سپر اسٹار فواد خان کو سالگرہ مبارک

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان آج 36 برس کے ہوگئے۔ فواد خان کو ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، انہوں نے 2003 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر 2007 میں پاکستانی فلم ‘خدا کے لیے’ میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے۔
2010 میں فواد خان نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹی وی سیریل ‘داستان’ کیا، جسے خوب پذیرائی ملی، بعد ازاں 2011 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ کیا جس سے ان کے کیریئر کو نیا عروج ملا، اس کے بعد فواد نے ایک اور سپر ہٹ ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ کیا اور اپنی کامیابی کا لوہا منوالیا۔
فواد خان کا ڈرامہ ‘ہمسفر’ نہ صرف پاکستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اسے خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے فواد خان نے اپنے منفرد اسٹائل اور بہترین اداکاری کے ذریعے تمام مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
واد خان پاکستان کے وہ کامیاب اداکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کامیاب اور سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں فلم ‘خوبصورت’، ‘کپور اینڈ سنز’ اور’ اے دل ہے مشکل’ شامل ہیں۔
فلم فیئر ایوارڈ 2015؛فواد خآن بطور بہترین ڈبیو اداکار ثابت ہوئے۔
علاوہ ازیں فواد خان نے بھارت میں متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، جن میں 2015 میں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔
گزشتہ دنوں فواد خان نے میوزک شو ‘پییسی بیٹل آف دی بینڈ’ میں بطور جج بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
اگرچہ گذشتہ برس ستمبر میں اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستانی اسٹارز پر بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، تاہم ان تمام تنازعات کے باوجود بھارتی مداح اب بھی فواد خان کو بہترین اسٹائل آئیکون اور اداکار کے طور پر پسند کرتے ہیں۔
فواد خان وہ اداکار ہیں جو لالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار کے مداح بھی ان کی ایک جھلک کے دیوانے ہیں۔
حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن ‘سلک’ کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہوا۔

The post سپر اسٹار فواد خان کو سالگرہ مبارک appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2irWPVa
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان