لاہور نے کراچی اور اسلام آباد کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے بڑے شہروں میں دسمبر 2017ء کے دوران افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ لاہور میں ریکارڈ کیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انفلیشن مانیٹر ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2016ء کے دوران لاہور میں افراط زر کی شرح میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران لاہور کیلئے افراط زر کی شرح میں 6.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2017ء کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر 2016ء کیلئے سی پی آئی میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، کراچی میں افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہونے سے افراط زر کی شرح دسمبر 2016ء میں 2.6 فیصد کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016ء کے مقابلہ میں دسمبر 2017ء کے دوران افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ کراچی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اے پی پی

The post لاہور نے کراچی اور اسلام آباد کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2ErtBwh
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان