جوڑ توڑ کے ذریعے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی: آصف علی زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنی چاہیے ۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ذریعے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سیاسی انجینئرنگ اور مذہبی نسل پرستی تھوپنے کی مخالفت کرتے رہیں گے،پیپلز پارٹی عوام کےاختیارات غصب کرنے کے خلاف مزاحمت کا عہد کرتی ہے۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے اصولوں اور نظریات کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جمہوریت کے لئے ہماری جدوجہد کا کوئی ثانی نہیں ۔

The post جوڑ توڑ کے ذریعے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی: آصف علی زرداری appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2ipz7ZC
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان