تمام بینک اگلے تین دن تک بند رہیں گے

یکم جنوری کو بینک ہالیڈے کے سبب تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے جس کے بعد اب جمعے کی شام بند ہونے والے بینک منگل کو کھلیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منظور شدہ بینکس ہالیڈے کلینڈر کے تحت نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام بینکوں میں تعطیل ہوتی ہے اس لیے یکم جنوری کو تمام کمرشل بینک، ترقیاتی و مالیاتی ادارے ہر قسم کے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں تاہم عملہ حاضر ہوتا ہے اور اپنے کام انجام دیتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے پہلے سے منظور شدہ ہفتہ وار دو تعطیلات بروز ہفتہ اور اتوار کو بدستور ہوتی ہیں اس لیے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے ہفتہ تا پیر تین دن بند رہیں گے اور عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ 25 دسمبر کی عام تعطیل بھی پیر کے روز آئی تھی جس کے باعث گزشتہ ہفتے بھی مسلسل تین دن تک بینک بند رہے تھے۔

The post تمام بینک اگلے تین دن تک بند رہیں گے appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BZ5vHd
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان