پاکستان میں انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی بکنگ کی سہولت متعارف ایسا شرمناک ترین انکشاف سامنے آگیا کہ سن کر ہی شہریوں کو شرم آجائے گی
صوبائی دارالحکومت میں بیوٹی پارلرز کی آڑ میں قائم مساج سنٹرز کھلے عام دعوت گناہ دینے میں مصروف، انٹرنیٹ پر LOCANTO ویب سائٹ پر سرعام بکنگ کے لئے فون نمبرز اور نیم عریاں تصاویر ریٹس سمیت اپ لوڈ، لاہور پولیس مبینہ منتھلیاں لے کر گناہ میں برابر کی حصہ دار بن گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم بھی علم ہونے کے باوجود کارروائی کرنے سے قاصر، نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف گامزن، ایڈز سمیت دیگر بیماریاں تیزی سے پھیلنے کے شدید خطرات پیدا ہوگئے۔۔۔جاری ہے ۔
روزنامہ خبریں کے مطابق لاہور میں بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز کی آڑ میں پیسے خرچ کرنے والے ہر خاص و عام کو دعوت گناہ دینے والے بے شمار اڈے شب و روز حرام کاری میں مصروف عمل ہیں جبکہ مبینہ طور پر یہ تمام غیر شرعی اور غیر انسانی عمل لاہور کی آشیر آباد سے ناک تلے جاری ہے۔ یہ جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے مافیا کی صورت اختیار کرچکے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے کا مطلب کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کا اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔وقت کی جدت کے ساتھ ساتھ عوامی روابط میں نمایاں اہمیت اختیار کرنے والی ٹیکنالوجی ”انٹرنیٹ“ پر جہاں لوگ باہمی دوریوں کو ختم کرکے بات چیت کرتے اور دوریاں مٹانے کے ساتھ ساتھ اسے مثبت طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔جاری ہے ۔
وہیں پر سوشل میڈیا پر بھی جرائم پیشہ عناصر نے بری طح پنجے گاڑھ لئے ہیں جن میں لاہور سمیت ملک بھر کے اندر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والا مافیا بھی سرفہرست ہے۔ یہ جسم فروشی کو فروغ دینے والے عناصر سوشل میڈیا پر آن لائن LOCANTO نامی ویب سئٹ سمیت دیگر پر کھلے عام لڑکیوں کی فرہامی ان کے ریٹ، عمریں، رنگت، خصوصیات اور ان کی مصروفیات وغیرہ صاف طور پر لکھ کر ہوس کے پجاریوں کے رابطوں کا انتظار کرتے ہیں جبکہ لڑکیوں کی قابل اعتراض سائٹ سمیت دیگر پر کھلے عام لڑکیوں کی فراہمی ان کے ریٹ، عمریں، رنگت، خصوصیات اور ان کی مصروفیات وغیرہ صاف طور پرلک کر ہوس کے پجاریوں کے رابطوں کا انتظار کرتے ہیں جبکہ لڑکیوں کی قابل اعتراض حالت میں تصاویر بھی لگائی جاتی ہیں تاکہ ان ویب سائٹس پر وزٹ کرنے والا رابطہ کرنے پر مجبور ہوجائے۔۔۔جاری ہے ۔
لاہور میں ڈیفنس، گلبرگ، اقبال ٹاﺅن، جوہر ٹاﺅن، فیصل ٹاﺅن، نصیر آباد، غالب مارکیٹ اور سبزازار سمیت دیگر پوش علاقوں میں بیوٹی پارلر اور مساج سنٹرز قائم ہیں۔ نوجوان امراءاپنی ہوس پوری کرنے کیلئے ان مساج سنٹروں اور ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں جہاں جسم فروش مافیا کی جانب سے جدید ترین خفیہ کیمروں کی مدد سے ان کی ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔ دن بدن جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے بیوٹی پارلرز، مساج سنٹرز اور سوشل میڈیا پر بنائی جانے والی ویب سائٹس اور ان پر دستیاب لڑکیوں کو کرائے کی فراہمی کے اشتہارات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کی پوری دنیا میں ہورہی ہے۔
The post پاکستان میں انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی بکنگ کی سہولت متعارف ایسا شرمناک ترین انکشاف سامنے آگیا کہ سن کر ہی شہریوں کو شرم آجائے گی appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2AatS6C
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment