طیارہ واپس مانگنے پر جرمن ایوی ایشن نے پی آئی اے سے فیس طلب کرلی

جرمن ایوسی ایشن حکام نے پی آئی اے سے طیارے کی پارکنگ فیس طلب کرلی اس طیارے کا سودا پی آئی اے نے 57 لاکھ میں کیا تھا جبکہ پارکنگ فیس کی مد میں پی آئی اے کو کروڑوں روپے ادا کرنا ہوں گے طیارہ فلم کی شوٹنگ کیلئے مالٹا لے جایا گیا تھا جہاں سے طیارے کو غیر قانونی طور پر جرمن لے جایاگیا۔ اس دوران سازش کے تحت طیارے کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے یہ ٹینڈر جرمنی کے ایک عجائب گھرنے بھرا کسی دوسرے خریدار نے بولی نہیں دی۔ پی آئی اے طیارے کو واپس حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس نے سودے کو منسوخ کردیا ہے لیکن پی آئی اے کو نہ طیارہ ملا ہے اور نہ ہی پیسے واپس ملے ہیں البتہ پارکنگ اور ہاﺅسنگ چارجز کی ادائیگی کا نوٹس مل گیا یہ طیارہ پی آئی اے کے جرمن ایم ڈی کے دورمیں جرمنی لے جایا گیا تھا۔

The post طیارہ واپس مانگنے پر جرمن ایوی ایشن نے پی آئی اے سے فیس طلب کرلی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2ClMrHq
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان