الوداع 2017 ،خوش آمدید 2018 ،دبئی نے دنیا کے سب بڑے لیزر لائٹ شو کا انعقاد کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں نئے سال کا پر انتہائی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کر کے پر تپاک استقبال کیا گیا تاہم دبئی پوری دنیا میں بازی مار گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے برج خلیفہ پر دنیا کے سب سے بڑے لیزر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد دبئی کانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیاہے ،اس انتہائی خوبصورت مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں افراد برج خلیفہ کے باہر جمع ہوئے اور لیزر لائٹ شوسے لطف اندوز ہوئے ۔دبئی کے لیزر لائٹ شو کو دنیا بھر میں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا سائٹس پر بھی براہ راست دکھایا گیا ۔نئے سال کے جشن کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا گیا اور اس کے بعد آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں میں ۔پاکستان میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔
ویڈیو دیکھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2018 کا پر تپاک استقبال، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ، دبئی کے برج خلیفہ پر لیزر لائٹ شو کا انعقاد
The post الوداع 2017 ،خوش آمدید 2018 ،دبئی نے دنیا کے سب بڑے لیزر لائٹ شو کا انعقاد کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2CzDYx6
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment