بڑا بھائی ہوتو ایسا ،باپ کی سالگرہ پر چھوٹے بھائی کو 23ہزار کروڑ کا تحفہ

نئی دہلی (آنلائن) باالعموم جائیداد کی تقسیم اور بٹوارے پر جھگڑے ہوتے ہیں اور خون کا رشتہ رکھنے والے ایک دوسرے کا خون کر دیتے ہیں مگر بھارت کے امیر ترین شخص نے ایک انوکھی مثال قائم کر دی ہے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے چھوٹے بھائی کو 23ہزار کروڑ روپے کا تحفہ دیدیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی دھیرو بھائی امبانی کے دونوں بیٹوں میں جائیداد کے تنازع کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بڑے بھائی مکیش امبانی نے اپنے والد کے یوم پیدائش پر چھوٹے بھائی کو یاد رکھا اور انہیں 23ہزار کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔ گزشتہ رات دونوں بھائیوں میں تجارتی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت انل امبانی کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا گیا۔معاہدے کے تحت ریلائنس کمیونیکیشن اور مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو مشترکہ کاروبار کریں گی۔

ریلائنس کمیونیکیشن معاہدے کے تحت ریلائنس جیو کو وائرلیس اسپیکٹرم ، ٹاور ، فائبر اینڈ میڈیا آلات اور دیگر ضرورت کی چیزیں فروخت کریگی جس کی مالیت 23ہزار کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ اس طرح مکیش امبانی کی ریلائنس جیو مارکیٹ میں نیلامی کی حصہ دار بھی نہیں بنے گی۔

The post بڑا بھائی ہوتو ایسا ،باپ کی سالگرہ پر چھوٹے بھائی کو 23ہزار کروڑ کا تحفہ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2DD2CvT
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان