی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل ٹی 20 میں سب بڑی پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ 207 رنز کا تھا۔ کامران اکمل نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں 382 رنز کے ساتھ اس ٹورمنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

The post نیشنل ٹی 20 میں کامران اکمل نے چوکوں چھکوں کی برسات کردی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2zSvLWA
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان