بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس: سی پیک اور افغان امن عمل پر بات چیت

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا جس میں سی پیک منصوبے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں اقتصادی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت افغان امن عمل اور تینوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور وانگ ژی چین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ڈی جی چین ڈیسک عائشہ عباس بھی شریک تھیں۔
پاکستانی اور چینی وفود کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں ممالک نے سی پیک منصوبے میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے، دونوں ممالک اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں اور دوطرفہ مذاکرات کا مقصد سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا اور چاہیں گے کہ سہ فریقی مذاکرات کا اچھا نتیجہ نکلے۔

The post بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس: سی پیک اور افغان امن عمل پر بات چیت appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2EkInEH
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان