کراچی والوں کے ٹرانسپورٹ مسائل حل ہونےکوہیں

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اگلے ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہر صورت حل ہونا چاہیے جبکہ سڑکوں  ا جال بھی بہتر ہو رہا ہے۔

وزیراعلی ہاؤس میں انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے حکم دیا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہر صورت حل ہونا چاہیے جبکہ سڑکوں کا جال بھی بہتر ہو رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید اعوان و دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انٹرا سٹی اورانٹر سٹی بس منصوبے پرغور کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹراسٹی منصوبے کے لیے سندھ مضاربہ لمیٹڈ کو دیے تھے جس کے ذریعے وہ سبسڈی دے سکتا ہے، شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہر صورت میں حل ہونا چاہیے اب تو سڑکوں کا جال بھی بہتر ہو رہا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر شاہ نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کے لیے سندھ حکومت اور سندھ مضاربہ لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے ہوچکا ہے، پالیسی کے تحت صرف مقامی گاڑیوں کو سبسڈی مل سکتی ہے اور منصوبے کے تحت بسوں کو چلانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اورحکومت کا 15 فیصد حصہ ہے جبکہ 70 فیصد قرض پر میسر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیووکمپنی نے288بسیں 5روٹس پرچلانے کیلئے پیشکش کی ہے جس میں قیوم آباد سے قصبہ کالونی،بلدیہ سے قائدآباد، شاہ فیصل کالونی سے فشریز، لانڈھی سے سرجانی ٹاؤن اور لانڈھی سے بلدیہ تک شامل ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش بھی کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے منصوبے کیلیے مزید ساڑھے 25کروڑروپے منظور کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر کراچی میں شاہراہ فیصل پر بسیں چلتے دیکھنا چاہتا ہوں اور حکم دیا کہ آئندہ 30 روز میں شاہراہ فیصل پر نئی بسیں چلنا شروع ہوجانی چاہیے۔ جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ بسیں چلنا شروع ہو جائیں۔

سید ناصر شاہ نے یقین دہانی دہانی کرائی کہ یہ بسیں 15 فروری سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر سٹی بسوں کے لیے بھی ڈائیوو نے پیشکش دی ہے اور 9 روٹس پر 134 بسیں چلائی جائیں گی۔ ان روٹس میں کراچی حیدرآباد، کراچی سکھر، کراچی میرپورخاص، کراچی لاڑکانہ، کراچی بے نظیر آباد، کراچی ملتان، کراچی ڈیرہ غازی خان، کراچی کوئٹہ اور سکھرکوئٹہ شامل ہیں۔

اجلاس میں بی آر ٹی ایس عبدالستار ایدھی لائین (اورنج لائین) پر بھی بات چیت کی گئی۔ جس پر وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ راہداری منصوبہ 3.88 کلومیٹر طویل ہے جس پر چھ بسیں چلیں گی۔ اورنج لائین منصوبہ کا پیکیج 1، ٹی ایم اے اورنگی ٹاؤن سے لے کر باچا خان فلائی اوور ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس منصوبے کی لاگت 643.35 ہے اور 42 فیصد پیشرفت ہوچکی ہے۔جبکہ دوسرا پیکیج باچا خان فلائی اوور سے لیکر جناح یونیورسٹی فار وومین تک کا ہے جوکہ 2.50 کلومیٹر طویل ہے اوراس پر 496.768 ملین لاگت آئے گی،منصوبے پر 25 فیصد کام ہوچکا ہے۔

The post کراچی والوں کے ٹرانسپورٹ مسائل حل ہونےکوہیں appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2DZXlma
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان