مصر کے معزول صدر مرسی کو توہین عدالت پر 3 برس قید کی سزا
مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو توہین عدالت کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 3 سال قید اور 10 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے محمد مرسی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا اور تین برس قید کی سزا سنا دی۔ محمد مرسی نے 2013 میں ایک خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ خیال رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر تھے لیکن صرف ایک سال کے اندر ہی 2013 میں مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد محمد مرسی سمیت ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے گئے۔ محمد مرسی کو دیگر مقدمات میں عمر قید سمیت دیگر سزائیں ہوچکی ہیں جبکہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ان پر دوبارہ مقدمہ چلایا جانا ہے۔ اس مقدمے میں پہلے مرسی کو سزائے موت سنادی گئی تھی لیکن انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی تھی اور عدالت نے سزائے موت کالعدم قرار دے دی تھی۔
The post مصر کے معزول صدر مرسی کو توہین عدالت پر 3 برس قید کی سزا appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2q4m5E2
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment