کیا مچھلی کے اوپر دودھ پینا نقصان دہ ہوتا ہے؟

اگر آپ کو مچھلی کھانا بہت پسند ہے تو ایسا اکثر سننے کو ملتا ہوگا کہ اسے کھانے کے بعد کبھی بھی دودھ نوش نہ کریں۔
درحقیقت ایسا مانا جاتا ہے کہ جب مچھلی کے اوپر دودھ پیا جاتا ہے تو یہ جلد پر سفید رنگ کے دھبے یا برص نامی مرض کا باعث بن سکتا ہے۔
اس مرض میں جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ بنانا چھوڑ دیتے ہیں۔
اور یہ اب کا نظریہ نہیں بلکہ صدیوں پرانا خیال ہے اور ان دونوں کا امتزاج صحت کے لیے تباہ کن مانا جاتا ہے۔
مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟
تو اس کا جواب طبی سائنس نے یہ دیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ پی لینا یا ڈیری مصنوعات کا استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے یا جلد پر سفید دھبے ابھر آتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق مچھلی کے متعدد پکوان دہی سے تیار کیے جاتے ہیں اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ دہی دودھ سے ہی بنتا ہے، جس سے یہ خیال ویسے ہی غلط ثابت ہوجاتا ہے۔
تاہم ہوسکتا ہے کہ ان دونوں کا امتزاج بد ہضمی کا باعث بن جائے مگر یہ بھی بہت کم افراد کے لیے مسئلہ بنتا ہے۔
اگر کوئی فرد کسی قسم کی الرجی کا شکار ہو تو انہیں مچھلی اور دودھ کے امتزاج سے ضرور گریز کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کی الرجی کا نشانہ نہ بن سکیں۔
مگر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مچھلی اور دودھ کے اکھٹے استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا۔

The post کیا مچھلی کے اوپر دودھ پینا نقصان دہ ہوتا ہے؟ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Bz4YvH
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان