سپریم کورٹ کی مہلت ختم ،ْ پولیس راؤ انوار کو گرفتار کرنے میں ناکام

سپریم کورٹ کی مہلت ختم ،ْ پولیس راؤ انوار کو گرفتار کرنے میں ناکام

کراچی:نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ کی تین روز کی مہلت ختم ہوگئی لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک پولیس مقابلے کے دوران نقیب اللہ محسود کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد اس وقت ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر تعینات راؤ انوار نے نقیب

اللہ کے دہشت گرد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔نقیب اللہ کی ہلاکت پر اس کے اہلخانہ سامنے آگئے اور شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر راؤ انوار نے مقابلے کا الزام ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن پر دھر دیاتاہم سندھ حکومت نے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا۔سپریم کورٹ نے بھی نقیب اللہ قتل کیس کا از خود نوٹس لیا اور دبئی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے 27 جنوری کے روز راؤ انوار کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔راؤ انوار کیس کی تحقیقات بنائی جانے والی کمیٹی کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے صاف انکار کیا۔سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے تین روز کی مہلت دی تھی جو ختم ہوچکی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے گزشتہ دنوں حساس اداروں کو خط بھی لکھا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے تکنیکی اور انٹیلی جنس معاونت کی درخواست کی لیکن ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوسکا۔ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران آئی جی

سندھ اے ڈی خواجہ نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پتا ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہے تو پہلے ہی پکڑ کر لے آتے۔پولیس کی جانب سے راؤ انوار اور جعلی پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کے موبائل فون کے فورانزک تجزیئے اور سی ڈی آر کیے گئے جس سے ثابت ہوا ہے کہ راؤ انوار مقابل کے وقت وقوعہ پر موجود تھے اور تمام اہلکار و افسران ایک دوسرے سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے۔

The post سپریم کورٹ کی مہلت ختم ،ْ پولیس راؤ انوار کو گرفتار کرنے میں ناکام appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2FxY36W
via Urdu Khabrain

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان