شریف برادران کے دن ختم ہوگئے اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا، عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے دن گنے جاچکے یہ سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہیں اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔

لاہور میں عوامی تحریک کے مرکز پر ڈاکٹرطاہر القادری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو گلا یہ ہے کہ پاناما کیس پر اسٹیبلشمنٹ اور ماضی کے جسٹس قیوم جیسے ججز ان کی مدد کیوں نہیں کررہے ہیں، جے آئی ٹی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا یہ سیاسی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ان کے دن گنے جاچکے اب انہیں کوئی نہیں بچاسکا، ان کے باہر بیٹھے دوست نریندر مودی بھی نہیں بچاسکتے۔
عمران خان نے کہا میں ان کی تحریک کا انتظار کررہا ہوں کہ کب یہ باہر نکلیں گے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ کبھی تحریک نہیں چلائیں گے کیونکہ جب یہ لوگ باہر آئیں گے تو کسان انہیں انڈے ماریں گے اور ختم نبوت والے اور سانحہ ماڈل ٹاون والے انہیں نہیں بخشیں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نحہ ماڈل ٹاون پر طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان عوام تحریک کے سربراہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ان کے ساتھ ساتھ ہوں گے۔

The post شریف برادران کے دن ختم ہوگئے اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا، عمران خان appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2pY0Jbj
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان