انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کو ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کو ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 273 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے شبمن گل نے ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔

پاکستان کے محمد موسیٰ نے 67 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

جوابی اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا، لیکن بلے باز کریز پر جم نہ سکے اور ایک کے بعد آؤٹ ہوکر پویلین کو سدھارتے رہے اور 273 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 21ویں اوور میں ہی 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے عمران شاہ نے 2، زید عالم نے 7، روحیل نذیر نے 18، علی زریاب نے 1، عماد عالم نے 4، محمد طحہٰ نے 4، حسان خان نے 1، سعد خان نے 15، شاہین آفریدی نے صفر اور ارشد اقبال نے 1 رن بنایا اور پویلن لوٹ گئے۔

جبکہ محمد موسیٰ 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر بھارت نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والا 16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

The post انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کو ہرا کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2DP6v1k
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان