عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش رد کردی

اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔
عدنان صدیقی کوحال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفرہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کوسائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونیوالی پیشکش کوقبول کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفرکومیں نے قبول کرلیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔

The post عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش رد کردی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Ajh3aG
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان