روس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر گرفتار

روس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا، مظاہروں میں گرفتار افراد کی تعداد نوے ہو گئی ہے، اپوزیشن لیڈر ایلکزی ناوالنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکے جانے کا مقدمہ یورپی یونین کی عدالت میں لے جاچکے ہیں۔

ماسکو پولیس نے احتجاج کی کال پر اپوزیشن لیڈر ایلکزی ناوالنی کو ماسکو سے گرفتار کر لیا۔ملک بھر میں پیوٹن مخالف مظاہروں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک تقریباً 90 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

ناوالنی نے رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم روسی الیکشن کمیشن نے انہیں اسکی اجازت نہیں دی۔

ناوالنی اس حوالے سے مقدمہ یورپی یونین کی عدالت میں لے جا چکے ہیں آج کئے گئے مظاہرے میں پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرلیا،، مزاحمت پر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق احتجاج حکومت کی اجازت کے بغیر کیا جا رہا تھا جس کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس موقع پر حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

The post روس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر گرفتار appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BEixbT
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان