حیدرآباد: قاسم آباد کی کچرا کنڈی میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

حیدر آباد میں قاسم آباد کے علاقے کی کچرا کنڈی میں دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کی مین روڈ پر کچرا کنڈی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثۃ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ہسپتال منتقل کیا۔ بم ڈسپوزل اور پولیس کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو کوارڈن آف کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق، امکان ہے کہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم واقعے کے اصل حقائق بم ڈسپوزل سکواڈ کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوں گے۔

The post حیدرآباد: قاسم آباد کی کچرا کنڈی میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2GwMQoL
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان