ٹی ٹونٹی میچز میں بنچ پر بٹھا کر ٹیم مینجمنٹ کا حفیظ کیلئے ’خاموش ‘ پیغام

کراچی پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دو سینئر ترین کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔ شعیب ملک گردن پر گیند لگنے کی وجہ سے چوتھے میچ کے بعد وطن واپس آئے جبکہ محمد حفیظ کو ٹیم انتظامیہ نے تینوں ٹی ٹونٹی میچز میں بنچ پر بٹھایا۔کئی کرکٹ ماہرین کے مطابق نیوزی لینڈ
کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز سے محمد حفیظ کو ڈراپ کر کے ٹیم انتظامیہ نے سینئر کرکٹر کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں ان کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔50 ٹیسٹ ،200 ون ڈے اور81 ٹی ٹونٹی میچز کا تجربہ رکھنے والے 37سالہ محمد حفیظ نے کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں لیکن ٹی ٹونٹی سیریز میں بنچ پر بیٹھے رہے ۔ محمد حفیظ اگست2016 ءکے بعد سے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور اب باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد ان کی بیٹنگ میں غیر مستقل مزاجی ٹیم سے باہر کرنےکا سبب بن رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ٹیم انتظامیہ کے آئندہ سال ورلڈ کپ کے پلان میں بھی شامل نہیں ہیں۔
The post ٹی ٹونٹی میچز میں بنچ پر بٹھا کر ٹیم مینجمنٹ کا حفیظ کیلئے ’خاموش ‘ پیغام appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BGYOby
via Urdu Khabrain
Comments
Post a Comment