زاہد حامد نہیں بلکہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کرنے والاشخص کون ہے؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی
ڈاکٹر دانش نے زاہدحامد کو عہدے سے نہ ہٹانے کی حیران کُن وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ڈاکٹر دانش نے زاہد حامد کو عہدے سے نہ ہٹانے کی وجہ بتا ئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بد بخت شخص وزیر قانون ہے ، اور میں اس کو بد بخت اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ ہر وہ شخص ہی بد بخت ہے جو نبی ﷺ کے ختم نبوت کے خلاف ڈرافٹنگ کرے ۔
زاہد حامد نے کہہ دیا ہے کہ اگر مجھے ہٹایا گیا تو میں اس کا نام لوں گا جس نے مجھ سے یہ کام کروایا ہے۔ اس تمام تر معاملے کی تحقیقات کے لیے جو کمیٹی بیٹھی ہے
اس نے بھی زاہد حامد کو نامزد کر دیا ہے لیکن کیا وجوہات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف زاہد حامد کو نہیں ہٹا رہے؟ زاہد حامد کس کو کہہ رہا ہے کہ میں اس کا نام لے لوں گا؟ ان کا کہنا تھا کہ جب سے زاہد حامد نے یہ دھمکی دی ہے تب سے کوئی ان کو ہٹانے کا نہیں سوچ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوتؐکے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے
اور ختم نبوتؐ تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور اس شق کو اسکی اصل حالت میں بحال کیا جا چکا ہے جس پر میں آپ اور وفاقی حکومت سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ختم نبوتؐکے قوانین کی پاسداری کی ہے اور ہماری حکومت نے ہمیشہ عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ختم نبوتؐ کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے فوری ایکشن لیا۔
The post زاہد حامد نہیں بلکہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کرنے والاشخص کون ہے؟ انکشاف نے ہلچل مچا دی appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2AnylDx
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment