فریال مخدوم کا اگلے برس پاکستان آنے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔
فریال نے ناروے میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور عامر خان خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے درمیان تمام تر غلط فہمیاں دور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان کے لئے ہمیشہ محفوط رہا ہے اور وہ اگلے سال گرمیوں میں عامر اور فیملی کے ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت پورے پاکستان کا دورہ کریں گی۔
عامرخان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتی ہیں ساتھ ہی کہا کہ ہم سب کو اکٹھے رہنا ہے اور پاکستان کی حمایت کرنی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عامر اور فریال اُس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنے جب عامر خان نے ٹوئٹر پر فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعدازاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کے بعد آخرکار دونوں میں صلح ہوگئی، جس کا اعلان بھی عامر خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا تھا۔

The post فریال مخدوم کا اگلے برس پاکستان آنے کا اعلان appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2AjQnGs
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان