پی سی بی نے بھارت سے کرکٹ کی منسوخی پر آئی سی سی کو نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے باوجود بھارت سے سیریز نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو نوٹس بھیج دیا۔
پی سی بی نے اپنے وکلا کے ذریعے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ‘ڈس پیوٹ ریزرویشن کمیٹی’ قائم کی جائے۔
دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان 2015 سے 2023 تک 8 سیریز کھیلنے کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک سیریز بھی نہیں کھیلی گئی۔آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر تین رکنی ڈسپیوٹ پینل بنانے کا پابند ہے جو دبئی یا برطانیہ میں سماعت کرے گا جب کہ ڈسپیوٹ پینل برطانوی قوانین کے مطابق کام کرے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

The post پی سی بی نے بھارت سے کرکٹ کی منسوخی پر آئی سی سی کو نوٹس بھیج دیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2zAyrUv
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان