ایم کیوایم کا ماڈل ٹاؤن اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیرسانحے کی ذمہ داری کسی پر نہ ڈالی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے طاہر القادری کی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیر کسی پر بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داری نہ ڈالی جائے جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کوسانحے کا ذمہ دار ٹہرانے پر بھی ایم کی ایم پاکستان نے اعتراض کیا۔ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی جس میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں نے شرکت کی تاہم مشترکہ اعلامیے میں اعتراضات پر ایم کیو ایم پاکستان اے پی سی کے اختتام سے قبل ہی واپس روانہ ہوگئی تھی۔

The post ایم کیوایم کا ماڈل ٹاؤن اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2CuzeIZ
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان