کم بیلنس والے موبائل صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش

سینٹ کمیٹی نے 5 سو سے کم بیلنس استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کی ہے۔
سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس ہوا۔ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف رونیو (ایف بی آر) کو موبائل فون کے صارفین سے جمع کردہ ٹیکس کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں ٹیلی فون کے ساڑھے 13 کروڑ صارفین ہیں۔ سینیٹ کمیٹی برائے آئی ٹی نے 5 سو روپے سے کم بیلنس استعمال کرنے والوں سے ٹیکس نہ لینے کی تجویز بھی دی۔

اجلاس کے دوران پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین اور انہیں پنشن کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن امپلائیز ٹرسٹ (پی ٹی ای ٹی) کے ایم ڈی نے بتایا کہ عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین اور ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں اور پینشنرز کے لیے تمام رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے تاہم پنشنرز کو پنشن مل رہی ہے مسئلہ صرف 20 فیصد اضافہ کا ہے۔

The post کم بیلنس والے موبائل صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2k9iOAJ
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان